Baaghi TV

Category: پشاور

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کاپولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹ اور 50 ہزار روپےدینے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کاپولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹ اور 50 ہزار روپےدینے کا اعلان

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹ اور 50 ہزار روپےدینے کا اعلان کر دیا۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اور پولیس کے شہدا کی ایک لمبی داستان ہے ہم نے پولیس شہدا کے پیکج میں اضافہ کیا،پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں اور صوبے کے تمام شہدا کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں ہماری پولیس جن دہشتگردوں سے مقابلہ کر رہی ہے وہ عام دہشتگرد نہیں، شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں جائے گا تو وزیر اعلی سے لے کر ہر سرکاری آفیسر پر لازم ہوگا کہ وہ اس سے کھڑے ہو کر ملیں، ہم نہیں چاہتے کہ شہدا کی فیملی کو کوئی مسئلہ پیش آئے، شہدا کی فیملی کے لیے 50 ہزار روپے کا اعلان کرتا ہوں۔

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کررہے ہیں، ہم نے پولیس کی تنخواہیں بڑھائیں، پولیس تنصیبات کو ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں، دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے پولیس کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں، 24 سو پولیس اہلکار مزید بھرتی کر رہے ہیں،پولیس کا بجٹ پچھلے سال بڑھا کر 124 ارب روپے تک لے گئے تھے اور رواں سال پولیس کا بجٹ 124 ارب روپے سے بڑھا کر 158 ارب روپے کیا پولیس کا بجٹ بڑھایا ہے تاکہ سہولیات کی کمی نہ ہو، ہمیں شہدا کے خاندانوں کا خیال رکھنا ہے شہادت کا درجہ بہت بڑا ہے اور ہمیں اپنی پولیس پر فخر ہے پولیس فورس کے مسائل کی نشاندہی کی ہے اور ہم شہدا کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے۔

    ٹرمپ کی رہائشگاہ کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی، امریکی جنگی طیارے حرکت میں آگئے

  • چارسدہ: شبقدر میں پولیس پر فائرنگ، دو حملہ آور ہلاک

    چارسدہ: شبقدر میں پولیس پر فائرنگ، دو حملہ آور ہلاک

    چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقے سروکلی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

    پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دورانِ گشت پولیس نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور ہلاک ہو گئے، اور پولیس نے ملزمان کا اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موقع پر حالات قابو میں ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    سڈنی ہاربر برج پر فلسطین کے حق میں تاریخی مارچ، شدید بارش میں ہزاروں افراد شریک
    انسٹاگرام پر لائیو اسٹریمنگ کیلئے فالوورز کی شرط عائد

    یمن کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، 54 افراد ہلاک

  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا 5 اگست کو ”یومِ سیاہ“ منانے کا اعلان

    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا 5 اگست کو ”یومِ سیاہ“ منانے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا نے 5 اگست کو بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ”یومِ سیاہ“ منانے کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے،پی ٹی آئی قیادت نے اس احتجاج کو پرامن رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے تاہم ساتھ ہی خبردار بھی کیا ہے کہ اگر کوئی شرارت کی گئی تو کارکنان خاموش نہیں رہیں گے۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہرام ترکئی نے صوابی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کو ملک بھر میں پرامن تحریک کا آغاز کیا جائے گا،اسد قیصر نے کہا کہ یہ دن بانی چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، ان کی رہائی ان کا حق ہے، عدالتیں حکومتی دباؤ میں فیصلے دے رہی ہیں۔اسد قیصر نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ بانی کے مقدمات کو جلد نمٹائیں اور انصاف کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ بے توقیر ہو چکی ہے، اپوزیشن رہنماؤں کو ناحق سزائیں دی جا رہی ہیں۔

    شہرام ترکئی نے کہا کہ ہم اسلحہ نہیں، قلم اور تجارت کے مواقع چاہتے ہیں، افغانستان سے تجارتی راستے کھولے جائیں۔ 5 اگست کو سفید، قومی اور پارٹی پرچموں کے ساتھ احتجاج ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پرامن ہیں، لیکن اگر شرارت کی گئی تو کارکن بھرپور جواب دیں گے۔

    ہری پور میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے بھی یوم سیاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کا احتجاج ضلعی سطح پر ہوگا، کوئی مرکزی احتجاجی تحریک نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی نے علی امین گنڈاپور کے استعفے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ بانی کے بیٹے جب چاہیں پاکستان آسکتے ہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت ان کا استقبال کرے گی۔

    خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مینا خان کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور میں ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ تمام اضلاع میں علیحدہ علیحدہ ریلیاں نکالی جائیں گی، مرادن، صوابی اور نوشہرہ کے قافلے صوابی انٹرچینج پر جمع ہوں گے۔

  • بنوں: فتنہ الہندوستان کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

    بنوں: فتنہ الہندوستان کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگرد حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے، 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

    بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا، ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے، دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا،پولیس کے مطابق شہید اہلکارکی شناخت کانسٹیبل نیاز کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں اہلکار منیر، سوداد اور مفتی محمود شامل ہیں، پولیس کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، باقی فرار ہو گئے ان کے دیگر دم دبا کر ساتھی فرار ہوگئے، ریسکیو نے زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس چوکی فتح خیل پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے شہید اہلکار کو خراج عقیدت اور ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی،محسن نقوی نے کہا کہ پولیس نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت پر پولیس کو خراج تحسین کرتے ہیں۔

  • سینٹرل کرم: کوئلہ کان پر فائرنگ کا واقعہ، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

    سینٹرل کرم: کوئلہ کان پر فائرنگ کا واقعہ، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

    خیبر پختونخوا کے ضلع سینٹرل کرم کے علاقے سپرکٹ میں واقع کوئلہ کان پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت رسول گل اور سلطان کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے شخص کا نام فقیر خان بتایا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

    ایشیا کپ ٹی20 2025: وینیو اور شیڈول کا اعلان

    9 مئی کیس، عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع، احمد چٹھہ کی درخواست خارج

    آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حماس

    برطانیہ کو ہجرت کے بحران کا سامنا، ایک سال میں 7 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ

  • لنڈی کوتل:خواتین آج بھی سروں پر پانی ڈھونے پر مجبور، شلمان واٹر سکیم مکمل کی جائے، عوامی مطالبہ

    لنڈی کوتل:خواتین آج بھی سروں پر پانی ڈھونے پر مجبور، شلمان واٹر سکیم مکمل کی جائے، عوامی مطالبہ

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی،مہد شاہ شینواری) قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں پانی کی شدید قلت نے عوام کو کربناک صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔ شلمان واٹر سپلائی سکیم کی تکمیل کے لیے تحریک چلانے والے رہنماؤں نے زور دیا ہے کہ اگر یہ منصوبہ جلد مکمل نہ کیا گیا تو آئندہ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

    ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب لنڈی کوتل (رجسٹرڈ) میں “میٹ دی پریس” سے خطاب کرتے ہوئے شریف اللہ شینواری، ربی خان آفریدی، اختر علی شینواری، جمال ناصر و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں بھی لنڈی کوتل کی خواتین دور دراز علاقوں سے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیں، جو حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    رہنماؤں نے یاد دلایا کہ 2024 کے الیکشن سے قبل عوامی نمائندوں نے دعویٰ کیا تھا کہ شلمان واٹر سکیم کا 60 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، فزیبیلٹی رپورٹ اور سروے تیار ہیں، اور منصوبہ جلد پایۂ تکمیل تک پہنچے گا، مگر انتخابات کے بعد اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی اور بجٹ میں بھی منصوبے کے لیے ایک روپیہ تک مختص نہیں کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ لنڈی کوتل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے جا چکی ہے، ٹیوب ویلز ناکام ہو رہے ہیں، اور پانی کا دیرپا حل صرف شلمان واٹر سپلائی سکیم ہے۔ اگر اس منصوبے میں رکاوٹیں ہیں تو متبادل طور پر تیراہ سے بغیر بجلی کے کم لاگت میں پانی لایا جا سکتا ہے، جس کے لیے مقامی لوگ پہلے بھی تیاری کا اظہار کر چکے ہیں۔

    رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ ضلع خیبر کے ایم این اے، ایم پی ایز اور صوبائی وزیر سب ایک ہی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں مگر عوامی مسائل پر خاموشی معنی خیز ہے۔ وہ صرف اپنے من پسند افراد کو نوازتے ہیں، جس سے اجتماعی مسائل حل نہیں ہو پا رہے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ اگر منصوبے پر فوری عملدرآمد نہ ہوا تو عوام آنے والے انتخابات میں ووٹ کا بائیکاٹ کریں گے۔ تحریک کے رہنماؤں نے علاقہ مکینوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں اور آئندہ خاموشی اختیار نہ کریں۔

    رہنماؤں نے حکومت اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ شلمان واٹر سپلائی سکیم کو فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ لنڈی کوتل کے عوام کو باعزت اور مستقل بنیادوں پر پانی کی سہولت میسر آ سکے۔

  • لکی مروت:مارٹر گولا پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق،11  شدید زخمی،حالت تشویش ناک

    لکی مروت:مارٹر گولا پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق،11 شدید زخمی،حالت تشویش ناک

    خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں ایک مارٹر گولا پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق ، ایک خاتون اور 11 بچے شدید زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق بچوں کو ایک کھلے میدان سے مارٹر گولا ملا، جسے وہ نادانی میں اٹھا کر گھر لے آئے گھر پہنچنے کے بعد گولہ اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکہ ہوا،ترجمان ریسکیو کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و جاں بحق بچوں کو فوری طور پر قریبی سٹی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع نے تصدیق کی کہ 12 زخمیوں میں زیادہ تر بچے ہیں، جن میں کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

    دوسری جانب سٹی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام سٹاف کو فوری طور پر اسپتال پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہےاین ایس سٹی اسپتال کا کہنا ہے کہ اب تک 17 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے، جن میں سے پانچ جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہیںم انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    129 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی علاقے میں مزید مارٹر شیلز کی موجودگی کا جائزہ لے رہا ہے واقعے پر مقامی افراد میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

    راولپنڈی :گردے بیچنے والا گینگ گرفتار

  • خیبر پختونخوا میں  زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبر پختونخوا میں رات 2 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    پی ڈی ایم اے کاکہناہےکہ خیبر پختونخوا میں رات 2 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کی شدت 5.4، گہرائی 102 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھاپی ڈی ایم اے ایمرجنسی آپریشن سینٹر تمام اضلاع کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، مئی سے جون کے دوران کراچی میں 57 سے زائد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھےاسی عرصے میں پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    سینئر وکیل شمس الاسلام کا قتل، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

    ہمارے معاشرے میں کردار کشی سب سے آسان کام بن چکا ہے، فضیلہ قاضی

    ایرانی صدر آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

  • خیبر پختونخوا سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

    خیبر پختونخوا سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

    خیبر پختونخوا سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا،ضلع ٹانک میں 10 ماہ کے بچے کے پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی-

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ )،اسلام آباد کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسدا پولیو نے جنوبی خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی ہے،یونین کونسل ملازئی، ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والے 10 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جو رواں سال خیبر پختونخوا سے سامنے آنے والا11واں کیس ہے اس کے ساتھ ہی سال 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

    این ای او سی نے بتایا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جنوبی خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ مرکوز ہے جس کے لیے نیا ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے۔

    ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

    پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو اور نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے کوآرڈینیٹر نے پشاور میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے ملاقات کی،اس ملاقات میں جاری اقدامات، مہم کی کارکردگی، موجودہ چیلنجز اور جنوبی اضلاع، خاص طور پر ٹانک، میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہدفی حکمتِ عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • بھارت نے فیٹف میں میرے  بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا،علی امین گنڈا پور

    بھارت نے فیٹف میں میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا،علی امین گنڈا پور

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نےواضح کیا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف میں ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیاہے-

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے فیٹف میں بھارت کو بے نقاب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف میں ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، بھارت پاکستان اور خطے میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے، فیٹف کو خط لکھ کر بتایا جائے گا کہ بھارت نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں کیا تخریب کاریاں کیں، علی امین گنڈا پور نے بھارت کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈلوانے کا بھی اعلان کردیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی حکومت نے فیٹف میں علی امین گنڈاپور کا بیان پاکستان کے خلاف بطور ثبوت جمع کروایا تھا جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ وہ طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں، بھارتی مؤقف ہے کہ یہ بیان پاکستان میں ریاستی سطح پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا ثبوت ہے،بھارتی حکومت نے اس بیان کو پاکستان کے خلاف چارج شیٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ خود پاکستانی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار کا اعتراف ہے، جو بھارت کے ان الزامات کی تائید کرتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرتا ہے۔

    راولپنڈی میں جرگے کے فیصلے پر خاتون کا قتل:6ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع

    فیٹف کے قریبی ذرائع کے مطابق، بھارت کی جانب سے پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ درخواست بھی جمع کروائی گئی ہے اگرچہ فیٹف کا حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے، مگر بھارتی حکومت اور میڈیا اس معاملے کو خوب اچھال رہے ہیں تاکہ پاکستان پر عالمی دباؤ ڈالا جا سکے۔

    اماراتی سفیر کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات