Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبر پختونخواہ کی حکومت غریب ہوگئی ؟ نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی

    خیبر پختونخواہ کی حکومت غریب ہوگئی ؟ نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی

    پشاور: خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات میں مالی بحران کے باعث نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے. اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلیٰ کی صدارت میں کیا گیا ، نئے فیصلے کے مطابق نئی بھرتیوں کے لیے فنڈز کی فراہمی پہلے کی جائے گی اور پھر نئی بھرتیوں کا اشتہار دیا جائے گا،

    پشاور سے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ کی حکومت بھی اس وقت مالی بحران کا شکاردکھائی دے رہی ہے. یہی وجہ ہےکہ حکومت نے مالی بحران کی وجہ سے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے. یہ بھی معلوم ہوا کہ سرکاری یونیورسٹیوں میں بھرتی کے لیے پہلے فنڈز کو مختص کیا جائے گا اور بعد ازاں بھرتی کی جائے گی ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد اس معاملے کو حل کرنے کے اقدامات کیے جائیں‌

  • کبھی مایوس نہیں کرو‌ں گا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کس کے بارے میں یہ بہت بڑی بات کہہ دی

    کبھی مایوس نہیں کرو‌ں گا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کس کے بارے میں یہ بہت بڑی بات کہہ دی

    پشاور:میں سارے ایوان کی موجودگی میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ کبھی بھی قبائلی عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا، قبائلی پرامن تھے، ہیں اور رہیں گے، افواہوں کے باوجود قبائلی علاقوں میں وقت پر صاف وشفاف انتخابات کرائے گئے۔اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے نومنتخب قبائلی اراکین کو مبارکباد دی۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا کے اسمبلی کے لئے ایک تاریخی دن ہے۔

    ذرائع کے مطابق کل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ‌خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی محرومیوں کو دور کرنے میں نومنتخب اراکین کو اپنا کردارا ادا کرنا ہوگا، تمام سیاسی پارٹیوں، قبائلی عوام اراکین اسمبلی اور پاک فوج کا مشکور ہوں کہ قبائلی علاقوں کے انضمام میں حکومت کا ساتھ دیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپنے علاقوں کے محرومیوں سے نو منتخب اراکین بخوبی واقف ہے، قبائلی علاقوں کی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے سیاست سے بالا تر ہوکر تمام ایم پی ایز کا ساتھ دیں گے۔

  • ایک پائی وصول نہیں کی، پھر بھی احتساب کے دعوے کیے جا رہے ہیں، سراج الحق

    ایک پائی وصول نہیں کی، پھر بھی احتساب کے دعوے کیے جا رہے ہیں، سراج الحق

    جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دور اقتدار کے پہلے دن سے لے کر آج تک یوٹرن لیے ہیں ، خطےکی موجودہ صورتحال میں قومی یکجہتی ایٹم بم سے بھی زیادہ ضروری ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرکےبعد مظفرآباد پرحملےکی منصوبہ بندی کر رہا ہے، امریکی صدرکادونوں ممالک کومسئلےکاحل تلاش کرنےکامشورہ مضحکہ خیزہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیمر گرہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹرمپ سے یہ کہنا کہ ثالثی کی ضرورت نہیں ، کشمیر کا مسئلہ پاکستان سے بات کر کے حل کریں گے یہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام والی بات ہے ۔ مودی سرکار لاتوں کی بھوت ہے ، باتوں سے ماننے والی نہیں ، پاکستان کے لیے مودی اور ٹرمپ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے بھی سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار رکھا ہے اور ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی میں دے دیاہے ۔پاکستان معاشی محاذ پر تیزی سے پستی کی طرف جارہاہے ۔میگا کرپشن کیسز پر قومی دولت کو قرضوں کے نام پر ہڑپ کرنے والوں سے ایک پائی وصول نہیں کی جاسکی ۔صرف دعوے اور احتساب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہاہے ۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کہتی تھی کہ ایک سال مشکل ہے،عوام گھبرائیں نہیں،حکومت اب تک ملنے والے قرضوں اورامداد کی شرائط سے قوم کو آگاہ کرے،یکم ستمبر کو جماعت اسلامی کراچی میں کشمیر بچاؤمارچ کرے گی،کشمیر مارچ سےبھارت کو اندازہ ہو جائے گا کہ پاکستانی ہر مقابلے کے لیے تیار ہیں، کشمیر بچاؤمارچ بھارت کو پیغام دے گا کہ 22کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں،

  • آزادی تک کشمیر کا کیس لڑوں گا،مولانا صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، وزیراعظم

    آزادی تک کشمیر کا کیس لڑوں گا،مولانا صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اور کشمیریوں سے وعدہ ہے کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا دنیا کے ہر فورم پر ان کا کیس لڑوں گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ ٹوپی صوابی میں نئے اکیڈمک بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مخالفین کہتے ہیں کہ عمران خان بڑے یوٹرن لیتے ہیں، مخالفین دیکھ لیں یوٹرن لیتے لیتے میں وزیراعظم بن گیا اور وہ آج جیل میں ہیں، مقصد کیلئے سمجھوتہ کرتا ہوں مقصد پر سمجھوتہ نہیں کرتا، مخالفین کو این آر او کبھی نہیں ملے گا، ملک پر تھوڑا مشکل وقت ہے یہ بھی نکل جائے گا، ہمارے رول ماڈل حضور اکرم ہیں، جن کا کوئی ثانی نہیں، تعلیم موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، تعلیمی معیار پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے، اچھے تعلیمی ادارے کبھی معیار گرنے نہیں دیتے، معاشرہ میں اساتذہ اور سکالرز کا احترام بحال کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ٹوپی میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے نئے اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان نے تختی کی نقاب کشائی کرکے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود اور خیبرپختونخوا کے وزیر تیمور سلیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے نئے اکیڈمک بلاک کے افتتاح کے بعد سرسبز پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ہندوﺅں کی آر ایس ایس آئیڈیالوجی کو بھانپ لیا تھا کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ ہندو مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری سمجھتے ہیں۔ قوم اور کشمیر کے لوگوں سے وعدہ ہے کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا تو دنیا میں ہر فورم پر ان کا کیس لڑوں گا۔ نبی کریم ﷺ نے اپنی زندگی میں ایک ریاست بنائی، مجھے افسوس ہوتا ہے کہ پڑھے لکھے لوگوں کو یہ سمجھ ہی نہیں کہ وہ کیا خصوصیات تھیں جو ہمیں بچوں کو بتانی چاہئیں، مدینہ کی ریاست میں کیا خصوصیات تھیں کہ وہ دنیا کی سب سے عظیم ریاست بنی، اگر ہمارے پڑھے لکھے لوگ اسے نہیں پڑھیں گے تو یہ ان لوگوں کے ہاتھ میں چلے جائے گا جو خود کو مولانا کہتے ہیں اور ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں۔

  • خیبرپختونخواہ میں پولیو کے مزید کیسز، رواں برس کتنے مریض سامنے آئے

    خیبرپختونخواہ میں پولیو کے مزید کیسز، رواں برس کتنے مریض سامنے آئے

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے بنوں، ہنگو اور وزیرستان میں پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں برس پولیو کے خیبر پختونخواہ میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے. انسداد پولیر پروگرام کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں برس پولیو کے کیسز کی تعداد 58 تک جا پہنچی ہے، سب سے خراب صورتحال خیبر پختونخواہ میں ہے.

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہا کہ پشاور اور بنوں میں پولیو وائرس کی وجہ افغانستان سے لوگوں کا آنا اور جانا ہے،پولیو بھی ایک بہت بڑی دہشتگردی ہے،اسکے خاتمے کیلیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے،جو لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ان پر حکومت نظر رکھے ہوئے ہے

    بنوں ڈویژن کو پولیوسے متاثرہ علاقوں میں خطرناک ترین ڈویژن قرار دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابرعطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان، لکی مروت اور بنوں میں پولیو کا تیزی سے پھیلنا تشویشناک ہے، مقامی افراد سمیت ہمارا اسٹاف بھی انسداد پولیو مہم کی راہ میں رکاوٹ بنا ہواہے جسے فوری طورپر روکنا ہے۔

  • مودی کو ایوارڈ دینا کشمیری مسلمانوں سے بے وفائی ہے، سراج الحق کا پشاور میں خطاب

    مودی کو ایوارڈ دینا کشمیری مسلمانوں سے بے وفائی ہے، سراج الحق کا پشاور میں خطاب

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کشمیر بچاؤ عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کےحقوق چھینےجارہےہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت بدترین ظلم کررہاہے، مقبوضہ کشمیرکی قیادت جیلوں میں ہے، کشمیرمیں لاکھوں لوگ جام شہادت نوش کرچکےہیں، جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیرپرپابندی لگائی گئی، مقبوضہ کشمیرکےلوگ پاکستان کی طرف دیکھ رہےہیں،

    پشاور میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ مودی کو ایوارڈ دینا کشمیری مسلمانوں کے ساتھ بے وفائی ہے،

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کیا اتلہ ڈیم کا افتتاح

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کیا اتلہ ڈیم کا افتتاح

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اتلہ ڈیم کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی موجود تھے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان کے ہمراہ اتلہ پہنچے تو انکا بھر پور استقبال کیا گیا ۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اتلہ ڈیم کا افتتاح کیا۔ اتلہ ڈیم کی تعمیر سے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوجاے گی.

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر سینئرپارٹی رہنما ہیں ان کی خدمات کی قدر کرتاہوں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کو آزادی دلائیں گے،سابق حکومت میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ،مسائل ختم نہیں ہوتے لیکن ان پرقابو پایاجاسکتا ہے .

    اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سیاست عبادت سمجھ کر کرنے کا عہد کررکھا ہے اور کسی قسم کی دنیاوی لالچ مجھے عوام کی خدمت کرنے سے نہیں روک سکتی عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیاکرکے دم لوں گا۔ سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ پاکستان کو مشکل میں ڈال دے گاتو اسکی خام خیالی ہے،پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کےساتھ دھڑکتے ہیں بھارت کے غلط عزائم کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،

    شیری ڈیم اتلہ سے 3.4مربع کلومیٹر پر محیط علاقے میں تقریباایک لاکھ کی آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا ۔ڈیم کی تعمیر پر 1837ملین روپے کی لاگت آئے گی اور اسے دوسال کے عرصے میں مکمل کیا جائیگا

  • خیبرپختونخوا کےسکولوں پر پاکستانی جھنڈا بنانے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا کےسکولوں پر پاکستانی جھنڈا بنانے کا فیصلہ

    پشاور (اے پی پی) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں کے مرکزی گیٹ پر پاکستان کا جھنڈا بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پاکستان اور وطن سے محبت کے اظہار کےلئے خیبر پختونخواکے تمام سرکاری سکولوں کے مرکزی گیٹ پر پاکستان کا جھنڈا بنانے کا فیصلہ کیا ہے،جھنڈے پر "ہم پاکستانی” کا نعرہ بھی لکھا جائے گا اور ساتھ ہی محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا لوگو بھی بنایا جائے گا۔ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیا اللہ خان کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ جاری کر دیا، تمام سکولوں کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ ٹیچرز کو جلد مذکورہ مراسلہ پرعمل درآمد کرنے کےلئے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہے۔ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا قومی پرچم امن و سلامتی کی علامت ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے طلبہ میں وطن سے محبت کا جذبہ مزید بڑھے گا، "ہم پاکستانی” کا پیغام صوبے کے ہر گھر تک جائے گا، مذکورہ اقدام پاکستان کےلئے محبت اور پاکستانیت کے جذبے کا عکاس ہے.

  • مالاکنڈ میں شدت پسندی کے خاتمے کے لیے تقریب کا انعقاد،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ مہمان خصوصی

    مالاکنڈ میں شدت پسندی کے خاتمے کے لیے تقریب کا انعقاد،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ مہمان خصوصی

    مالاکنڈ میں شدت پسندی کے خاتمے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ اور کورکمانڈر پشاور تھے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ میں گرفتار شدت پسندوں کی اصلاح کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا،مالاکنڈ کےبحالی سینٹرمیں ری انٹیگریشن پروگرام کی اختتامی تقریب ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان تھے ،تقریب میں کورکمانڈرپشاورنے بھی شرکت کی

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے نو عمر شدت پسندوں کے اصلاح کے پروگرام کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارک باد دی اوربچوں کو مفید شہری بننے کی نصیحت کی،

    آئی ایس پی آر کے مطابق مالاکنڈ میں 2009 میں شدت پسندوں کی پر امن شہری کے طور پر تبدیلی کے لیے مرکز قائم کیا گیا تھا ، سینٹر کا مقصد بچوں میں انتہاپسندی کارجحان ختم کرناتھا ، سینٹرسےاب تک 230 بچوں کی اصلاح کی گئی

  • خانپور ڈیم میں پانی خوفناک حد تک بڑھ گیا

    خانپور ڈیم میں پانی خوفناک حد تک بڑھ گیا

    ہری پور (اے پی پی) خانپور ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 7 فٹ رہ گئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق بارشوں سے خانپور ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوگیا ہے، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 7 فٹ رہ گئی ہے، سپل کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ حالیہ بارشوں سے خانپور ڈیم میں پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، گذشتہ روز ڈیم میں پانی کا لیول 1973 کے قریب پہنچ چکا تھا تاہم ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں محض 7 فٹ کی دوری رہ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کا انتہائی لیول 1980 ہے جس کے بعد ڈیم کے سپل وے کھول کر اضافہ پانی خارج کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے تاہم سپل وے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ موسمی حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔