Baaghi TV

Category: پشاور

  • دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خرید وفروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

    دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خرید وفروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

    پشاور: بالی وڈ کے لیجنڈ اور سینئیر اداکار دلیپ کمار کے پشاورمیں آبائی مکان کو قومی ورثہ قرار دیے جانے کے بعد مالک مکان اور حکومت کے درمیان قیمت پر کی وجہ سے معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔

    باغی ٹی وی : پشاور میں بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خرید وفروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے مکان کے مالک نے ڈی سی کو درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ مکان کی حالت ایسی نہیں کہ اس کی تعمیر نو کرکے اسے قومی ورثہ بنایا جائے جب کہ مالک مکان نے مکان کی قیمت بھی 35 کروڑ مانگ لی ہے۔

    دوسری جانب ڈائریکٹر آرکیالوجی عبد الصمد کا کہنا ہے کہ حکومت فیصلہ کر چکی ہے کہ مالک کو سرکاری ریٹ کے مطابق مکان کی قیمت ادا کی جائے گی مالک مکان کی طرف سے لگائی قیمت بہت زیادہ ہے۔

    خیال رہے کہ حکومت نے 2011 میں دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خریداری کے لیے 3 کروڑ روپے آفر دی تھی جس پر عملی طور پر کچھ نہ ہوسکا یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ حکومت اور مالک مکان کے مابین قیمت سمیت دیگر معاملات کیسے طے پائیں گے اور کب تک گھر کو تیار کرکے قومی ورثہ کے طورپر عوام کے لیے کھولا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی نے کہا تھا کہ پشاور میں جنوبی ایشیا کے بڑے فنکاروں دلیپ کمار، کپور فیملی، شاہ رخ خان اور دیگر کے آبائی گھروں کی اہمیت کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

    ان فنکاروں کے آبائی گھروں کو محفوظ بنانے سے پشاور کی اہمیت میں اضافہ ہو گا اور ملک میں سیاحت کی صنعت کو بھی استحکام ملے گا۔

    پشاور میں دلیپ کمار اور کپور خاندان کے گھروں کے موجودہ مالکان اور حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ مل کر باہمی اتفاق سے قیمتوں کا تعین کریں تاکہ میوزیم قائم کرنے کا منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

    پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے ترجمان فیصل فاروقی

  • کمانڈنٹ خیبر رائفلز نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا

    کمانڈنٹ خیبر رائفلز نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا

    ضلع خیبر لنڈی کوتل تاتارہ سپورٹس گراؤنڈ میں کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر نے پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2021 ککے موقع پر ہارڈ بال کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح کر دیا

    تفصیلات مینہ وال شینواری سے ضلع خیبر لنڈیکوتل تاتارہ سپورٹس گراؤنڈ میں محکمہ کھیل. ضلعی انتظامیہ اور ایف سی حکام کی زیر اہتمام. پاکستان سپورٹس فیسٹیول کا افتتاحی تقریب منعقد ہوا تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر. ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر. ممبر صوبائی اسمبلی شفیق شیر آفریدی. 105ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل مناظر منہاس خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری و دیگر مہمان بھی موجود تھے

    اس موقع پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر تاتارہ سپورٹس گراؤنڈ میں کھلاڑیوں سے ملے اور کھلاڑیوں و منتظمین کے لئے نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے

  • چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت، عدالت نے کیا دیا حکم؟

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت، عدالت نے کیا دیا حکم؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی

    سماعت قائم مقام چیف جسٹس قیصر رشید نے کی عمران خان کے وکیل حبیب قریشی عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق رکن اسمبلی معراج ہمایوں کا ہرجانہ کا صوابی سے کیس پشاور کی عدالت کو منتقل کیا جائے سابق رکن اسمبلی فوزیہ بی بی کیس کے ساتھ سنا جائے

    عدالت نے دونوں کیسز ساتھ پشاورمیں سننے کا حکم دیتے ہوئے معراج ہمایوں اور بی بی فوزیہ کو اگلی پیشی پر طلب کرلیا دونوں سابقہ اراکین اسمبلی کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزام پر عمران خان پر کروڑوں روپے ہرجانے کے کیس دائر رکھے ہیں

    14 دسمبر 2019 کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت ہوئی تھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج پشاورکی عدالت نے ہرجانہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔عمران خان نے وکیل کی وساطت سے دائر اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کا ہرجانہ کیس ناقابل سماعت قراردے کرخارج کیا جائے۔

    ہم سے غلطیاں ہوئیں، قوم سے معافی مانگتے ہیں، شہباز شریف کا اعتراف

    عمران خان نے مجھ پر ایٹمی حملہ کر دیا، شہباز شریف نے ایسا کیوں کہہ دیا

    جج نے وزیراعظم کی درخواست مسترد کردی اور فریقین کو ہرجانہ کیس میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین، وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے والے 20 ارکان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ہرجانہ کیس، فیصلے کے خلاف وزیراعظم نے دائر کی اپیل

  • خیبر پختونخوا میں سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کر دیا گیا

    خیبر پختونخوا میں سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کر دیا گیا

    ضلع خیبر جمرود سپورٹس کمپلیکس پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2021کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

    تفصیلات مینہ وال شینواری سے ضلع خیبر جمرود سپورٹس کمپلیکس پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق پیر نورالحق قادری نے پاکستان سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب میں سیکیورٹی فورسز کے کرنل ندیم مشتاق. 194ونگ خیبر رائفلز کے لیفٹیننٹ کرنل وقاص صدیق ممبر صوبائی اسمبلی شفیق شیر آفریدی. ایڈوائزر ٹو فیڈرل منسٹر حاجی امیر محمد خان آفریدی سیکرٹری حمیداللہ آفریدی. ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی اضلاع پیر عبداللہ شاہ. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورولی خان. ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر راھد گل ملاگوری پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جمال آفریدی. عدنان شینواری. گوڈگورنس کے سیکرٹری عظمت علی شینواری ودیگر مہمان بھی موجود تھے سپورٹس فیسٹیول میں باڑہ. جمرود. تیراہ ملاگوری لنڈی کوتل کے کھلاڑیوں نے شرکت کی

    پاکستان سپورٹس فیسٹیول 23مارچ تک جاری رہے گا جس میں 2500کھلاڑی شرکت کریگی سپورٹس فیسٹیول میں فٹ بال. کرکٹ. والی بال باسکٹ-بال. بیڈمنٹن شامل ہیں افتتاحی تقریب کے موقع پر کھلاڑیوں نے جمناسٹک پی ٹی شو. رسی کشی اور دیگر ملی نغمے پیش کیے گئے

    جس سے آئے ہوئے تماشائی خوب لطف اندوز ہو گئے. پاکستان سپورٹس کے افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جاری کھیل امن کی نشانی ہیں یہاں کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود جنہوں نے تعلیم کے میدان میں ہمیشہ ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے جوکہ فخر کا مقام ہے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ علاقے میں پاک فوج ایف سی سابق خاصہ دار فورس اور لیویز و مشران اور عوام کے قربانیوں کی وجہ سے امن قائم ہو گیا ہیں

    جس کی زندہ مثال وادی تیراہ بازار زخہ خیل باڑہ اور دیگر دور افتادہ علاقے شامل ہیں جس کو نو گو ایریا کہا جاتا تھا لیکن اب پاک آرمی ایف سی اور دیگر سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے قربانیوں کی وجہ سے مکمل امن قائم ہیں اور اب وہاں پر عوام بہتر زندگی گزار رہے ہیں.

    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان جوکہ بہترین کرکٹر تھے ان کا ویژن ہیں کہ ملک اور تمام صوبوں میں کھیلوں کے سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے اور ہر ضلع کی سطح پر سپورٹس کمپلیکس قائم بنائے گی تاکہ ملک و علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں بہتر طریقے سے جاری رکھ سکے اور کھلاڑیوں کے مشکلات میں کمی آجائے

    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ ملک میں کچھ عناصر سازشیں کرتے ہیں جوکہ کھبی کامیاب نہیں ہونگے پاکستان قیامت قائم اور دائم رہے گا اور ملک کے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں اور پاکستان کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر سیکورٹی فورسز. محکمہ کھیل. ضلعی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے لئے 2لاکھ روپے کا اعلان بھی کر دیا

  • ڈیری فارم کی چھت منہدم ، گفتار خان بیروزگار ، امداد کی اپیل

    ڈیری فارم کی چھت منہدم ، گفتار خان بیروزگار ، امداد کی اپیل

    ضلع خیبر لنڈی کوتل میں ڈیری فارم کی چھت گرنے سے ، 4 گائے و 5 بچھڑے ہلاک ہوگئے

    تفصیلات مینہ وال شینواری سے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ سلطان خیل میں شودان خیل کے مقام پر گزشتہ رات حاجی گل محمد مرحوم گائوں میں واقع گفتار خان کے ڈیری فارم کی چھت اچانک منہدم ہوگئی

    ذرائع نے بتایا ھے کہ فارم کی چھت تلے آکر 4 اعلیٰ نسل کی گائے اور ان کے 5بچھڑے موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئے فارم کی 40فٹ چھت کے ملبے سے گائے اور بچھڑوں کی نعشیں نکالنے مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کی علاقہ مکینوں نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کتے ہوئے کہا ھے کہ یہ ڈیری فارم گفتار خان کے روزگار کا واحد وسیلہ تھا

    لہذاء حکومت کو چاہیئے کہ ان کی داد رسی کرے اور ان کے ساتھ بھرپور مالی امداد فراہم کریں کیونکہ ہلاک ہونے والے مویشیوں میں پانچ، پانچ لاکھ روپے کی اعلی نسل والی گائے شامل تھیں

  • اسپیشل پرسنز ویلفئیر آرگنائزیشن کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ اور مارچ

    اسپیشل پرسنز ویلفئیر آرگنائزیشن کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ اور مارچ

    ڈسٹرکٹ خیبر سے مینہ وال شینواری کی رپورٹ کے مطابق خیبر سپیشل پرسنز ویلفیئر آرگنائزیشن کی اپنے مطالبات کے حق میں جمرود پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے باب خیبر تک مارچ کیا اور باب خیبر کے مقام پر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا

    جس میں معزور افراد کے علاوہ سیاسی اتحاد جمرود کے صدر داود آفریدی ،زرغون شاہ آفریدی، سید کبیر آفریدی، زرولی آفریدی و دیگر ہر مکت فکر کے لوگوں نے معزور افراد کے آواز کے ساتھ آپنا آواز ملایا اور یقین دلایا کہ بیت المال کر کرپٹ آفسران کے تبادلوں تک احتجاج جاری رکھے گے،اور دیگر محکموں کے خلاف بھی معزور افراد کا حذف شدہ حق کے خلاف آواز اٹھائنگے۔

    اس موقع پر خیبر سپیشل پرسنز آرگنائزیشن کے صدر نے احتجاجی مظاہرہ میں حکام بالا سے آپنے مطالبات رکھے جن میں تمام معزور آفراد کو سو روپے فارم کے لئے گئے واپس کریں جو 560 فارم بنتے ہیں

    بیت المال کے عملے نے ہر معزور سے فارم لیا تھا کہ ہر معزور کو 12000 روپے ملے نگے جو ابھی تک نہیں ملے ہیں

    بیت المال خیبر کو معزور افراد کے مد میں 2019ء سے لیکر آج تک ملنے والے فنڈ کی آڈٹ اور انکوائری کی جائے

    بیت المال کے عملے کو فوری تبدیل اور کرپشن میں ملوث حکام کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔۔
    اور ان کی جہ مخلوص ایماندار عملہ تعینات کیا جائے۔

  • پاکستان کے ثقافتی ورثے کو پشاور زلمی کا سلام

    پاکستان کے ثقافتی ورثے کو پشاور زلمی کا سلام

    پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لئے خصوصی ثقافتی کٹ لانچ کر دی
    خصوصی ثقافتی ٹریننگ کٹ میں پاکستان اور خیبر پختونخوا کی ثقافت اور خوبصورتی کو نمایاں کیا گیا ہے
    خصوصی ثقافتی کٹ کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان اور خیبر پختونخواہ کی خوبصورتی اور ثقافت کو اجاگر کرنا ہے، ثقافتی کٹ میں پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے ٹو
    قومی جانور مارخور, قومی پھول چنبیلی, خوبصورت مقام مالم جبہ ,خیبر پختونخوا کے درہ خیبر, پشاور کے اسلامیہ کالج ,ایڈورڈز کالج اور گھنٹہ گھر کو نمایاں کیا گیا ہے. میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاورزلمی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 سے قبل اپنی خصوصی ثقافتی ٹریننگ کے لانچ کر دی۔خصوصی ثقافتی ٹریننگ کٹ میں پاکستان اور خیبر پختونخوا کی ثقافت اور خوبصورتی کو نمایاں کیا گیا ہے۔
    ثقافتی کٹ میں پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے ٹو
    قومی جانور مارخور, قومی پھول چنبیلی, خوبصورت مقام مالم جبہ ,خیبر پختونخواہ کے درہ خیبر, اسلامیہ کالج ,ایڈورڈز کالج اور گھنٹہ گھر کو نمایاں کیا گیا ہے
    پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ خصوصی ثقافتی کٹ کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان اور خیبر پختونخواہ کی خوبصورتی اور ثقافت کو اجاگر کرنا ہے ۔

  • پاکستان کے  کونسے مقبول اولین کرکٹر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے؟؟

    پاکستان کے کونسے مقبول اولین کرکٹر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے؟؟

    پشاور زلمی نے پاکستان میں تاریخ رقم کر دی سردار کرکٹر مہندر پال سنگھ اسسٹنٹ منیجر مقرر

    پاکستان کے اولین سکھ کرکٹر مہندر پال سنگھ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے. پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے مہندر پال سنگھ پشاور زلمی کے اسسٹنٹ منیجر مقرر. لاہور میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور مہندر پال سنگھ کی ملاقات. مہندر پال سنگھ کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیںزلمی فیملی کا حصہ بننے کی بہت خوشی ہے ہے ، مہندر پال سنگھ

  • پیپلز پارٹی پشاور سٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس طلب

    پیپلز پارٹی پشاور سٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس طلب

    پشاور( سٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی پشاور سٹی کےصدر ذوالفقار افغانی نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس بروز جمعہ بتاریخ 12 فروری بوقت 06:00 بجے ممبر صوبائی کونسل شکیل بابر ایڈووکیٹ کے رہائش گاہ میں طلب کر لیا ہے پیپلز پارٹی پشاور سٹی کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار اعوان کے مطابق اجلاس میں پشاور سٹی کابینہ، ممبران صوبائی کونسل وارڈ نیبر ہوڈ کے صدور جنرل سیکرٹریز،سابقہ بلدیاتی امیدوار شرکت کریں گے۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور ان کی تیاریوں کے حوالے سے حکمت عملی پر غور و غوص کیا جائے گا اور حلقہ بندیوں پر پیش رفت کا جائزہ جبکہ پشاور سٹی عہدیدار قیادت کو بریفنگ دینگے۔

  • سوشل میڈیا پراسلحے کی نمائش کرنے والے ملزمان گرفتار، کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی کاروائی

    سوشل میڈیا پراسلحے کی نمائش کرنے والے ملزمان گرفتار، کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی کاروائی

    پشاورمیں کیپٹل سٹی پولیس نے اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزمان کی نشاہدہی کرکے انکو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے شناخت کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دو نوجوان اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی سوشل میڈیا ٹیم نے ملزم کی نشاند ہی کی جس پر ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حفیظ الرحمان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران ملزمان افتخار احمد ولد صحبت خان سکنہ باڑہ گیٹ اور منظور حسین ولد حسن شاہ سکنہ نودیہ پایان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔