Baaghi TV

Category: پشاور

  • لنڈیکوتل پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن برآمد، 3 ملزمان گرفتار

    لنڈیکوتل پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن برآمد، 3 ملزمان گرفتار

    لنڈیکوتل (باغی ٹی وی) لنڈیکوتل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن برآمد کر لی، جس کے نتیجے میں تین ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر رائے مظہر اقبال کی ہدایات پر جاری کریک ڈاؤن کے تحت، ایس ایچ او لنڈیکوتل عدنان آفریدی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے زیڑے کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار کو روکا۔ تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 5 کلوگرام آئس اور 3 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

    پولیس نے موقع پر ہی ملوث ملزمان امداد، فہد اور خدایار کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات منتقل کر دیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور ضلع خیبر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

  • خیبر:ابرار آفریدی بھاری اکثریت سے صدر اور سجاد حسین جنرل سیکرٹری منتخب

    خیبر:ابرار آفریدی بھاری اکثریت سے صدر اور سجاد حسین جنرل سیکرٹری منتخب

    خیبر (باغی ٹی وی) خیبر بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ابرار آفریدی بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوئے ہیں، جبکہ سجاد حسین نے جنرل سیکرٹری کا عہدہ اپنے نام کیا ہے۔ دیگر منتخب کابینہ ممبران میں گل جہان جوائنٹ سیکرٹری، محمد آفاق آفریدی فنانس سیکرٹری، ارم برہان پریس سیکرٹری اور قدیر خان و زوہیب ایگزیکٹو ممبران شامل ہیں۔

    خیبر بار ایسوسی ایشن کے ان انتخابات کے لیے ریاض خان نے الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دیے، جبکہ نیک رحمان اور جنید خان دیگر ممبران تھے۔ انتخابات میں کل 78 ووٹرز تھے، جن میں سے 77 نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

    انتخابات میں کامیابی کے بعد نو منتخب صدر ابرار آفریدی نے وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان پر جو اعتماد ظاہر کیا ہے، اس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور خاص طور پر اپنے علاقے کے عوام کو آسان اور سستی انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    خیبر بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب جنرل سیکرٹری سجاد حسین نے کہا کہ وکلاء برادری متحد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات ایک آئینی اور قانونی عمل ہے اور ملک بھر کی طرح خیبر بار میں بھی سالانہ انتخابات برائے 2025 پرامن طریقے سے منعقد ہوئے، جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

    خیبر بار ایسوسی ایشن کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے بھی انتخابات میں حصہ لیا، جس میں ارم برہان نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پریس سیکرٹری کا عہدہ جیتا۔ اس موقع پر ارم برہان نے وکلاء برادری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خیبر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پہلی بار حصہ لینے والی خاتون کو ووٹ دے کر کامیاب کیا۔

  • تحصیل چیئرمین کا جمرود لائیو سٹاک ہسپتال کادورہ، عملے کی حاضری کا جائزہ

    تحصیل چیئرمین کا جمرود لائیو سٹاک ہسپتال کادورہ، عملے کی حاضری کا جائزہ

    جمرود (باغی ٹی وی) تحصیل چیئرمین جمرود حاجی عظمت آفریدی نے اچانک جمرود لائیو سٹاک اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں موجود عملے کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے اسپتال کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

    چیئرمین حاجی عظمت آفریدی نے اسپتال میں غیر حاضر ایک ڈاکٹر کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ڈاکٹر کو واضح الفاظ میں خبردار کیا کہ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کیونکہ عوام کی جانب سے بھی یہ شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ لائیو سٹاک اسپتال میں ایک ڈاکٹر طویل عرصے سے غیر حاضر ہے۔

    لائیو سٹاک اسپتال کی انتظامیہ نے تحصیل چیئرمین جمرود حاجی عظمت خان آفریدی کو اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا اور انہیں اسپتال کے کام کاج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین ذبیح اللہ بھی حاجی عظمت آفریدی کے ہمراہ موجود تھے۔

  • پشاور: میٹرک امتحانات کا آغاز، نقل کی روک تھام کے لیے سخت انتظامات نافذ

    پشاور: میٹرک امتحانات کا آغاز، نقل کی روک تھام کے لیے سخت انتظامات نافذ

    پشاور (باغی ٹی وی) پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آج بروز منگل سے باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ ان امتحانات میں صوبے بھر سے 1 لاکھ 92 ہزار سے زائد طلباء حصہ لے رہے ہیں، جن میں نویں جماعت کے 1 لاکھ 1 ہزار 488 اور دسویں جماعت کے 91 ہزار 86 طلباء شامل ہیں۔ پشاور، چارسدہ، خیبر، مہمند اور چترال میں 8 اپریل سے شروع ہونے والے ان امتحانات کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

    ان امتحانات کے انعقاد کے لیے مجموعی طور پر 712 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ پشاور میں 359، چارسدہ میں 164، خیبر میں 75 (میل و فیمیل دونوں)، مہمند میں 25 اور چترال میں 84 مراکز شامل ہیں۔ پشاور میں قائم کردہ مراکز میں 204 لڑکوں، 129 لڑکیوں اور 26 مشترکہ امتحانی ہال ہیں۔

    ادھر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمرود نصیر عباس نے آج جمرود کے مختلف سرکاری و نجی سکولوں میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور وہاں پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی ہالوں کے سپرنٹنڈنٹس کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر پشاور و چیئرمین پشاور بورڈ ریاض محسود کی جانب سے سختی سے حکم دیا گیا ہے کہ ان میٹرک امتحانات میں کسی بھی قسم کی نقل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جس امتحانی ہال میں بھی نقل کے حوالے سے شکایات موصول ہوں گی، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    نصیر عباس نے مزید بتایا کہ پہلی مرتبہ اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی نقل کی روک تھام کی خصوصی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، امتحانی مراکز کے اطراف میں پاکٹ گائیڈز کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور امتحانی ہالوں کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ نقل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی موثر نگرانی کی جا سکے۔

    میٹرک امتحانات کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ امتحانی ہالوں کے باہر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

  • شمالی وزیرستان سے بھی تیل ،گیس کے ذخائر نکل آئے

    شمالی وزیرستان سے بھی تیل ،گیس کے ذخائر نکل آئے

    اسلام آباد: ماڑی انرجیز نے اپنے اعلامیے میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی کامیاب دریافت کا اعلان کیا ہے۔ یہ دریافت شمالی وزیرستان کے بلاک سے ہوئی ہے، جس کے بعد کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں اور توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

    ماڑی انرجیز کے مطابق، اس نئی دریافت سے یومیہ 7 کروڑ 3 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی، جو کہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ، کمپنی کو یومیہ 310 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا، جو کہ ملک میں تیل کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ماڑی انرجیز کے مطابق یہ دریافت نہ صرف توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گی، بلکہ مقامی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔ اس کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک میں توانائی کی خود انحصاری کو فروغ ملے گا۔

    کمپنی نے اپنے اعلامیے میں یہ بھی بتایا کہ یہ دریافت تیز رفتاری سے جاری ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ اس کے ذخائر کی مقدار اور معیار کا مزید جائزہ لیا جا سکے۔ ماڑی انرجیز کے اس اعلان سے ملک کی توانائی کے شعبے میں ایک نئی امید کی کرن پیدا ہوئی ہے اور اس سے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوششوں میں مزید کامیابی ملے گی۔

  • ختم نبوت موومنٹ کے صوبائی صدر  قاتلانہ حملے میں شہید

    ختم نبوت موومنٹ کے صوبائی صدر قاتلانہ حملے میں شہید

    اہلسنت والجماعت ضلع پشاور کے رہنما اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے صوبائی ذمہ دار مولانا قاری اعجاز عابد پر قاتلانہ حملہ، قاری مولانا محمد اعجاز عابد صاحب زخموں کی تاب نہ لاتے جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق تھانہ پشتخرہ کی حدود دورہ روڈ اور نوے کلے دو مختلف واقعات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ سے قاری اعجاز جا ں بحق اور شاہد نامی شخص زخمی ہے۔اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جبکہ مجروح کو بعرض علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لئےجگہ جگہ ناکہ بندی کرکے چیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔اس حوالے سے پولیس کی تفشیش جاری ہے.

    اسٹاک مارکیٹ کریش:بھارت کے امیر ترین افراد کو اربوں ڈالرز کا نقصان

    تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی،بیرسٹر گوہر

  • علی امین گنڈاپور اورتیمورجھگڑامیں اختلافات سامنے آگئے

    علی امین گنڈاپور اورتیمورجھگڑامیں اختلافات سامنے آگئے

    وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے تیمورجھگڑا پر اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطوں کاالزام عائد کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ میں بھی تیمورجھگڑااورعلی امین نےایک دوسرے کے خلاف سخت الفاظ کااستعمال کیا۔ تیمورجھگڑا نے واٹس گروپ میں جواب دیا کہ میرے خلاف نیب اوردیگر ادارو ں کااستعمال کسی کے اشارے پر کیاجارہا ہے۔ تیمورسلیم جھگڑا نے الزامات کی تردید کی ہے۔ اس حوالے سے تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ مجھے صوبائی کابینہ میں آنے کاکوئی شوق نہیں.تیمورجھگڑانے صوبائی احتساب کمیٹی کے 24سوالا ت کے جوابات بھی کمیٹی کو بھیج دئیے۔

    خیال رہے کہ صوبائی حکومت کی احتساب کمیٹی نے 5مارچ کوجھگڑاسے خزانہ ،صحت اوردیگر امورکے جوابات طلب کئے تھے۔تیمور جھگڑا نے جواب میں کہا ہے کہ میرے خلاف گزشتہ ایک سال سے دبے چپے الفاظ میں ایک مہم جاری ہے، مجھ سے پوچھے گئے یہ سوالات نگران دورمین بھی نیب اورانٹی کرپشن کے محکمے کے ذریعےپوچھے گئے تھے۔انہوں نےجواب میں کہا کہ احتساب کمیٹی کے بیشترسوالات صوبائی وزیر کے لیول کے نہیں ،بلکہ محکمے کے لیول کے ہیں، بحیثیت وزیر خزانہ ملک بھر میں پہلی مرتبہ خزانہ پر بوجھ کم کرکے پنشن اصلاحات نافذکئے، کوروناکے دنوں میں بھی محکمے صحت نے اہم کرداداداکیاتھا۔

    واٹس ایپ کا چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر آ گیا

    واٹس ایپ کا چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر آ گیا

    واٹس ایپ کا چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر آ گیا

    غیر ملکیوں کی واپسی؛ یکم اپریل سے اب تک 944 خاندان ملک بدر

  • شادی سے چند روز قبل منگیترکی جان لینے والی دلہن گرفتار

    شادی سے چند روز قبل منگیترکی جان لینے والی دلہن گرفتار

    خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر شادی سے چند روز قبل اپنے منگیتر کو قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ حیات آباد کے فیز 6 کے علاقے بونیر میں پیش آیا جہاں 27 مارچ کو نوجوان ابراراللّٰہ کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ مقتول ابراراللّٰہ کی شادی 6 اپریل کو طے تھی، اور وہ شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا۔حیات آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور شواہد کی روشنی میں مقتول کی منگیتر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق قتل میں لڑکی کا ایک مرد دوست بھی ملوث ہے جسے بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ابراراللّٰہ کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔ مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزمہ اور اس کا دوست مقتول کے ساتھ کسی تنازع کا شکار تھے، تاہم مکمل تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد ہی اصل محرکات اور پس منظر سے پردہ اٹھایا جائے گا۔ اس اندوہناک واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور مقتول کے اہل خانہ انصاف کے متقاضی ہیں۔

  • حکومت افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے ہمارا ساتھ دے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    حکومت افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے ہمارا ساتھ دے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر بانی پی ٹی آئی کی پالیسی ہے کہ مذاکرات واحد حل ہیں،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں ملک سے دہشت گردی ختم ہو چکی تھی، تحریک انصاف کو ختم کرنے کے لئے ریاست پورا زور لگا رہی ہے، نتیجہ یہ نکلا کہ دہشت گردی نے دوبارہ جنم لے لیا، عوام اور اداروں کے درمیان ایک خلا آ گیا ہے ایسے حالات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں ہو سکتی، بانی پی ٹی آئی کی حکومت جس طرح ہٹائی گئی اس پر تحفظات ہیں ،وفاقی حکومت اور اداروں نے افغانستان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی حامی بھری تھی، ابھی تک مذاکرات کے لئے ٹی او آر نہیں بنائے جا سکے، مذاکرات کے لئے وفاقی حکومت ہمارا ساتھ نہیں دے رہی،وفاقی حکومت کے پاس دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے استطاعت نہیں ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نے شہریوں کو تحفظ دینا ہے، صوبائی ایکشن پلان پرکام شروع ہو چکا ہے، صوبائی ایکشن پلان ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے عوام کی حمایت بہت ضروری ہے،حکومت افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے ہمارا ساتھ دے،قوم اپنی افواج، قانون نافذ کرنےو الے اداروں ، پولیس کیساتھ ہے ،
    علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ہمارے لوگوں نے ہتھیار کیوں اٹھائے، ہوسکتا ہے، ہماری ہی غلطیوں ہوں ، ہوسکتا ہے پالیسی کے مسائل ہوں ، اب ہمارے لوگوں نے ہتھیار اٹھالیے ہیں تو ان سے بات کرنی چاہیے ، افغانستان کیساتھ تعلقات خراب ہوتے جا رہے ہیں ، ہمارے دور حکومت میں دہشتگردی ختم ہوئی اور پھر حکومت ختم کردی گئی، اس وقت جو ملک میں دہشت گردی کے واقعات ہیں اس کا حل ہمارے پاس ہے، افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے بغیر مثبت نتائج نہیں ملیں گے افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی حکومت کی پالیسی غلط ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کے ساتھ سلوک پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، صوبے کی انتظامیہ کسی کو زبردستی خیبرپختونخوا سے نہیں نکالے گی،اپریل میں این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا ہے، اگر حق نہ ملا تو دکھاؤں گا کہ ہمارے صوبے کی عوام اتنی لاچار نہیں ہے،پارا چنار کا مسلئہ بہت پرانا اور دیرینہ ہے، ہم نے پاراچنار کے مسلئے کا مستقل حل نکالا ہے،پاراچنار میں ہمارے لوگوں نے شہادتیں دی ہیں، مسلئے کا مکمل حل نکال لیا ہے، پاراچنار کے مسلئے کو ہمیشہ کے لئے حل کریں گے،

    پیسے کمانے کے لئے یوٹیوبرز جھوٹی خبریں اور شرلیاں چھوڑتے ہیں، علی امین گنڈا پور
    بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، بجلی چوری ہم سب کا مسلئہ ہے، بجلی چوری روکنے کے لئے وفاقی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیاہے، خیبرپختونخوا کا خسارہ 128 ارب ہے، پورے ملک کی چوری ہمارے صوبے کے پلے نہ ڈالی جائے، جنہوں نے اکاؤنٹ مانیٹائز کیے ہیں وہ کاروبار کر رہے ہیں، جو پیسے کما رہے ہیں وہ نظریے کی بات نہیں کر سکتے، پیسے کمانے کے لئے یوٹیوبرز جھوٹی خبریں اور شرلیاں چھوڑتے ہیں،

  • بیرسٹر  سیف نےاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی

    بیرسٹر سیف نےاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے میڈیا کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی-

    باغی ٹی وی : بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بانی چیئرمین نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے بارے میں کسی کو کوئی نیا ٹاسک نہیں دیا انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ بغیر تصدیق کے ذرائع سے خبریں نشر کرنے سے گریز کرے عمران خان سے ملاقات میں حکومتی معاملات، دہشت گردی اور افغانستان کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا بانی چیئرمین نےوزیراعلیٰ کوحکومتی معاملات کے حوالے سے ہدایات دیں، جبکہ انہیں دہشت گردی اور افغانستان کے مسائل پر بات کر نے کی ہدایات دی گئیں۔

    بیرسٹر سیف کہا کہ بانی چیئرمین نے واضح طور پر کہا کہ وہ اپنی ذاتی رہائی یا فائدے کے لیے اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے بات چیت نہیں کریں گے، بانی چیئرمین نے ملک کی معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ معاشی ترقی سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں ہے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی کوششیں بند کرنی ہوں گی کیونکہ پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے اور اسے تسلیم کرنا ضروری ہے۔

    ملک میں افراط زر کی شرح 59 سال کی کم ترین سطح پر آگئی،ادارہ شماریات

    بھارتی سپریم کورٹ کا تمام ججز کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب نہر کیلئے 4 ہزار کیوسک سے اوپر پانی کہاں سے کاٹ کر دیں گی؟