Baaghi TV

Category: پشاور

  • طورخم بارڈر 24 گھنٹےکھلا رہنے سے تجارت کوفروغ ملےگا،محمود خان

    طورخم بارڈر 24 گھنٹےکھلا رہنے سے تجارت کوفروغ ملےگا،محمود خان

    وزیراعظم عمران خان 14 ستمبرکوطورخم بارڈرکا افتتاح کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی طورخم بارڈرکو 24 گھنٹے کھلارکھیں،اب طورخم بارڈر 24 گھنٹےکھلا ہے، طورخم بارڈر 24 گھنٹےکھلارہنے سے تجارت کوفروغ ملےگا

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے پاک افغان غلط فہمیاں بھی ختم ہوں گی،بارڈرکھلا رہنے سے وسطی ایشیا تک تجارت بڑھے گی.

     

    واضح رہے کہ تین سال قبل پاکستان نے افغان سرحد سے منسلک علاقے طورخم پر بنانے گئے نئے گیٹ کا نام ‘طورخم گیٹ’ سے تبدیل کرکے بابِ پاکستان رکھ دیا ہے۔ اس گیٹ کی تعمیر کےد وران پاکستان فرنٹیئر کور کے میجر جنرل جواد چنگیزی حملے میں شہید ہو گئے تھے. طورخم گیٹ کی تعمیرات کا کام 2014 سے شروع ہوا تھا لیکن افغان حکام کی جانب سے تحفظات کے باعث تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا،

    طورخم گیٹ، وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے دیا بڑا حکم

  • پشاور،مرکزی جلوس رواں دواں، ایدھی کی ایمبولینس گاڑیاں بھی ہمراہ

    پشاور،مرکزی جلوس رواں دواں، ایدھی کی ایمبولینس گاڑیاں بھی ہمراہ

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں یوم عاشو محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ مینابازار سے بر آمد ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں مرکزی جلوساپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے، جلوس کی نگرانی کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے. اندورن شہر میں تمام تاریخی دروازوں پر لوہے کے باڑ لگاکر بند کیا گیا جلوسوں کی طرف آنے والے تمام راستوں کو رکاوٹیں لگاکر بند کیاگیا ہے،ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی ,ڈی ایس پی زرولی خان ,ڈی ایس پی عتیق شاہ خود جلوس کی نگرانی کر رہے ہیں.

    پشاور کے مرکزی جلوس میں ایدھی کی ایمبولینس گاڑیاں بھی موجود ہیں،ایدھی کے ترجمان کے مطابق ایدھی ایمبولینس جلوس سے آگے اور پیچھے ایدھی کی 08 بڑی اور چھوٹی ایمبولینس موجود ہیں،ایدھی فاونڈیشن خیبر پختون خواہ کے صوبائی چیف شیر گل خود جلوس میں ایدھی ایمبولینس اور ایدھی کی موبائل ڈسپنسری کی نگرانی کر رہے ہیں.ایدھی فاونڈیشن خیبر پختون خواہ کے میڈیکل انچارج ڈاکٹر محمود الحسن بمعہ سٹاف01 ایدھی موبائل ڈسپنسری میں عزاداروں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں. زیادہ زخمی عزاداروں کو ایدھی ایمبولینس میں لیڈی ریڈنگ اسپتال شفٹ کیا جا رہا ہے.

     

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت اجلاس، امن و امن کی صورتحال پر بریفنگ

     

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمودخان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزراشوکت یوسفزئی اورسلطان خان نے شرکت کی،اجلاس میں چیف سیکریٹری اورآئی جی کے پی کے نے بھی شرکت کی.وزیراعلیٰ محمودخان کوسیکیورٹی انتظامات سے متعلق آگاہ کیا گیا. وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سول سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا

    اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ صوبے بھرمیں 4406 مجالس منعقدہوں گی،صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹرکیا جا رہا ہے ،سیکیورٹی فورسزکےعلاوہ 40 ہزارپولیس اہلکارتعینات ہیں

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عزاداروں کوتحفظ فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے، سیکورٹی معاملات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.

    یوم عاشور کا پیغام قربانی پر مبنی ہے، صدر مملکت

    ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس مقرر کردہ راستوں سے گزر کر اختتام پذیر

     

    وزیراعلیٰ سندھ مرکزی جلوس پہنچ گئے،کہا مخصوص خطرات تھے، سیکورٹی سخت کی ہے

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت اجلاس، امن و امن کی صورتحال پر بریفنگ

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت اجلاس، امن و امن کی صورتحال پر بریفنگ

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمودخان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزراشوکت یوسفزئی اورسلطان خان نے شرکت کی،اجلاس میں چیف سیکریٹری اورآئی جی کے پی کے نے بھی شرکت کی.وزیراعلیٰ محمودخان کوسیکیورٹی انتظامات سے متعلق آگاہ کیا گیا. وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سول سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا

    اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ صوبے بھرمیں 4406 مجالس منعقدہوں گی،صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹرکیا جا رہا ہے ،سیکیورٹی فورسزکےعلاوہ 40 ہزارپولیس اہلکارتعینات ہیں

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عزاداروں کوتحفظ فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے، سیکورٹی معاملات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.

    یوم عاشور کا پیغام قربانی پر مبنی ہے، صدر مملکت

    ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس مقرر کردہ راستوں سے گزر کر اختتام پذیر

     

    وزیراعلیٰ سندھ مرکزی جلوس پہنچ گئے،کہا مخصوص خطرات تھے، سیکورٹی سخت کی ہے

    یوم عاشور،ملک بھر سے جلوس برآمد، سیکورٹی سخت، موبائل سروس بند

     

     

  • خیبر پی کے میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

    خیبر پی کے میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

    صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پراونشل کوآرڈینیٹرای اوسی نیا پولیو کیس قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سے سامنے آیا ہے، نیاپولیوکیس قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سے سامنے آیا ہے، متاثرہ بچے کا تعلق تحصیل لدھا کے گاؤں چالائیرے سے ہے، پولیو سےمتاثرہ بچےکی عمر10ماہ ہے، رواں سال میں کےپی میں پولیوکیسزکی مجموعی تعداد46ہوگئی ہے،

    پراونشل کوآرڈینیٹرای اوسی کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچے کو حفاظتی قطرے نہیں پلائے گئے تھے، صوبہ میں پولیوکیسزکی وجہ والدین کابچوں کوقطرےپلانےسےانکارہے، پولیوویکسین ہرلحاظ سےمحفوظ ہے،والدین منفی پروپیگنڈاپرکان نہ دھریں،

  • یوم دفاع، کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں تقریب ،دفاعی سازوسامان کی نمائش

    یوم دفاع، کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں تقریب ،دفاعی سازوسامان کی نمائش

    یوم دفاع کے موقع پرپشاورکے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں مرکزی تقریب ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں ہونے والی تقریب میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر مہمان خصوصی تھے،ترجمان صوبائی حکومت اجمل وزیر،شہداکے لواحقین اور غازی بھی تقریب میں شریک ہوئے.

    کرنل شیر خان سٹیڈیم میں دشمن کے خلاف مختلف محاذوں میں سرگرم عمل دفاعی سازوسامان کی نمائش بھی لگائی گئی ہے ،تقریب میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ورثا شہداء کو گلدستے پیش کیے گئے.

    سٹیڈیم کے سبزہ زار میں جنگی سازوسامان کی نمائش کی گئی دشمن کے خلاف مختلف محاذوں میں سرگرم عمل دفاع اور سازوسامان نمائش کا حصہ تھے دہشتگردوں کے خلاف مختلف آپریشن میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دیگر ایمونیشن بھی نمائش میں رکھی گئی،

    پشاور میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے یوم دفاع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنےشہداکو یاد رکھتی ہیں، پاکستان آج پہلے سے کئی زیادہ مضبوط ہے،پاک فوج دشمن سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،پاکستانی افواج نے اندرونی دہشتگردی اور سرحدوں پر دشمنوں کو شکست دی،آج پاکستانی فوج کے مجاہد جان ومال پر وطن کو ترجیح دیتے ہیں،سیکیورٹی اداروں اور عوام کی قربانیوں سے امن قائم ہوچکا ہے،

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں‌ یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ہوئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگارشہدا پرحاضری دی، آرمی چیف نےیادگارشہدا پرپھول رکھے، اورفاتحہ خوانی کی.

    یوم دفاع کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، تقریب میں شہداء کے اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی.  آرمی چیف نے وطن کیلئے جاں نثار کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

    یومِ دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوئی جب کہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

    1965کی جنگ ،قومی تاریخ کا درخشاں باب ، 54 برس پہلے شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی،دشمن کوہرمحاذپرمنہ کی کھانی پڑی،ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجا رہا ہے، شہداکوخراج عقیدت اورکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا جا رہا ہے،

     

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    تمام وفاقی و صوبائی وزراء، وزرائے اعلی، گورنر صاحبان، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین شہدا کے گھر جائیں گے اور وہ دھرتی ماں کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔آئیں شہید کے گھر چلیں”کے قومی فریضے کو عمران خان خود آگے لے کر بڑھیں گے۔

    پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

    جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی،شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی

     

    ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

    6 ستمبر، وطن کے لئے جانیں قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، صدر مملکت

    پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر،سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے۔ وزیراعظم کا پیغام

  • بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری، عدالت نے درخواست ضمانت خارج کر دی

    بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری، عدالت نے درخواست ضمانت خارج کر دی

    پاک افغان بارڈرپرگرفتار ہونے والےعمرداؤد خٹک کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جویریہ خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت نےملزم عمرداؤد خٹک کی درخواست ضمانت خارج کردی، ایف آئی اے کے وکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم عمرداؤد سےجعلی کاغذات برآمد ہوئے، عمرداؤدخٹک بھارت اورافغانستان کی ایجنسیوں کےلیےکام کرتاتھا،

    پاکستان کےخلاف اینٹی اسٹیٹ سرگرمیوں میں ملوث عمرداؤد کوایف آئی اے نے گرفتار کیا، عمرداؤدنےفیس بک کی متعددآئی ڈیزپرپاکستان کےخلاف پروپیگنڈاکیا، کرک سےتعلق رکھنےوالاعمرداؤدخودکوافغانی ظاہرکررہاتھا، عدالت نےعمرداؤدخٹک کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے،

  • کوہستان ویڈیو سیکنڈل کیس، 5 ملزمان بری، تین کو عمر قید کی سزا

    کوہستان ویڈیو سیکنڈل کیس، 5 ملزمان بری، تین کو عمر قید کی سزا

    کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس،مقدمے میں گرفتار 5ملزموں کو بری کردیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 3ملزمان سائر،صبیراور عمر خان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ،بری ہونے والوں میں سرفراز،محبوب الرحمان،عبدالرشید،شمس الرحمان اور حبیب اللہ شامل ہیں ،ملزمان کے خلاف 2012میں5لڑکیوں کے قتل کا مقدمہ درج تھا ،2012میں منظر عام پر آنے والی ویڈیو کا باقاعدہ مقدمہ2018میں درج کیا گیا ،مقدمے کا مرکزی ملزم شمس الدین کو پہلے ہی قتل کیا جا چکا ہے ،ایبٹ آباد کی مرکزی شاہراہ پر گامی اڈہ کے قریب واقع چلڈرن اسپتال روڈ پر فائرنگ سے کوہستان ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی کردار افضل کوہستانی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

    کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس میں8ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا،سپریم کورٹ کے حکم پر لڑکیوں کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا

    گرفتار ہونے والے چار ملزموں نے تین معصوم لڑکیوں کے قتل کا اعتراف کیا تھا ملزمان نے بازیغہ، سرین جان اور بیگم جان کو گولیاں مار کر قتل کیا اور لاشیں دریا چوڑ نالے میں بہا دیں .

    2012 میں ضلع کوہستان کے گاؤں غدر پلاس میں ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں لڑکوں کا رقص دیکھتے ہوئے پانچ لڑکیوں کو تالیاں بجاتے ہوئے دکھایا گیا تھا، مبینہ طور پر مقامی جرگے کے فیصلے کی روشنی میں ان لڑکیوں کےقتل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

    خیبر پختونخوا کی پولیس کے حکام یہ دعویٰ کرتے رہے تھے کہ شادی پر رقص کرنے والی لڑکیوں کو قتل نہیں کیا گیا بلکہ وہ زندہ ہیں تاہم اس واقعے کے تین سال کے بعد صوبائی پولیس نے تسلیم کر لیا تھا کہ ان لڑکیوں کو قتل کیا گیا ہے۔

  • یوم دفاع کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل تقریب ،لیڈیر کمانڈو کو دیکھ کر شائقین کا پاک فوج زندہ باد کے نعرے

    یوم دفاع کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل تقریب ،لیڈیر کمانڈو کو دیکھ کر شائقین کا پاک فوج زندہ باد کے نعرے

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں یوم دفاع کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل کی تقریب ہوئی جس میں جنگی سازوسامان کی نمائش کی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں یوم دفاع کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل کی تقریب کرنل شیر خان شہید سٹیڈیم میں ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈیر سرفراز تھے ،یوم دفاع کے حوالہ سے ہونے والی تقریب میں خواتین،بچوں اور شہدا کے لواحقین اور غازیوں نے بھی شرکت کی ، تقریب میں آرمی سکول کے جوانوں نے مارشل آرٹ کا بہترین مظاہرہ کیا کرنل شیر خان شہید سٹیڈیم کے دیواروں اور سبزہ زار میں قائداعظم اور شہداء کی قد اور تصاویر آویزاں تھیں۔

    سٹیڈیم کے سبزہ زار میں جنگی سازوسامان کی نمائش کی گئی دشمن کے خلاف مختلف محاذوں میں سرگرم عمل دفاع اور سازوسامان نمائش کا حصہ تھے دہشتگردوں کے خلاف مختلف آپریشن میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دیگر ایمونیشن بھی نمائش میں رکھی گئی، ریہرسل میں لیڈیز کمانڈو نے بھی حصہ لیا جنہوں نے دہشتگردوں کے گرد گھیرا ڈالنا اور دھماکے خیز مواد کو تباہ کرنے کا مظاہرہ کیا تقریب میں گھڑ سواروں نے برق رفتاری کے باوجود کمال مہارت سے زمین میں لگائے نشانے کو حاصل کیا اور نیزہ بازی بھی کی .

    لیڈیز کمانڈو کو دیکھ کر تقریب کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے

    حکومت نے یوم دفاع چھ ستمبر کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں حکومت نے ایک نوٹفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق جمعہ چھ ستمبر کو تمام دفاتر تین بجے بند ہوں گے، دفاتر جلد بند کرنے کا مقصد یوم دفاع کی تقریبات میں شرکت ہے۔

    یوم دفاع کے روز کشمیریوں سے یکجہتی کی جائے گی اورپاک سرزمین کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کے گھروں کا دورہ کیا جائے گا

    قبل ازیں  ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چھ ستمبر یوم دفاع کو کشمیر کے نام کیا ہے،چھ ستمبر کو شہداء کے گھروں میں جائیں جنہوں نے ملک کے لئے خون دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کو یوم دفاع منایا جا رہا ہے، پاکستان کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کے گھروں میں جائیں گے، اگر ان کے گھروں میں نہیں پہنچ پاتے تو ان کی قربانی ضائع کر رہے ہیں ،انہوں نے خون دیا ہے، جان دی ہے، شہداء کے اہلخانہ کو محسوس ہو کہ پاکستان ان کے ساتھ ہے،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

     

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے اعلان کیا ہے کہ یوم دفاع 6 ستمبر کو پھچلے برس کی طرح منائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کے حوالہ سے پرومو بھی جاری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و شہدا 6 ستمبر 2019،پچھلے سال کی طرح آئیں،ہرشہید کے گھرچلیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہر شہید کو یاد رکھا جائے،آئیں چلیں شہید کے گھر،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کشمیر بنے گا پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی بنایا

    آئی ایس پی آر نے یوم دفاع پر آئیں چلیں شہید کے گھر کے نام سے پرومو ریلیز کردیا ،یوم دفاع کے پروموپر لوگو "کشمیر بنے کاپاکستان "ہے

  • پشاور، لیڈی ہیلتھ ورکر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

    پشاور، لیڈی ہیلتھ ورکر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ہیلتھ ورکر جاں‌ بحق ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورکے علاقے پشتخرہ میں گاڑی پرفائرنگ ہوئی جس سے خاتون ہیلتھ ورکرجاں بحق ہو گئی،

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق 38 سال کی شازیہ کومدینہ کالونی میں نشانہ بنایاگیا ،مقتولہ ہیلتھ ورکزنجی ادارے میں حفاظتی ٹیکوں کےشعبہ میں کام کرتی تھی ،

    تھانوں میں ملزمان پر جانوروں کی طرح تشدد، اسمبلی میں قرارداد جمع

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال پہنچایا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کروا دی.

    وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو دیا ٹاسک …. فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

  • باجوڑ  بم دھماکہ ایک شخص زخمی

    باجوڑ بم دھماکہ ایک شخص زخمی

    باجوڑ (اے پی پی) باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ ڈبر میں بم دھماکہ ایک شخص شدید زخمی، خار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند علاقہ ڈبر میں منگل کے صبح ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا دھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص فضل حلیم شدید زخمی ہوگیا جس کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔