Baaghi TV

Category: پشاور

  • پشاور، مردان، نوشہرہ اور چارسدہ میں سیلاب کا امکان. الرٹ جاری

    پشاور، مردان، نوشہرہ اور چارسدہ میں سیلاب کا امکان. الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے پشاور، مردان، نوشہرہ اور چارسدہ میں سیلاب کا امکان ظاہر کر دیا.

    پشاور، مردان، نوشہرہ اور چارسدہ میں سیلاب کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری کر دیا گیا.حالیہ چند دنوں کی بارشوں سے ملک کے بالائی حصوں میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے. اس سے پہلے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث دریاوٰں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

  • کشمیر کی آزادی کو اب کسی آئینی ترمیم سے نہیں روکا جا سکتا، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت میں دیگر مذاہب کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، کشمیریوں کےساتھ ظلم ہو رہا ہے، کشمیریوں کا استحصال ہو رہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکےعوام نےباریاں لینےوالوں کومستردکردیا، اکھنڈ بھارت کا نعرہ لگانے والے آج افسردہ ہیں، 14اگست کوہم نےاپنی آزادی کادن کشمیریوں سےجوڑدیا، کشمیرکی اۤزادی کواب کسی اۤئینی ترمیم سےروکانہیں جاسکتا،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، یوم سیاہ پاکستان میں ہی نہیں عالمی طورپربھی منایاجارہاہے، ملک بھرمیں بھارتی اقدامات کی مذمت کی جا رہی ہے، وزیراعظم نےثابت کیاکشمیرکی آزادی کےبغیرپاکستان کی خوشیاں ادھوری ہیں، صحافی برادری عوام کی آواز ہے، یوم سیاہ کےموقع پر جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، پرس کلب پشاورنےبھارتی یوم بربادی منانےکافیصلہ کیا،

  • بھارت ابھینندن سے پوچھ لے کہ پاکستانی فوج کتنی پروفیشنل ہے؟ شوکت یوسفزئی

    بھارت ابھینندن سے پوچھ لے کہ پاکستانی فوج کتنی پروفیشنل ہے؟ شوکت یوسفزئی

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بھارت ابھینندن سے پوچھ لے کہ پاکستانی فوج کتنی پروفیشنل ہے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں‌ بھی یوم آزادی پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس سے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شہداکوخراج عقیدت پیش کرنےکادن ہے ،کشمیری عوام کےحقوق کے لیے آواز اٹھانا ناگزیر ہے ،بھارت کی کشمیرکی متنازع حیثیت ختم کرنےکےاقدام کی شدیدمذمت کرتےہیں،

    شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ابھی نندن سےہی پوچھ لےکہ پاکستانی فوج کتنی پروفیشنل ہے،دنیااعتراف کررہی ہےپاکستان نےدہشتگردی کےناسورکوشکست دی،فوج،پولیس ودیگراداروں کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوچکاہے،

  • چھوٹی سی بات پر اتنی لاشیں گر گئیں…..؟

    چھوٹی سی بات پر اتنی لاشیں گر گئیں…..؟

    انسانی خون کتنا ارزاں ہو گیا.چھوٹی باتوں پر قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں. عدم برداشت کا یہ عالم ہے ہے کہ ذرا سی بات پر جان کے پیاسے ہونے لگے لوگ. قانون کے مواخذے کا ڈر ہی نہں جو نوبت یہاں‌تک پہچنج جاتی ہئے. عید کی خوشیاں ابھی جاری ہیں اور خون خرابہ کر کے صف ماتم بچھ گیا. ہوا یوں کہ بنوں کے علاقے میرا خیل میں بلند آواز میں میوزک بجانے پر 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق میرا خیل میں واقع ایک گھر میں بلند آواز سے میوزک بج رہا تھا جس پر پڑوسی نے منع کیا۔

    میوزک بند نہ کرنے پر پڑوسی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

  • گورنر ہاؤس پشاور کے اخراجات میں کتنے کروڑ کا اضافہ ہوگیا؟ عمران خان بھی پریشان

    گورنر ہاؤس پشاور کے اخراجات میں کتنے کروڑ کا اضافہ ہوگیا؟ عمران خان بھی پریشان

    پشاور: گورنر ہاؤس پشاور کے اخراجات میں 4 کروڑ سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور کے اخراجات میں کروڑوں روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. ایک سال میں گورنر ہاؤس پشاور کے بجلی اور گیس کا بل 4 کروڑ 31 لاکھ کو تجاوز کرگیا ہے جبکہ جہاز اور گاڑیوں‌ کے پٹرول کی مد میں 1 کروڑ 36 لاکھ روپے خرچ ہوچکے ہیں. گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے 2 کروڑ روپے صرف تحائف دینے میں ضائع کردیے اور شاہ فرمان اگلے سال 2 کروڑ 20 لاکھ مزید استعمال کریں گے. صرف یہ ہی نہیں گورنر ہاؤس پشاور کے ٹیلی فون کا بل 18 لاکھ روپے آیا ہے.

    واضح رہے کہ فاٹا کا خیبرپختونخواہ میں ضم میں ہونے کے بعد گورنر کے اختیارات کم ہوگئے ہیں لیکن گورنر کے اخراجات میں کمی آنے کی بجائے اخراجات کروڑوں روپے بڑھ گئے ہیں. یاد رہے کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل اپنی ٹیم میں سادگی لانے اور اخراجات کم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن یہ وعدے پورے ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے.

  • شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے "یوم شہدائے پولیس” منایا جارہاہے

    شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے "یوم شہدائے پولیس” منایا جارہاہے

     

    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے۔ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے پولیس کے شہداء کے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس آج اپنے 15 سو شہداء ساتھیوں سے محروم ہے لیکن اس کے باوجود پنجاب پولیس صوبے کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

    اس موقع پر سی ٹی او ٹریفک پولیس لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے شہید احمد مبین کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

    سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ احمد مبین شہید نے اپنی جان قربان کر کے پولیس کے نام کو اعلی مرتبہ دیا، تجدید عہد ہے کہ ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج یوم شہدائے پولیس ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ شہداء نے جانوں کی قربانیاں دے کر ہمیں چین سے سونے دیا، ہمیں شہداء کی فیملیوں کی حوصلہ افزائی اور خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔خیبرپختونخوا کے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صوبہ بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے جبکہ اس سلسلے میں مرکزی تقریب رات 8 بجے پشاور میں منعقد ہوگی۔

    ترجمان پولیس کے مطابق 20 سال کے دوران خیبرپختونخوا پولیس کے 1726جوانوں کا وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔

  • پشاور کے مالی سال-20 2019ء کا بجٹ اجلاس 5 اگست کوطلب

    پشاور کے مالی سال-20 2019ء کا بجٹ اجلاس 5 اگست کوطلب

    پشاور کے مالی سال-20 2019ء کا بجٹ اجلاس 5 اگست کوطلب

    پشاور ۔ یکم اگست(اے پی پی)ضلع پشاور کے مالی سال-20 2019ء کا بجٹ اجلاس 5 اگست کوبروز پیرطلب کیا گیا جس میں ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان بجٹ پیش کریں گے ۔ اجلاس 6 اور 7اگست کو بھی بجٹ پر بحث کرنے کے لئے جاری رہے گی ۔ مالی سال 2019-20ء کے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کا بجٹ اجلاس کے لئے ضلع کونسل سیکرٹری نے تمام ممبران کو دعوت نامے ارسال کر تے ہوئے ممبران کو اجلاس میں بروقت شرکت کرنے کی استدعاء کی ہے ۔ تمام الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافی برادی سے استدعا ہے کہ5اگست پیر کے روز دوپہر11بجے اجلاس میں کوریج کرنے کے لئے شرکت یقینی بنائے ۔

  • سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس گالہ پشاور2019ء کی تیاریاں

    سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس گالہ پشاور2019ء کی تیاریاں

    سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس گالہ پشاور2019ء کی تیاریاں

    پشاور ۔ یکم اگست(اے پی پی)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور، یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کا پہلا سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس گالہ پشاور2019ء کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہے اور چاروں ٹاءونز، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور، پی ڈی اے اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملازمین کے درمیان کرکٹ، فٹ بال، آرچری، رسہ کشی، والی بال، کبڈی، بیڈمنٹن، ایتھلٹکس، میوزیکل چیئر اور ٹیبل ٹینس کے ٹی میں بنائی گئی ہے ، پہلا سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس گالہ پشاور2019ء کا افتتاحی تقریب5اگست بروز پیرمہمان خصوصی ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان سہ ساڑھے 6بجے طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں کرینگے جبکہ اختتام اور تقسیم انعامات مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی 7اگست بروز بدھ رات 8بجے کرینگے ۔ چاروں ٹاءونز ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور، پی ڈاے اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پشاور کے ملازمین نے ٹی میں بنائی جس کے درمیان مختلف کھیلوں میں مقابلے ہونگے ۔ یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان، جنرل سیکرٹری حاجی روشن خان اور ریجنیل سپورٹس آفس پشاور ٹیموں کی نگرامی اورانتظامات کو ختمی شکل دے دی ہیں ۔

  • اسفندیار ولی کے قانونی نوٹس پر شوکت یوسفزئی کا ردعمل، کہا عوام کو حقیقت بتائی ہے

    اسفندیار ولی کے قانونی نوٹس پر شوکت یوسفزئی کا ردعمل، کہا عوام کو حقیقت بتائی ہے

    وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے اے این پی لیڈر اسفند یار ولی کے قانونی نوٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسفند یارولی پرالزام نہیں لگایا عوام کو حقیقت بتائی ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شوکت یوسف زئی نے کہاکہ اعظم ہوتی مرحوم نےاسفندیارکی کرپشن کی جوباتیں کی تھیں انکاحوالہ دیاتھا ، ان کی پارٹی کے رہنما کے الزامات کے بعد یہ گھر کا نہیں عوامی معاملہ بن گیا،

    شوکت یوسف زئی نے کہاکہ عدم تشدد کےدعویدار اےاین پی کے جنرل سیکریٹری نے دھمکیاں دی ہیں ، عوام اےاین پی کادور نہیں بھولےوعدےپورےنہ کرنےپرعوام نےمستردکردیا،

  • مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

    مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

    خیبر پختونخواہ کے علاقے مانسہرہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے

    مانسہرہ، لینڈ سلائیڈنگ ،شاہراہ کاغان تا حال بند، دو لاشیں برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ کے علاقے دارہ میں گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے، چھت گرنے کی وجہ بارشیں اور مکان کی خستہ حالی بتائی جا رہی ہے، چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت تین افراد جاں‌ بحق ہو گئے،

    پانی ذخیرہ کرنے کیلئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا منصوبہ

    ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

    چھت گرنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا، مقامی افراد کا کہنا تھا کہ گھر کا مالک انتہائی غریب اور کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہا تھا، مالی حالت کمزور ہونے کی وجہ سے وہ چھت کی مرمت نہیں کروا سکا تھا.جاں بحق ہونے والوں میں باپ ،بیٹا اور بھتیجا شامل ہیں .

    ڈیم بنائیں، اس حوالہ سے مجرمانہ غفلت کی گئی، خورشید شاہ کا اسمبلی میں خطاب

    خیبرپختونخواہ میں پولیو کے کیسز میں اضافہ کے بعد انسداد پولیو مہم شروع

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    واضح رہے کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے ملک بھر کے کئی شہروں میں چھتیں گرنے کے واقعات ہوئے ہیں، صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی چھت گرنے کے متعد واقعات ہوئے ہیں، شیخوپورہ میں بھی بارشوں کے باعث چھتیں گری ہیں، فیصل آباد ،گوجرانوالہ میں بھی چھت گرنے کے واقعات کے باعث متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں.