Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبرپختونخوا کا  16ہزار 247اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا کا 16ہزار 247اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا حکومت نے اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبے بھر میں 16ہزار 247اساتذہ بھرتی کیےجائیں گے،محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ بھرتیاں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کی جا رہی ہیں،بھرتیوں کا مقصد نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا نے ملازمین برطرفی بل2025 مسترد کر دیا، گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کا بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی ملازمین کو بل سے نکالا جائے،ملازمین کو اپیل کے حق سے محروم کرنا آئین کے آرٹیکل اے 10 کی خلاف ورزی ہے ۔ماضی میں کی گئی قانونی بھرتیوں کو کالعدم قرار دینا غیر آئینی ہے،صوبائی حکومت بل پر نظرثانی کرے ورنہ عدالتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    دنیا کے 10 غریب ترین ممالک کونسے ؟ فہرست جاری

    دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہو گی

    وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق سے 33 ارب کی سبسڈی فوری دینے کا مطالبہ

    کے فور منصوبے کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

    کراچی ائیرپورٹ دھماکہ ،ملزمہ کی درخواست خصوصی عدالت منتقل

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارجی  جہنم واصل

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارجی جہنم واصل

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 فروری کو خیبر پختون خواہ میں 5 کارروائیوں کے دوران 13 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں شاہ گل عرف روحانی سمیت 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ جھڑپوں میں 5 خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ خیبر ضلع کے علاقے باغ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز کا عزم غیر متزلزل ہے اور دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں اور ملک دشمن عناصر کی سرکوبی جاری ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی:
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف مختلف مقامات پر کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔وزیرِ اعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیرِ ستان، لکی مروت اور ضلع خیبر میں میں مجموعی طور پر 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دھشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملانے پر پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے.

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین:
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں 5 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بارپھر بروقت آپریشن کرکے 13 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔13 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سیکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین کرتے ہیں۔پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    ترک صدرپاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ

  • ملگری استاذان خیبر میں اساتذہ کی جوق درجوق شمولیت، حوصلے مزید بلند ہوگئے

    ملگری استاذان خیبر میں اساتذہ کی جوق درجوق شمولیت، حوصلے مزید بلند ہوگئے

    خیبر (باغی ٹی وی رپورٹ) ملگری استاذان ضلع خیبر کے صدر گلاب دین آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر میں اساتذہ، بالخصوص ینگ ٹیچرز کی بڑی تعداد میں شمولیت ہمارے حوصلے مزید بلند کر رہی ہے۔

    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس خیبر میں صدر ملگری استاذان تحصیل جمرود عثمان گل کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی نائب صدر خیبرپختونخوا رحمت شاہ آفریدی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور، اساتذہ کے مسائل اور حقوق کے حصول کے لیے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملگری استاذان نے میرٹ اور اصولوں کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے انتظامیہ سے بھی شفاف فیصلوں کا مطالبہ کیا۔ شرکاء نے غریب ملازمین کے حقوق پر کٹوتی جبکہ اشرافیہ کے مراعات میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔

    اجلاس میں نئے شامل ہونے والے اساتذہ برہان الدین قاری، محمد زبیر DM، محترم خان DM، اشتیاق الرحمن CT، راحد محمد CT، ہارون خان PSHT، عبد المالک PST، نور سید PST، معروف خان PST، انزل PST اور عدنان پرویز PST کو خوش آمدید کہتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا۔

  • باجوڑ:ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس  22 فروری کے انتخابات،حسبان اللہ بھی صدارتی امیدوار

    باجوڑ:ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس 22 فروری کے انتخابات،حسبان اللہ بھی صدارتی امیدوار

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 22 فروری کو ہوں گے،حسبان اللہ کا صدارتی امیدوار کے طور پر اعلان

    تفصیلات کے مطابق ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے 22 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ نے صدارتی امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے کا اعلان کردیا۔

    حسبان اللہ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے اور کہا کہ وہ "حسبان میڈیا پینل” کے تحت انتخاب میں حصہ لیں گے۔ پینل میں دیگر امیدواروں میں شاکر اللہ (سینئر نائب صدر، مہمند)، ایوب خان (نائب صدر، شمالی وزیرستان)، شہید خان (نائب صدر، اورکزئی) اور جمیل خان (جنرل سیکرٹری، کرم) شامل ہیں، جبکہ خیبر اور کرم کے دیگر نمائندگان کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    حسبان اللہ نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں بھی قبائلی صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کیا ہے اور کامیابی کی صورت میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

  • جمرود میں 25 فروری کو جمعیت علماء اسلام کی فضلاء کانفرنس

    جمرود میں 25 فروری کو جمعیت علماء اسلام کی فضلاء کانفرنس

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)جمرود میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) جمرود کے زیر اہتمام 25 فروری کو ایک فضلاء کانفرنس اور دستار بندی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام حاجی محمد کریم کے حجرے میں منعقد ہوگا اور اس میں کثیر تعداد میں علماء کرام، مشائخ عظام اور طلباء شرکت کریں گے۔

    جے یو آئی جمرود کے امیر مولانا سعید خان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کانفرنس کے مہمان خصوصی سابق ایم این اے و شیخ الحدیث مولانا محمد قاسم آف شیر گڑھ ہوں گے۔ کانفرنس میں مختلف مدارس سے فارغ التحصیل طلباء کی دستار بندی کی جائے گی اور جمرود کی سطح پر سکولوں میں میٹرک میں پوزیشن ہولڈرز طلباء کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا۔

    مولانا سعید خان نے مزید کہا کہ دینی مدارس نے ہمیشہ ملک و قوم کو فضلاء و علماء دیے ہیں اور ان علماء و فضلاء نے معاشرے میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور ہمارے علماء و فضلاء دین کے ساتھ ساتھ معاشرے میں مختلف برائیوں کو روکنے کے لیے بھی موثر آواز اٹھاتے ہیں۔

    جے یو آئی جمرود کے امیر نے جمرود کے عوام کو 25 فروری کو فضلاء کانفرنس و دستار بندی پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں جے یو آئی کے صوبائی و ضلعی قائدین بھی شریک ہوں گے۔

  • لنڈی کوتل: تین نوجوان کرکٹرز کے اعزاز میں پروقار تقریب، سپورٹس کمپلیکس کے قیام کا مطالبہ

    لنڈی کوتل: تین نوجوان کرکٹرز کے اعزاز میں پروقار تقریب، سپورٹس کمپلیکس کے قیام کا مطالبہ

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)تین نوجوان کرکٹرز کے اعزاز میں پروقار تقریب، سپورٹس کمپلیکس کے قیام کا مطالبہ

    لنڈی کوتل کے ڈے نائٹ ریسٹورنٹ میں ضلع خیبر انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز میں کامیاب ہونے والے حامد آفریدی، شبیر شینواری اور شاہ فہد شینواری کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی تھا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری، کلیم اللہ اور منظور علی شینواری نے کہا کہ لنڈی کوتل کے نوجوان کھلاڑی سخت جان اور باصلاحیت ہیں، لیکن وسائل کی کمی کے باوجود انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو باصلاحیت کھلاڑی فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لنڈی کوتل میں ایک جدید سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر مواقع مل سکیں۔

    رہنماؤں کا کہنا تھا کہ علاقے میں کرکٹ اکیڈمیز اپنی مدد آپ کے تحت چلائی جا رہی ہیں، جنہیں حکومتی سطح پر سرپرستی کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ ٹرائلز میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں پی ٹی آئی رہنما امیر نواز کے بیٹے شاہ فہد شینواری بھی شامل ہیں۔

    تقریب کے اختتام پر ڈے نائٹ ریسٹورنٹ کے مالک جان زادہ کا شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

  • کے پی حکومت کا رمضان پیکج کے تحت مستحق گھرانوں کو 10ہزار روپے دینےکا اعلان

    کے پی حکومت کا رمضان پیکج کے تحت مستحق گھرانوں کو 10ہزار روپے دینےکا اعلان

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کے تحت مستحق گھرانوں کو 10، 10 ہزار روپے دینےکا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدرات صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کو صوبائی حکومت کے مالی نظم نسق اور کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی،بتایا گیا کہ گذشتہ 6 ماہ کے دوران حکومت کا سرپلس بجٹ 169ارب روپے ہے، موجودہ حکومت نے ایک سال میں اپنی آمدن میں ریکارڈ 49 فیصد اضافہ کیا، حکومت نے سابق دور حکومت کے بقایاجات میں 18.5 ارب روپے ادا کیے، خیبر پختونخوا میں اس وقت ہیموفیلیا کے 850 مریض رجسٹرڈ ہیں، اجلاس میں ان مریضوں کے علاج کے لئے1212.9 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔

    گزشتہ ایک ماہ میں خیبر پختونخوا میں 60 دہشت گرد حملے ہوئے،رپورٹ

    قرض اتارنے کے لئے ڈیپٹ منیجمنٹ فنڈ قائم کیا گیا، اب تک 30 ارب روپے اس فنڈ میں جمع کئے ہیں، کیڈٹ کالج ممد گٹ (مہمند) کے لیے 80 ملین روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی، فاٹا ٹریبونل کے چیئر مین اور ممبران کے فکسڈ پے پیکج میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پورنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے منتخب عوامی نمائندے اور مقامی انتظامیہ مل کر کام کریں، تمام کابینہ اراکین اپنے متعلقہ ڈویژنز اور اضلاع میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر باقاعدگی سے فیلڈ وزٹس کریں۔ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو تحریری احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں،چین

    علی امین خان گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے رمضان پیکج کے تحت مستحق گھرانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے، صو با ئی اسمبلی کے ہر حلقے میں 5 ہزار مستحق گھرانوں کی معاونت کی جائے گی، پیکج کی تقسیم ایک صاف اور شفاف طریقہ کار کے تحت کی جائے گی۔

  • گزشتہ ایک ماہ میں خیبر پختونخوا  میں 60 دہشت گرد حملے ہوئے،رپورٹ

    گزشتہ ایک ماہ میں خیبر پختونخوا میں 60 دہشت گرد حملے ہوئے،رپورٹ

    پشاور: خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ جاری کردی گئی-

    باغی ٹی وی: سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں خیبر پختونخوا کے 10 اضلاع میں 60 دہشت گرد حملے ہوئے، بنوں میں سب سے زیادہ 16، ڈی آئی خان 14، شمالی وزیراستان میں 13 حملے ہوئے ہیں، کرم میں 5، ضلع خیبر میں 5، جبکہ پشاور میں 2 حملے رپورٹ ہوئے، گزشتہ ماہ سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیوں میں 110 دہشت گرد گرفتار ہوئے جبکہ 21 ملزمان مارے گئے۔

    وفاقی دار الحکومت میں امیر جماعت اسلامی کی جانب سے مالاکنڈ ڈویژن، قبائلی اضلاع اور سابق فاٹامیں بد امنی کے خلاف قبائلی امن جرگے کا انعقاد کیا گیا قبائلی امن جرگے میں قبائلی اضلاع سے تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔

    برطانیہ: پولیس افسر پر خواتین اور نابالغ بچی سے زیادتی کا الزام

    جرگے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ سویت یونین بڑی طاقت تھی امریکا نے پاکستان کے وزارت خارجہ کو بلا کر کہا کہ آپ اس جنگ میں مت پڑیں، 2001 تک مکمل کے پی کے کا علاقہ پر امن تھا، قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا قبائلی بیلٹ پر فوج رکھنے کی ضرورت نہیں، قبائلی لوگ خود اپنا دفاع خود کر سکتے ہیں امریکا افغان جنگ کا ہمارے کے پی کے میں بہت برا اثر پڑا، ہمارے لوگ گھر سے بے گھر ہو گئے، امریکا کی جنگ، در حقیقت امریکہ کی جنگ تھی، وہ پاکستان کی جنگ نہیں تھی۔

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں،چین

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں موجودہ بد امنی سب کے لیے تکلیف دہ ہے، پاکستان جب ایٹمی طاقت بنا، اسلامی ممالک نے جشن منایا کہ ہم مضبوط ہو گئے، پاکستان کے حکمران طبقے نے در حقیقت اپنے ملک کو کمزور کیا، آج ہم خود ملک میں امن کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

    راولپنڈی: مالکان کے تشدد سے گھریلو ملازمہ کی ہلاکت:ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج،دفعہ 302 سمیت 7 دفعات شامل

  • پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو عہدے سے ہٹا دیا

    پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو عہدے سے ہٹا دیا

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پارٹی سطح پر اہم تبدیلیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر سیف کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ان کی جگہ پر ملک عدیل کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا نیا صوبائی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے کی ذمہ داری زیشان ایڈوکیٹ کو تفویض کر دی گئی ہے۔ دونوں نئی تعیناتیاں پی ٹی آئی کے اندرونی سطح پر بڑی تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملک عدیل اقبال اب پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہوں گے، جبکہ زیشان ایڈوکیٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ ان دونوں تعیناتیوں کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

  • تعلیمی نصاب اور سہولتوں کی فراہمی پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی،گورنر خیبر پختونخوا

    تعلیمی نصاب اور سہولتوں کی فراہمی پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی،گورنر خیبر پختونخوا

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن اور مذہب قوموں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور ان دونوں کی مضبوط بنیاد پر ہی معاشرتی ترقی کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں روایتی تعلیم سے ہٹ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

    فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بنیادی تعلیم کا نظام انتہائی دگرگوں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں تعلیمی نصاب اور سہولتوں کی فراہمی پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، جس کے باعث بہت سے بچے سکولوں سے باہر ہیں۔گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ خیبرپختونخوا کو پرامن اور خوشحال بنانے کے لیے نظام تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا تاکہ تمام بچوں کو یکساں تعلیم کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

    فیصل کریم کنڈی نے تعلیم کے فروغ میں نجی شعبے کے تعلیمی اداروں کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اداروں نے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم خدمات انجام دی ہیں اور ان کی شراکت داری سے ہی ہم اپنی تعلیمی نظام میں اصلاحات لا سکتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیم کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی جائے اور تعلیمی اداروں کو جدید وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ آنے والی نسل کو بہتر مواقع مل سکیں۔