Baaghi TV

Category: پشاور

  • ہم جدید علوم کے خلاف نہیں، تقسیم حکومت نے پیدا کی ہے،مولانا فضل الرحمان

    ہم جدید علوم کے خلاف نہیں، تقسیم حکومت نے پیدا کی ہے،مولانا فضل الرحمان

    مردان: جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی: میں جامعتہ الاسلامیہ بابوزئی میں تکمیل درس نظامی کے سلسلے میں پروقار تقریب ہوئی، تقریب میں دینی مدارس کے ہزاروں طلباء اور ان کے والدین نے شرکت کی،مولانا فضل الر حمان مہمان خصو صی تھے، پارٹی رہنما عطا الحق درویش، ضلعی امیر مولانا امانت شاہ حقانی، مہتمم جامعہ بنوری کراچی ڈاکٹر سید احمد بنوری، مفتی حماد یوسفزئی نے بھی خطاب کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الر حمان نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کے خلاف نہیں لیکن انسانیت کے فائدے کی بات کریں گے، مغربی کلچر مذہبی جماعتوں کے پیچھے لگی ہوا ہے قیام پاکستان سے اب تک اسٹیبلشمنٹ اور مغربی قوتیں دینی مدارس کے خلاف سرگرم ہیں، جنرل مشرف کو کہا کہ آپ بھی تسلیم کریں کہ ہم امریکا کے غلام ہیں، ہمارے اسلاف نے جدوجہد کی جب کہ اسٹبشلمنٹ نے اس کی غلامی تسلیم کی۔

    پہلا ٹیسٹ:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا ایشو اٹھایا گیا، ہم جدید علوم کے خلاف نہیں، تقسیم حکومت نے پیدا کی ہے مدارس کی حفاظت کرینگے، مدارس کی رجسٹریشن کا ایشو اٹھایا گیا، ہم جدید علوم کے خلاف نہیں ہیں سیاسی جماعت ہو نے کے ناطے ہم مذاکرا ت کے حق میں ہیں، مذاکرات نیک نیتی کے ساتھ ہونے چاہییں،کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، صوبے میں لوٹ کھسوٹ اور کمیشن مافیا سرگرم ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا الٹی میٹم

  • خیبرپختونخوا میں31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا میں31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

    پشاور: خیبرپختونخوا میں 11 دن کیلئے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے صوبے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیامحکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں کل سے 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو سوئی گیس کے پریشر کی کمی کا سامنا ہے، اس لئے سی این جی اسٹیشن کی بندش کا فیصلہ شدید سرد موسم کے باعث گھریلو صارفین کو مشکلات کے پیش نظر کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا الٹی میٹم

    اس سے قبل بھی 16 جنوری کو پشاور میں سوئی گیس پریشر میں کمی کے باعث دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی 19 جنوری تک سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ گھریلو صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، گھریلو صارفین کو سوئی گیس فراہمی کے لیے شہر میں سی این جی اسٹیشنز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    حماس یرغمالیوں کےنام جاری نہیں کر دیتی،غزہ میں جنگ بندی نہ کریں،اسرائیلی وزیراعظم کا فوج کو حکم

  • جمرود: انجمن تاجران سخی پل بازار کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    جمرود: انجمن تاجران سخی پل بازار کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    جمرود (باغی ٹی وی رپورٹ) انجمن تاجران سخی پل بازار کی نو منتخب کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ تقریب میں صدر حکمت آفریدی، جنرل سیکرٹری سبیل آفریدی، ارباب آفریدی، سید میر، شکور، محمد ندیم سمیت دیگر عہدیداران نے عہدوں کا حلف لیا۔

    حلف برداری کی تقریب سخی پل بازار میں منعقد ہوئی، جہاں مہمان خصوصی سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر الحاج بلاول آفریدی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر جمرود ڈاکٹر عامر زیب، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نصیر عباس خلیل، تحصیل چیئرمین حاجی عظمت خان، قومی مشران ملک فیض اللہ جان، اور انجمن تاجران جمرود کے صدر کاشف اقبال آفریدی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

    تقریب کے دوران مقررین نے سخی پل بازار کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی، جن میں نکاسی آب کا ناقص نظام، مارکیٹ مالکان کی جانب سے تاجروں کو پیش آنے والی مشکلات، سخی پل کے نزدیک ناصر باغ روڈ کی خستہ حالی، اور بازار میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل شامل تھے۔

    مہمان خصوصی الحاج بلاول آفریدی اور انتظامی افسران نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ بازار کے مسائل حل کرنے کے لیے جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ موجودہ کابینہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی تاکہ تاجروں کے مسائل جلد از جلد حل کیے جا سکیں۔

    تقریب میں عوام کی بھرپور شرکت نے اسے کامیاب اور پرجوش بنایا، جبکہ نو منتخب کابینہ نے بازار کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

  • سکیورٹی فورسزکا  تیراہ میں آپریشن، 5 خوارج ہلاک

    سکیورٹی فورسزکا تیراہ میں آپریشن، 5 خوارج ہلاک

    پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور سہولتکاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں آپریشن کے دوران پانچ خوارج ہلاک کو ہلاک کردیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی پر خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران رنگ لیڈر عابد اللہ تراب سمیت 5 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔آپریشن کے دوران ایک خارجی دہشتگرد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک خوارج دہشتگردی سمیت شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ علاقے میں خوارج کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کامقام تبدیل

    بشریٰ بی بی کی چوری کی وجہ سے بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مصطفی کمال

    کراچی میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اقدامات شروع

    عمرہ ویزےکی آڑمیں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام

  • خیبر: ٹیچنگ کیڈرز کی 17 ہزار آسامیوں میں کمی کے فیصلے پر ملگری استاذان کی شدید مذمت

    خیبر: ٹیچنگ کیڈرز کی 17 ہزار آسامیوں میں کمی کے فیصلے پر ملگری استاذان کی شدید مذمت

    خیبر(باغی ٹی وی رپورٹ) صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے صوبہ بھر میں مختلف ٹیچنگ کیڈرز کی خالی 17 ہزار آسامیوں میں سے 5 ہزار آسامیاں ختم کرنے کے فیصلے پر ملگری استاذان خیبر نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ملگری استاذان کے صدر گلاب دین آفریدی نے اس فیصلے کو تعلیم دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نظامِ تعلیم کی تباہی کی سازش ہے۔

    احتجاج میں شرکت کی اپیل
    گلاب دین آفریدی نے اعلان کیا کہ 22 جنوری کو ایپگا خیبر پختونخوا کے تحت ہونے والے احتجاج میں ملگری استاذان کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے تمام ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں سمیت احتجاج میں شرکت کریں تاکہ حکومت کو یوٹرن لینے پر مجبور کیا جا سکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ملازمین کے مطالبات پورے کرنے کے بجائے غیر ضروری فنڈز میں اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے ANP دور حکومت میں ملازمین کے لیے کی گئی اصلاحات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم دوست حکومت ہی حقیقی مسائل حل کر سکتی ہے۔

    اساتذہ کی تنظیمی شمولیت
    اجلاس کے دوران تحصیل جمرود میں ملگری استاذان کے نئے اراکین، فضل اکبر SST، صادق اللہ PST، محمد نواز PST، نجیب اللہ PST، اور صحت نواز نے تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔ اجلاس میں صوبائی نائب صدر رحمت شاہ آفریدی، ضلع خیبر کے صدر گلاب دین آفریدی، اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

    دعا برائے مرحومین
    اجلاس کے اختتام پر تنظیم کے سینئر رہنما عمر علی شینواری کی والدہ، کامیاب گل کی والدہ، سابقہ ADO وحید اللہ کی بھابھی، اور اصغر خان کے چچا کی وفات پر اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

    29 جنوری: باچا خان اور ولی خان کی برسی میں شرکت کی دعوت
    مزید برآں، 29 جنوری کو ڈی ٹور روڈ بیسے بابا پہاڑ چوک میں باچا خان اور خان عبد الولی خان کی برسی کے موقع پر ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی۔ ANP کے صدر عبد الرزاق آفریدی کی صدارت میں ہونے والے اس جلسے میں علاقے کے امن اور اکابرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

  • پشاور: سرکاری سکولوں میں کھیلوں کی سہولیات بڑھانے کیلئے GIZ اور Adidas کا تعاون

    پشاور: سرکاری سکولوں میں کھیلوں کی سہولیات بڑھانے کیلئے GIZ اور Adidas کا تعاون

    پشاور(باغی ٹی وی رپورٹ) صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی سے GIZ اور Adidas کے وفد کی ملاقات میں خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں کھیلوں کی سہولیات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سپیشل سیکرٹری قیصر عالم، ایڈیشنل ڈائریکٹر سپورٹس افتخار احمد شموزئی، GIZ کی جانب سے لوئس ہانٹ، محمد الیاس، فرزانہ خان، اور Adidas کے نمائندے فلف لیزر نے شرکت کی۔

    وزیر تعلیم نے اجلاس میں کہا کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر کھیلنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ہر سکول میں کھیل کے میدان اور فزیکل ایجوکیشن اساتذہ موجود ہیں جو طلبہ کی تربیت میں معاون ہیں۔ سالانہ ضلعی اور صوبائی سطح پر کھیلوں کے ٹورنامنٹس منعقد کیے جاتے ہیں، جن کے انتظامات آئندہ سال مزید بہتر بنائے جائیں گے۔

    GIZ اور Adidas کے نمائندوں نے سکولوں کے لیے اپنے منصوبے پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ان سہولیات کو صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دیں گے اور کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول پر مواقع فراہم کرنے میں مدد کریں گے۔

    فیصل خان ترکئی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے طلبہ کو آگے بڑھنے کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مرد و خواتین کے لیے یکساں منصوبہ بندی کی جائے اور فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کی جدید تربیت کو یقینی بنایا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کھیل طلبہ کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے نہایت اہم ہیں اور ضم شدہ اور پسماندہ اضلاع میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ امتحانی بورڈز کے مینڈیٹ میں بھی کھیلوں کا فروغ شامل کیا گیا ہے تاکہ جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

  • خیبر بار ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ پریس کلب انتخابات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

    خیبر بار ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ پریس کلب انتخابات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) خیبر بار ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب لنڈی کوتل (رجسٹرڈ) کے سالانہ انتخابات 2025 کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

    انتخابات کی نگرانی پشاور ہائی کورٹ کے ایگزیکٹیو کونسل ممبر اور ضلع خیبر بار ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ممبر، سینئر قانون دان قبیس شینواری ایڈوکیٹ نے کی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا کے ہر ضلع میں صرف ایک ڈسٹرکٹ پریس کلب تسلیم کیا جائے گا، اور انتخابات بار کونسل کے نمائندے کی نگرانی میں ہونے ضروری ہیں۔

    پریس کلب کے تمام ممبران نے قبیس شینواری ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انتخابات کے عمل کو شفاف اور کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی دن نتائج کا اعلان اور کابینہ کی باضابطہ تصدیق بھی کی گئی۔

    پریس کلب کے اراکین نے بار ایسوسی ایشن اور سینئر وکلاء کی خدمات کو بھی سراہا، جنہوں نے انتخابات کے بعد کابینہ کی تصدیق کی۔

  • کرم: قافلے پر دہشتگرد حملہ، شہداء کی تعداد 9 ہوگئی، 4 لاپتہ ڈرائیورز کی لاشیں برآمد

    کرم: قافلے پر دہشتگرد حملہ، شہداء کی تعداد 9 ہوگئی، 4 لاپتہ ڈرائیورز کی لاشیں برآمد

    کرم (باغی ٹی وی) کرم میں قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 2 ہو گئی ہے، جبکہ لاپتہ 4 ڈرائیورز کی لاشیں ملنے کے بعد شہید ڈرائیورز کی تعداد 7 تک پہنچ گئی۔

    پولیس کے مطابق حملے کے دوران دہشتگردوں نے قافلے کو نشانہ بنایا، جس میں پہلے ایک اہلکار شہید اور تین ڈرائیور جاں بحق ہوئے۔ بعد ازاں لاپتہ ہونے والے پانچ ڈرائیورز میں سے چار کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

    تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے حملے کے بعد ٹرکوں کو لوٹ کر جلا دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت علی کے مطابق حملے سے قافلے کی تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    یہ امدادی قافلہ 35 مال بردار گاڑیوں پر مشتمل تھا، جس میں دوائیں، سبزیاں، پھل اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل تھیں۔ قافلے کی حفاظت کے لیے پولیس، ایف سی اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات تھی، تاہم دہشتگردوں نے راکٹ اور فائرنگ سے قافلے کو نشانہ بنایا۔

    سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ اس واقعے کے بعد کرم جانے والے قافلے کو روک کر واپس روانہ کر دیا گیا۔

  • ورک ویزا کے نام پر فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

    ورک ویزا کے نام پر فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے ورک ویزا کے نام پر فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کارروائی میں اہم شواہد برآمد ہوئے ہیں جو اس کارروائی کو مزید موثر بناتے ہیں۔

    ایف آئی اے کی ٹیم نے ایجنٹ فہیم خان کو بنوں سے گرفتار کیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کے لیے بھجوانے کے بہانے لاکھوں روپے وصول کرتا تھا۔ اس نے شہریوں کی مدد سے غیر قانونی طور پر ویزوں کے فراڈ میں ملوث ہونے کا عمل جاری رکھا تھا۔ایف آئی اے نے فہیم خان کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی، جس میں 32 پاسپورٹس، بیرون ملک ملازمت کے کنٹریکٹ کی نقول، موبائل فون اور دیگر اہم شواہد برآمد کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، یہ انکشاف ہوا کہ ملزم بغیر لائسنس کے شہریوں سے پاسپورٹس وصول کر رہا تھا، جس سے اس کی غیر قانونی سرگرمیاں واضح ہوتی ہیں۔

    ملزم فہیم خان سے برآمد ہونے والے پاسپورٹس کے حوالے سے ایف آئی اے حکام مطمئن نہیں ہو سکے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایف آئی اے نے اس گرفتاری کے بعد دوسرے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ایف آئی اے کوہاٹ زون کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹلیجنس کی بنیاد پر ان کارروائیوں کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر کوہاٹ زون نے مزید کہا کہ کسی بھی شخص کو معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وہ اس بات کا عزم رکھتے ہیں کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں تمام ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوا کر ان کے غیر قانونی دھندے کا قلع قمع کیا جائے گا۔

    اس کارروائی کے ذریعے ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ کے خلاف اپنے عزم کو مزید مستحکم کیا ہے اور اس بات کا پیغام دیا ہے کہ ایسے غیر قانونی عناصر کو سخت سزائیں ملیں گی۔

    برطانوی حکومت کا گرومنگ گینگز کی انکوائری کا فیصلہ

  • لنڈی کوتل:اساتذہ کی حقوق کے لیے لڑیں گے، پشاور کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے، شریف اللہ آفریدی

    لنڈی کوتل:اساتذہ کی حقوق کے لیے لڑیں گے، پشاور کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے، شریف اللہ آفریدی

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)اساتذہ کی حقوق کے لیے لڑیں گے، پشاور کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے، شریف اللہ آفریدی

    تنظیم اساتذہ ضلع خیبر نے 22 جنوری کو پشاور میں ہونے والے سرکاری ملازمین کے احتجاج میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اظہار تنظیم کے صدر شریف اللہ آفریدی، لنڈی کوتل کے صدر ملک نادرشاہ اور جمیل آفریدی نے ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب لنڈی کوتل (رجسٹرڈ) میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

    شریف اللہ آفریدی نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور پنشن کے پرانے طریقہ کار کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 22 جنوری کو پشاور میں ہونے والے احتجاج میں اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین بھرپور شرکت کریں گے تاکہ پنشن میں کمی کے خلاف اور پرانے نظام کی بحالی کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکے۔

    انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی اشرافیہ اپنی مراعات میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے جبکہ غریب سرکاری ملازمین کی پنشن میں کمی کی جا رہی ہے جو کہ ان کے بڑھاپے کا سہارا ہے۔ آفریدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرے اور پنشن کے پرانے نظام کو بحال کرے۔

    آخر میں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے، تو 22 جنوری کو لاکھوں ملازمین پشاور کا رخ کریں گے اور اپنے حقوق کے حصول تک دھرنا جاری رکھیں گے۔