Baaghi TV

Category: پشاور

  • ملک دشمنوں‌کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری

    ملک دشمنوں‌کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری

    جنوبی وزیرستان کے علاقے تورہ گولہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر سعید ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سعید کا تعلق دہشت گردوں کے ایک گروہ سے تھا اور وہ سکیورٹی فورسز کے خلاف کئی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

    دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں اسی علاقے میں فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ڈی پی او کے مطابق، شہید پولیس اہلکار عمران پولیس لائن وانا میں تعینات تھا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران اپنی جان کی قربانی دی۔ پولیس نے علاقے کی سرچ آپریشن کو مزید تیز کر دیا ہے تاکہ دہشت گردوں کو پکڑا جا سکے۔

    ٹانک کے علاقے ڈیورنڈ گیٹ کے قریب دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ تاہم، فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ان حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔

    ڈی آئی خان کے علاقے رتہ کلاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ علاقے میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

    اسی طرح کرک کے علاقے بہادر خیل کے پہاڑی سلسلے میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ ہوا اور کئی دہشت گردوں کو پکڑنے کی اطلاعات ہیں۔

    ہنگو میں بھی سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر سعید ہلاک ہوگئے۔ اس دوران ایک اور دہشت گرد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

    خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کارروائیوں میں جہاں کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، وہیں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچایا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد علاقے میں امن و امان کو بحال کرنا اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنا ہے۔

  • وزیرستان میں تیل و گیس کی پیداوار شروع

    وزیرستان میں تیل و گیس کی پیداوار شروع

    پشاور: خیبرپختونخوا علاقے وزیرستان میں کنوئیں سےتیل و گیس کی پیداوارشروع ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں وزیرستان میں ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیرستان کے علاقے میں شیوا نامی کنوئیں سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہےکنوئیں سے یومیہ 26 ملین میٹر اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 244 بیرل خام تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔

    تیل و گیس کی یہ پیداوار سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم سے منسلک کردی گئی ہے، جس سے پاکستان کی توانائی کی ضروریات میں اضافہ ہو گا،یہ ترقی پاکستان کے توانائی کے شعبے کے لیے ایک مثبت قدم ہے اور ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

    ترکیہ: امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہرے،1,100 افراد زیر حراست

    چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن نے عہدہ چھوڑنے کیلئے استعفیٰ دیدیا

    2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا

  • پشاور  نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار

    پشاور نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار

    پشاور:پشاور میں بینک کی کیش وین کو لوٹنے والے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جس میں گاڑی کا ڈرائیور فضل الوہاب بھی ملوث نکلا۔

    باغی ی وی : تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ہشت نگری میں بینک آف پنجاب کی کیش وین کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، پولیس کے مطابق 3 مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی کو اسلحے کے زور پر روک کر لوٹا، مسلح ڈاکو ایک کروڑ سے زائد رقم لوٹ کر گاڑی میں فرار ہوئے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے 36 گھنٹوں میں ڈکیتی ٹریس کر لی-

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے اڑھائی کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے، مزید رقم کی برآمدگی اور دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ کا خشک سالی الرٹ پر تشویش کا اظہار

    ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق بینک کیش ڈکیتی میں گاڑی کا ڈرائیور فضل الوہاب ملوث ہے، ملزمان نے تین کروڑ روپے سے زائد رقم بینک کی گاڑی سے لوٹے جیو فینسنگ کی مدد سے گروہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ڈکیتی میں ملوث گینگ کے مزید تین ملزما ن گرفتار کیے گئے ہیں۔

    ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق لوٹی گئی رقم تین کروڑ سے زائد تھی تاہم کیش وین میں اصل رقم کتنی تھی، اس حوالے سے بینک سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، بینک کیش سپلائی کرنے والی گاڑیوں کے لیے طے شدہ ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہا تھا، جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست عید کے بعد تک ملتوی

    پولیس نے واقعے کی مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے، جس کی مدد سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق ڈکیت چار تھے، جن میں سے دو موٹر سائیکل پر آئے تھے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور لوٹی گئی باقی رقم کی برآمدگی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

    علیمہ خان کا قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر تحفظات کا اظہار

  • آڈیو لیک کیس،علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی

    آڈیو لیک کیس،علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

    عدالت میں جج کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث کیس کی سماعت آگے بڑھانے میں مشکلات کا سامنا رہا، جس کے پیش نظر سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے چارج چھوڑنے کے بعد تاحال کسی نئے جج کی تقرری نہیں ہوسکی، جس کی وجہ سے کیس پر کوئی پیش رفت ممکن نہیں ہو سکی۔

    یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث ان کے خلاف جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بدستور برقرار ہیں۔ عدالت کی جانب سے بارہا طلبی کے باوجود ان کی عدم پیشی پر قانونی کارروائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔مزید برآں، علی امین گنڈاپور اور ان کے ساتھی اسد فاروق کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے، جس میں ان پر الزام ہے کہ وہ آڈیو لیکس کے معاملے میں ملوث پائے گئے۔ اس کیس میں مزید پیش رفت 18 اپریل کو ہونے والی آئندہ سماعت میں متوقع ہے۔

  • لنڈیکوتل: این ایل سی میں رشوت خوری اور نسلی تعصب کا الزام، متاثرہ سیکیورٹی اہلکار کی پریس کانفرنس

    لنڈیکوتل: این ایل سی میں رشوت خوری اور نسلی تعصب کا الزام، متاثرہ سیکیورٹی اہلکار کی پریس کانفرنس

    لنڈیکوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) این ایل سی میں رشوت خوری اور نسلی تعصب کا الزام، متاثرہ سیکیورٹی اہلکار کی پریس کانفرنس

    لنڈیکوتل پریس کلب رجسٹرڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لنڈیکوتل اشخیل کے رہائشی سدیس ولد شمشاد خان نے این ایل سی میں رشوت خوری اور نسلی تعصب کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے این ایل سی میں سیکیورٹی کی نوکری کر رہے تھے، لیکن ان کے سپروائزرز شکیل، گل بہادر، اور عظمت، جو شلمان قوم سے تعلق رکھتے ہیں، مسلسل شینواری قوم سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو مختلف طریقوں سے ہراساں کرتے ہیں۔

    سدیس کے مطابق یہ سپروائزرز پائپرس کمپنی کے منیجر علیم خان کے ذریعے ان کے خلاف جھوٹی شکایات درج کرواتے ہیں۔ جب انہوں نے خود شینواری اہلکاروں کا سپروائزر بننے کی خواہش ظاہر کی تو ان سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے مانگے گئے جو انہوں نے مجبوراً ادا کیے۔ انہیں سپروائزر بنایا گیا لیکن صرف تین دن بعد شکیل نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی رشوت علیم خان کو دے کر انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔

    انہوں نے مزید الزام لگایا کہ یہ سپروائزرز این ایل سی کے ایکسپورٹ اور امپورٹ ٹرمینلز میں کام کرنے والے اہلکاروں کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ غیر قانونی طریقے سے گاڑیوں سے پیسے وصول کریں۔ اگر کوئی انکار کرے تو اس کے خلاف شکایات درج کروا دی جاتی ہیں یا اسے نوکری سے نکال دیا جاتا ہے۔

    سدیس نے مطالبہ کیا کہ تمام متعلقہ حکام ان سپروائزرز اور پائپرس کمپنی کے منیجر کے خلاف فوری تحقیقات کریں اور انہیں ان کا حق دیا جائے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے پر مجبور ہوں گے اور پھر گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تصویر اشتہار میں لگانے پر سیکرٹری اطلاعات "فارغ”

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تصویر اشتہار میں لگانے پر سیکرٹری اطلاعات "فارغ”

    پشاور: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین گنڈاپور کی تصویر سرکاری اشتہار میں لگانے پر صوبائی محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سیکرٹریٹ نے خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری کو ایک خط لکھا جس میں حکومتی اشتہارات میں سیاسی شخصیات کی تصاویر شامل کرنے کی پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اشتہارات عوامی آگاہی، تعلیمی مقاصد اور دیگر مفاد عامہ کے لیے ہوتے ہیں، جن میں سیاسی شخصیات کی تصاویر شامل کرنا نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ پالیسی کے خلاف بھی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے اس معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری ارشد خان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی۔وزیرِ اعلیٰ سیکرٹریٹ نے واضح کیا کہ 72 گھنٹوں کے اندر ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تاکہ اس قسم کی خلاف ورزی کا دوبارہ تدارک کیا جا سکے۔

    ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کی تصویر اشتہار میں لگانے پر محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات ارشد خان نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کی تصویر غلطی سے اخبار میں شائع ہوئی تھی اور یہ کسی بھی جان بوجھ کر کی گئی کارروائی کا نتیجہ نہیں تھا۔

  • سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    باغی ٹی وی:خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 73 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جا رہا ہے،تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    قلات: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور فائرنگ سے جاں بحق

    سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ آور‘ منایا جائے گا

  • جنوبی وزیرستان:رستم بازار  میں دھماکا،3 افراد زخمی

    جنوبی وزیرستان:رستم بازار میں دھماکا،3 افراد زخمی

    جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار وانا میں کڑیکوٹ روڈ پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں3 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ نور نامی شخص کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا، زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا، جہاں ایم ایس ڈاکٹر جان محمد نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے،واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    شامی صدر کی روسی ہم منصب سے بشارالاسد کی واپسی کی درخواست

    ضرورت پڑی تو حکومت کہیں بھی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کر سکتی ہے،عرفان صدیقی

    وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کےاسلام آباد پہنچ گئے

  • علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے اختلافات: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب

    علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے اختلافات: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب

    پشاور: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے اختلافات کے معاملے کے حوالے سےعاطف خان کے اینٹی کرپشن کیس میں کمزور دلائل پیش کرنے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور قاضی انور ایڈووکیٹ کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گنڈا پور کی ہدایات ہے کہ نو روز خان استعفی دے دیں، آپ نے غیر مناسب دلائل دیئے ہیں، جو آرڈر شیٹ میں بھی آگئے۔

    قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آرڈر شیٹ میں لکھا گیا ہے کہ فریقین آپس میں کمپرومائز کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ نے اسی دن کہا کہ آپ کو ہٹایا جائے، میں نے ایڈووکیٹ جنرل کو کہا کہ آپ سےرضا کارانہ استعفی لیاجائےنور روز خان کی بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل تعینا تی کی سفارش میں نے خود کی تھی، اب وزیر اعلیٰ کی ہدایت ہے اس لیے وہ خود استعفی دے دیں۔

    پاکستانی شخص کا قانونی طور پر بغیر ویزا بھارت کا سفر

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نورروز خان نے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو آڈیو میسج کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کے کیس میں ملتوی ہونے پر اعتراض نہیں کیا تھا، یہ کہتے ہیں کہ اس کیس کو نمٹانا چاہیے تھا، ملتوی نہیں کرنا چاہیے تھا قاضی انور ایڈووکیٹ جنرل مجھ سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، میں استعفیٰ نہیں دے رہا، اب یہ جعلی دستخط سے بھی میرا استعفی تیار کر رہے ہیں،آپ ایڈووکیٹ جنرل کو ایک کال کریں کہ یہ آپ کی دشمنی میں کیا کر رہے ہیں؟ لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے اس کیس کو کیوں پرسو نہیں کیا۔

    حوثیوں کا اسرائیل میں بن گوریون ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

  • جلسوں کیلئے پیسہ ہر وقت دستیاب، ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے گنڈا پور کے پاس فنڈز نہیں،عظمیٰ بخاری

    جلسوں کیلئے پیسہ ہر وقت دستیاب، ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے گنڈا پور کے پاس فنڈز نہیں،عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کے پاس سرکاری وسائل اور پیسہ احتجاج، جلسے اور مارچ پر خرچ کرنے کے لیےہر وقت دستیاب ہے، لیکن سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے گنڈاپور کے پاس فنڈز نہیں ہوتے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کے پی حکومت نے مرکز بحالی پروجیکٹ کے 182 ملازمین کو ایک ہی دن میں نوکری سے فارغ کر دیا ہے ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے لوگوں کا روزگار چھیننے پر آ گئے ہیں کے پی حکومت کے محکمہ اطلاعات سے کروڑ وں روپے سوشل میڈیا بریگیڈ کو دیئے جاتے ہیں، یہی سوشل میڈیا بریگیڈ دن رات پاکستان اور قومی سلامتی کے اد اروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کے پاس سرکاری وسائل اور پیسہ احتجاج، جلسے اور مارچ پر خرچ کرنے کے لیے ہر وقت دستیاب ہے، لیکن سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے گنڈاپور کے پاس فنڈز نہیں ہوتے کے پی حکومت وفاق سے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ کا حصہ برابر وصول کرتی ہے، لیکن خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندے دو سال سے فنڈز نہ ملنے پر سڑکوں پر ہیں تعلیمی ادا روں کے ملازمین الگ سے احتجاج کرتے ہیں۔

    ریاست اور حکومتی شخصیات کی فیک ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم گرفتار

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں مریم نواز نے صرف ستھرا پنجاب منصوبے میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو نوکریاں دی ہیں پنجاب کے درجنوں نئے منصوبوں میں اب تک لاکھوں نئی نوکریاں پیدا ہوئی ہیں،مریم نواز عوام کی خدمت میں مصروف ہیں جبکہ مخالفین عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے میں مصروف ہیں۔

    مصطفیٰ قتل کیس،ملزم ارمغان اعتراف جرم کے بعد مکر گیا