Baaghi TV

Category: پشاور

  • مودی کو ایوارڈ دینا کشمیری مسلمانوں سے بے وفائی ہے، سراج الحق کا پشاور میں خطاب

    مودی کو ایوارڈ دینا کشمیری مسلمانوں سے بے وفائی ہے، سراج الحق کا پشاور میں خطاب

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کشمیر بچاؤ عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کےحقوق چھینےجارہےہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت بدترین ظلم کررہاہے، مقبوضہ کشمیرکی قیادت جیلوں میں ہے، کشمیرمیں لاکھوں لوگ جام شہادت نوش کرچکےہیں، جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیرپرپابندی لگائی گئی، مقبوضہ کشمیرکےلوگ پاکستان کی طرف دیکھ رہےہیں،

    پشاور میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ مودی کو ایوارڈ دینا کشمیری مسلمانوں کے ساتھ بے وفائی ہے،

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کیا اتلہ ڈیم کا افتتاح

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کیا اتلہ ڈیم کا افتتاح

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اتلہ ڈیم کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی موجود تھے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان کے ہمراہ اتلہ پہنچے تو انکا بھر پور استقبال کیا گیا ۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اتلہ ڈیم کا افتتاح کیا۔ اتلہ ڈیم کی تعمیر سے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوجاے گی.

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر سینئرپارٹی رہنما ہیں ان کی خدمات کی قدر کرتاہوں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کو آزادی دلائیں گے،سابق حکومت میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ،مسائل ختم نہیں ہوتے لیکن ان پرقابو پایاجاسکتا ہے .

    اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سیاست عبادت سمجھ کر کرنے کا عہد کررکھا ہے اور کسی قسم کی دنیاوی لالچ مجھے عوام کی خدمت کرنے سے نہیں روک سکتی عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیاکرکے دم لوں گا۔ سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ پاکستان کو مشکل میں ڈال دے گاتو اسکی خام خیالی ہے،پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کےساتھ دھڑکتے ہیں بھارت کے غلط عزائم کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،

    شیری ڈیم اتلہ سے 3.4مربع کلومیٹر پر محیط علاقے میں تقریباایک لاکھ کی آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا ۔ڈیم کی تعمیر پر 1837ملین روپے کی لاگت آئے گی اور اسے دوسال کے عرصے میں مکمل کیا جائیگا

  • خیبرپختونخوا کےسکولوں پر پاکستانی جھنڈا بنانے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا کےسکولوں پر پاکستانی جھنڈا بنانے کا فیصلہ

    پشاور (اے پی پی) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں کے مرکزی گیٹ پر پاکستان کا جھنڈا بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پاکستان اور وطن سے محبت کے اظہار کےلئے خیبر پختونخواکے تمام سرکاری سکولوں کے مرکزی گیٹ پر پاکستان کا جھنڈا بنانے کا فیصلہ کیا ہے،جھنڈے پر "ہم پاکستانی” کا نعرہ بھی لکھا جائے گا اور ساتھ ہی محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا لوگو بھی بنایا جائے گا۔ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیا اللہ خان کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ جاری کر دیا، تمام سکولوں کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ ٹیچرز کو جلد مذکورہ مراسلہ پرعمل درآمد کرنے کےلئے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہے۔ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا قومی پرچم امن و سلامتی کی علامت ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے طلبہ میں وطن سے محبت کا جذبہ مزید بڑھے گا، "ہم پاکستانی” کا پیغام صوبے کے ہر گھر تک جائے گا، مذکورہ اقدام پاکستان کےلئے محبت اور پاکستانیت کے جذبے کا عکاس ہے.

  • مالاکنڈ میں شدت پسندی کے خاتمے کے لیے تقریب کا انعقاد،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ مہمان خصوصی

    مالاکنڈ میں شدت پسندی کے خاتمے کے لیے تقریب کا انعقاد،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ مہمان خصوصی

    مالاکنڈ میں شدت پسندی کے خاتمے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ اور کورکمانڈر پشاور تھے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ میں گرفتار شدت پسندوں کی اصلاح کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا،مالاکنڈ کےبحالی سینٹرمیں ری انٹیگریشن پروگرام کی اختتامی تقریب ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان تھے ،تقریب میں کورکمانڈرپشاورنے بھی شرکت کی

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے نو عمر شدت پسندوں کے اصلاح کے پروگرام کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارک باد دی اوربچوں کو مفید شہری بننے کی نصیحت کی،

    آئی ایس پی آر کے مطابق مالاکنڈ میں 2009 میں شدت پسندوں کی پر امن شہری کے طور پر تبدیلی کے لیے مرکز قائم کیا گیا تھا ، سینٹر کا مقصد بچوں میں انتہاپسندی کارجحان ختم کرناتھا ، سینٹرسےاب تک 230 بچوں کی اصلاح کی گئی

  • خانپور ڈیم میں پانی خوفناک حد تک بڑھ گیا

    خانپور ڈیم میں پانی خوفناک حد تک بڑھ گیا

    ہری پور (اے پی پی) خانپور ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 7 فٹ رہ گئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق بارشوں سے خانپور ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوگیا ہے، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 7 فٹ رہ گئی ہے، سپل کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ حالیہ بارشوں سے خانپور ڈیم میں پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، گذشتہ روز ڈیم میں پانی کا لیول 1973 کے قریب پہنچ چکا تھا تاہم ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں محض 7 فٹ کی دوری رہ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کا انتہائی لیول 1980 ہے جس کے بعد ڈیم کے سپل وے کھول کر اضافہ پانی خارج کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے تاہم سپل وے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ موسمی حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

  • وادی کاغان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اربوں روپے کی منظوری

    وادی کاغان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اربوں روپے کی منظوری

    بالاکوٹ (اے پی پی) وادی کاغان میں سیاحت کے فروغ کے لیے 3 سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 24 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق وادی کاغان میں سیاحت کے فروغ کے لیے صوبائی وزیر سیاحت محمد عاطف خان نے3 سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے مجموعی طور پر 24 ارب روپے کے فنڈزکی منظوری دی گئی ہے، سڑک کی تعمیر سے نئے متعارف ہونے والے سیاحتی مقامات وادی منور اور وادی گھنول میں سیاحت کے نئے دور کا آغاز ہو گا، دونوں مقامات حسین وادیوں کے باوجود سڑک نہ ہونے سے ٹورازم انڈسٹری میں پیچھے تھے، اس منظوری کے بعد اب وادی منور اور گھنول کے علاوہ شوگراں سڑک کی بھی دوبارہ مرمت کی جائے گی، سڑکوں کی اس کوریڈور کی تعمیر سے وادی میں سیاحت کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وادی منور کے لیے 16 کلومیٹر، وادی گھنول میں پپرنگ روڈ 9 کلومیٹر جبکہ شوگراں میں 10 کلومیٹر سڑک کو تعمیر کیا جائے گا جس سے سیاحوں کو وادی کاغان کی حسین وادیوں کے چھپے مناظر دیکھنے کا موقع ملے گا۔

    واضح رہے کہ صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان خود بھی ممبر صوبائی اسمبلی سید احمد حسین شاہ کی دعوت پر وادی کاغان کا دورہ کر چکے ہیں اور اپنے دورہ کے دوران ہی انہوں نے سڑکوں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا جسے اب عملی جامع پہنایا جا رہا ہے۔

  • مردان میں پولیس کا کریک ڈاؤن

    مردان میں پولیس کا کریک ڈاؤن

    مردان (اے پی پی) مردان میں پولیس نے کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب مجرم کو گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق مردان پولیس کا مجرمان اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، 20 دن قبل رستم میں نوجوان کو قتل کرنے والا مجرم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی پی او سجاد خان کے جاری کردہ خصوصی احکامات کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ رستم مدثر خان ہمراہ ٹیم نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں رستم پولیس کو مطلوب مجرم عامر ولد عبداللہ شاہ کو گرفتار کیا. عامر نے گزشتہ ماہ 18 سالہ نوجوان طارق شاہ کو قتل کیا تھا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی آمین سید ولد محمد ساکن کی تلاش ابھی جاری ہے.

  • خیبرپختونخواہ میں پولیو ، شوکت یوسفزئی نے اہم اعلان کر دیا

    خیبرپختونخواہ میں پولیو ، شوکت یوسفزئی نے اہم اعلان کر دیا

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ دہشتگردی کی طرح پولیو کا خاتمہ کیا جائے گا

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہا کہ پشاور اور بنوں میں پولیو وائرس کی وجہ افغانستان سے لوگوں کا آنا اور جانا ہے،پولیو بھی ایک بہت بڑی دہشتگردی ہے،اسکے خاتمے کیلیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے،جو لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ان پر حکومت نظر رکھے ہوئے ہے .

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس بے قابو ہونے پر نوٹس لے کر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس بدھ کو ہو گا جس میں وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابر بن عطا بریفنگ دیں گے.

    بنوں ڈویژن کو پولیوسے متاثرہ علاقوں میں خطرناک ترین ڈویژن قرار دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابرعطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان، لکی مروت اور بنوں میں پولیو کا تیزی سے پھیلنا تشویشناک ہے، مقامی افراد سمیت ہمارا اسٹاف بھی انسداد پولیو مہم کی راہ میں رکاوٹ بنا ہواہے جسے فوری طورپر روکنا ہے۔

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت چند روز قبل اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابربن عطا نے بھی شرکت کی. اجلاس میں پولیو پر قابو پانے کے لیئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی ایچ او لکی مروت اور ڈی ایچ او بنوں سمیت متعدد کو معطل کیا جائے گا جن کی ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیومہمات کے دوران محکمہ صحت کےاختیارات کمشنرزکو دئیے جائیں گے. آئندہ پولیومہم کےدوران انکاری والدین کےخلاف ایف آئی آرنہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے. محکمہ پولیس کوپولیوورکرزکی حفاظت یقینی بنانےکا بھی کہا گیا ہے. وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ پولیو کےخلاف پروپیگنڈاسےنہیں پیارومحبت سےجنگ لڑیں گے.

  • دیربالا، دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    دیربالا، دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    خیبرپختونخواہ کے علاقے دیر بالا میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دیر بالا کے علاقے گماڈنڈ میں دھماکا ہوا ہے، مسافر گاڑی کے قریب ریموٹ کنڑول سے دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے. دھماکہ کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی ادارے اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے.

    سیکورٹی حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا،ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ،دھماکے میں زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے،

  • لوئردیر معمولی سی بات اور کتنے ہی لاشے اٹھ گئے،

    لوئردیر معمولی سی بات اور کتنے ہی لاشے اٹھ گئے،

    معمولی سی بات اور تنازعے پر کئی جانیں ضائع ہو گئیں
    لین دین کی وجہ سے تنازعہ ہوا جس پر جرگہ ہو رہا تھا کہ آپس میں تلخ کلامی ہوئی جس پر ایک گروپ نے فائرنت کی جس کے دونوں دھڑوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا.اور یوں قیمتی جانیں جہالت کی نذر ہو گئیںفائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

    اس واقعے کے بعد پولیس حرکت میں آئی جو کہ تاحال ملزموں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے ڈی ایس پی اجمل خان کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔