Baaghi TV

Category: پشاور

  • باجوڑ میں گرینڈ جرگے کا انعقاد  خوارج کے خلاف متفقہ عزم

    باجوڑ میں گرینڈ جرگے کا انعقاد خوارج کے خلاف متفقہ عزم

    باجوڑ میں ایک اہم گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں علاقے کے عمائدین، مشران اور سول انتظامیہ نے شرکت کی۔

    جرگے میں شہدائے باجوڑ کے لیے دعا کی گئی اور علاقے کو دہشتگردوں سے پاک رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ عوام علاقہ نے متفقہ فیصلہ کیا کہ کسی بھی دہشتگرد یا خارجی کو اپنے علاقوں میں پناہ نہیں دی جائے گی۔ جرگے کو سیکیورٹی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مکمل اعتماد میں لیا گیا۔ خوارج کی جانب سے مساجد کو بطور پناہ گاہ استعمال کرنے کے ویڈیو ثبوت بھی جرگے میں پیش کیے گئے۔

    جرگے نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ: خوارج کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا تاکہ امن و امان یقینی بنایا جا سکے۔ آخر میں ملکی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

  • بنوں، کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

    بنوں، کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

    بنوں کے علاقے میریان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر ایک ہدفی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک اور متعدد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ یہ کارروائی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے کی گئی۔

    آر پی او بنوں، سجاد خان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات سے جاری اس آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو مزید تحقیقات کے لیے پولیس کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔سجاد خان نے کہا کہ اس کامیاب آپریشن کا مقصد علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ایسے آپریشنز علاقے میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جاری رہیں گے تاکہ شہری بلا خوف و خطر زندگی گزار سکیں۔

    مقامی انتظامیہ نے بھی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امن کی بحالی کے لیے ایسے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں اور وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔اس کامیاب آپریشن کے بعد علاقے میں امن کی فضا قائم کرنے کی کوششوں میں تیزی آئے گی اور پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشتگردوں کی اطلاع دینے میں مدد کریں تاکہ مزید کارروائیاں کی جا سکیں۔

  • طورخم: این ایل سی کی مبینہ ناانصافیوں کے خلاف خوگاخیل قوم سراپا احتجاج، 3 اگست تک الٹی میٹم

    طورخم: این ایل سی کی مبینہ ناانصافیوں کے خلاف خوگاخیل قوم سراپا احتجاج، 3 اگست تک الٹی میٹم

    لنڈی کوتل (مہد شاہ شینواری) خوگاخیل قوم کے مشران اور تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری نے ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب لنڈی کوتل (رجسٹرڈ) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے این ایل سی کی جانب سے لوڈ ان لوڈنگ، کینٹین، کیفے ٹیریا اور دیگر سہولیات کے ٹینڈرز کو خوگاخیل قوم کے بجائے دیگر افراد کو دینے کے فیصلے کو معاشی قتل قرار دیا اور تین اگست تک فیصلہ واپس لینے کا الٹی میٹم دے دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پاک افغان شاہراہ کو بند کر کے نہ ختم ہونے والے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری این ایل سی پر عائد ہوگی۔

    شاہ خالد شینواری نے کہا کہ خوگاخیل قوم آج طورخم ٹرمینل پر کام بند کرنے کے لیے متحد ہو کر کھڑی ہوئی، اور این ایل سی پر مکمل احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر 3 اگست تک ٹینڈرز منسوخ نہ کیے گئے تو خوگاخیل قوم اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات پر مجبور ہوگی اور کسی صورت بھی باہر سے لائے گئے افراد کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

    پریس کانفرنس میں مشران نے مزید کہا کہ این ایل سی کے ساتھ 300 کنال زمین پر ہونے والے معاہدے کے تحت 201 کنال اراضی کی مکمل قیمت اور مراعات اب تک ادا نہیں کی گئیں۔ ساتھ ہی معاہدے کی رو سے ہر فیصلہ خوگاخیل قوم سے اجتماعی مشاورت کے بعد ہونا تھا، مگر اب چند مخصوص افراد کے ذریعے فیصلے نافذ کیے جا رہے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں۔

    انہوں نے این ایل سی پر مقامی لوگوں سے روزگار چھیننے اور معاشی قتل عام کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عوامی روزگار ختم کیا جا رہا ہے، جس سے غربت اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ ٹرانسپورٹرز، کسٹم ایجنٹس اور دیگر شعبے کے افراد اب ایک صفحے پر ہیں اور خوگاخیل قوم کے جائز حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔

    این ایل سی حکام سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی تاہم ان کی جانب سے بتایا گیا کہ موقف ہیڈکوارٹر سے جاری کیا جائے گا۔

    مشران نے آرمی چیف، کور کمانڈر پشاور، آئی جی ایف سی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ خوگاخیل قوم سے کیا گیا معاہدہ فی الفور مکمل طور پر نافذ کیا جائے اور تمام مراعات اسی قوم کو دی جائیں، بصورت دیگر 3 اگست کے بعد ملک گیر سطح پر احتجاج کی نئی لہر کا آغاز ہوگا۔

  • باجوڑ میں مارٹر شیل گرنے سے 4 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

    باجوڑ میں مارٹر شیل گرنے سے 4 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

    خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں مارٹر شیل گرنے کے حادثے میں ایک خاندان کے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    باجوڑ پولیس کے ترجمان اسرار سلارزئی نے ڈان کو بتایا کہ گوہاتی مہمند کے علاقے میں ایک شہری کے گھر پر مارٹر شیل گرا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے لار خالازو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ 29 جولائی کو باجوڑ انتظامیہ نے ضلع کے 16 علاقوں میں تین روزہ کرفیو نافذ کیا تھا اور شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق دو روزہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد کرفیو ختم کر دیا گیا ہے۔

    این اے 129 ضمنی انتخاب: خواجہ سعد رفیق نے حصہ لینے سے معذرت کرلی
    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کمی

    کراچی: شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی

    کے الیکٹرک کی مہنگی بجلی پر قومی اسمبلی میں بحث، رپورٹ طلب

  • خیبرپختونخواسینیٹ کا ضمنی الیکشن، مشال یوسفزئی 86ووٹ لے کر سینیٹر منتخب

    خیبرپختونخواسینیٹ کا ضمنی الیکشن، مشال یوسفزئی 86ووٹ لے کر سینیٹر منتخب

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی مشال یوسفزئی کامیاب ہوکر سینیٹر منتخب ہوگئیں، سینیٹ کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب میں پی ٹی آئی کی امیدوار مشعال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن کی امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووٹ حاصل کیے،سینٹ کی مذکورہ نشست ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ریٹائرمنٹ پر خالی ہوئی تھی، انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے 73 ووٹ درکارتھے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی سینیٹ الیکشن کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہی،خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایوان کی کل تعداد 145 ہے، جس میں پی ٹی آئی حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کے اراکین کی تعداد 18، 18 ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے 10، عوامی نیشنل پارٹی کے 4 اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے اراکین کی تعداد 3 ہےخیال کیا جارہا تھا کہ خواتین کی مخصوص نشست پر مشعال یوسفزئی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر متحدہ اپوزیشن کی امیدوار بن گئی تھیں جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے آزاد امیدوار صائمہ خالد بھی میدان میں موجود تھیں۔

  • خیبرپختونخوا پولیس نے  اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا

    خیبرپختونخوا پولیس نے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا

    پشاور:خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

    سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق یہ اقدام صوبے میں دہشتگردی کے خلاف موثر کارروائیوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کیا گیا ہےبنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پہلی بار اینٹی ڈرون گن کو استعمال کیا گیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں یہ گن پشاور سے بنوں پولیس کو فراہم کی گئی ہے، جسے دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور ممکنہ ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے استعمال کیا گیا، اینٹی ڈرون سسٹم خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کو بھی فراہم کیا جا رہا ہے، تاکہ ان علاقوں میں بھی دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتری لائی جا سکے، یہ اقدام نہ صرف موجودہ سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد دے گا بلکہ دہشتگردوں کی جدید حربوں کا توڑ کرنے میں بھی اہم ثابت ہوگا۔

    ایف بی آرکاآن لائن آرڈر کیے گئے سامان پر عائد ٹیکس واپس لینےکافیصلہ

    پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے،احسن اقبال

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

  • بنوں،پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جاری

    بنوں،پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جاری

    بنوں کے حساس علاقے تھانہ میریان کی حدود نورڑ میں دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کے خلاف پاک فوج، بنوں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کی جانب سے ایک بڑا انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ آپریشن انتہائی حساس معلومات کی بنیاد پر شروع کیا گیا، جس میں شرپسند عناصر کی موجودگی اور ان کی نقل و حرکت کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں، سلیم عباس کلاچی خود اپنی خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں پائیدار امن قائم کرنے کے لیے کتنے سنجیدہ ہیں۔

    ڈی پی او بنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد علاقے کو شرپسندوں سے مکمل طور پر پاک کرنا اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنوں کو ہر حال میں امن کا گہوارہ بنایا جائے گا اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ہر قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار اور الرٹ ہیں۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

  • حماد اظہر کا  پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لینے کا فیصلہ

    حماد اظہر کا پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لینے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے 9 مئی کے مقدمات میں پولیس کو براہِ راست گرفتاری دینے کے بجائے قانونی راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق، حماد اظہر ن نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ وہ پہلے پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کریں گے اور بعد میں متعلقہ عدالتوں سے ضمانت کے لیے رجوع کریں گے،حماد اظہر کے خلاف لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 50 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ان مقدمات میں وہ متعدد بار اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں اور پولیس کو مطلوب بھی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر نے تمام مقدمات کے ریکارڈ کی تفصیلات اکٹھی کر لی ہیں اور ان کی لیگل ٹیم نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے وہ جلد پشاور ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہو کر ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ حماد اظہر گزشتہ تقریباً دو برس سے روپوش تھے اور 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد سے سکیورٹی اداروں کو مسلسل مطلوب تھے تاہم والد کے انتقال کے بعد انہوں نے اپنی روپوشی ختم کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا تھا، لیکن اب انہوں نے براہِ راست گرفتاری دینے کے بجائے قانونی راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنما صائمہ خالد کا سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی رہنما صائمہ خالد کا سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صائمہ خالد نے سینیٹ ضمنی انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، حالانکہ پارٹی قیادت نے انہیں انتخاب سے الگ ہونے کی ہدایت کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ انتخابات کے لیے نامزد کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے صائمہ خالد سے دستبرداری کا کہا تھا، تاہم صائمہ خالد نے یہ ہدایت ماننے سے انکار کرتے ہوئے انتخاب لڑنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔صائمہ خالد نے اپنے تحفظات پارٹی قیادت کے علم میں بھی لا دیے ہیں، لیکن سینیٹ ضمنی انتخاب پر مؤقف دینے سے گریز کیا۔

    خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی ایک خالی نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا، جس میں 5 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

    اسرائیلی فنکاروں، دانشوروں اور سابق سیاستدانوں کا حکومت کے خلاف احتجاج

    علی امین گنڈا پور کی باجوڑ میں آپریشن کی تردید

    عمران خان کے صاحبزادے قاسم کو باپ کی رہائی کے لیے امریکا سے امید

    اسرائیلی فائرنگ سے خوراک کی تلاش میں مزید 52 فلسطینی شہید

  • سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر کل انتخاب، 5 امیدوار میدان میں

    سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر کل انتخاب، 5 امیدوار میدان میں

    پی ٹی آئی کی مستعفی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کل منعقد ہوگا، جس میں پانچ امیدوار حصہ لے رہی ہیں۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق آزاد امیدواروں میں مشال یوسفزئی، صائمہ خالد اور مہتاب ظفر شامل ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ثوبیہ شاہد اور جے یو آئی (ف) کی شازیہ بھی انتخابی میدان میں ہیں۔الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ یہ ضمنی انتخاب خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں منعقد ہوگا، جہاں اسمبلی کے 145 اراکین اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے حال ہی میں سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

    ایرانی صدر 2 اگست کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    یو اے ای ویزہ فراڈ میں اضافہ،عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت

    اوچ شریف: کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی، جرائم پیشہ افراد سرگرم، شہری عدم تحفظ کا شکار