Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبر: ڈپٹی کمشنر کا طورخم بارڈر اور پاک افغان دوستی ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

    خیبر: ڈپٹی کمشنر کا طورخم بارڈر اور پاک افغان دوستی ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

    خیبر (باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ نے طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ اور پاک افغان دوستی ہسپتال کا دورہ کیا۔ دورے میں اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز خٹک، رمیز علی شاہ، تحصیلدار زیب اللہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، اور چترال سکاوٹس 142 ونگ کے افسران بھی شریک تھے۔

    ڈپٹی کمشنر نے پاک افغان دوستی ہسپتال میں حکومتی سہولیات اور دستیاب خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا اور عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات میں مزید بہتری لانے پر زور دیا۔

    اس موقع پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی زیرنگرانی جاری طورخم (ITTMS) پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں ایف بی آر حکام نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کام اور پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    ڈپٹی کمشنر نے طورخم بارڈر پر سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

  • صوبے میں پولیس فورس کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئےبھرپور وسائل خرچ کر رہے ہیں،علی امین

    صوبے میں پولیس فورس کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئےبھرپور وسائل خرچ کر رہے ہیں،علی امین

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ، پولیس فورس کو حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے قابل بنانے کے لیے جدید اسلحہ اور بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا، اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نو قائم شدہ پولیس ٹریننگ سکول کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ نے پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان میں فائرنگ رینج کی تعمیر کا بھی اعلان کردیا۔

    انہوں نے پولیس ٹریننگ اسکول کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا اور اسکول میں زیر تربیت ریکروٹس کی موک ایکسرسائز کا معائنہ بھی کیااس موقع پر انہیں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیس ٹریننگ سکول دو کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے، نو قائم شدہ ٹریننگ سکول میں کمپیوٹر لیب، کلاس رومز ،میس، رہائشی کوارٹرز اور دیگر درکار سہولیات دستیاب ہیں۔

    ننکانہ:غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کا گورکھ دھندہ،عوام کی زندگیاں تباہ،حکام بے بس

    اس میں بتایا گیا کہ نو قائم شدہ ٹریننگ سکول میں فی الوقت 100 ریکروٹس کی ٹریننگ کی گنجائش موجود ہے جسے بعد میں 500 تک توسیع دی جائے گی، مستقبل میں اس ٹریننگ سکول میں لیڈیز پولیس کی ٹریننگ بھی کرائی جائے گی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت نو قائم شدہ ٹریننگ سکول میں 100 ریکروٹس پر مشتمل پہلے بیچ کی ٹریننگ بھی جاری ہے، ٹریننگ سکول کا کل رقبہ 452 کنال ہے جس میں سے 100 کنال کورڈ ایریا ہے، نو قائم شدہ پولیس ٹریننگ سکول سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ اضلاع کے لوگ بھی مستفید ہونگے، پولیس ٹریننگ سکول میں ایڈوانس ٹریننگ کے لیے ٹیکٹس سکول کے قیام کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

    پارلیمانی شفافیت پر فافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری

    وزیر اعلیٰ نے پولیس ٹریننگ اسکول کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیےغازیوں اور شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، صوبے میں امن و امان کے لئے خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں صوبے کے عوام کو پولیس کی ان قربانیوں پر فخر ہے، ہم صوبے میں پولیس فورس کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے بھرپور وسائل خرچ کر رہے ہیں، پولیس فورس کو حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے قابل بنانے کے لیے جدید اسلحہ اور بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کر رہے ہیں۔

    حماس کی قید سے رہا اسرائیلی قیدیوں کے ابتدائی بیانات سامنے آگئے

    وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے پاس جذبہ موجود ہے، انہیں جدید اسلحہ اور آلات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے، پولیس شہداء کے بچوں کی بھرتی کے لیے تمام کوٹہ دے دیا ہے، پولیس اہلکاروں کی پروموشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، صوبے میں موجود پولیس ٹریننگ اسکولوں کو مزید بہتر بنا رہے ہیں ٹریننگ کے معیار کو بہتر بناکر 9 ماہ کا دورانیہ کم کر کے 90 دن پر لائیں گے، ہمارا مقابلہ اس دشمن سے ہے جس نے سپر پاور امریکا کو شکست دی، ہمارے دشمنو ں کا موازنہ کچے کے ڈاکوؤں سے نہ کیا جائے۔

    ایف بی آر افسران کو نقد انعامات دینے کی اسکیم کی منظوری مل گئی

  • لنڈی کوتل:جامعہ جنیدیہ غفوریہ میں فارغ التحصیل طلباء کی دستار بندی کی پروقار تقریب

    لنڈی کوتل:جامعہ جنیدیہ غفوریہ میں فارغ التحصیل طلباء کی دستار بندی کی پروقار تقریب

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)جامعہ جنیدیہ غفوریہ میں فارغ التحصیل طلباء کی دستار بندی کی پروقار تقریب

    جامعہ جنیدیہ غفوریہ کارخانوں مدرسہ سے فارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد جامعہ جنیدیہ غفوریہ گل ولی مدرسہ ولی خیل میں کیا گیا۔ اس موقع پر علاقے کے نعت خوان حضرات، علماء کرام، طلباء اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شریک مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم انسان کی روشنی ہے اور اس کی پھیلاؤ کا عمل علماء کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے والد نے جو بیج بویا تھا، اس کا پھل اب ان علماء کرام کی شکل میں نظر آ رہا ہے۔

    پیر نورالحق قادری نے جامعہ جنیدیہ غفوریہ کارخانوں مدرسہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مدرسہ امن، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلباء پر زور دیا کہ وہ ان اصولوں پر عمل کریں، کیونکہ ان میں سب کی کامیابی چھپی ہوئی ہے۔ سابق وزیر نے یہ بھی کہا کہ علم دشمن عناصر نے ہمارے علماء کرام کو شہید کر کے علم کے پھیلاؤ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، مگر اللہ کے فضل سے علم کی ترقی مسلسل جاری ہے اور اس مدرسہ سے ہر سال سینکڑوں طلباء فارغ ہو کر معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    اس تقریب میں مفتی اکرام اللہ جنیدی، مفتی عصمت الرحمن، مفتی مجید اللہ جنیدی، مفتی نورالدین جنیدی، مولانا تاج علی شاہ قادری، شاہد اللہ اور امتیاز علی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر فارغ التحصیل علماء کرام اور مفتی حضرات کی دستار بندی کی گئی، جس میں علماء کرام نے انہیں عزت و احترام کے ساتھ دستار پہنائی۔

  • گورنر کےاعتراضات مسترد ، وزیراعلیٰ کے پی جامعات کے چانسلر بن گئے

    گورنر کےاعتراضات مسترد ، وزیراعلیٰ کے پی جامعات کے چانسلر بن گئے

    پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ پر عائد کیے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جامعات کا چانسلر بنا دیا۔

    باغی ٹی وی: حکومت خیبرپختونخوا نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ پر گورنر کے اعتراضات مسترد کردیئے اور کے پی یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ کا گزٹڈ اعلامیہ جاری کردیا گزٹڈ اعلامیے کے مطابق ‏وزیراعلیٰ سرکاری جامعات کے چانسلر بن گئے ہیں۔

    آج اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیزترمیمی بل 2024 باقاعدہ قانون بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت خیبر پختونخوا میں جامعات کے چانسلر اب وزیراعلیٰ ہوں گے آج سے قبل گورنر تمام یونیورسٹیز کے چانسلر تھے اور ایکٹ کے بعد یہ اختیارات وزیراعلیٰ کو منتقل ہوگئے۔

    سندھ حکومت کا ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

    قانون کے تحت اب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اکیڈیمک سرچ کمیٹی کی تجویز کردہ تین ناموں میں سے کسی ایک کو وائس چانسلر مقرر کریں وائس چانسلر کی تقرری کا دورانیہ چار سال مقرر کیا گیا ہے تاہم اگر کارکردگی غیر تسلی بخش ہو تو یہ مدت کسی بھی وقت ختم کی جا سکتی ہے-

    پارلیمانی شفافیت پر فافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری

    واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ کی منظوری دی تھی جبکہ گورنر نے اعتراضات عائد کردیا تھا۔

  • بانی پی ٹی آئی کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے، فیصل جاوید

    بانی پی ٹی آئی کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے، فیصل جاوید

    پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کمیشن بننے پر ہی مذاکرات کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے-

    باغی ٹی وی: پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر کمیشن بنانے کا مطالبہ ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کی بڑی کلیئر پوزیشن ہے کہ کمیشن بنائے، کمیشن بن گیا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، جوڈیشل کمیشن ہمارا جائز مطالبہ ہے جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے، اس وقت تک مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتےبانی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر 14 سال قید کی سزا دی گئی، بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں ان کو بھی سزا ہوئی-

    وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد ،پی ٹی آئی اراکین کی شدید نعرے بازی،ایوان مچھلی منڈی بن گیا

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں حکومت کو کوئی نقصان ہی نہیں ہوا، یہ کیس عدالت میں اڑ جائے گا، عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، بانی پی ٹی آئی پر اعتماد ہے جیل میں ملنے جاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ہم جیل میں ہے، ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،بانی پی ٹی آئی کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے، پاکستان میں اعتماد کا فقدان ہے، عمران خان جس دن جیل سے باہر آئیں گے سرمایہ کاری شروع ہوگی۔

    بلوچستان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا

    انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں انصاف ہوں، 8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے، الیکشن چوری کیا گیا، یہ پہلا الیکشن تھا جس میں امیدوار ووٹرز کے پاس نہیں گیا، ووٹرز امیدوار کے پاس آئے، کسی ہو بینگن کسی کو کچھ اور نشان دیا گیا۔

    قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کر دی عدالت نے وفاقی حکومت سے مقدمات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی ۔

    محکمہ تعلیم کی دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم اور مریم نواز شامل ہونے کی تصدیق

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ ملکی مفاد میں پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے تیار ہوئی ہے۔

    پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہرام ترکئی نے کہا کہ غلط اور صحیح جاننے کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں، اب پتہ چلے گا کہ حکومت مذاکرات کے بارے میں سنجیدہ ہے یا نہیں،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وفاق کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا، کرم میں امن و امان کی صورت حال کے لئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور متحرک ہیں، ملاقات جو بھی ہوئی ہے، آگے نتائج آئیں گے۔

    اگر سندھ میں بنجر زمین آباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو بلوچستان میں کیوں نہیں

  • سی این جی بندش کا فیصلہ واپس،  اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

    سی این جی بندش کا فیصلہ واپس، اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

    خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے ہیں،حکومت نے بندش کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

    محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے سی این جی اسٹیشنز کھولنے سے متعلق اعلامیہ جاری کیا،یاد رہے گزشتہ روز محکمہ داخلہ نے سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔دوسری جانب وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہورہی ہے،طلب پورا کرنے کیلئے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ گیس کی لیکج اور چوری میں فرق ہے،بلوچستان میں صرف 39فیصد گیس بلوں کی وصولی ہوتی ہے،گزشتہ 4سال کے دوران گیس کاایک بھی نیاکنکشن نہیں دیا گیا۔گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے لیے کام ہورہا ہے،بلوچستان میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے،بلوچستان میں 8سے 10 فیصد گیس کی لیکج،61فیصد چوری ہوتی ہے۔

    ااس سے قبل خیبرپختونخوا میں 11 دن کیلئے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا-محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے صوبے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ صوبے بھر میں کل سے 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو سوئی گیس کے پریشر کی کمی کا سامنا ہے، اس لئے سی این جی اسٹیشن کی بندش کا فیصلہ شدید سرد موسم کے باعث گھریلو صارفین کو مشکلات کے پیش نظر کیا گیا۔

    صدر ٹرمپ کا جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی لگانےکا اعلان

    ایک اور آئی پی پی کے ساتھ پاور معاہدہ ختم

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

    ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سب سے معمر صدر بن گئے

  • لنڈی کوتل: سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری مواد کا استعمال، وزیر عدنان قادری کا نوٹس

    لنڈی کوتل: سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری مواد کا استعمال، وزیر عدنان قادری کا نوٹس

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (مہد شاہ شینواری) ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والی سڑک میں غیر معیاری مواد کا استعمال، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، وزیر عدنان قادری نے نوٹس لے لیا

    لنڈی کوتل (مہد شاہ شینواری): ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والی سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری مواد کے استعمال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی صوبائی وزیر عدنان قادری نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار کو سختی سے خبردار کیا اور کہا کہ سڑک کی تعمیر میں ناقص یا غیر معیاری مواد کا استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    صوبائی وزیر نے مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ خود موقع پر جا کر سڑک کا معائنہ کریں گے اور مواد کا ٹیسٹ لیبارٹری بھیجا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی کرپشن یا پرسنٹیج کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی کسی دوسرے کی کرپشن کو برداشت کریں گے۔

    مقامی مشران اور فلاحی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے وزیر عدنان قادری کی جانب سے سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری مواد کے استعمال کے خلاف نوٹس لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والی سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری مواد کے استعمال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی صوبائی وزیر عدنان قادری نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار کو سختی سے خبردار کیا اور کہا کہ سڑک کی تعمیر میں ناقص یا غیر معیاری مواد کا استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    صوبائی وزیر نے مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ خود موقع پر جا کر سڑک کا معائنہ کریں گے اور مواد کا ٹیسٹ لیبارٹری بھیجا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی کرپشن یا پرسنٹیج کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی کسی دوسرے کی کرپشن کو برداشت کریں گے۔

    مقامی مشران اور فلاحی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے وزیر عدنان قادری کی جانب سے سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری مواد کے استعمال کے خلاف نوٹس لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

  • لنڈی کوتل: دارالعلوم اسلامیہ فاروقیہ شاکس امن اور اصلاح معاشرہ کا رول ماڈل، جسٹس عامر نذیر

    لنڈی کوتل: دارالعلوم اسلامیہ فاروقیہ شاکس امن اور اصلاح معاشرہ کا رول ماڈل، جسٹس عامر نذیر

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نامہ نگارمہدشاہ شنواری) دارالعلوم اسلامیہ فاروقیہ شاکس امن اور اصلاح معاشرہ کا رول ماڈل، جسٹس عامر نذیر

    تفصیل کے مطابق باجوڑ سیشن کورٹ کے جج جسٹس عامر نذیر نے کہا ہے کہ دارالعلوم اسلامیہ الفاروقیہ شاکس قیام امن اور اصلاح معاشرہ میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ جامعہ دینی، روحانی اور عصری علوم کے حسین امتزاج کے ساتھ دیگر مدارس کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔

    جسٹس عامر نذیر نے ان خیالات کا اظہار ضلع خیبر کے علاقے شاکس میں دارالعلوم اسلامیہ الفاروقیہ کے سالانہ دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرتی امن کے قیام کے لیے عدل و انصاف کے نظام کو فروغ دینا اسلام کا بنیادی تقاضا ہے، اور دارالعلوم فاروقیہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اس حوالے سے شاندار خدمات انجام دے رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ دارالعلوم نہ صرف دینی تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو بین الاقوامی معیار کی عصری تعلیم، تربیت، اور مفت رہائش و خوراک بھی فراہم کرتا ہے۔ ہر سال یورپ، امریکہ اور دیگر ممالک میں موجود پاکستانیوں کے لیے آن لائن قرآن کلاسز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، جو اس جامعہ کو دیگر مدارس سے ممتاز بناتا ہے۔

    تقریب میں کامیاب طلباء کو اسناد تقسیم کی گئیں۔ امتحانات میں کامیاب ہونے والے 523 طلباء میں 121 نے حفظ قرآن، 388 نے ناظرہ، 3 نے آن لائن ناظرہ قرآن، اور 14 نے تفسیر القرآن کے امتحانات مکمل کیے۔

    تقریب میں دیگر اہم مہمانوں میں ایڈیشنل آڈیٹر جنرل الف جان، ریجنل ڈائریکٹر ورلڈ ہیلتھ کے پی ڈاکٹر عبدالرحمٰن، اور ممبر این ایچ اے نارتھ محمد امجد خان شامل تھے۔ تقریب میں سیاسی، سماجی شخصیات، علماء کرام، اعلیٰ سرکاری حکام، علاقہ عمائدین اور سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔

    جسٹس عامر نذیر نے کہا کہ دینی مدارس کو دارالعلوم اسلامیہ فاروقیہ شاکس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بیک وقت دینی اور عصری علوم کی ضروریات پوری کرنی چاہیے تاکہ یہ ادارے معاشرتی ترقی اور قیام امن میں مزید مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

  • کرم ، آپریشن کے متاثرین کے لیے عارضی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ

    کرم ، آپریشن کے متاثرین کے لیے عارضی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ

    کرم کے علاقے بگن میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے متاثرین کے لیے ہنگو میں عارضی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ان افراد کو مناسب پناہ گزینی اور امدادی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

    ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان نے میڈیا کو بتایا کہ بگن سے نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے محمد خواجہ کے علاقے میں عارضی کیمپ قائم کیا جائے گا۔ اس کیمپ میں سیکڑوں ایکڑ اراضی پر ہزاروں خاندانوں کے لیے خیمہ بستی قائم کی جائے گی۔ کیمپ میں رہائش کے علاوہ دیگر سہولتوں کا بھی انتظام کیا جائے گا، جن میں اسکول، مساجد، بی ایچ یو (بنیادی صحت مرکز) اور دیگر ضروری سہولتیں شامل ہوں گی۔ڈی سی ہنگو گوہر زمان نے مزید بتایا کہ پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے خیموں اور دیگر امدادی سامان کے 22 ٹرک فراہم کیے جائیں گے، جن میں سے 4 ٹرک کا سامان ہنگو کی ضلعی انتظامیہ کو موصول ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے کیمپ کے قیام کے لیے کام شروع کر دیا جائے گا اور متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر پناہ اور ضروری اشیاء فراہم کی جائیں گی۔

    ڈی سی ہنگو نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ کرم کے متاثرین کو جو نقل مکانی کر چکے ہیں، انہیں تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے اور وہ ایک محفوظ ماحول میں اپنی زندگی دوبارہ شروع کر سکیں۔

    یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب گزشتہ دنوں کرم کے علاقے بگن میں کھانے پینے کا سامان لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا۔ حملے کے بعد حکام نے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ امن و امان کی صورتحال کو بحال کیا جا سکے اور مقامی عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

    کمشنر اور آر پی او کوہاٹ کا کُرم کے معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرم میں پائیدار امن کے لیے کوہاٹ معاہدہ تاریخی معاہدہ ہے۔ کرم میں بلا تفریق امن دشمن عناصر کے خلاف قانون حرکت میں ہے۔ کرم میں شر پسندوں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ کرم میں انسانی المیہ پیدا نہ ہو۔شر پسند کرم عوام میں گھل مل گئے ہیں۔ کرم میں فریقین امن کے لیے پر عزم ہیں۔ امن معاہدے پر ہر صورت عمل درآمد کرائیں گئے، سوشل میڈیا کے ذریعے شر پھیلانے والوں کے خلاف بھی کاروائی کر رہے ہیں،سیکورٹی فورسز کا آپریشن دہشت گردوں اور امن دشمنوں کے خلاف ہے

    سیف علی خان حملہ،ملزم کی نمائندگی کیلئے عدالت میں وکلا لڑ پڑے

    بھارت مالیاتی فراڈ کا مرکز ، عالمی سطح پر بڑھتے دھوکہ دہی کے واقعات

  • کرم میں آپریشن شروع، ایف سی قلعے سے فورسز کی شیلنگ

    کرم میں آپریشن شروع، ایف سی قلعے سے فورسز کی شیلنگ

    صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ کرم میں آپریشن شروع ہونے کے بعد ایف سی قلعے سے فورسز کی شیلنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئر کرم میں تجارتی قافلے پر فائرنگ اور اہلکاروں کی شہادت کے بعد سکیورٹی فورسز نے بگن میں داخل ہوکر سرچ آپریشن شروع کردیا، فورسز نے پہاڑوں پر دہشتگردوں کے مورچوں کا کنٹرول سنبھال لیا، بگن میں کرفیو نافذ کردیا گیا، کسی کو بھی باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی جب کہ ایف سی قلعے سے شیلنگ بھی کی گئی، آج رات تک دیگرعلاقوں میں بھی سرچ آپریشن متوقع ہے۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لوئر کرم کے چار ویلج کونسلز میں آپریشن کیا جائے گا جس کے لیے فورسز نے کئی مورچوں پر کنٹرول سنبھال لیا ہے.

    فورسز کی بھاری نفری لوئر کرم میں موجود ہے جب کہ لوئر کرم کے رہائشیوں نے اور قبائل نے آپریشن کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ یکطرفہ فوجی آپریشن ہرگز قبول نہیں، کسی صورت میں بھی بگن اور گردونواح میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے اور نہ نقل مکانی کریں گے، امن معاہدے کے بعد اب تک دس سے زیادہ خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں لیکن حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا، اگر راستوں کو نہیں کھولا اور تحفظ کو یقینی نہیں بنایا تو امن معاہدے سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے اور معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر اپنا لائحہ عمل خود تیار کریں گے۔

    معلوم ہوا ہے کہ کرم میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ آج 110ویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کیلئے بند ہے جس کے باعث اشیائے ضروریہ نہ ملنے سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنکرز کی مسماری کا عمل تاخیر کا شکار ہے، دونوں فریقین کے اب تک آٹھ بنکرز مسمار ہوچکے ہیں، لوئر کرم میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں بے گھر ہونے والوں کیلئے کیمپ قائم ہوں گے۔

    امریکی صدر نے 5افراد کو معافی دیدی،عافیہ صدیقی کا نام نہیں

    آئی پی ایل اتنی خاص کیوں ہے؟، مارک بچر کی انگلش بورڈ پر کڑی تنقید

    گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا

    جنگ بندی معاہدہ، 3 اسرائیلی خواتین قیدی ریڈ کراس کے حوالے

    نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم.تحریر:اعجازالحق عثمانی