Baaghi TV

Category: پشاور

  • نوشہرہ میں بجلی میٹر کے تنازع پر فائرنگ، ماں، بھائی اور بہن قتل

    نوشہرہ میں بجلی میٹر کے تنازع پر فائرنگ، ماں، بھائی اور بہن قتل

    نوشہرہ: خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بجلی میٹر کی ملکیت کے تنازع پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی ماں، بھائی اور بہن کو قتل کر دیا۔ واقعہ پبی چوکی درب کے علاقے میں پیش آیا، جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔

    ملزم کے والد سابق واپڈا ملازم تھے، جن کے نام سے گھر پر مفت بجلی کا میٹر نصب تھا۔ مذکورہ میٹر کی ملکیت پر اکثر اہلِ خانہ میں جھگڑا رہتا تھا، جو بالآخر ایک اندوہناک سانحے میں تبدیل ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے روز گھر میں ایک بار پھر بجلی میٹر کی ملکیت پر بحث چھڑ گئی، جو شدت اختیار کر گئی۔ اسی دوران ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اس کی ماں، بہن اور بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی قریبی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے، لیکن ملزم اپنے بیوی بچوں سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقتولین کی بہن کی مدعیت میں پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مقتولین نہایت شریف النفس لوگ تھے، جبکہ ملزم اکثر گھریلو تنازعات میں ملوث رہتا تھا۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ افسوس اور غم کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔

  • اے این پی رہنما متوکل خان روڈ حادثے میں جاں بحق

    اے این پی رہنما متوکل خان روڈ حادثے میں جاں بحق

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان شانگلہ کے علاقے سانگڑئی میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق متوکل خان ایک تعزیتی دورے سے واپس آرہے تھے کہ سانگڑئی کے مقام پر ان کی کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کے ہمراہ موجود ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔متوکل خان عوامی نیشنل پارٹی کے ایک متحرک رہنما تھے۔ وہ نہ صرف پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے بلکہ اس سے قبل اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے تھے۔انہوں نے گزشتہ عام انتخابات میں اے این پی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے بھی انتخاب لڑا تھا۔ ان کی سیاسی جدوجہد اور عوامی خدمات کو ان کے ساتھیوں اور پارٹی قیادت کی جانب سے بے حد سراہا جاتا رہا ہے۔

    متوکل خان کے اچانک انتقال پر اے این پی کی قیادت، کارکنان اور دیگر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے ان کے انتقال کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور کہا کہ وہ ایک مخلص، ایماندار اور اصول پسند سیاستدان تھے۔پارٹی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔

  • واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ ایڈمن کو گولی مار دی گئی

    واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ ایڈمن کو گولی مار دی گئی

    پشاور کے نواحی علاقے ریگی سفید سنگ میں ملزم نے واٹس ایپ گروپ سے ریمو وکرنے پر ایڈمن کو فائرنگ کرکےقتل کردیا.

    تھانہ ریگی میں مدعی ہمایوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے.درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مشتاق ولدخوشدل عرف اخون میرا سوتیلا بھائی ہے. اشفاق ولد رحمت شیر اور برادرام مقتول مشتاق احمد کے درمیان واٹس ایپ گروپ پر فائرنگ ہوا تھا ،ہم دونوں راضی نامہ کی خاطر رحمت شیر کے حجرہ پر جا رہے تھے کہ اس دوران اشفاق نے دوبارہ فا ئرنگ شروع کی ہم دونوں نے نزدیک ہی پیٹرول پمپ کے اندر چلے گئے میں نے درخت کے سائے میں پناہ لی جبکہ برادر مشتاق نے پیٹرول پمپ کے کمرے کے اند رپناہ لی، اس دوران اسحاق نے میرے سامنے آ کر برادر مشتاق پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کی،جس سے مشتاق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا مجھ پر بھی قتل کے ارادے سے فائرنگ کی گئی لیکن میں بال بال بچ گیا. وجہ عنادواٹس ایپ گروپ قوم ورڈ میں میں ایڈ اور ریموو کرنے پر لڑائی ہوئی.پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیے.

    fir

  • خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال،عدالت نے کیا جواب طلب

    خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال،عدالت نے کیا جواب طلب

    پشاور: پشاور ہائی کورٹ میں خیبر پختون خوا کے جنوبی اضلاع میں امن کی خراب صورتِ حال سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے کی۔

    سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خیبر پختون خوا کے جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی کی صورتِ حال انتہائی مخدوش ہے، جس کی وجہ سے وہاں کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ علاقے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور دیگر جرائم نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، اور ان حالات میں عوام کا تحفظ کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔عدالتِ عالیہ نے درخواست پر غور کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت، سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کر دیے۔ عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

  • گورنر خیبرپختونخوا  کی بلاول بھٹو سے ملاقات،مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ

    گورنر خیبرپختونخوا کی بلاول بھٹو سے ملاقات،مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ

    اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی –

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال، بنوں حملے، ضلع کرم میں حالیہ کشیدگی، زرعی و بلدیاتی ترقی، اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کو مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی، جن میں گورنر ہاؤس میں ہونے والے زرعی و بلدیاتی کنو نشن اور ضلع کرم کے متاثرین کی بحالی کے اقدامات بھی شامل تھے۔

    ریگی للمہ میں اسپورٹس گراؤنڈ کا افتتاح، نوجوانوں کو منشیات اور سماجی برائیوں سے بچانے کا عزم

    ملاقات کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کو بنوں حملے اور ضلع کرم میں ہونے والے حالیہ پرتشدد واقعات کے حوالے سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی تشویشناک ہے اور اس کے خلاف مربوط اور مؤثر حکمت عملی اپنا نے کی ضرورت ہے۔

    فیصل کریم کنڈی نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے میں قیامِ امن کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت عوام کے امن و سکون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    میرپورخاص:عوامی فلاحی سرگرمیوں کو اجاگر کیا جائے. ایڈیشنل کمشنر

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خاتمے اور خیبرپختونخوا میں دیرپا امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، ملاقات میں ضلع کرم کے متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ ہلالِ احمر خیبرپختونخوا متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے تنظیم کی جانب سے متاثرین کو بنیادی طبی سہولیات، خوراک، خیمے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

    فیصل کریم کنڈی نے ہلالِ احمر کی امدادی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

    108 سالہ خاتون کا منفردعالمی ریکارڈ

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والے زرعی اور بلدیاتی کنونشن پر بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اس کنونشن کا مقصد زرعی شعبے کی ترقی اور بلدیاتی نظام کو مزید مستحکم کرنا ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات بہتر انداز میں فراہم کی جا سکیں۔

    اس حوالے سے صوبائی حکومت کی زیادتیوں کے خلاف پلیٹ فارم مہیا کرنے پر کسان اور بلدیاتی نمائندے پیپلز پارٹی کے شکر گزار ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔

    2024 میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ

    ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں دیرپا امن، ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

  • ریگی للمہ میں اسپورٹس گراؤنڈ کا افتتاح، نوجوانوں کو منشیات اور سماجی برائیوں سے بچانے کا عزم

    ریگی للمہ میں اسپورٹس گراؤنڈ کا افتتاح، نوجوانوں کو منشیات اور سماجی برائیوں سے بچانے کا عزم

    پشاور(باغی ٹی وی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم نے ریگی للمہ کے نیک آباد گاؤں میں اسپورٹس گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا۔ اس گراؤنڈ کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، سماجی برائیوں کا خاتمہ اور منشیات کے استعمال کے خلاف شعور بیدار کرنا ہے۔

    افتتاحی تقریب میں مقامی عمائدین، اسپورٹس سے وابستہ افراد، نوجوانوں، سرکاری افسران اور مقامی حکومت کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈی سی پشاور نے والی بال اور بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ محنت سے کھیلیں اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔

    ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں 100 اسپورٹس گراؤنڈز بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جن میں سے 32 گراؤنڈز حالیہ مہینوں میں مکمل کیے جا چکے ہیں۔ باقی گراؤنڈز کے لیے زمین کے مالکان سے بات چیت جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت مند مقابلے نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ انہیں نظم و ضبط اور ٹیم ورک بھی سکھاتے ہیں۔

    ڈی سی پشاور نے زمین کے مالک شاہین شاہ آفریدی کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے بغیر کسی مالی مفاد کے اسپورٹس گراؤنڈ کے لیے پانچ سال کے لیے زمین فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی سماجی خدمت کی ایک مثال ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف مائل کرنا ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سابق ضلعی ممبر اسد خان شنواری اور ڈپٹی کمشنر پشاور کی درخواست پر یہ زمین فراہم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر کمیونٹی کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے تاکہ منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف جنگ جاری رکھی جا سکے۔

  • آڈیولیک کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

    آڈیولیک کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

    اسلام آباد: آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی عدم دستیابی کی وجہ سے بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔آج بھی علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے، جبکہ ان کے وکیل بھی عدالت میں موجود نہیں تھے۔ اس موقع پر شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔

    یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے اور اس پر آڈیو لیک کیس میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔مزید تفصیلات کے لیے آئندہ سماعت کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ اس کیس میں مزید پیشرفت ہو سکے۔

  • آف لوڈ کیوں کیا، فیصل جاوید عدالت پہنچ گئے،توہین عدالت درخواست دائر

    آف لوڈ کیوں کیا، فیصل جاوید عدالت پہنچ گئے،توہین عدالت درخواست دائر

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل جاوید کو عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے سے روکنے والے اقدامات کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

    فیصل جاوید نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے وزارتِ داخلہ کو حکم دیا تھا کہ ان کا نام پی این آئی ایل (پبلک نیشنل لسٹ) سے نکال دیا جائے تاکہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا سکیں۔ تاہم، عدالتی حکم کے باوجود فیصل جاوید کو ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے سے روکا گیا اور انہیں طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا.گزشتہ روز فیصل جاوید کو پشاور ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انہیں سعودی عرب کی فلائٹ سے اُتار لیا گیا، حالانکہ عدالت نے پہلے ہی وزارتِ داخلہ کو ان کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

    فیصل جاوید نے اپنی درخواست میں کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور ان کے ساتھ توہینِ عدالت کی کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی تحقیقات کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔

  • خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کےخلاف آپریشن شروع

    خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کےخلاف آپریشن شروع

    خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے جبکہ 31مارچ کے بعد افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن شروع کیا جائےگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ مختلف اضلاع میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کی جیوپرنٹنگ کاسلسلہ بھی مکمل کرلیاگیا،پشاور میں سب سےذیادہ رجسٹر اور غیر رجسڑڈ افغان مہاجرین رہائش پذیرہیں،جعلی پاکستانی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے والے افغان مہاجرین کا ڈیٹا اکھٹا کرلیا گیاہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری اورنجی سکولوں میں موجود افغان مہاجرین کے بچوں کی تفصیلات بھی اکھٹی کرلی،کاروبار سے وابسطہ افغان مہاجرین کی بھی جان پرتال مکمل کرلی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ افغان مہاجرین کو پاکستان سے واپس بھجوانے کے منصوبے کا اگلا مرحلہ، دوسرے مرحلے میں افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوایا جائے گا، پاکستان میں تقریباً 8 لاکھ افراد افغان سٹیزن کارڈ پر ہیں۔قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو بھی اسلام آباد راولپنڈی سے نکالنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ، وزارت داخلہ نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع کردیا۔افغان شہریوں کی وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی سے منتقلی کیلئے 31مارچ کی ڈیڈ لائن ہے۔

    چین کا امریکی زرعی مصنوعات پر اضافی 15 فیصد محصولات کا اعلان

    آئی پی ایل پلیئرز کے فیملی ممبران پر نئی پابندی لگ گئی

    مرکزی مسلم لیگ کراچی کا سحروافطار میں گیس لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار

    عاقب جاوید ہیڈ کوچ بننے کیلئے پس پردہ مہم چلا رہے تھے، سابق کوچ کا انکشاف

  • ملالہ یوسفزئی کا شانگلہ کا ایک روزہ دورہ،آبائی گھر آمد

    ملالہ یوسفزئی کا شانگلہ کا ایک روزہ دورہ،آبائی گھر آمد

    پاکستان کی معروف نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی ایک روزہ دورے پر اپنے آبائی علاقے شانگلہ پہنچیں، جہاں انہوں نے اپنے پرانے گھر کا دورہ کیا اور اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کی۔ اس دوران ملالہ یوسفزئی کے ساتھ ان کے والد ضیاء الدین یوسفزئی اور والدہ بھی موجود تھیں۔

    ملالہ یوسفزئی کی شانگلہ کے گاؤں شاہ پور آمد پر خاندان کے افراد اور مقامی اسکول کے بچوں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ ان کے دورے کا مقصد نہ صرف اپنے گھر والوں سے ملنا تھا بلکہ اپنے علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ بھی لینا تھا۔ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن شیر اکبر خان کے مطابق، ملالہ یوسفزئی نے اپنے دورے کے دوران "ملالہ یوسفزئی اسکول” کا بھی دورہ کیا، جو یتیم اور غریب بچیوں کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ ملالہ نے وہاں کی طالبات سے ملاقات کی اور ان کی تعلیم اور مستقبل کے حوالے سے حوصلہ افزائی کی۔ملالہ یوسفزئی نے شاہ پور گرلز ہائی اسکول میں ہونے والی ایک تقریب میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر بات کی اور اپنے تجربات شیئر کیے۔

    اس دورے کے بعد، ملالہ یوسفزئی شانگلہ سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔ ان کا یہ دورہ ایک بڑی اہمیت کا حامل تھا، کیونکہ اس سے ان کے علاقے میں تعلیم کے فروغ اور غریب بچیوں کی بہتر تعلیم کے لیے ان کی کاوشوں کا تسلسل ملتا ہے۔