Baaghi TV

Category: پشاور

  • نوشہرہ، دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک  میں خود کش دھماکا،مولانا حامد الحق شہید

    نوشہرہ، دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خود کش دھماکا،مولانا حامد الحق شہید

    نوشہرہ، دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں دھماکا ہوا ہے

    دھماکا جمعہ کی نماز کے بعد ہوا، پولیس اور سیکورٹی اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی،دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے بعد مدرسے میں ہوا.واقعہ کے بعد نوشہرہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے.. ریسکیو 1122 حکام کے مطابق چھ ایمبولینس گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں. زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا.

    پولیس حکام کے مطابق مولانا حامدا لحق حقانی بھی دھماکے میں زخمی ہوئے تھے تاہم اب ان کی موت ہو گئی ہے..مولانا حامد الحق کے بیٹے ثانی حقانی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے وقت سیکڑوں افراد مسجد میں موجود تھے اور دھماکے میں 4 سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں

    آئی جی خیبر پختونخو اکے مطابق دھماکہ خود کش تھا اور دھماکے کا نشانہ مولانا حامد الحق حقانی تھے، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،

    دھماکہ جامعہ کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے تھے، تاہم بعد میں مولانا حامد الحق اپنے زخموں کی تاب نہ لا سکے اور شہید ہو گئے۔

    مولانا حامد الحق کا شمار پاکستان کے معروف دینی اسکالرز اور طالبان کے حامی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے کئی سالوں تک جامعہ حقانیہ میں تدریس اور رہنمائی فراہم کی اور ان کے شاگرد دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سراسیمگی اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے، اور اس سانحہ کی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ ابھی تک اس دھماکے کے ذمہ داروں کا تعین نہیں ہو سکا، لیکن حکام اس پر تفتیش کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دارلعلوم حقانیہ ،اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے،وزیراعظم نےزخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ اور مذموم دہشت گردی کی کاروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو پست نہیں کر سکتیں،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ،وزیراعظم نے دھماکے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی

    نوشہرہ جامعہ حقانیہ میں دھماکا، مرکزی مسلم لیگ نے اظہار مذمت کی ہے، مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ جامعہ حقانیہ میں دھماکہ قابل مذمت،زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں.مدارس و مساجد کو نشانہ بنانے والے ملک و ملت کے دشمن ہیں، سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ مولانا حامد الحق حقانی سمیت دھماکے میں دیگر اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں.دھماکے کی فوری تحقیقات کی جائیں، ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے،حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائے،خیبر پختونخوا میں علما کرام کو مسلسل ہدف بنایا جا رہا، تحفظ فراہم کیا جائے،

  • جامعہ بنوریہ اشخیل میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    جامعہ بنوریہ اشخیل میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی لنڈی کوتل کے امیر مولانا عاقب درویش نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے آج شام جامعہ بنوریہ اشخیل میں مقامی علماء کرام کے زیر نگرانی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ انہوں نے عوام الناس سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان مقدس مہینہ ہے، جس میں مسلمانوں کو جھگڑوں اور شر و فساد سے بچتے ہوئے اپنے رب کو راضی کرنا چاہیے۔

    مولانا عاقب درویش نے مزید کہا کہ جے یو آئی تحصیل لنڈی کوتل کی جانب سے جے ٹی آئی سے وابستہ یونیورسٹی، کالج، اسکولوں اور مدارس کے طلبہ کے لیے معاونت سازی کا آغاز کیا گیا ہے، اور طلبہ کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے۔

    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان المبارک میں اسلامی اصولوں کے مطابق عبادت کریں، جبکہ جے یو آئی کے علماء کرام اور حفاظ کرام حسب روایت تراویح میں ختم القرآن کی سعادت حاصل کریں گے۔ انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد، امن و امان، غربت کے خاتمے اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرنے کی درخواست بھی کی۔

  • لنڈی کوتل: ملاگوری میں لینڈ سلائیڈنگ، مزدور جاں بحق

    لنڈی کوتل: ملاگوری میں لینڈ سلائیڈنگ، مزدور جاں بحق

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی ) ملاگوری میں لینڈ سلائیڈنگ، مزدور جاں بحق

    ضلع خیبر کی سب تحصیل ملاگوری کے علاقے لنڈئی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں پہاڑ گرنے سے شاہد ولد حاجت خان نامی مزدور ملبے تلے دب گیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور کچھ دیر بعد مزدور کی لاش نکال لی گئی۔

    مقامی ذرائع کے مطابق، پہاڑ میں کام کے دوران اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کی زد میں آ کر مزدور جاں بحق ہو گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملاگوری کے ایک علاقے میں کمرے کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں مدرسے کی استانی، جو حافظہ بھی تھیں، جاں بحق ہو گئی تھیں۔ مسلسل پیش آنے والے ان حادثات نے مقامی افراد میں تشویش پیدا کر دی ہے اور حفاظتی اقدامات کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

  • قبائل کو انصاف دو، 9 مارچ کو خیبر ایجنسی میں احتجاجی مارچ کا اعلان

    قبائل کو انصاف دو، 9 مارچ کو خیبر ایجنسی میں احتجاجی مارچ کا اعلان

    خیبر ایجنسی (باغی ٹی وی) فاٹا لویہ جرگہ کی جانب سے 9 مارچ بروز ہفتہ صبح 10 بجے تختہ بیگ سے بابِ خیبر تک ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس مظاہرے کا عنوان "قبائل کو انصاف دو” رکھا گیا ہے، جس میں تمام قبائلی مشران و نوجوانوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

    یہ احتجاج 9 مارچ 2022 کو دیے گئے اس عدالتی وعدے کی یاددہانی کے طور پر کیا جا رہا ہے، جس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے فاٹا انضمام کے خلاف دائر کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ یا فل بینچ تشکیل دینے کا عندیہ دیا تھا۔ تاہم، بدقسمتی سے دو سال گزرنے کے باوجود اس کیس کی سماعت کے لیے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی، جس پر قبائلی عوام شدید مایوسی اور ناراضگی کا شکار ہیں۔

    فاٹا لویہ جرگہ کے مرکزی کابینہ، سپریم کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ زیادہ سے زیادہ قبائلی عوام کو لے کر آئیں۔ اسی طرح، قبائلی یوتھ کے صدر نجیب مجبور اور قبائلی طلبہ کے صدر ریحان قبائل سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ نوجوانوں اور طلبہ کے قافلوں کے ساتھ مظاہرے میں شریک ہوں، تاکہ حکومت اور حکومتی ادارے یہ دیکھ سکیں کہ قبائل اپنی رائے کے خلاف کوئی فیصلہ قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

  • میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ہنگامہ، ارکان نے گیٹ توڑ دیا

    میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ہنگامہ، ارکان نے گیٹ توڑ دیا

    پشاور سٹی کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر ارکان احتجاجاً کونسل ہال کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ارکان سٹی کونسل میں جمع ہوگئے۔ میئر پشاورنے سٹی کونسل ہال نہ کھولنے کی ہدایات کی جس کے بعد کونسل ارکان گیٹ توڑ کر ہال میں داخل ہوگئے۔کونسل ارکان کا کہنا تھا کہ کونسل ارکان کے لیے ہال کا دروازہ نہ کھولنا غیر قانونی ہے۔ کونسل میں پیش قرارداد میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کو اس کا حق دے۔ صوبے کو اس کا حق نہ ملنے کے باعث ترقیاتی منصوبے رکے ہوئے ہیں۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری نبھاتے ہوئے صوبے کو اس کا حق دے۔ وفاقی حکومت ایک ماہ میں صوبے کو اس کا حق دے۔ وفاق نے صوبے کو اس کا حق نہ دیا تو اسلام آباد میں احتجاج کریں گے۔

    چیمپینز ٹرافی ناکامی، مینجمنٹ اور ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونگی

    والدین کی اہمیت،تحریر: ریحانہ صبغتہ اللّٰہ

    رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاریکراچی، ڈمپرز میں فرنٹ اور رئیرویو کیمرہ لگانا لازمی

  • جمرود: فاٹا لویہ جرگہ کا اجلاس، انضمام کو مسترد کرنے اور تجارتی راستے کھولنے کا مطالبہ

    جمرود: فاٹا لویہ جرگہ کا اجلاس، انضمام کو مسترد کرنے اور تجارتی راستے کھولنے کا مطالبہ

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)جمرود میں فاٹا لویہ جرگہ کی سپریم کونسل کا چوتھا اجلاس جمرود شاہ کس میں حاجی بسم اللہ خان قبائلی کے حجرے میں منعقد ہوا، جس میں ساتوں قبائلی ایجنسیوں اور چھ ایف آرز کے مشران و سپریم کونسل ممبران نے شرکت کی۔

    اجلاس کی صدارت فاٹا لویہ جرگہ کے صدر بسم اللہ خان قبائلی نے کی، جبکہ نظامت جنرل سیکرٹری اعظم خان محسود نے انجام دی۔ شرکاء نے ایک بار پھر فاٹا انضمام کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا اور کہا کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

    اہم مطالبات:
    فاٹا انضمام کا خاتمہ: جرگہ نے موقف اختیار کیا کہ انضمام کے بعد قبائلی علاقوں میں دہشت گردی اور جرائم میں اضافہ ہوا، جبکہ معدنی وسائل پر قبضہ کیا جا رہا ہے، جو کسی صورت قبول نہیں۔
    تجارتی راستے کھولنے کا مطالبہ: افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی راستے فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا تاکہ قبائلی عوام مزید معاشی نقصان سے بچ سکیں۔
    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت: سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ فاٹا انضمام کے خلاف دائر کیس کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، کیونکہ تین سال گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
    ملک نصیر احمد کو فوری رہا کیا جائے: جرگہ نے ملک نصیر احمد کوکی خیل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف درج مقدمات کو جعلی قرار دیا اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
    "قبائل کو انصاف دو” ریلی کا اعلان: 9 مارچ کو قبائلی حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

    فاٹا لویہ جرگہ کا اعلامیہ:
    فاٹا انضمام کو زبردستی مسلط کیا گیا، جو ناقابل قبول ہے۔
    25ویں آئینی ترمیم کو ختم کر کے فاٹا کی خصوصی آئینی حیثیت بحال کی جائے۔
    فاٹا کے معدنی وسائل پر قبضے کی سازش بند کی جائے۔
    جرگہ نے اعلان کیا کہ جمرود میں فاٹا لویہ جرگہ کا مرکزی دفتر رمضان کے بعد کھولا جائے گا تاکہ قبائلی عوام کے مسائل کو مزید مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔

  • خیبر تاتارا کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، خیبر ازمری کلب نے فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی

    خیبر تاتارا کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، خیبر ازمری کلب نے فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی) ایف سی کے پی (نارتھ) خیبر رائفلز کے زیر اہتمام 43واں خیبر تاتارا کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ فائنل میچ میں خیبر ازمری کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمع کرکٹ کلب کو 56 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

    یہ ٹورنامنٹ خیبر تاتارا گراؤنڈ میں گزشتہ 43 سال سے مسلسل منعقد ہورہا ہے، جس میں اس سال ضلع بھر سے 48 ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایف سی کے پی (نارتھ) خیبر رائفلز 101 ونگ کے کمانڈر کرنل افتخار بشیر جدون تھے، جنہوں نے ونر ٹیم کے لیے ایک لاکھ روپے، رنر اپ ٹیم کے لیے پچاس ہزار روپے، جبکہ بیسٹ باؤلر، بیسٹ بیٹسمین، بیسٹ وکٹ کیپر اور بیسٹ آل راؤنڈر کو دس، دس ہزار روپے انعام دیا۔

    ایف سی کے پی (نارتھ) خیبر رائفلز کی جانب سے گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن اور سہولیات کے لیے ایک لاکھ روپے پہلے ہی فراہم کیے جا چکے تھے، جس پر خیبر تاتارا اسپورٹس آرگنائزر صاحب علی شنواری، عمران آفریدی، صائم آفریدی اور دیگر مقامی کھیلوں سے وابستہ افراد نے شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر مہمان خصوصی تعمیر کریٹیو بلڈرز کے حاجی ضیاء الحق آفریدی نے بھی ٹورنامنٹ آرگنائزر کمیٹی کے لیے دو لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا۔ دیگر مہمانان میں ایس ایچ او عدنان آفریدی، تحصیلدار تیمور آفریدی، عمائدین علاقہ اور بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے، جو سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہوئے۔

    فائنل میں خیبر ازمری کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 165 رنز بنائے، جس کے جواب میں شمع کرکٹ کلب 108 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یوں خیبر ازمری کلب نے 56 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

    تقریب کے آخر میں خیبر تاتارا کرکٹ کمیٹی اور تعمیر کریٹیو بلڈرز کے سی ای او ضیاء الحق آفریدی نے ایم این اے، صوبائی وزیر عدنان قادری کے پرسنل سیکریٹری مولانا شعیب قادری، ڈی ایس او خیبر، ملک دریا خان آفریدی، ملک ماصل شینواری سمیت تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

  • لنڈی کوتل:سابق ایم پی اے شفیق شیر آفریدی نے ترقیاتی فنڈز میں کرپشن بے نقاب کر دی

    لنڈی کوتل:سابق ایم پی اے شفیق شیر آفریدی نے ترقیاتی فنڈز میں کرپشن بے نقاب کر دی

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ) سابق ممبر صوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیر آفریدی نے اپنے ساتھیوں چیئرمین تحصیل لنڈی کوتل حاجی شاہ خالد شینواری، ملک نثار آفریدی، ساجد علی آفریدی و دیگر کے ہمراہ لنڈی کوتل پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس کی۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کو حقائق سے آگاہ رکھنا ان کی ذمہ داری ہے، اور وہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بطور اپوزیشن رکن ہوتے ہوئے بھی انہیں 20 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دیے گئے، جن میں سے 10 کروڑ روپے توانائی کے منصوبوں پر خرچ کیے گئے۔

    شفیق شیر آفریدی نے دعویٰ کیا کہ ترقیاتی فنڈز میں بے ضابطگیاں کی گئیں اور منتخب نمائندوں نے بیوروکریسی کے ساتھ مل کر تین فیصد کمیشن وصول کیا، جو کہ کھلی ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری کٹوتیاں ان کے معیار کو متاثر کرتی ہیں اور عوام کے پیسوں کا ضیاع ہے۔

    سابق ایم پی اے نے لنڈی کوتل میں جاری ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے ایک اہم سڑک کی تعمیر جاری ہے، جس کا سروے اور منظوری ان کے دور میں دی گئی تھی۔ ان کے مطابق، اس منصوبے میں فی کلومیٹر لاگت تقریباً 8 کروڑ روپے ہے، اور اسے مکمل کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

    شفیق شیر آفریدی نے موجودہ صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ترقیاتی منصوبے دینے میں مکمل ناکام رہی ہے۔ انہوں نے حکومت کو چیلنج کیا کہ وہ کوئی ایک بھی ایسا منصوبہ دکھائے جو عوامی فلاح کے لیے شروع کیا گیا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کے خلاف ہیں، لیکن عوام کے حقوق کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت نے پہلے سے منظور شدہ تعلیمی منصوبوں کو منسوخ کر دیا، جو کہ تعلیم دشمنی کی واضح مثال ہے۔

    آخر میں شفیق شیر آفریدی نے مطالبہ کیا کہ سابقہ پی سی ون کے مطابق ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں اور ترقیاتی فنڈز میں مبینہ خورد برد کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر عوامی حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا تو وہ خاموش نہیں رہیں گے اور ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔

  • خیبر پختونخوا میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے

    پشاور:خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا-

    باغی ٹی وی:مینگورہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،شہری خوف زدہ ہو کرکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،تاہم تاحال کسی بڑے حادثے یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مینگورہ شہر اور اس کے قریبی علاقوں میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارد کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی زیر زمین 140 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

    انٹیلجنس بیسڈ کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد،ملزمان فرار

    واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا میں بونیر اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اس کا مرکز سوات تھا۔

    امریکہ سے دہلی آنے والے طیارے میں بم کی اطلاع،روم میں ہنگامی لینڈنگ

  • پارا چنار میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن تیز، مزید 20 افراد گرفتار

    پارا چنار میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن تیز، مزید 20 افراد گرفتار

    خیبرپختونخواہ میں پاراچنار کے علاقہ لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں شدت پسندوں اور سہولت کاروں سمیت مزید 20 افراد کی گرفتاری کے بعد پکڑے گئے افراد کی تعداد 85 ہوگئی۔

    پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم میں شدت پسندوں کے خلاف فورسز کا آپریشن تیز کر دیا گیا ہے، چار خیل اوچت بگن مندوری، ڈاڈ کمر اور ملحقہ دیگر علاقوں سے شدت پسندوں اور ان کے سہولت کاروں سمیت مزید 20 افراد گرفتار کیے گئے ہیں جس کے بعد پکڑے گئے افراد کی تعداد 85 ہوگئی ہے جب کہ ان علاقوں میں گھروں سے پاراچنار جانے والے کانوائے سے لوٹا گیا سامان اوردہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہونے والا ممنوعہ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور اور دوسرے علاقوں سے بھی متعدد افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں جن میں حاجی کریم، نبی گل اور مولانا شاہنواز بھی شامل ہے، ریجنل پولیس افسر عباس مجید خود اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، پاراچنار کے تاجر رہنما حاجی امداد کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے پاراچنار لائے جانے والی اشیائے خوردونوش لوئر کرم میں لوٹ لی گئی ہیں اب حکومت محصور پانچ لاکھ ابادی کے لیے ریلیف پیکج کا بندوبست کرے اور متاثرہ تاجروں کے نقصان کا ازالہ بھی کیا جائے۔

    حاجی امداد نے کہا کہ ہفتے دس روز میں ایک کانوائے جاتا ہے جو دہشتگردی کے واقعات کی وجہ سے محصور لوگوں تک پہنچنے کی بجائے دہشت گردوں کے لیے امدادی پیکج ثابت ہو رہا ہے، خوراک و علاج نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں اور علاج نہ ملنے کی وجہ سے مریضوں کی اموات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پاراچنار میں ایک لیٹر پیٹرول 1200 سے 1500 روپے تک بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے اور لوگ میلوں کا سفر پیدل طے کرنے پر مجبور ہیں۔

    ٹیم ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، محمد رضوان کا اعتراف

    ہسپتالوں اور لیبارٹریز کو درکار اہم طبی آلات کی شدید قلت کا خطرہ

    نسیم شاہ کی مدد،ویرات کوہلی نے دل جیت لیے

    نسیم شاہ کی مدد،ویرات کوہلی نے دل جیت لیے

    کراچی:پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی، 48 گھنٹوں کے لیے سپلائی بند