Baaghi TV

Category: پشاور

  • ضلع کرم،اشیائے خوردونوش اور ادویات کی ترسیل کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل

    ضلع کرم،اشیائے خوردونوش اور ادویات کی ترسیل کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل

    ضلع کرم میں اشیائے خوردونوش اور ادویات کی ترسیل کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ آج مزید 105 گاڑیاں مختلف علاقوں تک پہنچ گئیں، جن میں خوراک اور دوائیاں شامل ہیں۔ ان قافلوں کی حفاظت کے لیے سخت سیکیورٹی تعینات کی گئی ہے تاکہ امدادی سامان بروقت پہنچ سکے اور امن و امان برقرار رہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم میں پائیدار امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور امن کے دشمنوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرم کے 121 سال پرانے تنازعے کے مستقل حل کے لیے حکومت کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں جرگے کے فیصلے کے مطابق بنکرز گرانے کا عمل بھی جاری ہے تاکہ علاقے میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن کے دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور علاقے کے عوام کو سکون کی زندگی دینے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

    دوسری جانب ممبر کرم جرگہ ارشاد حسین بنگش کا کہنا ہے کہ کہ کرم میں بنکرز گرائے جا رہے ہیں اور دونوں فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ 6 لاکھ کی آبادی کے لیے بھیجے جانے والے امدادی ٹرک ابھی تک ناکافی ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں غذائی اجناس اور دوائیوں کی کمی کا سامنا ہے۔ارشاد حسین بنگش نے مزید کہا کہ علاقے میں پیٹرول کا بھی شدید بحران ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں، جس سے طلبہ کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ٹل پاراچنار روڈ کھول کر لوگوں کی مشکلات کم کی جائیں کیونکہ اس راستے کی بندش سے طلبہ اور بیرون ملک جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ روڈ جلد از جلد کھلنا چاہیے تاکہ علاقے کے عوام کو سفر میں آسانی ہو سکے۔

    ضلع کرم میں سیکیورٹی انتظامات میں شدت لائی گئی ہے اور امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔ تاہم، علاقے میں پیٹرول، امدادی سامان کی کمی اور تعلیمی اداروں کی بندش جیسے مسائل موجود ہیں جنہیں فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جا سکیں

  • گرفتار ایجنٹس رہا نہ کیے گئے تو پاک افغان شاہراہ بند کریں گے، کسٹم کلیئرنس ایسوسی ایشن

    گرفتار ایجنٹس رہا نہ کیے گئے تو پاک افغان شاہراہ بند کریں گے، کسٹم کلیئرنس ایسوسی ایشن

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) آل طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرفتار ایجنٹس کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور انتباہ دیا کہ اگر 24 گھنٹوں میں رہا نہ کیا گیا تو پاک افغان شاہراہ بند کر کے غیر معینہ مدت تک احتجاج کیا جائے گا۔

    چیئرمین معراج الدین شینواری، صدر مجیب شینواری اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے 40 روز قبل ایجنٹس کو ڈالر ڈیکلریشن کے معاملے پر حراست میں لیا، جو غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم ایجنٹس کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ایف آئی اے یا کسٹم حکام کے حوالے کیا جانا چاہیے تھا، مگر انہیں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے۔

    رہنماؤں نے طورخم بارڈر پر کاروباری سرگرمیوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کے مواقع کم ہونے کی وجہ سے مقامی افراد دیگر علاقوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی حکام سے مذاکرات اور جرگے بے سود رہے، اب اگر ایجنٹس کو فوری رہا نہ کیا گیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا، جس میں شاہراہ کی بندش اور قلم چھوڑ ہڑتال بھی شامل ہوگی۔

  • خیبر پختونخوا :سرکاری اسپتال میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن

    خیبر پختونخوا :سرکاری اسپتال میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن

    خیبر پختونخوا کے ضلع تیمرگرہ کے سرکاری اسپتال میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن کا معاملہ خیبر پختونخوا اسمبلی تک پہنچ گیا، صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ میں دستانوں کی خریداری میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گونج خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئی ہے، ایم پی اے عبید الرحمٰن نے دستانہ اسکینڈل پر صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے۔

    وٹس کے مطابق 2023-24 کے نگران دور حکومت میں ڈی ایچ کیو اسپتال تیمرگرہ کے لیے 14 کروڑ روپے مالیت کے 65 ہزار دستانوں کے باکس جاری کیے گئے۔

    سرمایہ کارآئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، ڈاکومینٹیشن بعد میں ہوگی

    اسپتال کو صرف 2500 دستانوں کے باکس فراہم کیے گئے، مارکیٹ میں ایک دستانہ باکس کی قیمت ہزار روپے ہے، جبکہ اسپتال کو دستانوں کا ایک باکس 2200 روپے میں فراہم کیا گیا، سادہ دستانے، سرجیکل دستانوں کے نام پر مہنگے داموں فراہم کیے گئے، متعلقہ حکام کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    لیبیا میں حادثے کا شکار کشتی میں 63 پاکستانی سوار تھے، دفتر خارجہ

  • کرک میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن،5 جہنم واصل،پسنی میں بھی ایک ہلاک

    کرک میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن،5 جہنم واصل،پسنی میں بھی ایک ہلاک

    خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق، یہ آپریشن کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں کیا گیا، جہاں سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔آپریشن علی الصبح شروع کیا گیا تھا، جس کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، تاہم سی ٹی ڈی اور پولیس کی ٹیموں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کرک منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی مزید شناخت اور کارروائی کی جا رہی ہے۔

    یہ کارروائی سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد علاقے کو دہشت گردوں کی سرگرمیوں سے پاک کرنا اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

    دوسری جانب پسنی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا،پسنی فش ہاربر ایریا میں پاکستان کوسٹ گارڈ پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ، دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کو کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ

    مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ

  • عوام سڑکوں پر آگئے تو ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

    عوام سڑکوں پر آگئے تو ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

    سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکا سے لیکر تمام دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، 8 فروری کوملک بھر میں بدترین دھاندلی کی گئی، موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

    مردان کے علاقے شیر گڑھ میں دستار بندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعہ وجود میں آئی ہے، بپھرے ہوئے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا۔ آپ نے رجسٹریشن کے نام پر بنک اکائونٹ بند کرنے کی سازش کی، میری پارلیمنٹ عوام ہے، قادیانیت یہودیوں کے پیداوار ہے، جب تک میری طاقت زندہ ہے کسی کا باپ بھی قادیانیت نہیں لاسکتا۔

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ یہودی بستیاں ناجائز ہیں، ہم فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نے اپنی جدوجہد نہیں چھوڑی ہم سیاسی جہاد کے راستے پر قائم ہے، میدان میں رہیں گے، سڑکوں پر رہیں گے اور تمھارے ایوانوں تک پہنچیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نتین یاہو کہتاہے سعودی عرب میں فلسطینی آباد کرینگے، افغانستان، عراق اور شام سے لوگوں نے ہجرت کرلی، 50 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے مگر مجاہدین ڈٹے رہے، جنگ عظیم کے بعد یہودیوں نے مار کھائی دربدر ہوگئے۔

    فلسطین کے مسئلہ پر عرب ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس طلب

    خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں7 خارجی ہلاک

    سندھ حکومت کا 30اضلاع میں سندھ پنک گیمزکرانے کا اعلان

    ٹرمپ،پیوٹن ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین جنگ خاتمے پر آمادگی

  • طلبا کی شرارتوں سے تنگ استاد تھانے پہنچ گیا

    طلبا کی شرارتوں سے تنگ استاد تھانے پہنچ گیا

    پشاور کے علاقے یکہ توت میں ایک استاد نے اپنے طلبا کی شرارتوں سے تنگ آ کر پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے۔ پولیس کے مطابق، استاد نے تھانہ یکہ توت میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں انہوں نے طلبا کی بدتمیزی اور شرارتوں کا ذکر کیا۔

    استاد کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ طلبا کی مسلسل شرارتوں کی وجہ سے وہ اپنی تدریسی ڈیوٹی درست طریقے سے ادا نہیں کر پاتے ہیں۔ درخواست میں استاد نے یہ بھی کہا کہ ان حالات کی وجہ سے ان کا کام متاثر ہو رہا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ محکمہ تعلیم ان کا تبادلہ کسی دوسرے اسکول میں کر دے تاکہ وہ تدریسی فرائض بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔پولیس نے درخواست پر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ طلبا کی غلطیوں پر انہیں سمجھایا جا سکتا ہے، لیکن ان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ممکن نہیں ہے۔ پولیس نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے طلبا کے والدین کو بلا کر انہیں اس حوالے سے آگاہ کیا اور معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی۔

    پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ معاملہ زیادہ تر بچوں کی شرارتوں اور عدم ضابطے کا نتیجہ ہو سکتا ہے، جسے تدریسی ماحول میں بہتر طریقے سے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔اس استاد کی شکایت پر ابھی تک کوئی بڑا قدم نہیں اٹھایا گیا ہے، تاہم اس واقعے نے اسکولوں میں طلبا کی شرارتوں اور اساتذہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔

  • صوابی جلسہ،شیر افضل مروت کی انٹری،پی ٹی آئی کارکنان کا بھرپور استقبال

    صوابی جلسہ،شیر افضل مروت کی انٹری،پی ٹی آئی کارکنان کا بھرپور استقبال

    پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے مابین اختلافات کی جھلک صوابی جلسے میں ایک بار پھر سامنے آئی۔ جلسے میں پارٹی کے اہم رہنماؤں کی موجودگی کے باوجود، کچھ واقعات نے پارٹی کے اندرونی اختلافات کو عیاں کر دیا۔

    سب سے پہلا واقعہ سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کا تھا، جو کہ جلسے میں شریک نہ ہوئے، اعظم سواتی چند روز قبل جیل سے رہا ہوئے تاہم جلسہ گاہ نہ پہنچے ان کی غیرموجودگی نے اس بات کی غمازی کی کہ پارٹی میں کچھ مسائل موجود ہیں، جو اس کی قیادت کے درمیان تذبذب پیدا کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ، شیر افضل مروت جنہیں پی ٹی آئی قیادت عمران خان کے حکم پر شوکاز نوٹس جاری کر چکی ہے کو اسٹیج پر بیٹھنے کی جگہ ملنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جب وہ جلسے میں داخل ہوئے، کارکنوں نے ان کا جوش و خروش سے استقبال کیا،بعد ازاں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنی تقریر سے قبل شیر افضل مروت کو اسٹیج پر لے آئے۔ وزیر اعلیٰ نے خطاب سے پہلے مائیک شیر افضل مروت کو دے دیا، جس پر انہوں نے مختصر خطاب کیا اور کہا کہ "ہم برے لوگ ہیں، برے وقت میں کام آتے ہیں، لیکن اچھے وقت میں ہمیں خاموش کروایا جاتا ہے۔”شیر افضل مروت کو وزیراعلیٰ نے اپنے ہمراہ کرسی پر بٹھایا

    شیر افضل مروت کی جلسہ گاہ آمد پر کئی پی ٹی آئی رہنما نالاں بھی نظر آئے اس ضمن میں سوشل میڈیا پر شیر افضل مروت کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنان مہم بھی چلا رہے ہیں کہ جب پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہوا تو وہ جلسے میں کیا کرنے گئے اور وزیراعلیٰ گنڈا پور نے شیر افضل مروت کو اتنا پروٹوکول کیوں دیاتاہم کئی کارکنان شیر افضل مروت کی جلسہ گاہ آمد کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں انکا کہنا ہے کہ جب پارٹی مشکل میں تھی اور شیر افضل مروت کے علاوہ پارٹی کے لئے کوئی کھڑا نہیں ہو رہا تھا، شیر افضل مروت کی پارٹی کے لیے قربانیاں ہیں ،وہ پارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے ہیں اور انہیں جلسوں میں آنے کا حق ہے

    صوابی احتجاج اور پی ٹی آئی کی رسوائی. تحریر: حنا سرور

  • ہتھیار کو ہمارے اوپر استعمال کرو گے تو ہتھیار ہمارے پاس بھی ہیں،گنڈاپور کی دھمکی

    ہتھیار کو ہمارے اوپر استعمال کرو گے تو ہتھیار ہمارے پاس بھی ہیں،گنڈاپور کی دھمکی

    صوابی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف کے یومِ سیاہ کے موقع پر ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو وہ تم لوگ برداشت نہیں کر سکو گے۔ اگر نفرتوں کو بڑھایا گیا تو اس کا پاکستان کو شدید نقصان ہوگا۔

    آج تحریک انصاف کے کارکنوں نے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر صوابی میں ایک جلسہ کیا۔ جلسے کا مقصد گزشتہ انتخابات میں تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کرنے کے حوالے سے احتجاج کرنا تھا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ہم آگے بڑھیں گے اور جیتیں گے، عمران خان جیل میں بیٹھ کر جیت گیا ہے۔ چھوڑ دو ان مینڈیٹ چوروں کا ساتھ، آؤ پاکستان کے لیے پاکستان کے عوام کی آواز سنو۔ ہم حق مانگتے ہیں، آئین کا تحفظ مانگتے ہیں،اگر تم بات چیت کے لیے تیار نہیں تو جواب دینا ہمیں بھی آتا۔ اگر تم ہمارے ہی دیے گئے ٹیکس کے پیسوں سے لیے گئے ہتھیار کو ہمارے اوپر استعمال کرو گے تو ہتھیار ہمارے پاس بھی ہیں،

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے تحریک انصاف کے بانی کو اکثریت دلائی تھی، مگر بدقسمتی سے رات کی تاریکی میں ہمارے مینڈیٹ کو چوری کر لیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام کے حق کو سلب کرنا غیر جمہوری عمل ہے اور تحریک انصاف اس ظلم کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

    پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدرجنید اکبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت دلوں پر راج نہیں کرتی۔ انھوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد اداروں کو مضبوط بنانے اور قانون کی حکمرانی کے لیے جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ادارے مضبوط نہیں ہوں گے، ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ وہ موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے اور اسے جعلی حکومت قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے لیے حقیقی جمہوریت اور سچے حکمرانوں کی ضرورت ہے۔

    مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے بھی اس جلسے میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کا مینڈیٹ چھینا گیا اور اس کے خلاف احتجاج ضروری تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور جمہوریت کے لیے تمام جماعتوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا اور ہم سب کو آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔

    اس موقع پر پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہر فرد کو اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کی پاسداری ملک کی ترقی اور عوام کے حقوق کی ضمانت ہے۔

    پاکستان ملی لیبر فیڈریشن لاہور کی تقریب حلف برداری

  • یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال سیریز,ضلع خیبر کی فتح

    یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال سیریز,ضلع خیبر کی فتح

    پشاور (باغی ٹی وی) قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال سیریز کا فائنل ضلع خیبر نے پشاور فرینڈز کو 70-65 سے شکست دے کر جیت لیا۔

    ایڈیشنل سیکرٹری اسپورٹس پیر عبدﷲ شاہ مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس راہد گل ملاگوری، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر خیبر اعوان حسین سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

    تین میچوں پر مشتمل سیریز میں خیبر نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔ پہلے میچ میں خیبر، دوسرے میں پشاور فاتح رہا، جبکہ فائنل خیبر کے نام رہا۔ افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) خیبر گل نواز آفریدی نے کیا۔

    پیر عبدﷲ شاہ نے کھلاڑیوں سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اسپورٹس کے فروغ اور کھلاڑیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

  • پاک فوج کے آفیسر نے زندہ درگور کی گئی لاوارث بچی کو گود لیکر مثال قائم کردی

    پاک فوج کے آفیسر نے زندہ درگور کی گئی لاوارث بچی کو گود لیکر مثال قائم کردی

    پاک فوج کے آفیسر، میجر وقاص نے لاوارث بچی کو گود لیکر مثال قائم کردی

    پاک فوج کے آفیسر و جوان دفاع وطن، رفاہ عامہ کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدری کےجذبے سے بھی سرشار ہیں ،7 فروری 2025 کو نوشہرہ کے ایک مقامی قبرستان میں شیر خوار بچی کو زندہ دفن کیے جانے کا المناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد 1122 ریسکیو کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بچا کر مقامی ہسپتال منتقل کیا،شیرخوار بچی کے اس واقعہ کا علم جب رسالپور میں کورس کرنے والے میجر وقاص کو ہوا تو وہ ہسپتال پہنچ گئے،میجر وقاص نے قانونی کارروائی کو مکمل کرتے ہوئے سول کورٹ کے ذریعے بچی کو گود لے لیا

    میجر وقاص کے اس قدم کو سوشل میڈیا اور مقامی پشتو چینلز پر زبردست پذیرائی ملی ہے،عوام کی جانب سے آرمی آفیسر کی جہاں ہمت و دلیری کی تعریف کی جاتی ہے وہاں میجر وقاص کے اس انسانی جذبے کو بھی سراہا گیا ہے،میجر وقاص کا یہ انسانی ہمدردی پر مبنی واقعہ مقامی افراد کے ساتھ ساتھ پوری قوم کیلئے ایک بہترین پیغام ہے،یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ انسانیت اور ہمدردی کا جذبہ آج بھی زندہ ہے،اس واقعہ نے ثابت کیا ہے کہ پاک فوج دیگر شعبوں کی طرح انسانی ہمدردی میں بھی اپنی مثال آپ ہے

    واضح رہے کہ ریسکیو اداروں نے نوشہرہ کے قبرستان سے زندہ نومولود بچی دفنانے کی کوشش ناکام بنائی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔ نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے دور جاہلیت کی یاد تازہ کردی، نومولود بچی کو زندہ دفنانے پر قبرستان میں فاتحہ خوانی کیلئے آئے افراد نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دے دی جس کے بعد ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرکے بچی کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا، نومولود بچی کو کسی نے کپڑے میں لپیٹ کر مٹی میں دبا دیا تھا،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص جب بچی کے اوپر ڈالا گیا کپڑا اسے مردہ سمجھ کر ہٹاتا ہے تو بچی بازو ذرا سا اٹھاتی ہے۔ریسکو ٹیم کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر فوری طور پر ریسکو 1122 نے بچی کو ہسپتال پہنچایا۔