Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبر پختونخوا کی عوام کا فتنہ الخوارج  کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

    خیبر پختونخوا کی عوام کا فتنہ الخوارج کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

    خیبر پختونخوا کے عوام نے فتنہ الخوارج دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    خیبر پختونخوا کے شہریوں نے دارالعلوم حقانیہ پر خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج نہ صرف مساجد اور مدرسوں پر حملے کرتے ہیں بلکہ جب سکیورٹی فورسز ان کے خلاف کارروائی کرتی ہیں تو یہ دہشت گرد مساجد کو اپنی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ شہریوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست کو اب فتنہ الخوارج کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کرنی چاہیے کیونکہ ان دہشت گردوں سے عوام، علمائے کرام، اور حتیٰ کہ ریاست بھی محفوظ نہیں رہ سکے ہیں۔عوام نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ خوارج کے خلاف آپریشنز میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں اور ہر قدم پر ان کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دہشت گرد عورتوں اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں تاکہ اپنے مذموم مقاصد کو آگے بڑھا سکیں۔ ان کا مقصد پاکستان کے بچوں اور نوجوانوں کو علم سے محروم رکھنا ہے، اور اسی وجہ سے یہ دہشت گرد اسکولوں، مساجد اور مدرسوں پر حملے کرتے ہیں۔

    شہریوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فتنہ الخوارج مساجد کا تقدس پامال کرتے ہیں اور انہیں دہشت گردی کے مراکز میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ عوام کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گرد کبھی مسجد میں دھماکہ کرتے ہیں، کبھی بازار میں، اور ان دھماکوں کی وجہ سے معصوم بچے، خواتین، اور بزرگ شہید ہو جاتے ہیں۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دارالعلوم حقانیہ پر دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ پاکستان کو ایک پرامن ملک بنایا جا سکے۔

    یہ مطالبہ عوام کی طرف سے اس یقین کے ساتھ کیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی بھرپور حمایت کی جانی چاہیے اور اس ضمن میں حکومت کو اپنے اقدامات مزید سخت اور موثر بنانا ہوں گے۔

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  سے افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور سے افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے ایک اہم ملاقات کی، جس میں رمضان اور عیدالفطر کے پیش نظر پاکستان اور افغانستان کی سرحد کو جلد کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت کے فروغ اور صوبے میں مقیم افغان شہریوں کو درپیش مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد کو جلد کھولنے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے افغان سفارتخانہ اپنا کردار ادا کرے۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے، اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے ایک جرگہ تشکیل دیا گیا ہے، جس کی وفاقی حکومت کی طرف سے ٹی او آرز (Terms of Reference) کی منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ افغان باشندوں کو صحت اور تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی اداروں سے بات چیت جاری ہے، تاکہ ان کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے اور انہیں ضروری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات اور مسائل کے حل کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے، جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہو گا بلکہ علاقائی استحکام بھی مضبوط ہو گا۔

  • ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتے ہیں،وفاق  ٹی او آرز منظور کرے،بیرسٹر سیف

    ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتے ہیں،وفاق ٹی او آرز منظور کرے،بیرسٹر سیف

    پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کے پی حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے، وفاق افغانستان سے بات چیت کے لیے ٹی او آرز جلد منظور کرے۔

    باغی ٹی وی : بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے، لہذا وفاق خیبرپختونخوا کے ٹی او آرز کی منظوری میں مزید تاخیر سے گریز کرے ،اپنے عوام کے جان و مال کی حفاظت خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے، وفاق دہشت گردی جیسے اہم مسئلے پر سیاست کرنے سے گریز کرے-

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق کو پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کے بیرونی دوروں پر کوئی اعتراض نہیں، مریم نواز بھارت سے اسموگ ڈپلومیسی کر سکتی ہیں تو دہشت گردی جیسے اہم مسئلے پر خیبر پختونخوا حکومت کی افغانستان سے بات چیت میں کیا حرج ہے؟ وفاق کی دوغلی پالیسی سے صوبے کا احساس محرومی مزید بڑھ رہا ہے۔

    آج رات دوبارہ بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونیکا امکان

    دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے،آرمی چیف

    ٹرمپ نے امریکا میں انگریزی کو سرکاری زبان بنانے کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیئے

  • کرم حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری

    کرم حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری

    پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پشاور نے کرم میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری کر دی ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق، یہ دہشت گرد کرم میں 200 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہیں اور ان کے سروں کی قیمتیں 30 لاکھ روپے سے لے کر 3 کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے، اور یہ دہشت گرد غیر ملکی آقاؤں کے ایماء پر کرم میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے رہے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ یہ دہشت گرد لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ، اور نہتے بچوں و خواتین کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔محکمہ انسداد دہشتگردی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کریں، تاکہ انہیں قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔ اطلاع دینے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔سی ٹی ڈی نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ان کی معلومات بہت اہم ہیں، اور اس طرح کی دہشت گردی کا خاتمہ ملک کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

  • خدمت کا رمضان،ملک بھر میں سحر و افطار دسترخوان سجیں گے. مرکزی مسلم لیگ

    خدمت کا رمضان،ملک بھر میں سحر و افطار دسترخوان سجیں گے. مرکزی مسلم لیگ

    مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سحر و افطار کے لیے خصوصی دسترخوان لگائے جائیں گے، ماہ رمضان ہمیں قرب الٰہی کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔دعا ہے رمضان المبارک پوری قوم کے لیے رحمت، برکت اور مغفرت کا ذریعہ بنے اور ملک میں خوشحالی و استحکام کا باعث ہو۔

    رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے مشترکہ بیان میں کہا کہ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے.مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں پیش پیش رہی ہے اور رمضان کے دوران بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ملک بھر میں لگائے جانے والے سحر و افطار دسترخوانوں میں معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، تاکہ روزہ داروں کو عزت و وقار کے ساتھ افطار اور سحری کی سہولت میسر ہو۔ خدمتِ خلق کا یہ جذبہ ہی حقیقی طور پر رمضان کی روح کو اجاگر کرتا ہے اور ہمیں نیکی کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ سحر و افطار دسترخوان مساجد، مدارس، عوامی مقامات پر لگائے جائیں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

    سیف اللہ خالد کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں او رسعادتوں والامہینہ ہے۔ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے عقائد و اعمال کی اصلاح کرے ۔ زیادہ سے زیادہ توبہ و استغفارکرنے کو اپنا معمول بنایاجائے .ماہ رمضان میں قرآن مجید نازل ہوا، جو تمام انسانوں کی لیے ہدایت کی کتاب ہے۔ قرآن اپنے ماننے والوں کے اندر یہ صلاحیت پیدا کرتا ہے کہ وہ حق اور باطل کو پہچان سکیں اور دنیا میں اس کے عادلانہ نظام کے قیام کے لیے راہ ہموار کریں۔

  • اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا

    اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا

    گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے معروف عالم دین مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ آج ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں علاقے کی سیاسی، مذہبی، اور سماجی شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مولانا حامد الحق کے جنازے کے ساتھ ساتھ دیگر شہداء کی تدفین بھی کی گئی۔

    گزشتہ روز جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید ہوگئے تھے اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکہ دارالعلوم حقانیہ کے اندر ہوا تھا، جس کے فوراً بعد مولانا حامد الحق اور دیگر زخمیوں کو علاج کے لیے نوشہرہ اور پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم، مولانا حامد الحق اپنے شدید زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ایک ٹارگٹ کلنگ کی صورت میں کیا گیا تھا اور اس میں مولانا حامد الحق کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق، دھماکہ جامعہ کے ملحقہ احاطے میں کیا گیا، جہاں مولانا حامد الحق موجود تھے۔

    شہادت کے بعد، اکوڑہ خٹک اور اردگرد کے علاقے میں سوگ کی فضا ہے اور عوامی سطح پر مولانا حامد الحق کی خدمات اور ان کی علم و عمل کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔اس دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اور پولیس حکام نے اس حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

    مقامی عوام اور مذہبی حلقے اس دھماکے کی شدید مذمت کر رہے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایسے حملوں میں ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

  • سوات: سیدو شریف میں  فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

    سوات: سیدو شریف میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

    سوات کے علاقے سیدو شریف کی اللہ اکبر مسجد میں فائرنگ کا واقعہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 دیگر زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ریجنل پولیس افسر (آر پی او) مالاکنڈ شیر اکبر خان نےواقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق 5 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔آر پی او شیر اکبر خان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔بعدازاں، سیدو شریف میں پیش آنے والے واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی.

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) سوات ناصر محمود نے بتایا کہ واقعے میں تاحال کسی دہشت گردی کے عنصر کے شواہد نہیں ملے۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں، ملزم نے چند روز قبل اپنی بہن کو بھی قتل کیا تھا،ڈی پی او سوات ناصر محمود نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان

    قائمہ کمیٹی داخلہ کامصطفیٰ قتل کیس کی ہائی پروفائل انویسٹی گیشن کا مطالبہ

    شازیہ مری کی وزراء کی فوج بھرتی کرنے پرحکومت پر تنقید

    صدر اور وزیر اعظم کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی مذمت

  • سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک

    خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں کارروائی کی.آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ہلاک خوارج کے زیر قبضہ اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف اہم سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید کسی خوارج کی موجودگی کا شائبہ ختم کرنے کے لیے کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    صدر اور وزیر اعظم کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی مذمت

    کراچی پولیس چیف نے ارمغان کیس میں نااہلی تسلیم کرلی

    گوادر پورٹ کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند نظر آگیا

    آسٹریلیا افغانستان میچ بارش کے باعث منسوخ

  • ریگی ماڈل ٹاؤن تنازعہ، کمشنر پشاور کی کوکی خیل قبیلے سے بات چیت، مشترکہ اجلاس طلب

    ریگی ماڈل ٹاؤن تنازعہ، کمشنر پشاور کی کوکی خیل قبیلے سے بات چیت، مشترکہ اجلاس طلب

    پشاور(باغی ٹی وی) ریگی ماڈل ٹاؤن کے 32 سالہ پرانے تنازعے کے حل کے لیے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے متنازعہ زونز میں کوکی خیل قبیلے سے بات چیت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) محمد نعیم، ضلعی انتظامیہ پشاور اور خیبر کے افسران بھی موجود تھے۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایات پر کمشنر پشاور نے ریگی ماڈل ٹاؤن کے دور افتادہ زون 1، زون 2 اور زون 5 کا دورہ کیا اور فریقین کا موقف سنا۔ ریاض محسود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گفت و شنید کے ذریعے اس تنازعے کا مستقل حل نکالا جائے گا۔ اس سلسلے میں آئندہ ہفتے مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

  • لنڈی کوتل:آشخیل میں3 سال بعد بھی گرلز پرائمری سکول کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی

    لنڈی کوتل:آشخیل میں3 سال بعد بھی گرلز پرائمری سکول کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی) تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے آشخیل میں جنوری 2022 میں سالانہ ترقیاتی فنڈ (ADP) سے منظور شدہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی تعمیر تاحال مکمل نہ ہو سکی۔ اس منصوبے پر تقریباً 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت آئی تھی، تاہم تین سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود سکول کی عمارت نامکمل ہے، جس سے علاقے کی بچیوں کی تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

    سکول کا افتتاح جنوری 2022 میں ایک پروقار تقریب میں کیا گیا تھا، جسے اہلیانِ آشخیل کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیا گیا تھا۔ یہ تعلیمی ادارہ علاقے کی بچیوں کو گھر کی دہلیز پر معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا، لیکن تین سال گزرنے کے باوجود تعمیراتی کام مکمل نہ ہو سکا، جس سے مقامی افراد میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔

    آشخیل یوتھ فورم نے حکام بالا بشمول ایم این اے، ایم پی اے، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سکول کی تعمیر جلد از جلد مکمل ہو سکے اور علاقے کی بچیوں کو تعلیمی مواقع میسر آ سکیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس تاخیر کے باعث سینکڑوں طالبات تعلیم سے محروم ہو رہی ہیں، لہٰذا متعلقہ ادارے فوری اقدامات اٹھائیں۔