Baaghi TV

Category: پشاور

  • ملالہ یوسفزئی کا شانگلہ کا ایک روزہ دورہ،آبائی گھر آمد

    ملالہ یوسفزئی کا شانگلہ کا ایک روزہ دورہ،آبائی گھر آمد

    پاکستان کی معروف نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی ایک روزہ دورے پر اپنے آبائی علاقے شانگلہ پہنچیں، جہاں انہوں نے اپنے پرانے گھر کا دورہ کیا اور اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کی۔ اس دوران ملالہ یوسفزئی کے ساتھ ان کے والد ضیاء الدین یوسفزئی اور والدہ بھی موجود تھیں۔

    ملالہ یوسفزئی کی شانگلہ کے گاؤں شاہ پور آمد پر خاندان کے افراد اور مقامی اسکول کے بچوں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ ان کے دورے کا مقصد نہ صرف اپنے گھر والوں سے ملنا تھا بلکہ اپنے علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ بھی لینا تھا۔ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن شیر اکبر خان کے مطابق، ملالہ یوسفزئی نے اپنے دورے کے دوران "ملالہ یوسفزئی اسکول” کا بھی دورہ کیا، جو یتیم اور غریب بچیوں کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ ملالہ نے وہاں کی طالبات سے ملاقات کی اور ان کی تعلیم اور مستقبل کے حوالے سے حوصلہ افزائی کی۔ملالہ یوسفزئی نے شاہ پور گرلز ہائی اسکول میں ہونے والی ایک تقریب میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر بات کی اور اپنے تجربات شیئر کیے۔

    اس دورے کے بعد، ملالہ یوسفزئی شانگلہ سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔ ان کا یہ دورہ ایک بڑی اہمیت کا حامل تھا، کیونکہ اس سے ان کے علاقے میں تعلیم کے فروغ اور غریب بچیوں کی بہتر تعلیم کے لیے ان کی کاوشوں کا تسلسل ملتا ہے۔

  • فیصل جاوید کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ، پشاور ائیرپورٹ پر آف لوڈ

    فیصل جاوید کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ، پشاور ائیرپورٹ پر آف لوڈ

    پشاور: پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو پشاور ایئرپورٹ پرسعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ۔

    باغی ٹی وی :سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ایئر پورٹ پر فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا، وہ عمرہ کے لئے سعودی عرب جارہے تھے، ان کا کہنا ہے کہ پشاورہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی، ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، ائیرپورٹ پر میں نے پشاور ہائی کورٹ کا آرڈر دکھایا، ایف آئی اے ایمیگریشن والوں نے عدالتی احکامات کی توہین کی۔

    علاوہ ازیں پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا عدالت نے متعلقہ اداروں کو فیصل جاوید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہےعدالت نے فیصل جاوید کو عمرہ کی ادائیگی پر جانے کی اجازت دے دی، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمرہ سے واپسی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فیصل جاوید کے معاملے کو پھر دیکھیں، درخواستگزار کچھ مقدمات میں بری ہوچکے ہیں، ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

    بھارتی معروف گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش،وینٹی لیٹر پر منتقل

    ایف آئی آر سے لے کر مقدمات کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے،آئی جی سندھ

    ٹائم ٹریولنگ کا دعویٰ کرنیوالے شخص کی 2025 کیلئے خوفناک ترین پیشگوئیاں

  • پشاور:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا انسپکٹر  شہید

    پشاور:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا انسپکٹر شہید

    پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے انسپکٹر شاہد انور ولد عبد الحنان شہید کردیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق واقعہ پشاور کے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں عزیر ٹاون کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے افسر کو شہید کیااطلاع ملتے ہی پولیس افسران مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کردیا اور شہر میں ناکہ بندیوں پر پولیس الرٹ ہوکر چیکنگ مزید سخت کردی، جائے حادثہ پر موجود افسر نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سوار نا معلوم افراد نے گھر کے قریب فائرنگ کرکے افسر کو شہید کیا، مزید تفتیش کے بعد حقائق اور قتل کی وجہ سامنے آئے گی۔

    بے گھر عوام کے لئے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے۔ مریم نواز

    لاہور پولیس کی آن لائن جوئے کے خلاف کارروائیاں ،متعدد ملزمان گرفتار

    کیا آپ ملٹری کورٹ کو عدلیہ تسلیم کرتے ہیں؟جسٹس محمد علی مظہر

  • بنوں،فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد جہنم واصل،12 شہری شہید،32 زخمی

    بنوں،فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد جہنم واصل،12 شہری شہید،32 زخمی

    فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد جہنم واصل۔۔۔سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی

    گزشتہ روز افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔سیکیورٹی فورسز کی بر وقت کاروائی سے بنوں کینٹ کے باہر گھبراہٹ میں دہشت گردوں نے دو بارود سے لدی ہوئی گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔8 فتنہ الخوارج کومختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سکیورٹی عملہ نے جہنم واصل کر دیا جبکہ باقی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ،فتنہ الخوارج کے خارجیوں کا ماہ رمضان میں افطار کے وقت معصوم شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ان خارجیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں

    دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا اور گھر کی چھت منہد ہو گئی ،معصوم شہریوں کی شہادتوں کی تعداد 12 جبکہ زخمیوں کی تعداد 32 ہو چکی ہے،3 معصوم شہری مسجد میں جبکہ باقی بارودی دھماکے کے باعث عمارت منہدم ہونے سے شہید ہوئے ہیں،

    مصدقہ سیکیورٹی اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے باقی ماندا خارجی دہشت گردوں کا فون پر افغانستان سے رابطہ تھا ،یہ وہ درندہ صفت جہنمی کتے ہیں جنکا اسلام سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں۔ انکا کام صرف دہشت پھیلانا، انسانیت کا قتلِ عام کرنا اور فتنہ برپا کرنا ہے۔لعنت ہو ایسے فتنہ پروروں پر جو معصوم بچوں، انسانوں اور خواتین تک کو قتل کرنے سے باز نہیں آتے۔ جس طرح پہلے اس ناسور کا خاتمہ کیا تھا اب دوبارہ اسکو جڑ سے ختم کریں گے انشااللہ،پاک فوج اور عوام ملکر خارجی دہشت گردی کا صفایا کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور پاکستان کی پاک سرزمین سے فتنہ الخوارج کا ناپاک وجود ہمیشہ کیلئے ختم کردیں

  • برطانوی ہائی کمشنر کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات

    برطانوی ہائی کمشنر کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میرئیٹ نے ملاقات کی جہاں باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً صوبے میں برطانوی ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے جاری عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں، خطے میں امن و امان کی صورت حال اور دیگر متعلقہ امور پر گفتگو کی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈپور اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے خصوصاً ضم اضلاع میں امن و امان کی خراب صورت حال کا سامنا ہے اور اس خراب صورت حال کا براہ راست تعلق پڑوسی ملک افغانستان کی صورت حال سے ہے۔اس دیرینہ مسئلے کے پائیدار حل کے لیے سب کو مل کر سنجیدہ اور نتیجہ خیز اقدامات کرنے ہوں گے، ضم اضلاع میں جاری امن و امان کے مسئلے کو بروقت حل نہ کیا گیا تو یہ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

    وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کے کل وقتی حل کے سلسلے میں افغانستان کے ساتھ بات چیت کے لیے صوبائی حکومت نے جرگہ تشکیل دے دیا ہے اور وہاں جرگہ بھیجنے کے لیے ساری تیاریاں مکمل ہیں لیکن چونکہ معاملہ وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اس لیے وہاں سے مذاکرات کے ٹی اور آرز کی منظوری کا انتظار ہے۔ اس علاقے میں پائیدار امن کا قیام پورے خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے، وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک بھی مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کے کل وقتی حل کے لیے اجتماعی طور پر کوششیں کریں۔

    وفاق سے جڑے صوبے کے آئینی حقوق کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاق سے جڑے صوبے کے مالی مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں، صوبے کو این ایف سی میں ضم اضلاع کے شئیرز نہیں مل رہے، پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق کے ذمے صوبے کے دو کھرب سے زائد روپے واجب الادا ہیں، اٹھارھویں آئینی ترمیم کے بعد ٹوبیکو سیس کی مد میں صوبے کو سالانہ 220 ارب روپے ملنے ہیں، پچھلے 10 مہینوں سے ضم اضلاع کے تیز رفتار عمل درآمد پروگرام کے فنڈز نہیں مل رہے جس کے نتیجے میں ضم اضلاع میں ترقی کا عمل متاثر ہو رہا ہے اور لوگوں میں بے چینی پھیل رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ این ایف سی کے موجودہ فارمولے پر نظر ثانی کی جائے، این ایف سی میں جنگلات کے رقبے کے لیے شئیر مختص ہونا چاہیے، اگر اگلے مہینے تک ہمارے آئینی حقوق کا معاملہ حل نہ کیا گیا تو صوبائی حکومت سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے علاوہ ہر دستیاب فورم پر آواز اٹھائے گی لیکن صوبے کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔صوبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت اور معدنیات کے شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور ہم ان شعبوں کو ترقی دے کر لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ معدنی وسائل سے بھر پور استفادہ کرنے کے لیے صوبے میں مائننگ کمپنی کا قیام عمل لایا گیا ہے جبکہ صوبے میں نئے سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے اینٹگریٹڈ ٹوارزم زونز کے قیام پر کام جاری ہے، غیر ملکی سرمایہ کار ان شعبوں میں سرمایہ کاری کریں ہم انہیں تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ افعان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق وفاق کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا اور اگر افعان مہاجرین کے انخلاء کا فیصلہ ہو جاتا ہے تو ساتھ میں ان کی باعزت واپسی کا پلان بھی بننا چاہیے۔

    پرویز الہیٰ پر پنجاب میں 32 مقدمات درج، پولیس رپورٹ

    اسپین میں چیئرمین پی ٹی اے کی اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات

    کراچی، چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا چار ساتھیوں سمیت گرفتار

    شریف اور پرویز الہی فیملی کےسابق وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

    سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ، قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی میں 3 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ

  • مولانا حامد الحق حقانی پر حملہ کے ذمہ داران کا  گرفتار نہ ہونا المیہ ہے،سیف اللہ قصوری

    مولانا حامد الحق حقانی پر حملہ کے ذمہ داران کا گرفتار نہ ہونا المیہ ہے،سیف اللہ قصوری

    مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری نے کہا ہے کہ مولانا حامد الحق حقانی پر حملہ کے ذمہ داران کا پانچ روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہونا المیہ ہے.خیبر پختونخوا میں مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بڑھ رہے ہیں. علما کرام پاکستان میں امن کے داعی ہیں.حکومت علما کرام کو تحفظ فراہم کرے.

    ان خیالات کا اظہار سیف اللہ قصوری نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق حقانی کی دھماکے میں شہادت کے بعد لواحقین سے اظہار تعریت کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا.سیف اللہ قصوری نے مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں واصف بصیر، جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اور مولانا حامد الحق حقانی کے بیٹے عبدالحق ثانی سے ان کے والد کی خود کش دھماکے میں موت پر اظہار تعزیت کی . سیف اللہ قصوری نے جمعیت علماء اسلام س کے مرکزی رہنما مولانا یوسف شاہ اور دیگر علماء کرام سے بھی ملاقات کی .

    سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ مولانا حامد الحق حقانی کی خدمات اتحاد امت اور قیام امن کے لیے ناقابل فراموش ہیں اور ان کی دینی و قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مدارس، مساجد اور عبادتگاہوں پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ مولانا حامد الحق پر حملے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔مشکل کی اس گھڑی میں مرکزی مسلم لیگ کی قیادت جمعیت علماء اسلام س کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ مولانا حامد الحق حقانی کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے.آمین

  • دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ  خودکش دھماکے کی تحقیقات ،نادرا میں ریکارڈ نہ ملا

    دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ خودکش دھماکے کی تحقیقات ،نادرا میں ریکارڈ نہ ملا

    نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں 28 فروری کو ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، جس میں مولانا حامد الحق سمیت 8 نمازی شہید اور 18 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم اب تک نادرا کے ریکارڈ میں خودکش حملہ آور کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دائرے کو افغان مہاجر کیمپوں تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اس بات کے پیش نظر کیا گیا ہے کہ دھماکے کے پس پردہ عوامل کا پتا چلایا جا سکے اور اس دہشت گردانہ کارروائی کے اصل محرکات تک پہنچا جا سکے۔

    مولانا حامد الحق پر ہونے والا یہ حملہ نہ صرف ایک دہشت گردانہ کارروائی کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ ملک بھر میں مذہبی رہنماؤں کی حفاظت کے حوالے سے بھی سوالات اٹھاتا ہے۔پولیس اور دیگر تحقیقاتی ادارے اس دھماکے کی تحقیقات میں مصروف ہیں اور ملزمان کو جلد پکڑنے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ اس حملے کے پیچھے چھپے افراد اور گروپوں تک پہنچا جا سکے تاکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

    28 فروری کو دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت 8 افراد شہید ہو گئے تھے، جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا اور فوراً پولیس و رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی تھی۔تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے اور مختلف زاویوں سے تفتیش جاری رکھنے کے باوجود یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ اس حملے کے پیچھے کون سی قوتیں کارفرما ہیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تمام ممکنہ شواہد کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل، نوٹیفکیشن جاری

    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل، نوٹیفکیشن جاری

    خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیمیں تحلیل کردی گئیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی جنرل سیکریٹری نے تمام عہدیداران کو ہٹانے اور تنظیمیں تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق تنظیمیں تحلیل کی گئی ہیں، جس کا مقصد حکومت اور پارٹی عہدے الگ کرنا ہے۔ صوبائی صدر جنید اکبر خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کے عہدے فوری طور پر ختم کر دیے۔

    اعلامیے کے مطابق عمران خان کی ہدایات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پارٹی ڈھانچے کی تنظیم نو کو یقینی بنانے کے لیے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے افراد کو پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں دیا جائے گا۔ تمام کارکنان و عہدیداروں کو پابند بھی کیا گیا ہے کہ وہ حکومت اور پارٹی تنظیم میں بیک وقت عہدے نہ رکھیں۔اعلامیے کے مطابق پارٹی کو از سرِ نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    نیٹو کی رکنیت کے بدلے مستعفی ہونے کو تیار ہوں،ولودیمیر زیلنسکی

  • خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    صوبائی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بل وزیر برائے ایکسائز اینڈ انسداد منشیات خلیق الزمان نے پیش کیا،بل میں منشیات کی خرید وفروخت، کاروبار اور اسمگلنگ پر الگ الگ سزائیں مقررکی گئی ہیں۔نارکوٹک سبسٹانس بل کی شق نمبر 9 میں ترمیم کی گئی ،ایک کلو سے زائد منشیات پر پھانسی اور عمر قید میں نرمی کی گئی،بل میں منشیات مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کی گئی،سزائوں کا منشیات کی اقسام اور مقدار کی مناسبت سے تعین کیا گیا ہے۔

    10سے 20کلو گرام ریکریشنل منشیات پر14سال قید کی سزا،20کلو گرام سے زائد ریکریشنل منشیات پر زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا اور 2لاکھ جرمانہ تجویزکیا گیا۔ایک کلو گرام سے کم پوست پر زیادہ سے زیادہ 4 سال قید، 20ہزار جرمانہ،15کلو پوست سے زائد برآمد ہونے پر زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا، 3لاکھ جرمانہ تجویزکیا گیا۔10کلو گرام سے زائد چرس ہونے پر زیادہ سے زیادہ عمر قید، 8لاکھ تک جرمانہ،5کلو گرام سے زائد حشیش آئل پر زیادہ سے زیادہ عمر قید سزا ، 4لاکھ جرمانہ تجویزکیا گیا۔

    8کلو گرام افیون برآمد ہونے پر عمر قید تک کی سزا،4کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہونے پر عمر قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔6کلو گرام سے زائد ہیروئن پر عمر قید یا پھانسی،5 کلو گرام سے زائد کوکین برآمد ہونے پر عمر قید یا پھانسی،4 کلو گرام سے زائد سائیکو ٹراپیک سبسٹانس برآمد پر عمر قید یا پھانسی کی سزا تجویزکی گئی۔بل میں کنٹرول سبسٹانس میں استعمال ہونے والی بارہ اشیاء کی نشاندہی بھی کی گئی،تعلیمی اداروں میں منشیات برآمد ہونے پر سخت ترین سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

  • چاند کی رویت سے متعلق متنازع الفاظ کا استعمال کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا

    چاند کی رویت سے متعلق متنازع الفاظ کا استعمال کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا

    پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں چاند کی رویت سے متعلق متنازع الفاظ کا استعمال کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفارقریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا ملزم کا دعویٰ تھا کہ چاند 2 روز کا ہے مگر علما نے ایک روزہ چھپایا ہے۔

    کوٹ چھٹہ:رمضان کی آمد پر مہنگائی بے قابو، غریب روزہ دار پریشان

    سیالکوٹ : سکول داخلہ مہم 2025 کا آغاز، ایک لاکھ 13 ہزار بچوں کے داخلے کا ہدف مقرر

    پنجاب پختونخوا سرحد پر خوارجی دہشتگردوں کی 2 کارروائیاں ناکام