Baaghi TV

Category: پشاور

  • نوشہرہ میں فائرنگ، خواجہ سرا کی موت

    نوشہرہ میں فائرنگ، خواجہ سرا کی موت

    نوشہرہ: نوشہرہ کے علاقے کاہی نظامپور میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق، مقتول خواجہ سرا شگفتہ ایک تقریب سے صبح کے وقت واپس آرہی تھی جب دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار نامعلوم مسلح افراد نے اسے نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے اچانک شگفتہ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔واقعے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ مقتول خواجہ سرا کے ساتھی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد از جلد ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کے گھر پر گولیاں چل گئیں

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کے گھر پر گولیاں چل گئیں

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی جیل خانہ جات کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، جس میں سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی جیل خانہ جات ہمایون خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ گھر میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہو گئے۔پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق، واقعے کے بعد علاقے میں بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔سیکیورٹی اداروں نے فائرنگ کے مقام سے شواہد اکٹھے کیے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حملے کے بعد سے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

  • پاکستانی پرچم کو جلانے کی کوشش کرنیوالے افغان شہری کو پختونوں نے "سبق”سکھا دیا

    پاکستانی پرچم کو جلانے کی کوشش کرنیوالے افغان شہری کو پختونوں نے "سبق”سکھا دیا

    پاکستان کے پختون علاقے تختی خیل، لکی مروت میں افغان باشندے ارشد علی نے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی اور اسے جلانے کی کوشش کی۔ اس عمل کی شدت سے مخالفت کرتے ہوئے پاکستانی پختونوں نے فوراً مداخلت کی اور اس شخص کو ایسی سزا دی جو وہ زندگی بھر یاد رکھے گا۔

    ارشد علی جو کہ افغانستان سے تعلق رکھتا ہے، نے علاقے میں پاکستانی پرچم کو دھاگوں میں الجھایا اور اسے جلانے کی کوشش کی۔ یہ عمل پختونوں کی غیرت اور وطن پرستی کے خلاف تھا، جس پر مقامی لوگ برہم ہو گئے۔ فوراً ہی علاقے کے نوجوانوں اور بزرگوں نے اکٹھا ہو کر اس شخص کا محاصرہ کیا اور اسے روکا۔پختونوں نے اس افغان باشندے کو نہ صرف روکا بلکہ اس کی ایسی سبق آموز دھلائی کی جس سے وہ دوبارہ ایسی حرکت کرنے کا سوچے گا بھی نہیں۔ اس واقعے کے بعد، مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی پاکستان کے قومی اعزازات اور پرچم کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ پختون قوم ہمیشہ اپنی غیرت اور وطن پرستی کا دفاع کرنے کے لیے تیار رہتی ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی حکام نے اس واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور افغان باشندے کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پختونوں کا یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ کوئی بھی شخص پاکستانی سرزمین پر آئین و قانون سے بالاتر نہیں اور اس قسم کے غیرقانونی اور توہین آمیز عمل کو سختی سے روکا جائے گا۔

  • ٹانک، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، تحقیقات جاری

    ٹانک، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، تحقیقات جاری

    صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ٹانک کے نواحی علاقے اماخیل میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کرنے کی وجوہات کیا تھیں۔ٹانک میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، پولیس ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 22 تاریخ کو بھی ٹانک میں پرانا مال منڈی کے قریب فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک شخص کی جان گئی تھی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت قیضار کے نام سے ہوئی تھی، اور اس واقعے کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی گئی تھی۔

    ٹانک میں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں، اور لوگوں کی جانب سے فوری طور پر ان واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس سے مزید اقدامات کی درخواست کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہیں اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

  • نمازِ عید  کے دوران فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

    نمازِ عید کے دوران فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا میں نمازِ عید کے دوران 2 فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جس میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ صوابی میں گدون اُتلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نمازِ عید کے بعد مسجد کے سامنے فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

    دوسری جانب ایبٹ آباد میں کالا پل کے مقام پر عید الفطر کی نماز کے بعد ایک شخص قتل اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق عمران نامی شخص کو مسجد کے اندر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے 3 افراد شدید ہوئے۔ مقتول اور زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجہ دیرینہ دشمنی بتایا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں صوابی کے علاقے ترلاندی گاؤں میں عبداللہ نامی بچہ ہاتھ میں گرینیڈ پٹاخہ پھٹنے سے زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے کالو خان اسپتال منتقل کیا۔

    افغان مہاجرین کو واپسی کی مہلت ختم ہو گئی

    پاکستان کو دہشتگردی جیسے سنگین چیلنج کا سامنا ہے، بلاول بھٹو

    کرپشن اسکینڈل،عمران خان کے بعد فرانسیسی سیاستدان کو بھی "سزا”نااہل قرار

    عید کےروز عمران خان سےملاقات کیلئےکوئی جیل نہ پہنچا

    کراچی بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

  • لنڈی کوتل:پیغمبر اسلام نے امت مسلمہ کو متحد رہنے کا حکم دیا ہے۔ مولانا بختاج شینواری

    لنڈی کوتل:پیغمبر اسلام نے امت مسلمہ کو متحد رہنے کا حکم دیا ہے۔ مولانا بختاج شینواری

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی) ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ لنڈی کوتل کے علاقوں میرداد خیل، اشخیل، خوگا خیل اور شیخمل خیل میں ہزاروں افراد نے عید الفطر کی نماز کے بڑے اجتماعات میں شرکت کی اور ملک و قوم کی سلامتی اور اتحاد کے لیے دعائیں مانگیں۔

    جامع مسجد سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اشخیل میں عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان عالم دین مولانا بختاج شینواری نے امت مسلمہ کو اتحاد کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیشہ امت مسلمہ کو انتشار اور تقسیم سے بچائے رکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیشہ امت مسلمہ کو متحد کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک عالم دین کبھی بھی انتشار اور امت کو تقسیم کرنے کے حق میں نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ ایسے اختلافی مسائل پر بحث کرتا ہے جس سے عوام میں تقسیم اور نفرت پیدا ہو۔

    مولانا بختاج شینواری نے گزشتہ روز عید الفطر منانے والوں پر مثبت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ عمل ہے کہ لنڈی کوتل کے عوام کو عید کے مسئلے پر تقسیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام کے ادوار میں بھی عید پر اختلاف سامنے آئے اور یہ صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ ایک ریاست یا ملک کے لوگ دوسرے ملک کے لوگوں کے ساتھ ایک روز عید منانے یا روزہ رکھنے کے پابند نہیں ہیں۔ بلکہ ہر علاقے یا ریاست کے لوگ چاند دیکھ کر عید منا سکتے ہیں اور چاند دیکھ کر روزہ رکھ سکتے ہیں۔

    مولانا بختاج شینواری نے لنڈی کوتل کے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ عید جیسے مسائل پر عوام کو متحد رکھیں اور انہیں انتشار اور تقسیم سے بچائیں۔

  • مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو عید کی نماز گھروں میں پڑھنے کا مشورہ

    مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو عید کی نماز گھروں میں پڑھنے کا مشورہ

    پشاور: خیبر پختونخوا میں عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے باعث سیاسی شخصیات کی عید کی روایتی تقریبات شدید متاثر ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی: دہشتگردی کے خدشات نے صوبے میں عید کی خوشیاں بھی ماند پڑی گئی ہیں، اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اہم رہنماوں کے ساتھ ساتھ مذہبی رہنماؤں کو احتیاط کرنے کی ہدایات کی گئی ہے، ان میں سے بیشتر رہنماؤں بشمول مولانا فضل الرحمان کو عید کی نماز بھی اپنی رہائش گاہ پر پڑھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ دیگر سیاسی شخصیات کو عوامی سطح پر عید ملن تقریبات کو محدود، رہائش گاہوں اور حجروں پر بھی حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،صوبائی حکومت نے تمام سیاسی شخصیات کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، عید کے موقع پر عام شہریو ں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    جیمز بانڈ اسٹار کی اپنی پوتی کے ساتھ موب لینڈ کے پریمیئر میں شرکت

    وزیراعظم کا امیر قطر، عمان، تاجک اور مصر کے صدور کو ٹیلی فون، عیدالفطر کی مبارکباد

    آسٹریلوی کرکٹ شین وارن کی موت کیسے ہوئی؟تین سال بعد تھائی پولیس اہلکار کے چونکا دینے والے انکشاف

  • کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا

    کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا

    خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : جرگہ ممبر حاجی کمال نے کہاکہ فریقین کے درمیان امن معاہدے کے موقع پر ڈپٹی کمشنرکرم اشفاق احمد اور دیگر حکام موجود تھے۔

    اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد کا کہنا تھاکہ فریقین میں امن معاہدہ ہونے سے عید کی خوشیاں دوبالاہوگئیں،ایک اور رکن حاجی اصغر کے مطابق سڑک کھولنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔

    افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ مؤثر طریقے سے اٹھانےکا فیصلہ

    تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی،بجلی گھر کے تمام 17 پیداواری یونٹ بند

    بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر دریافت

  • اسدقیصر کے منصوبوں پر تنقید،عمران خان کا سابق قریبی ساتھی گرفتار

    اسدقیصر کے منصوبوں پر تنقید،عمران خان کا سابق قریبی ساتھی گرفتار

    سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق قریبی ساتھی، یوسف علی کو سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ناقص ترقیاتی منصوبوں کے خلاف ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے یوسف علی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خیبر پختونخواحکومت اور پی ٹی آئی کے جعلی لیڈروں کی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف علی کو سچ بولنے پر سزا دی جا رہی ہے۔ یہ پی ٹی آئی کی خود ساختہ قیادت کا اصل چہرہ ہے جو ملک میں آئین، جمہوریت اور بولنے کی آزادی کے لیکچر دیتی ہے اور خیبرپختونخوا میں سچ بولنے والوں پر مقدمے درج کر رہی ہے۔

    یوسف علی نے ضلع صوابی میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ترقیاتی فنڈز میں سے بنائے گئے ایک پل کے حوالے سے گزشتہ روز ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں اس ناقص منصوبے کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے ضلع صوابی میں یوسف علی کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ یوسف علی کے قریبی دوستوں کے مطابق یوسف علی کو جمعہ کو گرفتار کیاگیا۔ یوسف علی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے والے پارٹی فاؤنڈر گروپ کا بھی حصہ ہیں۔ وہ طویل عرصے سے پارٹی پالیسیوں اور اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے آ رہے ہیں۔2013 میں یوسف علی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر صوابی سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔

  • جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی  میں 17 روز  کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ

    جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی میں 17 روز کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ

    کوئٹہ:جعفر ایکسپریس کو سخت سکیورٹی میں 17 روز کے بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کا شکار بننے والی جعفر ایکسپریس 17 روز بعد 430 مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہوگئی، ن لیگی رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے جعفر ایکسپریس کو روانہ کیا، اس موقع پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریک پر سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے بولان میل روزانہ کی بنیاد پر بحال کردی ہے،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں حالات جلد ٹھیک ہوں گے۔

    جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا،عظمی بخاری

    سنیتا آہوجا کی گوندا کے بغیر ایوارڈ شو میں شرکت، طلاق کی افواہیں پھر گردش

    پی سی بی کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن نے استعفیٰ دیدیا