Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں پرائمری طلبا کے لیے اسکالرشپ اسکیم

    خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں پرائمری طلبا کے لیے اسکالرشپ اسکیم

    خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں پرائمری طلبا کے لیے اسکالرشپ اسکیم کی رقم منظور کر لی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : قبائلی اضلاع کے لیے اسکالر شپ کی مد میں 2 ارب 95 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔ 70 فیصد حاضری پر لڑکیوں کو ایک ہزار اور لڑکوں کو 500 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔اسکالر شپ کی رقم کی منظوری ایڈیشنل چیف سیکریٹری شکیل قادر کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں منظور کی گئی۔

    سیکنڈری اسکولز کے طلبا کے لیے بھی ایک ہزار ماہانہ وظیفے کے لیے 76 کروڑ روپے کی اسکالرشپ اسکیم منظور کی گئی ہے۔گزشتہ برس وزیر اعظم عمران خان نے ہر سال 50 ہزار انڈر گریجویٹ اسکالر شپس دینے کا اعلان کیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکالر شپس دینے کا اعلان کیا اور واضح کیا کہ ان لوگوں کو اسکالر شپس دی جائیں گی جن کے گھر میں پیسہ نہیں ہے جبکہ احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپس میں 50 فیصد خواتین کو کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

    وزیراعظمم احساس اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کریں گے


    اس سے قبل وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اعلان کیا تھا کہ احساس اسکالر شپ پروگرام ملک کی تمام سرکاری جامعات میں زیر تعلیم مستحق طلبہ کے لیے ہو گا اور اس میں جس خاندان کی سالانہ آمدن 45 ہزار روپے سے کم ہو گی وہی تعلیمی وظیفہ حاصل کرسکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تعلیمی وظیفے کے تحت طلبا کی ٹیوشن فیس معاف ہو گی اور ہر طالب علم کو 4 ہزار روپے ماہانہ بھی ملیں گے۔ احساس اسکالر شپ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 50 ہزار طلبہ کو اسکالر شپس دی جائیں گی۔

    احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کے تحت 24 ارب روپے کے وظائف طلبا کو دیے جائیں گے جس سے ملک بھر کے 2 لاکھ مستحق طلبا مستفید ہوں گے۔ اعلی تعلیم کا حصول ممکن بنانے کے لیے ہر سال 50 ہزار طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے۔

    احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپس میں 50 فیصد کوٹہ لڑکیوں کے لیے رکھا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم کی خواہش پر 2 فیصد اسکالرشپس خصوصی (معذور) طلبہ کو دی جائیں گی اور اسکالر شپ کا دارومدار مستقبل میں طلبا کی تعلیمی کارکردگی پر ہو گا۔

  • چار موٹر سائیکل سواروں نے موٹروے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

    چار موٹر سائیکل سواروں نے موٹروے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چار موٹر سائیکل سواروں نے موٹروے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

    چار ہیوی بائیک کو موٹروے پولیس نے خصوصی آپریشن (بوکس فارمیشن )کے ذریعہ حراست میں لے لیا ۔ M-1 موٹروے ترنول انٹرچینج سے چار ہیوی بائیک غیر قانونی طور پر موٹروے پر داخل ہوگئے جنہیں موٹروے پولیس نے متعدد بار روکنے کا اشارہ کیا ۔لیکن موٹر سائیکل سوار انتہائی خطرناک انداز میں موٹر سائیکل بھگا تے رہے ۔

    اس صورتحال میں موٹروے پولیس کی جانب سے خصوصی آپریشن یعنی بوکس فارمیشن کے ذریعے چاروں موٹر سائیکلوں کو صوابی کے قریب روک لیا گیا ۔بوکس فارمیشن میں تین سے چار گاڑیاں حصہ لیتی ہیں جو انتہائی مہارت کے ساتھ ٹارگٹ گاڑیوں کو راؤنڈ آپ کرکے روکتی ہیں ۔

    موٹر وے پولیس نے بھی چاروں موٹرسائیکلوں کو روک کر نہ صرف بھاری جرمانہ کیا بلکہ سیکشن 83 NHSO چاروں موٹر سائیکل سواروں کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں صوابی کیمپ منتقل کر دیا گیا مزید قانونی کاروائی جاری ہے ۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان ،سیکورٹی فورسز کی کاروائی،دہشت گرد ہلاک،اسلحہ برآمد

    ڈیرہ اسماعیل خان ،سیکورٹی فورسز کی کاروائی،دہشت گرد ہلاک،اسلحہ برآمد

    ڈیرہ اسماعیل خان ،سیکورٹی فورسز کی کاروائی،دہشت گرد ہلاک،اسلحہ برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے جنڈولہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ ہوئی ہے ، جس کے نتیجے میں عنایت اللہ عرف اسد بیٹنی نامی دہشتگرد مارا گیا

    جنڈولہ مارا جانے والا دہشتگرد عصمت اللہ شاہین کا اہم کمانڈر تھا۔ مارے جانے والے دہشت گرد کا تعلق عصمت اللہ شاہین گروپ سے تھا، جنڈولہ میں دہشتگرد کے قبضے سے گرنیڈ ، کلاشنکوف اور راکٹ لانچر اور گولے برآمد ہوئے ہیں۔

    کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

    شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

    آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

    قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

    کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان

    کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

    دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

    آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ،دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے تیار رہنا ہوگا،آرمی چیف

    مارا جانے والے دہشتگرد کا ایک ساتھی بھاگنے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے ،سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے، علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے.

  • آرمی چیف کے مغربی سرحد پر خطرے کی بات کے بعد آج پشاور میں جنگی جہازوں کی پروازیں

    آرمی چیف کے مغربی سرحد پر خطرے کی بات کے بعد آج پشاور میں جنگی جہازوں کی پروازیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏کل آرمی چیف کے مغربی سرحد پر خطرے کی بات کے بعد آج پشاور میں جنگی جہازوں کی پروازیں دیکھنے میں آئی ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پشاور سے صحافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل آرمی چیف کے مغربی سرحد پر خطرے کی بات کے بعد آج پشاور میں جنگی جہاز مسلسل اڑ رہے ہیں اللہ خیر

    صحافی کی ٹویٹ پر ایک صارف نے ردعمل میں کہا کہ کل کا بیان صاف الفاظ میں بتاتا ہے کہ حالات کچھ اچھے نہیں۔

    https://twitter.com/Ahmad_sayss/status/1303945056810921984

    واضح رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جنگی تیاریاں بڑھانا ہونگی۔

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو خطے میں ہونے والی پیشرفت، خاص طور پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ عسکری قیادت نے کنٹرول لائن پر صورتحال اور آپریشنل ڈیپلائمنٹ کا جائزہ لیا۔

    آرمی چیف کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کے اہم مفادات کے خلاف کچھ عناصر ہائبریڈ وار فیئر میں ملوث ہیں۔ پاکستان کے خلاف ہائبریڈ وار فیئر کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔ خطہ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جنگی تیاریوں کو بڑھانا ہوگا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی جبکہ کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    کور کمانڈرز نے ملکی اندرونی سیکیورٹی کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے محرم میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا۔

    آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ،دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے تیار رہنا ہوگا،آرمی چیف

  • محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    باغی ٹی وی : محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں گے۔
    محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسکول اسٹاف کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے ذریعے گیارہویں، بارہیویں، دسویں اور نویں جماعت کو سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا حتمی اعلان کیا تھا۔

    اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔
    ادھر وزیر تعلیم پنجاب
    کا کہنا تھا کہ بیمار بچوں کو والدین سکول نہ بھیجیں. والدین بچوں کو کپڑے کا ماسک دے کر اسکول بھیجیں۔ اسکولوں کا اپنا بجٹ ہوتا ہے اسی میں اگر حفاظتی اشیا کی فراہمی کا انتظام ہو تو اچھا ہوگا۔

    مراد راس کا کہنا تھا کہ والدین، اساتذہ اور دیگر ذمہ داروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بہن بھائی اگر ایک اسکول میں پڑھتے ہوں تو ان کو ایک ہی روز بلائیں گے۔چند روز قبل وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا حتمی اعلان کیا تھا۔

    بچیاں سکول نہ بھیجنے پر والدین کو جیل بھیج دیا جائے: سراج الحق نے بڑا مطالبہ کردیا

  • معروف خواجہ سرا  گل پانڑا کو پشاور میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    معروف خواجہ سرا گل پانڑا کو پشاور میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    معروف ٹرانسجینڈر گل پانڑا کو پشاور میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے جبکہ ساتھی خواجہ سرا چاہت کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق پشاور میں پلوسئی کے قریب خواجہ سرا گل پانڑا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ایک خواجہ سراءچاہت شدید زخمی حالت میں خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

    نقاب پوش ملزمان نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں معروف خواجہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک خواجہ سرا چاہت گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا پلوسی میں پروگرام سے واپسی پر آرہے تھے جب انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

    #JusticeforGulPanra پاکستان ٹویٹر پینل پر ٹاپ ٹرینڈ پر:
    گال پانڑا کے اس بیہمانہ قتل پر پاکتسان ٹوئٹر پر #JusticeforGulPanra ٹاپ ٹرینڈ پر ہے صارفین اس دہشت ناک واقعے اور ظلم پرغم و غصے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کی فوراً گرفتاری اور زخت سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں-


    مشاہد بچہ نامی صارف نے افسوس اور غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پشاور میں ایک ٹرانسجینڈر کارکن گل پانڑا کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا یہ ملک کسی کے لئے زیادہ محفوظ نہیں ہے ، خاص طور پر اگر آپ اقلیتی برادری سے ہیں-
    https://twitter.com/TrimiziiiSyeda/status/1303611819630702592?s=20
    سیدہ ترمذی نامی صارف نے لکھا کہ پشاور میں ٹرانس رائٹس کے کارکن گل پانرا کو آج گولی مار کر ہلاک کردیا گیاپہلے جولی کیس اور اب یہ ، براہ کرم ہر انسانیت کو زندہ رہنے دیں-
    https://twitter.com/Salahuddin_T2/status/1303614498796908546?s=20
    صلاح الدین نامی صارف نے لکھا کہ پہلے جولی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اب پشاور میں ایک اور ٹرانسجینڈر گل پانرا کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ کیا یہ لوگ انسان نہیں ہیں؟ کیا ان کو جینے کا حق نہیں ہے؟ہم کے پی کے کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گل پانرا کے قاتلوں کو سزا دی جائے۔


    ایک صارف نے لکھا کہ بھاڑ میں جاؤ اسلامی ریپبلک خدا کے لوگوں کو قتل کرنا آپ کا واحد عمل ہے تھک گئے ہیں ہم انصاف انصاف کر کے ایسے مردودوں پر قیامت کیوں نہیں آتی اس ملک میں ساری قیامتیں غریبیوں کے لئے ہی رہ گئیں ہیں-


    حمزہ شکیل نامی صارف نے لکھا کہ ایک واحد سب سے بڑی برائی امتیازی سلوک ہے!پشاور میں ایک ٹرانسجینڈر خاتون ، گل پانرا کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا اسے پوائنٹ-بلیک رینج پر چھ بار گولی مار دی گئی –


    عابدہ کھر نامی صارف نے غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پشاور سے تعلق رکھنے والا ٹرانسجینڈر گل پانرا گولی مار کر ہلاک ہوگیا۔ اسے 6 بار گولی ماری گئی۔ ٹرانسجینڈر جانور نہیں ہیں وہ انسان جیسے ہم سب ہیں-


    https://twitter.com/SyedaSays__/status/1303613211502149634?s=20


    https://twitter.com/queer_samosa/status/1303594078270095361?s=20


    اداکارہ ثناء جاوید نے بھی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ گل پانڑا ایک ٹرانسجینڈر کارکن کو آج گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ٹرانسجینڈر کے بھی حقوق انسانی حقوق ہیں۔’تمام انسان وقار اور حقوق میں آزاد اور یکساں ہیں’ ایک برادری کی حیثیت سے ہم یہ سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں کہ اس کا احترام کرنے کے لئے ہمیں کسی کی شناخت کو سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے۔


    https://twitter.com/joonmusIim/status/1303623259485810688?s=20

    اداکارہ نمرہ خان سیڑھیوں سے گر گئیں

    مروہ قتل کیس:شوبز فنکاروں کا ملک میں مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کا…

    5 سالہ بچی کے قاتلوں کے لئے صرف پھانسی کی سزا کافی نہیں اُشنا شاہ

    اداکارہ اشنا شاہ نے فیشن بلاگر ڈاکٹر ماہا شاہ کی خودکشی کو قتل قرار دیا

    جنسی زیادتی میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی دینی چاہئیے تاکہ انہیں دوسروں کے لیے مثال بنایا جاسکے اقرا عزیز

  • معروف خواجہ سرا  گل پانڑا کو پشاور میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    معروف خواجہ سرا گل پانڑا کو پشاور میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    معروف ٹرانسجینڈر گل پانڑا کو پشاور میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے جبکہ ساتھی خواجہ سرا چاہت کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق پشاور میں پلوسئی کے قریب خواجہ سرا گل پانڑا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ایک خواجہ سراءچاہت شدید زخمی حالت میں خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

    نقاب پوش ملزمان نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں معروف خواجہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک خواجہ سرا چاہت گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا پلوسی میں پروگرام سے واپسی پر آرہے تھے جب انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

    اداکارہ نمرہ خان سیڑھیوں سے گر گئیں

    مروہ قتل کیس:شوبز فنکاروں کا ملک میں مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کا…

    5 سالہ بچی کے قاتلوں کے لئے صرف پھانسی کی سزا کافی نہیں اُشنا شاہ

    اداکارہ اشنا شاہ نے فیشن بلاگر ڈاکٹر ماہا شاہ کی خودکشی کو قتل قرار دیا

    جنسی زیادتی میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی دینی چاہئیے تاکہ انہیں دوسروں کے لیے مثال بنایا جاسکے اقرا عزیز

  • جج بارے توہین آمیز بیانات، وفاقی وزراء کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

    جج بارے توہین آمیز بیانات، وفاقی وزراء کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف سنگین غداری کیس ,وفاقی وزراء کے خصوصی عدالت کے جج بارے توہین آمیز بیانات کے خلاف توہین عدالت درخواستوں پرسماعت ہوئی

    پشاور ہائیکورٹ نےوفاقی وزیر قانون فروغ نسیم, فوادچوہدری, معاون خصوصی شہزاداکبر سابق مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان اوراٹارنی جنرل انور منصور کو توہین نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے 14دن میں جواب طلب کر لیا

    عزیزالدین کاکا خیل ایڈووکیٹ کی جانب سے عدالت میں رٹ دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فریقین کی جانب سے خصوصی عدالت کے جج پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے اور جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف استعمال کی گئی زبان حد سے تجاوز تھی۔ درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

    خیال رہے کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی ہیں اور مشرف کیخلاف فیصلہ سنانے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ ٹی وی نہیں دیکھتے صرف ریسلنگ دیکھنے کا شوق ہے۔

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا.

     

  • خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں کان بیٹھنے سے جاں بحق افراد کی تعداد مزید بڑھ گئی

    خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں کان بیٹھنے سے جاں بحق افراد کی تعداد مزید بڑھ گئی

    خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں کان بیٹھنے سے جاں بحق افراد کی تعداد مزید بڑھ گئی
    باغی ٹی وی خیبرپختونخوا میں قبائلی ضلع مہمند میں ماربل کان بیٹھنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی، مزید افراد کو ملبے تلے سے نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں ماربل مائنز بیٹھنے کے واقعہ کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اب تک 17 افراد کی لاشیں ملبے تلے سے نکال لی گئی ہیں جبکہ 9 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر غلنئی ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، مزید افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی کارروائیوں میں پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پشاور سے 5 ایمبولینس، اور ایک ریکوری وہیکل مہمند کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

    خیبر پختونخوا کے وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے سانحہ ماربل مائنز مہمند پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ شوکت یوسفزئی کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    آپریشن میں ریسکیو کے 120 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں، لاپتہ ہونے والے 11 افراد کی تلاش جاری ہے، ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں گزشتہ روز ماربل مائنز میں تودہ گرنے سے مزدور ملبے تلے دب گئے تھے۔
    کان بیٹھنے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی رضاکار ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں لیکن انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

    ملبہ بہت زیادہ ہے اور ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ڈی پی اومہمند کا کہنا ہے کہ ملبے میں بڑے بڑے پتھر موجود ہیں جنہیں صرف ہیوی مشینری کی مدد سے ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔

    ہم نیوز کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں ڈی پی او مہمند نے کہا کہ ہیوی مشینری اور دیگر امدادی سامان و ٹیمیں طلب کرلی گئی ہیں۔

  • پشاور میں جے یو آئی کی تاریخی کانفرنس، عوام کا جم  غفیر،مولانا فضل الرحمان کا خصوصی خطاب

    پشاور میں جے یو آئی کی تاریخی کانفرنس، عوام کا جم غفیر،مولانا فضل الرحمان کا خصوصی خطاب

    پشاور میں جے یو آئی کی تاریخی کانفرنس، عوام کا جم غفیر،مولانا فضل الرحمان کا خصوصی خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ختم نبوت کے عنوان سے 7 ستمبر 1974 کو جو قانون سازی ہوئی تھی اسی کے یاد میں جمعیت علماء اسلام کے زیر انتظام یوم الفتح کو منایا گیا ،اسی سلسلہ میں پشاور میں ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد شریک ہوئے، جے یو آئی کے زیر اہتمام اس کانفرنس سے مولانا فضل الرحمان و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا.

    جے یو آئی کے زیر اہتمام خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہونے والی کانفرنس میں عوام کا جم غفیر نظر آیا،کانفرنس کے شرکاء میں جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا، مولانا فضل الرحمان کے سٹیج پر پہنچنے پر شرکاء کانفرنس نے انکا والہانہ استقبال کیا، مولانا فضل الرحمان کے حق میں کارکنان کی جانب سے نعرے لگائے گئے، مولانا فضل الرحمان سٹیج پر دیگر قائدین کے ہمراہ کارکنان کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیتے رہے،

    کانفرنس میں نماز مغرب باجماعت ادا کی گئی، نماز کی امامت مولانا فضل الرحمان نے کی،قائدین کے خطاب کے دوران کارکنان کی جانب سے نعرے لگائے جاتے رہے،مولانا فضل الرحمان نے کانفرنس سے آخری خطاب کیا اور شرکاء کے جوش و جذبے کو گرمایا، مولانا فضل الرحمان دوران کانفرنس دور بین کے ذریعے شرکاء کانفرنس کا جائزہ لیتے رہے،

    مولانا فضل الرحمان نے اپنے خصوصی خطاب میں ہمیشہ کی طرح تحریک انصاف کی حکومت کو نشانہ بنایا،مولانا فضل الرحمان کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ختم نبوت سیاسی مسئلہ ہے جسے سیاسی قائدین نے ہمیشہ کے لئے حل کردیا ہے۔ اگر کوئی ختم نبوتؐ سے انکار کرے تو حکومت اس کی سرکوبی کے بجائے اسے تحفظ فراہم کرتی ہے۔حکمران قادیانیوں سے متعلق نرم گوشہ رکھتے ہیں وزیراعظم نے توہین رسالت کی مرتکب خاتون کو بیرون ملک بھیج کر اس کا اعتراف بھی کیا پاکستان میں پہلی مرتبہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں ہر کوئی اسرائیل کا سفیر بنا ہوا ہے میڈیا اور اسمبلی میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دلائل دیئے جارہے ہیں

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کہ بیرونی دباؤ پر کوئی قانون سازی قبول نہیں کریں گے‘ اسمبلی میں کوئی قانون سازی نہیں ہورہی‘ صرف ایکسٹینشن اور ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی کی گئی۔ اگر کسی نے قانون ختم نبوتؐ میں تبدیلی کی کوشش کی تو میراہر کارکن اپنی جان نچھاور کردے گا۔ میں پشاور کے وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے خالد فیصل کی وکالت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے یہاں لسانی اور فرقہ وارانہ فسادات کی گنجائش نہیں تمام مکاتب فکر کے علماء 22 نکات پر متفق ہیں 73ء کا آئین متفقہ دستاویز ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ مسلمانوں کی نہیں حکمرانوں کی ضرورت ہے اے پی سی میں مضبوط موقف پیش کریں گے 2018ء میں صوبے کا مینڈیٹ چوری کیا گیا یہ حکمران اور انکا مینڈیٹ جعلی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست جب اہنی ذمہ داری پوری نہیں کرتی تو پھر فساد کی ذمہ دار بھی ریاست ہوتی ہے،ہم نہ اسلام، نہ صحابہ کرام ،نہ اہلبیت کی توہین برداشت کر سکتے ہیں،اگر کوئی صحابہ کرام کے خلاف بازاری زبان استعمال کرے گا تو اسکے پیچھے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ ہوتی ہے کیونکہ فرقہ واریت انکی ضرورت ہے،خفیہ ایجنسیاں اپنے سیاسی مفاد کے لئے ملک میں فساد پھیلاتی ہیں اور پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں،

    پاکستان میں ہر کوئی اسرائیل کا سفیر بنا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کیا پشاور میں اہم اعلان