Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبر: بابِ خیبر پر بھارتی جارحیت کے خلاف خیبر پولیس اور قبائلی عمائدین کا بھرپور احتجاج

    خیبر: بابِ خیبر پر بھارتی جارحیت کے خلاف خیبر پولیس اور قبائلی عمائدین کا بھرپور احتجاج

    خیبر(باغی ٹی وی رپورٹ) بابِ خیبر پر بھارتی جارحیت کے خلاف خیبر پولیس اور قبائلی عمائدین کا بھرپور احتجاج

    قبائلی ضلع خیبر میں بھارتی جارحیت، کشمیریوں پر مظالم اور پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی کے خلاف ایک پرامن مگر پُرجوش احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرہ جمرود کے تاریخی مقام بابِ خیبر پر کیا گیا، جہاں خیبر پولیس، قبائلی مشران، سماجی رہنما اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    مظاہرین نے بھارت مخالف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی سرحدی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام پر مظالم کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔ شرکاء نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اقدامات کرے۔

    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل چیئرمین حاجی عظمت خان، عبدالمنان مدوخیل، حضرت ولی آفریدی، خالد اکبر، حاجی خان، زیور جان اور دیگر قبائلی مشران نے کہا کہ قبائلی عوام مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

    اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل جمرود محمد نواز، ایس ایچ او نسیم خان، ایڈیشنل ایس ایچ او خالد خان، غفار خان، حسین زادہ اور رفیع اللہ نے بھی شرکت کی۔ پولیس افسران نے کہا کہ خیبر پولیس صرف داخلی سلامتی تک محدود نہیں بلکہ قومی دفاع کے ہر محاذ پر متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مظاہرہ قبائلی عوام اور پولیس کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے۔

    احتجاجی مظاہرہ پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوا، اور آخر میں پاکستان کی سلامتی، کشمیری عوام کی آزادی اور خطے کے امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

  • ٹانک،شہریوں کا  افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے  ہونے کا عزم

    ٹانک،شہریوں کا افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم

    ٹانک: سیکٹر ہیڈکوارٹر ٹانک میں علاقائی امن، استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک اہم جرگہ منعقد ہوا۔

    جرگہ کی صدارت جی او سی 40 ڈویژن، میجر جنرل نیک نام بیگ نے کی۔ جرگہ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، عمائدین، معززین علاقہ اور صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔اس جرگہ کا مقصد ٹانک میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنانا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی مشاورت کو فروغ دینا تھا۔

    اپنے خطاب میں میجر جنرل نیک نام بیگ نے کہا کہ ٹانک کے لوگ محب وطن، غیرتمند اور پرامن ہیں جنہوں نے ہمیشہ قومی سلامتی اور علاقائی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹانک کی ترقی اور خوشحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے تمام طبقات کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے بھارت کو پاکستان کا ازلی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کی بدامنی پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے قوم اپنی افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔

    سیکٹر کمانڈر ایف سی ساوتھ، بریگیڈیئر سہیل باجوہ نے بھی خطاب کیا اور ٹانک کی عوامی خدمت اور حب الوطنی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹانک کی ترقی اداروں کی اولین ترجیح ہے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس مقصد کے لیے مسلسل کام جاری ہے۔

    جرگہ کے دوران علاقہ عمائدین نے بھی اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقائی امن، ترقی اور وطن کی حفاظت کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

  • لنڈی کوتل: واٹر سپلائی اسکیم پر الزامات، مولانا تاج علی شاہ کی سخت تردید

    لنڈی کوتل: واٹر سپلائی اسکیم پر الزامات، مولانا تاج علی شاہ کی سخت تردید

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ) میری خیل قوم کے مشران کی جانب سے لگائے گئے حالیہ الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مولانا تاج علی شاہ نے اپنے رفقا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب لنڈی کوتل (رجسٹرڈ) میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ جاوید، حاجی ماسم، کتاب شاہ، عظمت شیر اور امتحان شاہ بھی موجود تھے۔

    مولانا تاج علی شاہ نے وضاحت کی کہ ان پر واٹر سپلائی اسکیم کی منتقلی سے متعلق جو الزامات لگائے جا رہے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں، بلکہ یہ سب ان کی ساکھ کو مجروح کرنے کی منظم سازش کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی خود کو میری خیل قوم سے منسلک نہیں کیا، نہ ہی کسی قوم کی نمائندگی کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کے علم میں کسی مبینہ لیٹر کی موجودگی بھی نہیں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے پیش نظر انہوں نے علامہ نور الحق قادری سے واٹر سپلائی اسکیم کے لیے درخواست کی تھی، جس کے بعد عدنان قادری کی قیادت میں اس منصوبے کی منظوری دی گئی۔ منصوبہ تمام قانونی تقاضوں، فزیبلٹی رپورٹ اور علاقہ مکینوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا۔

    مولانا تاج علی شاہ کا کہنا تھا کہ جس جگہ ٹیوب ویل نصب کیا جا رہا ہے وہ زمین انہوں نے ذاتی طور پر وقف کی ہے تاکہ عوام کو بلا تعطل صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وہی افراد جو اس منصوبے کی منظوری پر مبارکباد دینے آئے تھے، اب سیاسی یا ذاتی مفادات کی بنا پر ان پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔

    انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کا ہر قدم علاقہ کی خدمت کے جذبے سے اٹھایا گیا ہے اور وہ حلفاً کہتے ہیں کہ ان کی نیت اس منصوبے میں بالکل صاف ہے۔ مخالفین کے پاس الزامات کے کوئی شواہد موجود نہیں اور محض الزام تراشی سے حقائق تبدیل نہیں کیے جا سکتے۔

  • پشاور: گورنر سے قبائلی وفد کی ملاقات، طورخم بارڈر مسائل اور ٹیکس نفاذ پر تحفظات کا اظہار

    پشاور: گورنر سے قبائلی وفد کی ملاقات، طورخم بارڈر مسائل اور ٹیکس نفاذ پر تحفظات کا اظہار

    پشاور(باغی ٹی وی) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پبلک ڈے کے موقع پر ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین، تاجر نمائندوں اور سیاسی راہنماؤں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیبر کے جنرل سیکریٹری شاہ رحمان شینواری نے کی، جبکہ وفد میں قبائلی عمائدین ملک ماصل، ملک تاج الدین، چیمبر آف کامرس اور انجمن تاجران کے عہدیداران بھی شامل تھے۔

    ملاقات میں طورخم بارڈر پر ٹرمینل کی عدم فعالیت، کسٹم اہلکاروں کے رویے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مسائل، ضلع خیبر کے ہسپتال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، اور من پسند افراد کو چوری بجلی کی فراہمی جیسے سنگین عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    وفد نے گورنر کو طورخم بارڈر پر جاری مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمینل کی غیر فعالیت کے باعث مقامی تاجروں اور عوام کو شدید مالی اور انتظامی دشواریوں کا سامنا ہے۔ کسٹم اہلکاروں کے نامناسب رویے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ مقامی اقدار و روایات کا احترام یقینی بنایا جا سکے۔

    قبائلی عمائدین نے ضلع خیبر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بدانتظامی، اور ہسپتال میں بجلی کی مسلسل بندش جیسے مسائل کی بھی نشاندہی کی۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے ٹیکس کے نفاذ کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام پہلے ہی معاشی دباؤ میں ہیں، ایسے اقدامات مسائل کو مزید سنگین کر رہے ہیں۔

    گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد کے تحفظات کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ طورخم بارڈر خیبرپختونخوا کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پاس اکنامک کوریڈور کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی تاکہ سرحدی علاقے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا بھر میں بارڈر ایریاز ترقی کے مراکز سمجھے جاتے ہیں، جبکہ ہمارے یہاں یہ بدامنی اور نظراندازی کا شکار ہیں۔

    گورنر نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شفافیت اور ضم اضلاع میں مستحقین کے لیے خصوصی اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے وفد کو ہدایت دی کہ وہ اپنے تحفظات پر مشتمل ایک جامع رپورٹ تیار کریں، جس کی روشنی میں اسلام آباد میں متعلقہ وفاقی اداروں سے بات چیت کی جائے گی تاکہ عملی اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔

  • لنڈی کوتل: شینواری قبیلے کے نوجوان کا بڑا تعلیمی اعزاز، مصنوعی ذہانت میں پی ایچ ڈی مکمل

    لنڈی کوتل: شینواری قبیلے کے نوجوان کا بڑا تعلیمی اعزاز، مصنوعی ذہانت میں پی ایچ ڈی مکمل

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ) ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے شینواری قبیلے کے باہمت نوجوان ڈاکٹر نذر جان شینواری نے کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے موضوع پر پی ایچ ڈی مکمل کر کے علاقے کا نام روشن کر دیا۔ وہ ضلع خیبر سے اس جدید اور اہم مضمون میں ڈاکٹریٹ مکمل کرنے والے پہلے سکالر بن گئے ہیں۔

    ڈاکٹر نذر جان ولد حاجی عالم خان سکنہ فاطمی خیل لنڈی کوتل نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) پشاور کے شعبہ کمپیوٹر سائنس سے "Artificial Intelligence Based Minerals Recognition and Mapping Using Special Remote Sensing” کے عنوان سے کامیابی کے ساتھ اپنا تھیسز مکمل کیا اور کامیابی سے دفاع بھی کیا۔ ان کے سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر نصر من اللہ تھے جبکہ تھیسز پر ممتحن حضرات نے اطمینان کا اظہار کیا۔

    ڈاکٹر نذر جان کی اس شاندار کامیابی پر نہ صرف شینواری قبیلہ بلکہ پورے پشتون قبائل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

    واضح رہے کہ قبائلی اضلاع میں اعلیٰ تعلیم کی شرح مایوس کن حد تک کم ہے اور ایسے حالات میں ایک نوجوان کا مصنوعی ذہانت جیسے جدید ترین مضمون میں پی ایچ ڈی مکمل کرنا نہ صرف شینواری قبیلے بلکہ پورے ضلع خیبر کے لیے ایک نمایاں اعزاز ہے۔

  • غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی ، مزید 1,296 افراد  روانہ

    غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی ، مزید 1,296 افراد روانہ

    پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ خیبر پختونخوا کےصوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز 1,296 غیر قانونی افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر افراد کو طورخم بارڈر کے ذریعے جبکہ 33 افغان باشندوں کو انگور اڈہ بارڈر کے راستے افغانستان روانہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق اب تک 32,503 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔

    صوبائی محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ ستمبر 2023 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 30 ہزار 286 افغان باشندوں کو خیبر پختونخوا سے ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے جن میں سے 19,228 افراد کو طورخم کے ذریعے بھیجا گیا۔

    وزیراطلاعات ،ڈی جی آئی ایس پی آر کل سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے

    بھارت کا نیا جھوٹا بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

    ” غلامی سے غلامی تک ". تحریر :عائشہ اسحاق

  • بنوں،دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید،دو زخمی

    بنوں،دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید،دو زخمی

    خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہو گئے ہیں.

    بنوں میں سپینہ تنگی کے علاقے چشمی میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں، ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی پولیس کی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشیں اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،زخمیوں کا علاج جاری ہے،حملہ آور ساتھیوں کی لاشیں اور زخمی اپنے ساتھ لے گئے۔ حملہ آوروں سے اسلحہ، ہینڈ گرینیڈ، آئی ای ڈی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے،پولیس کی بھاری نفری علاقے کا سرچ آپریشن کر رہی ہے،دہشت گردوں کا ہر صورت پیچھا کیا جائے گا،پاکستان کا امن تباہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں

  • خیبر: بابِ خیبر پر قبائلی عوام کا بھارت مخالف مظاہرہ، افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار

    خیبر: بابِ خیبر پر قبائلی عوام کا بھارت مخالف مظاہرہ، افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار

    خیبر (باغی ٹی وی مہد شاہ شینواری) خیبر ضلع کی تحصیل جمرود میں تاریخی بابِ خیبر کے مقام پر قبائلی عوام نے بھارت کے خلاف اور افواجِ پاکستان کے حق میں زبردست یکجہتی ریلی نکالی۔ ریلی میں قومی مشران، بلدیاتی نمائندگان، جمرود پولیس اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

    ریلی کے شرکاء نے "مودی مردہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور دفاع وطن میں ہر اول دستہ بننے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مظاہرین نے واضح کیا کہ پاکستان کے پانی پر کسی قسم کی بھارتی جارحیت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مشران اور بلدیاتی نمائندوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا مسلسل مرتکب ہو رہا ہے اور پلوامہ جیسے خود ساختہ ڈراموں کے ذریعے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مقررین نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کا جارحانہ اقدام اٹھانے کی کوشش کی تو پاکستانی قوم اور افواج متحد ہو کر منہ توڑ جواب دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا ہر فرد اپنے ملک کی سرحدوں اور وسائل کا محافظ ہے، اور بھارت اگر کوئی مہم جوئی کرنا چاہتا ہے تو اسے پہلے ہزار بار سوچنا ہوگا۔

  • جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکہ، کم از کم 7 افراد زخمی

    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکہ، کم از کم 7 افراد زخمی

    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ مقامی امن کمیٹی کے ایک رکن کے دفتر میں پیش آیا، جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دفتر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد زخمی افراد ملبے کے نیچے دب گئےریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں اور ملبہ ہٹانے کا عمل تیزی سے مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ممکنہ طور پر مزید پھنسے افراد کو بروقت بچایا جا سکے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100 سے زائد ؟امریکی صحافی کا دعویٰ

    لندن میں اسر ائیلی او ر بھارتیوں کا پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملہ

    سندھ طاس معاہدہ مودی کی پکوڑے کی دکان یا چائے کا ٹھیلہ نہیں، عظمیٰ بخاری

  • لندن میں اسر ائیلی او ر  بھارتیوں کا  پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملہ

    لندن میں اسر ائیلی او ر بھارتیوں کا پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملہ

    لندن میں شرپسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے توڑ دیئے۔

    ذرائع کے مطابق یہ حملہ منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا، جس میں تین سے چار سو کے قریب شرپسند شامل تھے۔ ان شرپسندوں کو اکٹھا کرنے میں بھارتی خفیہ ایجنسی نے کلیدی کردار ادا کیا۔

    مظاہرین میں اسرائیلی شہری بھی بھارتی انتہاپسندوں کے ساتھ موجود تھے، جو بھارتی جھنڈے لہرا رہے تھے چار نقاب پوش شرپسندوں کو پاکستانی ہائی کمیشن کا پرچم گرانے کا ٹاسک دیا گیا تھا، تاہم ان کی کوشش پاکستانیوں کی مستعدی کے باعث ناکام بنا دی گئی اور بعد میں ان چاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    حماس غزہ میں 5 سالہ جنگ بندی کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر تیار

    حملے کے دوران بھارتی اور اسرائیلی شرپسندوں نے عمارت پر آر ایس ایس کا نارنجی رنگ پھینکنے کی کوشش کی، مگر پاکستانی کمیونٹی نے نہ صرف ان کی یہ سازش ناکام بنائی بلکہ ملی نغموں کے ذریعے ان کے شرانگیز نعروں کو بھی دبایا پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے اور وہاں موجود پاکستانیوں نے جرات اور قومی حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے پرچم اور وقار کا بھرپور دفاع کیا۔

    پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے میٹرو پولیٹن پولیس کو اس حوالے سے مطلع کر دیا ہے لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے،ابتدائی طور پر صرف چار پولیس اہلکار تعینات تھے، لیکن بگڑتی صورتحال کے پیش نظر نفری بڑھا کر پچاس کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین ایک گاڑی میں نارنجی رنگ کے تین پینٹ کے ڈبے لے کر آئے تھے تاکہ پاکستان ہائی کمیشن کی سفید عمارت پر آر ایس ایس کا رنگ چڑھایا جا سکے، مگر پاکستانیوں کے اتحاد نے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔

    امریکاکی پرواز میں خاتون مسافر کی غلیظ حرکت،طیارے کو ’آؤٹ آف سر وس‘ کردیا گیا

    یاد رہے کہ جمعہ کی شام بھارتی شرپسندوں نے پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور نازیبا حرکات کرنے پر میٹرو پو لیٹن پولیس نے 2 بھارتی شہریوں کو حراست میں بھی لیا تھا، 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔