Baaghi TV

Category: پشاور

  • مانسہرہ ،کارسیلابی ریلے میں بہہ گئیم دو جاں بحق، ایک زخمی

    مانسہرہ ،کارسیلابی ریلے میں بہہ گئیم دو جاں بحق، ایک زخمی

    مانسہرہ کے علاقے بسیاں میں شدید سیلابی ریلے کے باعث ایک گاڑی بہہ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں کل چھ افراد سوار تھے۔ سیلاب کی طاقت کے سامنے گاڑی قابو سے باہر ہو گئی اور تیز پانی کے بہاؤ میں بہہ گئی۔ حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دیگر تین افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کی وجہ سے علاقے میں صورتحال خراب ہے اور مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔

    مقامی انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کے تعاون کو یقینی بنائیں۔

  • پشاور اور دیر میں پولیس پر حملوں میں 5 اہلکار شہید،8 زخمی

    پشاور اور دیر میں پولیس پر حملوں میں 5 اہلکار شہید،8 زخمی

    پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیس چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔

    پشاور کےنواحی علاقے متنی میں ناصر باغ پولیس چوکی اورحسن خیل تھانے پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چوکی متنی ادیزئی اور ناصر باغ سخی پل کا حملہ پسپا کر دیا جبکہ تھانہ حسن خیل میں پولیس کا دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔

    جمعرات کو پاراچنار کے نستی کوٹ گاؤں میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ چھاپہ مارا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایڈیشنل ایس ایچ او روضہ سٹیشن قیصر حسین جام شہادت نوش کر گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں بھاری نفری موجود تھی، تاہم ڈی پی او کرم یا کسی دیگر اعلیٰ افسر کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بریفنگ جاری نہیں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں گزشتہ دو دنوں میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں دو افراد قتل ہوئے تھے۔

    دوسری جانب ڈی پی او کے مطابق لوئر دیر میں دہشت گردوں کی جانب میدان میں پولیس کی 2 مختلف چیک پوسٹوں لاجبوک اور شداس پر حملہ کیا گیا، حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا،دیربالا میں دہشت گردوں نے کوئیک رسپانس فورس (کیو ار ایف) کی موبائل پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں3 پولیس اہلکار شہید اور 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    دریں اثنا، تھانہ حسن خیل حملہ میں شہید پولیس اہلکار جہانگیر خان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزازکی ساتھ ادا کردی گئی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی،نماز جنازہ میں آئی جی کے پی ذوالفقارحمید، سی سی پی او پشاور قاسم علی خان،پولیس افسران اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔

    آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ پشاور کے ناصر باغ میں پولیس پوسٹ سخی پل، بنوں میں خوجڑی اور مزنگا پولیس پوسٹس، اور چارسدہ و ٹانک میں پولیس چوکیوں پر حملے سیکیورٹی فورسز اور عوام کے تعاون سے پسپا کر دیے گئے،دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا گیا اور بہادر جوانوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ خیبر پختونخوا پولیس ہر وقت الرٹ ہے۔ آئی جی نے مقامی عوام کے تعاون اور پولیس جوانوں کے حوصلے کو اصل طاقت قرار دیتے ہوئے بروقت کارروائیوں پر فورس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

  • اعظم سواتی کی بیرون ملک جانے سے روکنے پر  توہین عدالت کی درخواست

    اعظم سواتی کی بیرون ملک جانے سے روکنے پر توہین عدالت کی درخواست

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے بیرون ملک جانے سے روکنے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے ان کا نام فہرست سے نکالنے کا حکم دیا تھا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود انہیں ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ اعظم سواتی کے مطابق ایف آئی اے حکام نے عدالت میں تسلیم کیا تھا کہ ان کا نام کسی بھی فہرست میں شامل نہیں ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مؤقف اپنایا کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ ادارے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، اس لیے فریقین کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    تامل ناڈو: پی ایچ ڈی اسکالر کا گورنر سے ڈگری لینے سے انکار، ویڈیو وائرل

    بھارت: مسلمان طالب علم نے نائب صدر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

    یوم آزادی پر ایرانی سفیر کا پاکستانی عوام کے نام تہنیتی پیغام

  • پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ہائی پروفائل دہشتگرد  گروہ گرفتار

    پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ہائی پروفائل دہشتگرد گروہ گرفتار

    پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان مفتی منیر شاکر اور ڈی ایس پی سردار حسین کے قتل سمیت 18 بڑے کیسز میں مطلوب تھے۔ ملزمان 11 مئی کے پشاور خودکش حملے، مذہبی رہنماؤں اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث پائے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ 15 مارچ کو پشاور کے تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کی دیوار کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا تھا، جس میں مفتی منیر شاکر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور یومِ آزادی کا جشن، سبز ہلالی پرچموں کی بہار

    گرپتونت سنگھ پنوں کی چودہ اگست پر پاکستان کو مبارکباد، بھارت پر تنقید

    اسلام آباد: جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی شاندار مرکزی تقریب

  • لکی مروت : دہشتگردوں نے پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، پنجاب کو گیس کی فراہمی معطل

    لکی مروت : دہشتگردوں نے پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، پنجاب کو گیس کی فراہمی معطل

    لکی مروت میں دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں پنجاب کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔

    لکی مروت پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بھانہ منجی والا علاقے کی حدود میں پائپ لائن پر نصب دھماکہ خیز مواد کو اڑا دیا، دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور ارد گرد کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا،دھماکے سے مقام پر ایک بڑا گڑھا بن گیا، جس کی وجہ سے لکی مروت سے پنجاب کے میانوالی ریجن تک گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو گئی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ اس مقام پر اس سے قبل بھی مرکزی ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن پر تین اسی نوعیت کے حملے ہو چکے ہیں،جولائی میں، لکی مروت کے وندا امیر علاقے کے قریب پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو بھی دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا، جس سے گیس کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔ بعد ازاں اسی ماہ کے آخر میں، طوروہ علاقے میں ایک ماہ کے اندر چوتھی بار دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس،میں اہم اقتصادی فیصلوں کی منظوری

    جون میں بھی اسی نوعیت کے دو واقعات پیش آ چکے تھے جون کے آغاز میں، مبینہ دہشت گردوں نے بیٹنی گیس فیلڈ سے پنجاب جانے والی ایک اہم پائپ لائن کو نشانہ بنایا اس کے بعد، اس واقعے کے دس دن کے اندر جبرخیل علاقے کے قریب ایک بار پھر پائپ لائن کو دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ سے اڑا دیا گیا۔

    دوسری،جانب،سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا،ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق آج اور کل رات کو گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی جب کہ ملک میں کل اور 15 اگست کی درمیانی شب رات 12 بجے تک گیس بلاتعطل دستیاب رہے گی۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش :آصفہ بھٹو نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا

    گزشتہ روز ایس ایس جی سی کی جانب سے کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر گیس کی بندش کا اعلان کیا گیا تھاترجمان سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ واٹربورڈ نے اپنی لائنوں کی بحالی میں تعاون کی درخواست کی ہے جس کے باعث سوئی سدرن کو اپنی مرکزی لائن ہارون آباد سائٹ ایریا منتقل کرنا ہوگی، منتقلی کے کام کے دوران جمعرات 14اگست کو صبح 08 بجے سے رات 10بجے تک 14 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل رہے گی-

  • خیبر پختونخوا: ٹورازم پولیس 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    خیبر پختونخوا: ٹورازم پولیس 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    خیبر پختونخوا کی ٹورازم پولیس کے اہلکار گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ٹورازم ایکٹ میں ترمیم کابینہ سے منظور ہونے کے باوجود اسمبلی اجلاس میں پیش نہیں کی جا سکی۔اس وقت تقریباً 160 کانسٹیبلز مختلف مقامات پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ڈی جی ٹورازم کے مطابق آج اہلکاروں کو تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی جبکہ اسمبلی سے ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد بقیہ ادائیگیاں بھی کی جائیں گی۔

    کوئٹہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، پولیس موبائل محفوظ

    ملاقات نہ ہو تو پی ٹی آئی توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرے،رانا ثناء اللّٰہ

    شاہ محمود قریشی بانی کی ہدایات کے برعکس کچھ نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجا

  • خیبر پختونخوا کابینہ کا باجوڑ کے متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان

    خیبر پختونخوا کابینہ کا باجوڑ کے متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان

    خیبر پختونخوا کابینہ نے ضلع باجوڑ کے متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

    صوبائی حکومت کے مطابق متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے ہر خاندان کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے، جبکہ ٹارگٹڈ کارروائی مکمل ہونے کے بعد مزید 25 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ یہ رقم اے ڈی سی ریلیف کے ذریعے دی جائے گی۔حکومت نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ کو متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن کی ہدایت کر دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کے لیے مختلف سرکاری اسکولوں میں رہائش کا انتظام کیا ہے، جبکہ ڈمہ ڈولہ، انعام خورو، چینہ گئی اور چوہترہ سے آنے والے متاثرین کے لیے کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ تحصیل ماموند میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے باعث مختلف علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

    پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے لیےچین سے مزید 100 بسیں روانہ

    ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو 295 رنز کا ہدف، قومی ٹیم 8 پر 3 وکٹیں گنوا بیٹھی

    امریکا اور اسرائیل کو نسل کشی کےذمہ دار، چیٹ بوٹ ’گروک‘معطل

    عطا اللہ تارڑ اور پی آئی او مبشر حسن ستارہ امتیاز کے لیے نامزد

  • باجوڑ:  گرینڈ جرگے کا دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان

    باجوڑ: گرینڈ جرگے کا دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان

    سالارزئی کی لرآمدک قوم کے گرینڈ جرگے نے دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    سالارزئی کی لرآمدک قوم کے گرینڈ جرگے نے دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان کیا ہے،سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند اور لوئی ماموند میں دہشتگرد موجود ہیں، ماموند اور لوئی ماموند میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران عوام کی سہولت کے لیے صوبائی اور مقامی انتظامیہ، ریاستی اداروں کیساتھ مل کر انتظامات کر رہی ہے۔

    سالارزئی کی لرآمدک قوم کے گرینڈ جرگے نے دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان کیا ہے، گرینڈ جرگے نے فیصلہ کیا ہے کہ سالارزئی میں کسی کو بھی اجازت نہیں دیتے کہ وہ امن خراب کرے یا دہشت گردی پھیلائے۔

    ترکیہ: صوبہ چناق قلعہ میں خوفناک جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام اور مقامی مشران دہشت گرد خارجیوں کے خلاف ریاست کاساتھ دے رہے ہیں، ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 200 سے زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کرتی ہیں،باجوڑ میں کئی دن سے تحصیل لوئی ماموند سے کثیر تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کے لیے 107 سرکاری اسکول اور کالجز خالی کرا دیے ہیں،باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں 450 ٹینٹس پر مشتمل کیمپ قائم کیا گیا ہے-

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز ان ملک دشمن عناصر کیخلاف برسرِ پیکار رہیں گی۔

    بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری

  • کرک،ہسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد

    کرک،ہسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد

    کرک کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد ہونے کے واقعے نے علاقے میں ہلچل مچا دی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق نرس نے اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد ہاسٹل کا رخ کیا تھا، جہاں سے اس کی لاش ملی ہے۔

    ایم ایس اسپتال کا کہنا ہے کہ نرس کی اچانک موت نے تمام عملے کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے اور اس واقعے کی فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال انتظامیہ واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے تاکہ موت کی وجوہات کو واضح کیا جا سکے۔پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ ایک خصوصی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جو واقعے کی گہرائی میں جا کر حقائق معلوم کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی نرس کی موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے گی۔

    علاقہ مکینوں اور اسپتال عملے کے درمیان اس واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور نرس کی اچانک موت نے سوالات کو جنم دے دیا ہے کہ آیا یہ واقعہ قدرتی تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور سبب موجود ہے۔مزید معلومات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے نتائج کے بعد ہی نرس کی موت کی حقیقت واضح ہو سکے گی، اور حکام کا کہنا ہے کہ وہ عوام کو ہر ممکن معلومات فراہم کریں گے۔

  • ٹارگٹڈ آپریشن: باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے 27 علاقوں میں 3 دن کیلئے کرفیو نافذ

    ٹارگٹڈ آپریشن: باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے 27 علاقوں میں 3 دن کیلئے کرفیو نافذ

    باجوڑ کی تحصیل ماموند کے 27 علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کےپیش نظر 3 روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق باجوڑ میں آج صبح 11 سے رات 11 بجے تک تحصیل ماموند میں کرفیو نافذ رہے گا، ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظرتحصیل ماموند کے 27 علاقوں میں 3 روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا،تحصیل لوئی ماموند سے کثیر تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کے لیے 107 سرکاری اسکول اور کالجز خالی کروا دیے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ نے اپیل کی کہ شہری اپنی سرگرمیاں ختم کرکے کرفیو کے دوران گھروں تک محدود رہیں۔

    لنڈی کوتل: ویٹرنری ہسپتال، ڈاکٹرز غائب، عوام پریشان

    دوسری،جانب،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے واضح کیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں کرفیو کی خبریں من گھڑت اور افواہیں ہیں، کرفیو صرف باجوڑ اور میرانشاہ کے مخصوص علاقوں تک محدود ہے کرفیو کی خبریں سیاسی پروپیگنڈا ہیں، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، افواہ ساز مافیا صوبے کا امن اور ترقی کے سفر کو خراب کرنا چاہتا ہے، حکومت کی توجہ عوامی خدمت پر ہے اور مخالفین کی توجہ جھوٹ پھیلانے پر ہے۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں نقل و حرکت مکمل آزاد ہے، تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری معلومات پر اعتماد کریں،سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، خیبر پختونخوا کے عوام باشعور ہیں، پروپیگنڈہ ناکام ہوگا۔

    عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، نیب ذرائع