Baaghi TV

Category: پشاور

  • باڑہ پولیس کی بڑی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، اسمگلر گرفتار

    باڑہ پولیس کی بڑی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، اسمگلر گرفتار

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی)باڑہ میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ٹریکٹر لوڈر کی ڈگھی میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں سرکل افسر باڑہ سوالزار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او باڑہ ہردم گل، تکیہ چوکی انچارج حمید خان اور دیگر پولیس اہلکاروں نے علاقے برقمبرخیل میں خصوصی ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک ٹریکٹر لوڈر کو روکا۔ تلاشی کے دوران ٹریکٹر لوڈر کی ڈگی میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں، جن میں 125 کلوگرام افیون اور 200 کلوگرام چرس شامل ہیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اقبال خان کو گرفتار کر لیا، جسے مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

    آئی جی اور سی سی پی او نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور منشیات کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ "منشیات کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لیے کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری رہے گا۔”

  • محکمہ یوتھ افیئرز خیبر کے زیر اہتمام باڑہ گرلز ڈگری کالج میں شاندار پینٹنگ مقابلہ

    محکمہ یوتھ افیئرز خیبر کے زیر اہتمام باڑہ گرلز ڈگری کالج میں شاندار پینٹنگ مقابلہ

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) محکمہ یوتھ افیئرز خیبر نے ضلعی انتظامیہ خیبر کی نگرانی میں باڑہ گرلز ڈگری کالج میں ایک شاندار پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا، جس کا مقصد امن، ہم آہنگی اور نوجوان طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔

    مقابلے میں تحصیل باڑہ، ضلع خیبر کی طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی مصوری کی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس تقریب نے نوجوان لڑکیوں کو ایک مثبت پلیٹ فارم فراہم کیا اور امن، اتحاد اور خوشحالی کے پیغام کو اجاگر کیا۔

    تقریب میں ایم پی اے عبدالغنی مہمان خصوصی تھے، جبکہ ضلعی یوتھ آفیسر ساجد خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دونوں شخصیات نے طالبات کی محنت اور فنکارانہ مہارت کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات دیے۔

    ایم پی اے عبدالغنی نے اپنے خطاب میں طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس قسم کے مقابلے اخلاقی اقدار، بین المذاہب ہم آہنگی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ضلعی یوتھ آفیسر ساجد خان نے بھی طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید مواقع فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

    یہ پینٹنگ مقابلہ خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جہاں تمام شرکاء نے مل کر امن، تعلیم اور خواتین کے کردار کو اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس تقریب نے ثابت کیا کہ ضلعی انتظامیہ خیبر نوجوان طالبات کے لیے بہترین مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ وہ ایک ہم آہنگ اور خوشحال معاشرے کی تشکیل میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

  • بیرونی طاقتیں کرم میں  گولہ بارود اور بھاری ہتھیار فراہم کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    بیرونی طاقتیں کرم میں گولہ بارود اور بھاری ہتھیار فراہم کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرم کا مسئلہ صرف زمین کا تنازع نہیں بلکہ ایک فرقہ وارانہ تنازع ہے جس میں بیرونی طاقتیں پوری طرح ملوث ہیں۔

    انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرم کے مسئلے کا حل 103 سال سے نہیں نکل سکا، اور یہ محض زمین کا تنازع نہیں ہے، جیسا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس قسم کے تنازعات زمین پر ہوتے ہیں لیکن کرم میں پوری کی پوری جماعتوں کا ملوث ہونا اس کو زمین کے تنازعے سے بڑھ کر ایک فرقہ واریت کا مسئلہ بنا دیتا ہے۔ بیرونی طاقتیں کرم میں اسلحہ، گولہ بارود اور بھاری ہتھیار فراہم کر رہی ہیں تاکہ یہاں کی چنگاری سے پورے ملک میں فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکایا جا سکے۔

    علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اگر جرگے کے ذریعے مسئلہ حل ہو جاتا ہے تو یہ بہترین ہوگا، تاہم حکومت کی تیاری مکمل ہے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کرم میں بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرم میں اسلحہ اور بارود کی سپلائی کا معاملہ بالکل واضح ہے اور اس میں بیرونی قوتوں کا کردار ہے۔وزیراعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ کرم میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے 2 ارب روپے کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں اور ہیڈ منی بھی مقرر کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے اور دہشت گردی پھیلانے والوں کو سزا ضرور ملے گی۔

  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

    پشاور: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    باغی ٹی وی : خوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 4.4 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 90 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہِ ہندوکش، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

    گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ ان جھٹکوں کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پشاور، سوات اور دیگر شہروں میں محسوس کیا گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل بھی جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 4.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

  • کرم کشیدگی:  اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن گاؤں خالی کرانے کا فیصلہ

    کرم کشیدگی: اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن گاؤں خالی کرانے کا فیصلہ

    حکومت خیبرپختونخوا نے لوئرکرم میں فائرنگ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی اور 4 گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔حکومت خیبر پختونخوا نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے گاؤں خالی کرنے کا فیصلہ کر لیا، ان دیہات کو خالی کروا کے سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔حکومت نے کرم میں ریاست کے خلاف واقعات میں ملوث افراد کو ’فورتھ شیڈول‘ میں ڈالنے کا فیصلہ بھی کر لیا اسی طرح کرم میں بدامنی میں ملوث افراد اور ماسٹر مائنڈز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ کل واقعے کے بعد کرم میں امدادی رقوم کے تقسیم کا سلسلہ وقتی طور پر روک دیا گیا، کرم میں بنکرز کی مسماری کے سلسلے کو تیزی سے جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    حکومت خیبر پختونخوا کے مطابق کرم کو اسلحے سے پاک کرنے کی مہم پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امن معاہدے کے تحت قائم امن کمیٹیوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں شرپسندوں کے حملوں کے بعد امدادی قافلے کو بچانے کی کوششوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے، شہدا میں ایف سی کے 4 اور پاک فوج کا ایک جوان شامل ہے۔

    تشدد کی تازہ لہر نے علاقے میں موجود غیر یقینی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، کیونکہ گزشتہ ماہ ہی کئی ماہ تک جاری رہنے والے تنازع کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا جس میں تقریباً 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اپر کرم کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد زمینی راستہ تھل۔پاراچنار روڈ ان مسلسل حملوں کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔رواں سال کے اوائل میں کرم میں متحارب دھڑوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے بعد سے علاقے کو بھاری سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ قافلوں کے ذریعے امداد فراہم کی جا رہی تھی۔

    پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

    شاہد آفریدی کا چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ پر اعتراض

    مدرسہ رجسٹریشن بل 2024: مدارس میں اصلاحات کا تاریخی قدم

    سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

    کور کمانڈر کراچی کی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

  • لنڈی کوتل میں فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام

    لنڈی کوتل میں فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) خیبر سپورٹس کلب کے زیرِ اہتمام ہائی سکول گراؤنڈ پر جاری ایٹ سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ فائنل میچ میں اسٹار ایف سی نے زوان شینواری فٹبال کلب کو پینلٹی ککس کے ذریعے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

    اس ٹورنامنٹ میں لنڈی کوتل بھر سے 30 ٹیموں نے حصہ لیا تھا، جس نے مقامی سطح پر فٹبال کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

    فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی لنڈی کوتل تھانہ کے ایس ایچ او عدنان آفریدی، خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری، لنڈی کوتل تھانہ محرر تراب شینواری تھے۔ اس کے علاوہ معروف سماجی و سیاسی شخصیات، بشمول نوید بابو، بازار صدر یاد وزیر شینواری، ابودردا شینواری اور کونسلر حاجی شیر شینواری بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

    مہمانِ خصوصی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو انعامات سے نوازا اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے 50 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔

    اس ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر خیبر سپورٹس کلب کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے، جس نے لنڈی کوتل میں فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔

  • کرم روڈ پر 120 سکیورٹی پوسٹیں قائم کی جائیں گی،خیبر پختونخوا کابینہ

    کرم روڈ پر 120 سکیورٹی پوسٹیں قائم کی جائیں گی،خیبر پختونخوا کابینہ

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے کرم روڈ کی سکیورٹی کے لیے خصوصی فورس کے قیام کی منظوری دی ہے جس کے تحت 407 اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ کو ضلع کرم میں پائیدار امن کے لیے صوبائی حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ پچھلے سال اکتوبر سے کرم میں بدامنی کے مختلف واقعات میں 189 افراد جاں بحق ہوئے، کرم میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے صوبائی حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں امن معاہدہ طے پایا، علاقے میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی کے لیے اب تک 718 گاڑیوں پر مشتمل 9قافلے بھیجے گئے ہیں اس وقت علاقے میں اشیائے ضروریہ کی قلت نہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری

    حکام نے کابینہ کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کرم کے لیے صوبائی حکومت کی 2 ہیلی کاپٹرز کی 153 پروازوں کے ذریعے تقریباً 4 ہزار افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی، علاقے میں اب تک 19 ہزار کلوگرام ادویات کرم پہنچائی گئی ہیں، کابینہ کے فیصلے اور امن معاہدے کے تحت 151 بنکرز کو مسمار کیا جا چکا ہے 23 مارچ تک علاقے میں قائم تمام بنکرز کو مسمار کرنے کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے،کرم روڈ پر 120 سیکیورٹی پوسٹیں قائم کی جائیں گی سیکیورٹی پوسٹوں کو 764 ملین روپے مالیت کا ضروری سازو سامان فراہم کیا جائے گا۔

    ہانیہ عامر بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

  • لوئر کرم:قافلے پر حملہ، شدید فائرنگ،امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار

    لوئر کرم:قافلے پر حملہ، شدید فائرنگ،امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار

    چار خیل: لوئر کرم کے علاقے چارخیل میں اشیائے ضروریہ کے قافلے پر مسلح افراد کی جانب سے آج ایک بار پھر فائرنگ کی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی اور لوٹ مار کی، اس دوران سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری ردعمل دیا گیا اور لوٹ مار میں ملوث عناصر پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوابی فائرنگ کی گئی عینی شاہدین کے مطابق سات مقامات سے حملہ آوروں نے قافلے پر حملہ کیا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹل سے 130 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ ہوا، جس میں 5 آئل ٹینکر بھی موجود ہیں، لوئر کرم میں قافلے پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فائرنگ تاحال جاری ہے جب کہ انتظامیہ نے قافلے کو رواں دواں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

    مفتی قوی مجھے نہیں سنبھال پائیں گے،راکھی ساونت

    سرکاری ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے چارخیل کے مقام پر قافلے پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد گاڑیوں کو لوٹا جا رہا ہ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم لوٹنے والوں پر فائرنگ کی گئی 40 گاڑیاں ٹل سے پاراچنار کی جانب جا رہی تھیں۔

    اسٹنٹ کمشنر ٹل سید احسان علی شاہ نے بتایا کہ 113 گاڑیاں ٹل سے روانہ ہوئی تھیں، جن میں سے کوئی بھی گاڑی ابھی تک واپس نہیں آئی، 17 سے 18 گاڑیاں ابھی بھی ٹل میں موجود ہیں جنہیں روک دیا گیا ہے۔

    بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا، نواز شریف

    جبکہ ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر کے مطابق تحصیل ٹل سے کرم کے لیے روانہ کئے گئے قافلے میں اشیائے خوردونوش سے لدی 129 سے زائد مال بردار گاڑیاں شامل ہیں، ابتدائی طور پر 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم کی جانب روانہ کیا گیا۔

    روانگی سے قبل ضلعی انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ کانوائے کی سیکیورٹی کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ راستے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

    سندھ نے ہمیشہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کو مسترد کیا ہے،شرجیل میمن

    ادھر کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل بھی جاری ہے لوئر کرم کے علاقوں بالش خیل اور خار کلی میں اب تک 117 بنکرز جبکہ اپر کرم کے گاؤں پیواڑ اور تری منگل میں 66 بنکرز کو مسمار کیا جا چکا ہےڈپٹی کمشنر کے مطابق مجموعی طور پر اب تک 183 بنکرز گرا دیئے گئے ہیں امن معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ضلع کرم چارخیل میں قافلے پر حملے کی اطلاع پر فورسز کو بھیج دیا گیا ہے۔

    سندھ دریا سے نہریں نکالنا نامنظور، 23 فروری کو سندھ،پنجاب بارڈر پر دھرنے کا اعلان

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لوئر کرم میں اوچت و ڈاڈ قمر میں بھی قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے، 64 گاڑیوں کا قافلہ ٹل سے روانہ ہوا تھا، فائرنگ سے جانی نقصان کا خدشہ ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ڈرائیور زخمی ہواہے۔

  • لنڈی کوتل: پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک بحال، غیر قانونی لین دین ختم،پریس کانفرنس

    لنڈی کوتل: پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک بحال، غیر قانونی لین دین ختم،پریس کانفرنس

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی مشران ملک تاج الدین شینواری اور ملک ذاکر اللہ نے کہا کہ پاک افغان شاہراہ پر عرصہ دراز سے موجود ٹریفک جام اور گاڑیوں کی لمبی قطاروں کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورت حال سے قبائلی روایات پامال ہو رہی تھیں اور خواتین و مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ تاہم، ایف سی کے پی (نارتھ) حکام کی کوششوں سے شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ہے، جس سے ٹرانسپورٹرز کو درپیش اذیت ختم ہو گئی۔

    کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر مجیب شینواری نے بھی ایف سی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی لین دین کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے اور ایف بی آر کے ایس او پیز کے خلاف سرگرم عناصر کی روک تھام یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی غیر قانونی کاروبار کی حمایت نہیں کریں گے اور اب طورخم بارڈر پر قانونی تجارت کو فروغ ملے گا۔

    پریس کانفرنس میں سابق صدر حضرت عمر نے کرپشن کے خاتمے کے فوائد کو سراہتے ہوئے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ مستقبل میں جب بھی موجودہ سسٹم تبدیل ہوگا، کہیں دوبارہ کرپشن کی تاریکی میں نہ دھکیل دیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی (نارتھ) طورخم میں غیر قانونی سرگرمیوں کی مستقل روک تھام کے لیے زیرو پوائنٹ پر بینک کا قیام عمل میں لائیں اور جب تک بینک موجود نہیں ہوتا، تاجروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ ساتھ ہی ڈیجیٹل اسکینر کو جلد از جلد فعال کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

    تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت موجودہ پالیسیوں کو برقرار رکھے گی تاکہ دو طرفہ قانونی تجارت مزید ترقی کر سکے اور کرپشن کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔

  • لنڈی کوتل: جامعہ فیض القرآن گاگرہ میں 128 طلباء کی دستار بندی کی روح پرور تقریب

    لنڈی کوتل: جامعہ فیض القرآن گاگرہ میں 128 طلباء کی دستار بندی کی روح پرور تقریب

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ) جامعہ فیض القرآن گاگرہ میں سالانہ دستار بندی کی پُروقار اور روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں 128 طلباء کی دستار بندی کی گئی۔ اس موقع پر علاقے کے جید علما، عمائدین، بلدیاتی نمائندگان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تقریب کے مہمان خصوصی مفتی رحیم داد، معروف نعت خواں بلبلِ پختونخوا بشیر ارمانی، شیخ الحدیث مولانا تحسین اللہ، مولانا محمد حسین عرف ڈپٹی مولانا، مولانا انواراللہ عثمانی عرف سرائے استاد اور مہتمم جامعہ مولانا عبدالرحمن سمیت دیگر علما نے خطاب کیا۔ مقررین نے قرآن و حدیث کی فضیلت، دینی مدارس کی اہمیت اور عصرِ حاضر میں اسلامی تعلیمات کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی، جسے شرکاء نے عقیدت و احترام کے ساتھ سنا۔

    تقریب میں 28 حفاظِ کرام، 7 طلبۂ ترجمہ و تفسیر اور ناظرہ قرآن کے 93 طلباء کو سند فضیلت سے نوازا گیا۔ شرکاء نے طلبہ کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا اور انہیں دین کی خدمت جاری رکھنے کی تلقین کی۔

    تقریب کے اختتام پر امتِ مسلمہ کی بھلائی، دینی مدارس کی ترقی اور جامعہ فیض القرآن کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ آخر میں مہتمم جامعہ مولانا عبدالرحمن نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔