پشاور۔(اے پی پی)مردان پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق مردان کے مختلف تھانہ جات کی حدودتھانہ پارہوتی اورتھانہ ہوتی پولیس نے نفری کے ہمراہ چھاپوں کے دوران 6منشیات فروش کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں چرس برآمدکرلی۔
Category: پشاور
دو قبائل میں مسلح تصادم،4افراد جاں بحق پانچ شدید زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اے پی پی) ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل درازندہ کے علاقہ میں جنگل کی لکڑیوں کی کٹائی کے تنازع پر دوتانی پوندہ اور شیرانی قبائل میں مسلح تصادم ،دونوں گروپوں کی بے دریخ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں جانب کے چار افراد جاں بحق،پانچ شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کردیاگیا،ضلع انتظامیہ کی جانب سے علاقہ میں کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے فریقین کے درمیان جرگہ شروع کردیاگیا،مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل درازندہ کے علاقہ میں جنگل کی لکڑی کی کٹائی کے تنازع پر دوتانی اور شیرانی قبیلوں کے دوران شدید خونریزی پیدا ہوگئی اور دونوں جانب سے اندھادھندفائرنگ کا بے دریخ استعمال کیاگیا جس کے نتیجے میں ایک جانب پوندہ دوتانی گروپ کے دو افراد تیس سالہ صاحب خان ولد مرزا خان اور اٹھارہ سالہ عزت خان ولد مدا افضل اقوام آدم خیل دوتانی ساکنان اللہ داد کوٹ درازندہ نزد زڑکنی اور دوسری جانب شیرانی قبیلے کے بھی دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دونوں طرف کی فائرنگ سے ایک جانب بازید ولد موسیٰ خان شاہ باران ولد مداافضل اور میاں نور ولد بابو اقوام آدم خیل دوتانی ساکنان اللہ داد کوٹ درازندہ نزدزڑکنی،شیرانی قبیلے کے دوافراد ملی خان ولد نسب اللہ خان اور رحیم اللہ ولد جمعداد اقوام شیرانی ساکنان درازندہ شدید زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ دونوں جانب وقفے وقفے سے جاری رہی ۔واقعہ کی اطلاع پر پاک فوج ، لیویز اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جن میں شدید زخمیوں کو ملتان ریفر کیاگیا، ذرائع کے مطابق حسن خیل شیرانی اور آدم خیل دوتانی قبائل کے درمیان جنگلات کی ملکیت اور درختوں کے کٹائی پر تنازع بیان کیاگیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فریقین کی جانب کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دونوں گروپوں کے درمیان گشیدگی کو ختم کرنے کے لئے فریقین کے اکابرین کے ساتھ جرگہ شروع کردیاگیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسیوں کی بدولت معدنیات کی نیلامی خالصتاً میرٹ پر کی گئی، وزیر معدنیات
پشاور۔(اے پی پی)خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی کی ہدایت پر جمعرات اور جمعہ کو پشاور میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ معدنیات حمیداللہ شاہ کی نگرانی میں 143.82 ملین روپے کی اہم معدنیات کی نیلامی ہوئی۔ مذکورہ نیلامی میں ڈائریکٹر جنرل حمید اللہ شاہ سمیت ڈائریکٹر ایکسپلوریشن عامر محمد،ڈائریکٹر لائسنسنگ یعقوب نواز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر منرل ماجد علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیٹٹیگیشن ریاض خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ نیلامی میں سینکڑوں بیڈرز نے حصہ لیا۔اس موقع پر وزیر معدنیات نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسیوں کے مطابق نیلامی خالصتا میرٹ کی بنیاد پر کی گئی اور اس میں قانون و انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ بھی نیلامی میں شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ نیلامی میں چونا،گرینائٹ،فیلڈ سوپر،کرو مائٹ،کوپر،بیروت اور ماربل وغیرہ جیسی معدنیات شامل ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل معدنیات حمیداللہ شاہ نے کہا کہ بہت جلد خیبرپختونخوا کی حکومت معدنیات کے شعبے میں قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دے گی جس سے خیبرپختونخوا کو زیادہ سے زیادہ آمدن حاصل ہوگی۔

تبدیلی کے مرکز خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کا انکشاف
پشاور:تبدیلی کے مرکز، جسے وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ تبدیلی کا محور کہتے رہے اسی خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کا انکشاف ہوا ہے جس نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیاسی مداخلت کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ میں بٹگرام کے سرکاری اسکول ٹیچر کے تبادلے کے خلاف دائر رٹ پر سماعت کے دوران محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کی تصدیق ہو گئی ہے۔
عدالت میںایجوکیشن ڈسٹرکٹ افسر (ای ڈی او) نے مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کے کہنے پر میرا تبادلہ کرایا، عدالت میں ای ڈی او بٹگرام نے بھی فیصلے میں سیاسی مداخلت کا اعتراف کر لیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ای او سے استفسار کیا کہ آپ وزیر کے کہنے پر احکامات جاری کرتے ہیں؟ڈی ای او نے اس پر جواب یا کہ غلطی ہو گئی ہے آئندہ ایسے نہیں کروں گا۔

کمال قابلیت ، اپنی ہی طالبات کے ساتھ ڈانس ، نہ شرم نہ حیا ، وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی عہدے سے فارغ
پشاور: کمال قابلیت ، شرم و حیاکو تار تار کرنے والے وائس چانسلر کی حرکتیں بھی کمال کی ، اطلاعات کے مطابق بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر اپنی ہی طالبہ کے ساتھ ڈانس کرنے میں جھجھک محسوس نہ کی اور نہ ہی اسے برا جانا ،
ذرائع کے مطابق بنون یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو اس کی ان بھونڈی حرکات کی وجہ سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا دیا۔
ذرائع کے مطابق بنوں یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر سلطان محمود کو عارضی طور پر وائس چانسلر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور وائس چانسلر کی تعینات تک وہ وائس چانسلر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی طالبہ کے ساتھ ڈانس کے معاملے پر گورنر خیبر پختونخوا نے معاملہ کی باقاعدہ تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کے بعد 10 روز میں اپنی حتمی رپورٹ تیار کر کے گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کرے گی۔

ڈاکوروالپنڈی کوچز اڈہ ڈیرہ کے بکنگ کلرک سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار
ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اے پی پی) ڈاکوروالپنڈی کوچز اڈہ ڈیرہ کے بکنگ کلر ک سے نقدی اور موٹرسائیکل کو لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب،پولیس نے تین افراد کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔تھویا سیال کے رہائشی اٹھارہ سالہ محمد حامد ولد محمد رمضان قوم سیال نے پولیس کو بتایا کہ راولپنڈی کوچز اڈہ کا بکنگ کلرک ہے۔بدھ اور جمعرات کی درمیان شب بارہ بجے میں ڈیوٹی ختم کرکے موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ شاہجہان شہید ٹاؤن ٹال لکڑی کے قریب پہنچنے پر سامنے محمد بلا ل عرف حاجی کو کھڑا پایا جبکہ اس دوران موٹرسائیکل پر دو نامعلوم نقاب پوش ملزمان پیچھے سے آئے اور اپنا موٹرسائیکل میرے ساتھ ٹکر اکر مجھے نیچے گرا دیا۔ان میں سے ایک شخص نے مجھے پکڑا جبکہ دوسرے شخص نے میرے جیب سے اڈہ کی رقم چورہ ہزار روپے زبردستی چھین لیے اور موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔اس دوران وہاں پہلے سے موجود ملزم محمد بلال عرف حاجی نے میرا موٹرسائیکل زبردستی چھینا اور وہ اس پر بیٹھ کر وہاں سے فرار ہوگیا۔پولیس نے متاثرہ نوجوان کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

مردان کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کھلی کچہریاں، ڈی پی اونے موقع پر مسائل حل کئے
پشاور۔(اے پی پی)ضلع مردان پولیس کی جانب سے علاقہ تھانہ صدراورتھانہ ساڑومردان میں کھلی کچہریوں کا انعقادکیاگیا۔کھلی کچہری میں ڈی پی اومردان سجادخان اوردیگرپولیس افسران اورمعززین علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پرڈی پی اونے لوگوں کے مسائل معلوم کئے۔ڈی پی اونے موقع پرکئی مسائل حل کئے جبکہ مزید مسائل کوحل کرنے کیلئے یقین دہانی کرائیں۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اومردان سجاد خان نے کہاکہ پولیس نے عوام کے تعاون سے کافی حدتک جرائم پرقابوپایاگیا ہے،عوام کے تعاون کے بغیرامن وآمان کی فضا قائم رکھنا مشکل ہے۔انہوں نے علاقہ مشران سے اپیل کی کہ غیرقانونی سرگرمیوں اورجرائم پیشہ عناصرکی نشاندہی اورتدارک کیلئے آوازاٹھائیں اوراپنے اردگردکے ماحول کو آنے والی نسلوں کیلئے پرامن،جرائم، منشیات سے پاک اورمحفوظ بنائیں۔

پاپا بچاوَ تحریک کیوں چلائی جا رہی ہے؟ شہریار آفریدی نے بتا دیا
وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ کسی بھی الزام کے خلاف ملزم کو دفاع کا حق حاصل ہے ،پاپا بچاوَ تحریک حقیقت چھپانے کے لیے چلائی جارہی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر یار آفریدی نے کوہاٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی الزام کے خلاف ملزم کو دفاع کا حق حاصل ہے،خورشید شاہ کے خلاف اگر الزامات ہیں تو پیپلزپارٹی کو دفاع کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
شہر یار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان کے خلاف بھی الزامات لگے ہیں انہوں نے عدالت کا سامنا کیا،پاپا بچاوَ تحریک حقیقت چھپانے کے لیے چلائی جارہی ہے ،کوہاٹ میں کراچی سے بہتر سہولیات ہیں ،کراچی کو لاوارث کیوں چھوڑا گیا؟جب وزیراعظم پر الزاما ت عائد ہوئے تو پی ٹی آئی نے دفاع نہیں کیا،
مریم نواز کی دوغلی پالیسی سامنے آنے پر شہباز شریف بھی حیران ہو گئے

محسن داوڑ اور علی وزیر رہا، کس نے حکم دیا ، خبر نے ہلچل مچادی
پشاور:محسن ڈاوڑ اور علی وزیر رہا ، ان کی رہائی کاحکم ہائی کورٹ نے دیا ہے ، اطلاعات کے مطابق ہائیکورٹ نے خڑ کمر میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے کے مقدمے میں گرفتار ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کےمطابق پشاور ہائیکورٹ بنوں سرکٹ بینچ میں محسن داوڑ اور علی وزیر کی اپیل پر جسٹس ناصر محفوظ نے سماعت کی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں ارکان اسمبلی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکوں اور دو افراد کی شخصی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔دونوں ارکان قومی اسمبلی ان دنوں خیبرپختونخوا کی ہری پور جیل میں قید ہیں ۔

وزرا عوام کے بارے میں سوچیں اور ریلیف دیں، وزیراعظم کا حکم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوبائی وزرا عوام کے بارے میں سوچیں اور عام آدمی کو ریلیف دیں تاکہ لوگوں کی زندگی میں آسانی آئے ملاوٹ کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے
پشاور۔18ستمبر(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوبائی وزرا عوام کے بارے میں سوچیں اور عام آدمی کو ریلیف دیں تاکہ لوگوں کی زندگی میں آسانی آئے ملاوٹ کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے، پٹوار کے نظام کو مزید شفاف بنانا پڑے گا اس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بہتر ہوتے ہی سرمایہ کاری شروع ہوگئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا سویڈش ہم منصب سے رابطہ، کشمیر پر بات چیت
وہ گورنر ہاﺅس پشاور میں صوبائی وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،گورنر شاہ فرمان، وزیراعلی محمود خان، صوبائی وزرا ئ،چیف سیکرٹری اور تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سر ظفر اللہ خان نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے مطابق وزیراعظم نے مختلف محکموں کے حوالے سے سوالات پوچھے جب کہ وزیر اعلی محمود خان نے صوبائی حکومت کی کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا .
جو مرضی ہو جائے کسی کو این آر او نہیں دینا، وزیراعظم کا ایک بار پھر دبنگ اعلان
وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم اقتدار میں آئے تو کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بہت زیادہ تھا جس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی تاہم حکومت کے معاشی اقدامات کی وجہ سے نہ صرف روپیہ مستحکم ہوا اور پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا انہوں نے کہا کہ مشکل وقت ہے لیکن اس مشکل وقت میں بھی ہم نے اپنے روپیہ کو استحکام دیا ہے جس کی وجہ سے ملک کے اندر سرمایہ کاری آنا شروع ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی گھر کو لوٹا جاتا ہے تو تھوڑے وقت کے لئے مشکلات ہوتی ہیں تاہم بہترین معاشی اقدامات کی بدولت مشکل وقت سے جلد نکل جائیں گے انہوں نے کہا کے پٹواریوں کے خلاف دوبارہ شکایات آنا شروع ہوگئی ہیں اس لیے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹواری نظام میں مزید شفافیت لائی جائے او پٹواریوں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے انہوں نے وزراءپر زور دیا کہ وہ ہر وقت عوام کے بارے میں سوچیں کہ عام آدمی کو ریلیف کیسے مل سکے گا انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں بہتری آنی چاہیے خوراک میں کی جانے والی ملاوٹ کے خلاف صوبائی حکومت کریک ڈاﺅن کرے اور لوگوں کو صاف اور خالص غذا کی فراہمی یقینی بنائے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہر ہو گا یکجہتی کشمیر مظاہرہ
جنرل اسمبلی اجلاس، مودی کے بعد ہو گا پاکستانی وزیراعظم کا خطاب
جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل وزیراعظم کس ملک جائیں گے؟ اہم خبر
وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات طے ہو گئی







