Baaghi TV

Category: پشاور

  • ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما کرونا کا شکار، شہباز شریف کی جانب سے دعائے صحت

    ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما کرونا کا شکار، شہباز شریف کی جانب سے دعائے صحت

    ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما کرونا کا شکار، شہباز شریف کی جانب سے دعائے صحت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ کے سینئر رہنما امیر مقام نے طبیعت کی خرابی پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا اور اس کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔ا

    میر مقام نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں۔

    انہوں عوام سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کی۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے امیر مقام کے کورونا کا شکار ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر مقام خیبر پختونخوا میں پارٹی کا ایک متحرک نام ہیں، پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میں متعدد سیاستدان اور اہم شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور آئسولیشن میں رہنے کے دوران وہ وائرس سے صحتیاب ہو گئے تھے۔گزشتہ ماہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ان کے دو بچوں کے ساتھ ساتھ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی وائرس کا شکار ہو گئے تھے لیکن رواں ماہ دونوں شخصیات وائرس صحتیاب ہو گئی تھیں۔

    چند دن قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔اس سے ایک دن قبل رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

    پنجاب کے صوبائی وزیر بھی کرونا کا شکار ہو گئے .ملتان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کرونا کا شکار ہوگئے صوبائی وزیر نے گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ڈاکٹر اختر ملک گھر میں آئیسولیٹ ہوگئے ہیں ۔

    ڈاکٹر اختر علی گزشتہ روز ملتان کے ارکان اسمبلی کے ھمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی ملے تھے۔ اب وزیراعلیٰ پنجاب و ملاقات میں ہمراہ دیگر افراد بھی کرونا کا ٹیسٹ کروائیں گے

     

    رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی سمیت گھر کے 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے ویڈیو بیان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی، انکا کہنا تھا کہ گھر کے 6 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد مجھ سمیت سب نے خو دکو قرنطینہ کر للیا ہے

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    سندھ کے صوبائی وزیرغلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ,غلام مرتضیٰ بلوچ دو دن سے کرونا کی علامات محسوس کر رہے تھے، انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ، کرونا تشخیص ہونے کے بعد صوبائی وزیر ںے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے .کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ظہور بلیدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔صحت یاب ہو رہا ہوں، صحت یابی کےلیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ منگلا شرما کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا جس کے بعد شوہر اور مجھ میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔میں اور میرے شوہر قرنطینہ میں ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، متعدد اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،سیاسی رہنماؤن میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے کچھ صحتیاب ہو چکے ہیں

    سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی،

    تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی گل ظفر خان اور محبوب شاہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رکن قومی اسمبلی گل ظفر کا تعلق باجوڑ سے جبکہ رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کا تعلق لوئر دیر سے ہے .

    وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وا ئر س کی تشخیص ہوئی تھی ۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ خان کو بھی کورونا وائرس ہوا تھا۔

    لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے عبدالرشیدخان نواسہ عبدالواجدخان اور بخت بیدارجان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ صحت یاب ہو چکے ہیں ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے ،وہ صحتیاب ہو چکے ہیں.

  • عید سے قبل ایف سی کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

    عید سے قبل ایف سی کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

    عید سے قبل ایف سی کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں عیدالفطر کے موقع پر ایف سی ساوتھ کی جانب سے لاک ڈاون سے متاثرہ 300 مستحق خاندانوں میں گھر گھر جاکر راشن کی تقسیم کر دیا گیا

    عیدالفطر کے موقع پر ایف سی ساوتھ کی جانب سے لاک ڈاون سے متاثرہ دیہاڑی دار ، مزدور ، بیواوں ، یتیموں کے ساتھ ساتھ نادار افراد کو گھر گھر جاکر راشن پیک فراہم کیے گئے ۔

    اس سے پہلے بھی پاک فوج لاک ڈاون کے دوران متعدد بار متاثرہ افراد میں راشن تقسیم کر چکے ہیں ۔راشن تقسیم کے دوران کرونا وائریس سے بچاو کے مروجہ قوانین پر عمل درآمد کیا گیا۔عیدالفطر کے موقع پر خصوصی طور پر مزدور طبقہ ،بیواوں ،یتیموں اور نادار افراد کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ان میں راشن تقسیم کیا گیا ۔

    اس موقع پر مستحقین میں شامل ایک بیوہ کا کہناتھا کہ میرے گھر میں کمانے والا کوئی نہیں ہے ایف سی ساوتھ کا اللہ بھلا کرے۔مزدور طبقے کا کہنا تھا عید کی آمد ہے نہ دیہاڑی ہے نہ کاروبار ہے پاک فوج نے راشن دیا ہے ان کا احسان ہے لاک ڈاون کی وجہ سے مزدوری نہیں ہے بہت مشکل حالات ہیں پاک فوج کے انتہائی مشکور ہیں انہوں نے ہماری مدد کی ۔

    خصوصی افراد کا کہنا تھاکہ ہم بہت مشکلات کا شکار ہیں ایف سی ساوتھ نے مدد کی ہے اور ہم معذروں کا خیال رکھا ہے ۔

  • ختم نبوت کے عقیدے پر موجودہ حکومت کا ایک اور ڈاکہ

    ختم نبوت کے عقیدے پر موجودہ حکومت کا ایک اور ڈاکہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ختم نبوت کے عقیدے پر اس موجودہ حکومت کا ایک اور ڈاکہ سامنے آیا ہے

    چوتھی کلاس کی پشاور بورڈ کی اسلامیات کی کتاب ہے، نئی کتابیں آئی ہیں اس میں چھ نمبر سوال میں‌ پرانی کتاب میں لکھا ہے کہ آخری پیغمبر کون ہے، عقیدہ ختم نبوت سے کیا مراد ہے، یہ چھٹا نمبر سوال نئی کتاب میں ختم کر دیا گیا ہے

    پرانی کتاب میں لکھا ہے کہ جو شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری پیغمبر نہیں مانتا وہ مسلمان نہیں ہو سکتا،اگر کوئی آپ کے بعد نبوت اک دعویٰ کرتا ہے تو وہ جھوٹا اور اسلام سے خارج ہے،

    یہی پیرا گراف نئی کتاب میں ختم کر دیا گیا ہے،

    https://twitter.com/Naveed_Ahmad_A/status/1263526588257390597?s=08

    شہریوں نے اپیل کی ہے کہ کتاب سے عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں سوال ختم کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور انکے خلاف کاروائی کی جائے، ہم عقیدہ ختم نبوت پر کسی صورت کمپرو مائیز نہیں کر سکتے،

    قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

    چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ خیبرپختونخوا کی جانب سے سوشل میڈیا پر درجہ چہارم اسلامیات کی کتاب کے حوالے سے چلنے والی ویڈیو کےبارے میں وضاحتی بیان آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جب غلطیوں‌کی نشاندہی کی گئی تو اضلاع سے کتابوں کو واپس منگوا لیا گیا اور صحیح کتابیں بھجوائیں گئیں، جو ہوا وہ غلط ہوا، امسال درجہ چہارم کی اسلامیات کی کتاب میں کوئی غلطی نہیں ہے۔

    کابینہ کے کتنے اراکین نے اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کی حمایت کی تھی؟ وزیر مذہبی امور بول پڑے

  • سندھ کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بھی عید سادگی سے منانے کا فیصلہ

    سندھ کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بھی عید سادگی سے منانے کا فیصلہ

    سندھ کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بھی عید سادگی سے منانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر برائے اطلاعات خیبرپختونخواہ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا ختم نہیں ہوئی ہے اور عید پر لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

    اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں سب سے زیادہ کورونا متاثرین کی صحت یابی ہوئی،لوگوں کوچاہیے کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں ایس اوپیزپرعمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوشش کررہےہ یں کورونا وائرس کا خطرہ کم نہیں ہوا،

    اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ بس صرف اتنا کرنا ہے کہ ماسک پہننا ہے سینٹائزر استعمال کرنا اور سماجی دوری کو یقینی بنانا ہے ،کورونا کے خاتمے کا کچھ پتہ نہیں ہے لیکن احتیاطی تدابیر کیساتھ کچھ عرصے کے لئے کورونا کیساتھ رہنا ہے۔

    کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    24 گھنٹوں میں سندھ میں 20 اموات، وزیراعظم عید بارے کیا اعلان کریں؟ مراد علی شاہ کا بڑا مطالبہ

    اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں گزشتہ 24 گھنٹےمیں کوروناسے 6 افرادجاں بحق ہوئے. وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے. کورونا وبا کیخلاف کامیابی کا واحدراستہ احتیاط ہے . احتیاتی تدابیر اختیار کرنے سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی ہوسکتی ہے،

    2 ارکان صوبائی اسمبلی کی موت، ایک وزیر ہسپتال میں ،عید پر کپڑے نہیں سلوائے،وزیراعلیٰ سندھ

  • پینشنز بینک اکاونٹس میں بھیج کر ادا کر دی گئی

    پینشنز بینک اکاونٹس میں بھیج کر ادا کر دی گئی

    اکاونٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کی طرف سے نئے پنشنرز کیلئے سہولت، عبوری ماہانہ متوقع پنشن جاری کر دی گئی۔ پنشن کی رقم پنشنرز کے بنک اکاونٹس میں بھیج دی گئی۔ اکاونٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون اور منظوری سے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کیلئے متوقع ماہانہ پنشن کی ادائیگی کا اجراء کر دیا ہے۔ ایڈوانس پنشن سرکاری ملازمین کی ریٹائزمنٹ کے فوری بعد ان کی ماہانہ تنخواہ کے بند ہونے اور ان کے پنشن کیس کی اے جی آفس میں آنے، اس کی چھان بین، منظوری اور ادائیگی تک کے عرصہ میں تنخوا اور پنشن کا عبوری حل پیش کرنا ہے۔ ریٹائر ہونے والے پنشنر کو آخری بنیادی تنخواہ کاپینسٹھ فیصد عبوری پنشن کے طور پر دیا جائے گا۔ پنشن قوانین کے مطابق حتمی پنشن کے تعین کے بعد اس عبور ی ادا شدہ پنشن کو اس میں سے منہا کیا جائے گا۔ اکاوٗنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کی طرف سے نئے پنشنرز کیلئے فراہم کی جانے والی اس نئی سہولت کا مقصد پنشنرز کی مالی پریشانیوں میں کمی لانا ہے۔ یہ پنشن بائیس سو خاندانوں کیلئے صحیح معنوں میں عید کی نوید ثابت ہو گی۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں صوبہ بھر میں ریٹائر ہونے والے تقریباً بائیس سو ملازمین کی متوقع پنشن ان کے بنک اکاونٹس میں بھیج دی گئی ہے۔ تمام پنشنرز اپنا نام اکاوٗنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کی ویب سائٹ پر موجود ضلع وار فہرستوں میں دیکھ سکتے ہیں۔ اے جی آفس کی پریس ریلز میں واضح کیا گیا ہے کہ متوقع ماہانہ پنشن کی ادائیگی ایک خالصتاً عبوری انتظام ہے ۔ اکاونٹس آفس میں پنشنر کے متعلقہ محکمہ سے مکمل پنشن کیس کے آنے تک یا زیادہ سے زیادہ ایک سال کی مدت کیلئے ہے۔ موجودہ پنشن رولز کے مطابق اس کا کوئی اثر کموٹیشن یا حتمی پنشن پر نہیں پڑیگا۔ اس سہولت سے استفادہ کیلئے پنشنر کو نہ کسی اکاوٗنٹس آفس جانے کی ضرورت ہے نہ کسی سفارش کی۔ مستقبل میں بھی ریٹائر ہونے والے تمام پنشنرز کو یہ سہولت کمپیوٹرائزد سسٹم کی بدولت حاصل رہے گی۔ پنشنرز ماہانہ متوقع پنشن کی بنک اکاونٹ میں ٹرانسفر کی تصدیق اور رقم نکالنے کیلئے اپنے بنکوں سے رابطہ کریں۔

  • بی آر ٹی کے معاملہ پر سرپرائیز دیں گے،کامران بنگش

    بی آر ٹی کے معاملہ پر سرپرائیز دیں گے،کامران بنگش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا ہے کہ بی آر ٹی کے معاملے پر عوام کو سرپرائز دیں گے،

    کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کے افتتاح سے متعلق جلد وزیراعلیٰ تاریخ دیں گے،منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کا دعوی ٰدرست ہے، کچھ کام باقی ہے،پی آر ٹی سے متعلق میں نے کبھی تاریخیں نہیں دیں،منصوبے سے متعلق ایک حتمی تاریخ دوں گا وہی حتمی ہوگی،

    کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے صرف حلقہ بندیوں کے لیے رولز بنانے سے متعلق اعتراض کیا تھا،ہم نے رولز تیار کرکے الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں، بلدیاتی انتخابات صوبے میں 2حصوں میں منعقد ہوں گے

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    بی آر ٹی بنانے والی کمپنی نے کام مکمل ہونے کا دعویٰ کیا ہے، کنسٹرکشن کمپنی کا کہنا ہے کہ کام مکمل ہو چکا ہے، سٹیشن پر جو کام تھا وہ بھی مکمل کر دیا گیا ہے، اب یہ منصوبہ انسپیکشن کمیشن کے حوالہ ہو گا جس کے بعد اسے عوام کے لئے کھولا جائے گا

     

    ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

  • وزیرستان میں نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر دو لڑکیاں غیرت کے نام پر قتل

    وزیرستان میں نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر دو لڑکیاں غیرت کے نام پر قتل

    وزیرستان میں نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر دو لڑکیاں غیرت کے نام پر قتل

    باغی ٹی وی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں صرف بوس کنار پر دو لڑکیوں‌کو موت کے گھاٹ اتا دیا گیا .

    اس واقعے کے متعلق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں لڑکیوں کو ایک لڑکے کے ساتھ بوس و کنار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد قتل کیا گیا۔ تقریباً 52 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں ایک نوجوان لڑکے کے دائیں بائیں تین سیاہ برقع پوش لڑکیاں نظر آ تی ہیں۔ لڑکاان لڑکیوں کے ساتھ باتوں باتوں میں بوس وکنار شروع کر دیتا ہے جبکہ تیسری لڑکی بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو جاتی ہے .

    اس واقعے کے رد عمل میں ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ (ڈبلیو ڈی ایف) نامی تنظیم نے اتوار کو ایک پریس ریلیز میں اس واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قتل ہونے والی لڑکیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ڈبلیو ڈی ایف کی عہدے داروں عالیہ بخشال، عصمت شاہ جہاں، ممتاز تاجک اور نرگس خٹک نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکمران طبقہ کتنی آسانی سے خواتین کے خلاف ہونے والےایسے پر تشدد واقعات کی بڑی تعداد کو نظر انداز کر دیتا ہے۔اس تنظیم نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا ہے .

    تنظیم نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو قتل کرنے پر اکسانے والے علاقے کے طاقت ور لوگوں کو حکومتی پشت پناہی حاصل ہے۔ ڈبلیو ڈی ایف نے مطالبہ کی اہے کہ قاتلوں، قتل پر اکسانے والوں اور ویڈیو لیک کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے سزا دی جائے .

    پولیس کے ایک سینیئر افسر نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ان لڑکیوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا اور وہ کچھ عرصہ قبل وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی وجہ سے شمالی وزیرستان کے علاقے شام پلین گڑیوم منتقل ہوگئی تھیں۔ افسر کے مطابق شام پلین گڑیوم کے ‘ع’ نامی لڑکے کے ساتھ ان لڑکیوں کی جان پہچان بنی تھی۔ ویڈیو میں یہ نوجوان ان لڑکیوں سے پشتو میں پوچھتا ہے کہ وہ کس مقصد کے لیے آئی ہیں، جس پر ایک لڑکی نے جواب دیا کہ وہ ایسے ہی آئی ہیں.
    واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں عموما ایک شدت پسند اور روایات پر سختی سے عمل کرنے والا معاشرہ ہے جہاں‌ غیرت کے نام پر اور اس طرح کے معمالات میں‌سخت رد عمل دکھایا جاتا ہے . غیر کے نام پر اگرچہ دیگر علاقون میں قتل کے واقعات ہوتے رہتے ہیں ، لیکن صرف ویڈیوں پر بوس و کنار سے ایسا معاملہ سامنے آنے پر قتل کرنا ایک منفرد مسئلہ ہے .

  • پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

    پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

    پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکا، متعدد افراد زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں

    اطلاع پر پولیس، ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے اشرف روڈ میں دیسی ساختہ باروی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ٹریفک اہلکار اور ایک دکاندار زخمی ہوا، رسیکیو‌ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہپنچی اور معائنہ کیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 2 کلو گرام دیسی ساختہ بارود استعمال کیا گیا، دھماکہ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا،

    دھماکے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سیل کر دیا، علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ، دھماکے سے 3 موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی

  • شمالی وزیرستان میں پولیس کی بڑی کاروائی، کتنی کی منشیات برآمد؟

    شمالی وزیرستان میں پولیس کی بڑی کاروائی، کتنی کی منشیات برآمد؟

    شمالی وزیرستان میں پولیس کی بڑی کاروائی، کتنی کی منشیات برآمد؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی اور کامیاب کاروائی 28 کلو چرس پکڑی گئی۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ کے علاقے شیزاکہ میں ڈی ایس پی اعظم خان اور انسپکٹر ریاض نور کی منشیات کے خلاف بڑی اور کامیاب کاروائی کے دوران موقع پر 28 کلو چرس ٹو ڈی کار سے برآمد کی گئی

    گاڑی کو پولیس نے تحویل میں لے کر ایک ملزم گرفتار کیا۔ شمالی وزیرستان کے ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور نے ڈی ایس پی اعظم خان اور ٹیم کو کامیاب کاروائی پرشاباش دی

    قبل ازیں ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک سال کے دوران مختلف نوعیت کے 156 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نامزد 384 ملزمان میں سے 293 گرفتار ہوئے اور پولیس نے امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ منشیات کی بیخ کنی کیلئے بھی ضروری اقدامات اٹھائے

    شمالی وزیرستان میں پولیس کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

  • شمالی وزیرستان میں پولیس کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

    شمالی وزیرستان میں پولیس کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں پولیس کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی گئی ڈی پی او کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان پولیس نے ایک سال کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا

    ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک سال کے دوران مختلف نوعیت کے 156 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نامزد 384 ملزمان میں سے 293 گرفتار ہوئے اور پولیس نے امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ منشیات کی بیخ کنی کیلئے بھی ضروری اقدامات اٹھائے

    شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 84 ہزار گرام چرس اور سینکڑوں لیٹر شراب برآمد کر کے درجنوں ملزمان گرفتار کئے۔ مختلف کارروائیوں میں 12 کلاشنکوف،12 رائفل، متعدد پستول اور اور بڑی تعداد میں کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔

    شمالی وزیرستان میں آئی جی ثناء اللہ عباسی کے احکامات کی روشنی میں 3 ہزار پولیس فورس قیام امن کیلئے جانفشانی سے کام کررہی ہے علاوہ ازیں شمالی وزیرستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے 2500 اہلکار تعینات ہیں۔ شمالی وزیرستان میں پولیس اور آرمی عوام کے ساتھ ملکر علاقے کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور پولیس فورس کو مزید مضبوط کرنے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں