پشاور۔(اے پی پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان سجاد خان کی سربراہی میں ڈی پی او کانفرنس ہال میں پولیس کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ افسران کو دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن کو مزید مثر بنانے کے ساتھ ساتھ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ڈاکٹر محمد نعیم خان کا لینڈ مافیا، سودی کاروبار، منشیات ڈیلروں خصوصا آئس کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف جاری کئے گئے احکامات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت، سنگین مقدمات کی تفتیش کو جلد از جلدپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجاد خان نے اجلاس کے دوران سرکلز سطح پر کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران انہوں نے پولیس افسران کو آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ڈاکٹر محمد نعیم خان کا لینڈ مافیا، سودی کاروبار، منشیات ڈیلروں خصوصا آئس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف جاری کئے گئے احکامات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ان تمام غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے لسٹ بنانے کی تاکید کی تاکہ جلد از جلد اس کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
Category: پشاور
-

پشاور یونیورسٹی نے 26 پی ایچ ڈی موضوعات کی منظوری دیدی
پشاور۔(اے پی پی)پشاور یونیورسٹی کے شعبہ ایڈوانس سٹیڈیز‘ لینڈریسرچ بورڈ نے 26 پی ایچ ڈی ریسرچ موضوعات کی منظوری دیدی ہے‘ موضوعات کی منظوری یونیورسٹی کے بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔ بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر محمدآصف خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام بورڈ کے ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں بورڈ کی سب کمیٹیوں کے اجلاسوں کے مِنٹس کی منظوری بھی دی گئی۔
-

ڈیرہ اسماعیل خان، اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اے پی پی) تھانہ کینٹ کی حدود نول باغ ٹول پلازہ کے قریب مسلح ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل سوار محمد ثاقب کو زبردستی روک کر اس سے چالیس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے،پولیس نے ایک ملزم کامران ظفر سکنہ کورائی کو ٹریس کرکے اس کے دو نامعلوم ساتھیوں سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
-

کرپشن، غیر قانونی حراست اور تشدد کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا
ڈیرہ اسماعیل خان ۔(اے پی پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ دلاور خان بنگش کی جانب سے پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں محرم الحرام کے دوران بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی پیش کرنے والے پولیس آفسران و جوانوں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر صوبائی اسمبلی ممبر فیصل امین گنڈہ پوربھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ نے کہا کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان محرم الحرام کے حوالے سے ملک کے حساس ترین اضلاع میں شامل ہے۔ کافی سیکیورٹی تھریڈ موجود تھے لیکن اس کے باوجود ڈیرہ پولیس نے دن رات محنت سے اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور محرم الحرام بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے افسران اور جوان اسی طرح محنت، دیانتداری اور اپنے بہترین طرز عمل سے ڈیوٹی سرانجام دیتے رہیں، کرپشن، غیر قانونی حراست اور تشدد کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، علاقہ میں امن و امان اور عوام کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے کسی بھی موقع پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں، حقیقی معنوں میں خادم بن کر عوام کی خدمت کریں۔ آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈہ پور نے کہا کہ محرم الحرام میں ڈیرہ پولیس نے دہشت گردوں کے سامنے نازک حالات میں فرنٹ لائن پر رہ کر اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیے ہیں ان کی شب و روز محنت کی وجہ سے آج امن قائم ہے۔
-

چارسدہ جابر پرنسپل نے طلباء کو کالج سے نکال دیا
چارسدہ (نمائندہ باغی ٹی وی) گورمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ انتظامیہ یونیفام کی آڑ میں طلبہ کو بے جا تنگ کرنے سے باز آجائے طلباء کا کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاج۔
طلباء نے کالج گیٹ پر دھرنا دیا دھرنے کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ کالجز برادر نسیم الرحمن نے کی، دھرنے میں چارسدہ کالج اور عبدالعلی خان ڈگری کالج کے کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی ۔
دھرنے میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ کالج برادر پیر عامر اور معتمد کالج برادر اسحاق دیروی بھی موجود تھے۔ -

شمالی وزیرستان ،دہشت گردوں کی فائرنگ، سیکورٹی فورسز کے 3 جوان زخمی
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان زخمی ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 3 جوان زخمی ہو گئے، فائرنگ کی اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور سیکورٹی سخت کر دی گئی، سیکورٹی حکام نے دہشت گردوں کی تلاشی کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا
نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں پیش آیا جہاں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی، زخمی ہونے والے جوانوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
رواں ماہ ہی شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اقبال وزیر پر فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ کا واقعہ اسوقت پیش آیا جب وہ سفر میں تھے،اقبال وزیر کی گاڑی کو سنائپر گن کے ذریعے نشانہ بنایا گیا .اقبال وزیر محفوظ رہے تا ہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، اقبال وزیر پر فائرنگ کی اطلاع پر سیکورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، اقبال وزیر کی گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ فائرنگ سے محفوظ رہے
ذرائع کے مطابق پی ٹی ایم کی جانب سے اقبال وزیر کو دھمکیاں دی گئی تھیں.
اس سے قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک فوج پر فائرنگ کی گئی تھی، اباخیل میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید اور ایک زخمی، جوابی کاروائی کے دوران پی ٹی ایم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں،باغی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان میں اباخیل اور سپین وام میں پاک فوج کی پٹرولنگ پارٹی معمول کے گشت پر تھی،پارٹی جب ابا خیل کے قریب پہنچی تو ان پر گھات لگائے پی ٹی ایم کے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آوار ہلاک اور ایک سپاہی اختر شہید ہوگیا، جبکہ ایک سپاہی زخمی بھی ہوا ہے۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل جولائی میں بھی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے چھ جوان شہید ہو گئے تھے،
ماہ جون میں بھی پاک فوج کی گاڑی کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا جس سے ایک فوجی جوان شہید ہو گیا تھا، جون میں ہی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 5 سپاہی شہید 31 زخمی ہو ئے.
تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پر شمالی وزیرستان میں سنائپر گن سے فائرنگ
ماہ مئی میں شمالی وزیرستان کے علاقے شوال ویلی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ مکی گڑھ پر حملہ کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا .
کشمیر کے لیے آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم ایک بار پھر متحرک ہو چکی ہے، ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر ہونے والے حملے میں پی ٹی ایم ملوث ہے ،
پی ٹی ایم نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیوں کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ساری حقیقت بیان کر دی
پی ٹی ایم ماضی میں بھی پاک فوج پر حملوں میں ملوث رہی ہے ،وزیرستان میں پی ٹی ایم کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے حوالہ سے تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، رپورٹ میں پی ٹی ایم کے دوایم این ایزکو واقعے کا مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے.
ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان نےرپورٹ تیارکرکے خیبرپختونخوا حکومت کو بھیج دی ہے. رپورٹ کے مطابق 25مئی کوعلاقہ بویہ میں 12 عمائدین کے ساتھ مذاکرات کیے گئے مذاکرات میں حکام دھرناختم کرنے کی شرط پر ایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پرآمادہ ہوئے ،ایم این اےعلی وزیر ،محسن داوڑ کے اکسانے پرمظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پرجمع ہوئے،26 مئی کو ایم این ایز 300 حمایتوں کو لے کر چیک پوسٹ پہنچے، سیکیورٹی فورسزنے احتجاجی کیمپ میں شامل ہونے کیلیے پارلیمنٹرنیز کو دوسراراستہ اختیار کرنےکا کہا، رپورٹ کے مطابق ایم این اے علی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ،علی وزیرنے مظاہرین کو چیک پوسٹ پرحملے کےلیے اکسایا ،پی ٹی ایم کے دوپارلیمنٹرینز نےخاڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی قیادت کی ،مظاہرین نےچیک پوسٹ پرپتھراؤکیا ،پارلیمنٹیرین کیساتھ مسلح افرادنےچیک پوسٹ پرفائرنگ کی ،رپورٹ کے مطابق چیک پوسٹ پرمختلف اطراف سے فائرنگ کی گئی، ،مظاہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی ،شرپسندوں کی گولیاں مظاہرین اور پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں کو لگیں .
پی ٹی ایم کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج نے رات کو اہم پیغام جاری کر دیا
واضح رہے کہ پی ٹی ایم نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے. پی ٹی ایم کے دو اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا جا چکا ہے
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
-

حکومت خیبر پختونخوا ایچ آئی وی کے مریضوں کو مفت علاج مہیا کر رہی ہے، وزیر صحت ہشام خان
پشاور۔(اے پی پی) وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ ایچ آئی وی قابل علاج مرض ہے حکومت خیبرپختونخوا رجسٹرڈ ایچ آئی وی کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات مہیا کر رہی ہے‘ خیبرپختونخوا میں پورے پاکستان سے ایچ آئی وی کے مریضوں کا تناسب 4.5 فیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے کی ہسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کا ایچ آئی وی ٹیسٹ باقاعدگی سے کیا جاتا ہے تاکہ خدانخواستہ اگر کسی مریض میں ایچ آئی وی وائرس موجود ہے تو اس کا بروقت علاج ممکن ہو سکے اور اس کے ساتھ ساتھ عطیہ کیے جانے والے خون کی باقاعدگی سے سکریننگ کی جاتی ہے تاکہ خون میں موجود بیماریوں کی تشخیص کی جا سکے۔ وزیر صحت نے صوبے کی تمام ہسپتالوں کو یہ ہدایات جاری کی کے ایچ آئی وی سے متعلق آگاہی مہم شروع کی جائے اور ایچ آئی وی سے بچا کے حوالے سے مختلف بینرز آویزاں کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جدید ریجنل بلڈ سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ خون کی سکریننگ کو جدید بنایا جاسکے۔ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے عوام سے یہ درخواست کی کے ایچ آئی وی سے بچا کی احتیاطی تدابیر کو اپنایا جائے ذرا سی غفلت ایچ آئی وی جیسی موذی بیماری لاحق کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کے اس سال اب تک پورے صوبے سے ایچ آئی وی کے 415 مریض رپورٹ ہوے ہیں جن میں مردوں کی تعداد 330 عورتوں کی 84 اور ایک خواجہ سرا میں ایچ آئی وی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
-

مظفرآباد میں ہم تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے،کشمیر پرحکومت کو یوٹرن نہیں لینے دیں گے، سراج الحق
جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی سے لے کر چترال تک جماعت اسلامی عوام کو بیدار کررہی ہے اور 27 ستمبر کو مظفر آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت یوٹرن لینے کی ماہر ہے لیکن ہم حکومت کو کشمیر پر کسی صورت یوٹرن نہیں لینے دیں گے، مسئلہ کشمیرپر قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، سیاسی جماعتیں کشمیر پر ایک ہوں
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے، وکیل مضبوط ہو تو کیس مضبوط ہوتا ہے اگر پاکستان نے کشمیریوں کا ساتھ نہ دیا تو کشمیر انڈیا کا ہمیشہ کے لئے حصہ بن جائے گا، کشمیر پر خاموش رہنے والوں اور کشمیر سے غداری کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، کشمیری سات دہائیوں سے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا رہے ہیں اور ہمارے حکمران ٹویٹر پر کشمیر کو آزاد کروا رہے ہیں.
آج کا دن دشمن کو مکا دکھانے کا ہے،ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہیں، سراج الحق
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو ووٹ دینے والے تنگ آ چکے ہیں،مہنگائی کی انتہا ہو چکی ہے، کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہو چکی ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، اب میڈیا کا بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، میڈیا ٹربیونل حکومتی بدنیتی کے سوا کچھ نہیں،ہم کبھی بھی اسے قبول نہیں کریں گے، تحریک انصاف کی تمام پالیسیاں ناکام ہو چکی ہے صرف یوٹرن کامیابی سے لے رہی ہیں.
-

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
خواجہ سرا بھی پولیس سے تنگ آ گئے، پولیس کی زیادتیوں کے باعث سڑکوں پر نکل آئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں خواجہ سرا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی ریلی نکالی، خواجہ سراؤں کی ایک بڑی تعداد نے کوہاٹ شہر کے کچہری چوک تک ریلی نکالی جس میں وہ پولیس کے خلاف نعرے لگاتے رہے تا ہم پولیس کی بھاری نفری خواجہ سراؤں کے ساتھ موجود تھی
خواجہ سراؤں کا احتجاج دیکھنے کے لئے شہری بھی جمع ہوتے رہے، خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ پولیس ہمیں پروگرام کرنے کی اجازت دینے کے بعد چھاپے مارتی ہے اور گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بناتی ہے، ہم سے ہماری روزی چھینی جا رہی ہے،خواجہ سراؤں نے دوران احتجاج پولیس اہلکاروں پر دوپٹے اور چوڑیاں پھینک دیں .
خواجہ سراؤن کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب کوہاٹ کے علاقے شاہ پور میں شادی کی تقریب میں موسیقی کا پروگرام جاری تھا کہ پولیس نے چھاپہ مارا، حالانکہ اسکی پولیس سے اجازت لی گئی تھی، پولیس نے چھاپے کے دوران فائرنگ بھی کی جس سے ایک شخص زخمی ہوا.اگر ہمارے ساتھ پولیس کا زیادتی کا رویہ جاری رہا تو ملک گیر احتجاج کریں گے.
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
-

پولیس کی کاروائی،6ملزمان گرفتار،چرس برآمد
پشاور۔(اے پی پی)مردان پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق مردان کے مختلف تھانہ جات کی حدودتھانہ پارہوتی اورتھانہ ہوتی پولیس نے نفری کے ہمراہ چھاپوں کے دوران 6منشیات فروش کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں چرس برآمدکرلی۔
