Baaghi TV

Category: پشاور

  • احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا،شوکت یوسفزئی

    احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا،شوکت یوسفزئی

    پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا، قانون کی حکمرانی اورانصاف نہیں ہوگا توہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اورکیا راستہ رہ جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اگر 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پرکمیشن کے معاملے پرپیشرفت نہ ہوئی تومذاکرات ختم ہوجائیں گے،احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا، قانون کی حکمرانی اورانصاف نہیں ہوگا توہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اورکیا راستہ رہ جاتا ہےخواہش ہے مذاکرات کامیاب ہوجائیں تاکہ ملک میں استحکام آئے، انتخابات ایک سال پہلے یا ایک سال بعد بھی ہوسکتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا مستحق افراد کو تین مرلے کا مفت پلاٹ دینے کا اعلان

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق سوال پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبرکے واقعات پرکمیشن کے معاملے پرپیش رفت نہ ہوئی تومذاکرات ختم ہوجائیں گے ترسیلات زر میں اضافے کی ہمیں خوشی ہے مگر حکومت نے 27 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے اس کا بتانا پڑے گا، یہ قرضے آئی پی پیز کے لئے لے رہے ہیں، مارچ میں آئی پی پیزکا پھرمسئلہ شروع ہوجائے گا۔

    پی ٹی آئی کی اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست

  • لنڈی کوتل پریس کلب میں باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی

    لنڈی کوتل پریس کلب میں باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی

    لنڈی کوتل(مہدشاہ کی رپورٹ) باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کا جشن پریس کلب لنڈی کوتل (رجسٹرڈ) میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں پریس کلب کے صدر شاہ رحمان شینواری، جنرل سیکرٹری شاہد شینواری، مزدور یونین رہنما غفور خان، اور سماجی شخصیت حاجی ایوب شینواری نے شرکت کی۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور باغی ٹی وی کی عوامی مسائل اجاگر کرنے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رحمان شینواری نے کہا کہ باغی ٹی وی نے ہمیشہ عوام کی آواز کو حکام بالا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باغی ٹی وی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو اردو، پشتو، ، انگریزی اور چائنیز زبانوں میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ لاقانونیت کے خلاف مضبوط کردار ادا کر رہا ہے۔

    تقریب کے دیگر شرکاء نے بھی باغی ٹی وی کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیا ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کے عوام کی آواز بن کر دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان خوشحالی اور امن کے فروغ کے لیے نمایاں کام کر رہا ہے۔ باغی ٹی وی کی پشتو سروس کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا گیا کہ یہ سروس دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

    شرکاء نے باغی ٹی وی کی ٹیم کے جذبے اور لگن کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے اسی جوش و خروش سے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

  • لنڈی کوتل:فاٹا انضمام نامنظور، آئینی حیثیت کی بحالی اور 25ویں ترمیم کی واپسی کا مطالبہ

    لنڈی کوتل:فاٹا انضمام نامنظور، آئینی حیثیت کی بحالی اور 25ویں ترمیم کی واپسی کا مطالبہ

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) خیبر پختونخوا میں فاٹا کے جبری انضمام کے خلاف مشران و کشران کا اہم اجلاس ابراہیم خیل شاکس جمرود خیبر ایجنسی میں ملک بسم اللہ خان کے حجرے میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف ایجنسیوں اور ایف آرز کے مشران و نمائندوں نے شرکت کی۔

    میزبان ملک بسم اللہ خان کوکی خیل کے علاوہ شمالی و جنوبی وزیرستان، مہمند، کرم ایجنسی، باجوڑ، اورکزئی، ایف آر کوہاٹ، ایف آر پشاور، اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے مشران نے انضمام مخالف تحریک میں مزید تیزی لانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں باہمی اتحاد و اتفاق پر زور دیا گیا اور انضمام مخالف جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ایک 48 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

    کمیٹی میں ہر ایجنسی سے تین تین، ایف آرز سے ایک ایک، اور انضمام مخالف تحریکوں سے بھی تین تین اراکین شامل کیے گئے۔ یہ کمیٹی مستقبل کے لائحہ عمل کی منصوبہ بندی کرے گی۔ اس کمیٹی کا پہلا اجلاس 18 جنوری 2025 کو کارخانو پشاور میں حاجی رحیم منیا خیل کی میزبانی میں منعقد ہوگا۔

    اجلاس کے آخر میں مشران نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ فاٹا انضمام مخالف کیس کی جلد سماعت کے لیے تاریخ مقرر کی جائے اور فاٹا کے ڈیڑھ کروڑ عوام کو انصاف فراہم کیا جائے۔

    جرگہ نے اپنے بنیادی مطالبات اعلیٰ حکام اور سپریم کورٹ کے سامنے پیش کیے:

    فاٹا کا خیبر پختونخوا میں جبری انضمام نامنظور۔
    ماورائے آئین 25ویں آئینی ترمیم کو واپس لیا جائے۔
    فاٹا کی خصوصی آئینی حیثیت کو بحال کیا جائے۔
    اجلاس میں مشران نے ایک بار پھر قبائلی عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • لنڈی کوتل: فلاحی کارکن پر پولیس تشدد، ایس ایچ او عدنان آفریدی معطل

    لنڈی کوتل: فلاحی کارکن پر پولیس تشدد، ایس ایچ او عدنان آفریدی معطل

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نامہ نگارمہد شاہ شینواری) ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں فلاحی کارکن ثواب نور شینواری پر پولیس تشدد کے معاملے پر ایس ایچ او عدنان آفریدی کو معطل کر دیا گیا۔

    ثواب نور شینواری کے مطابق انہوں نے مچنی چیک پوسٹ پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے ٹرانسپورٹرز سے غیر قانونی رقم لینے کی ویڈیو فیس بک پر اپلوڈ کی تھی۔ ویڈیو کے بعد پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر انہیں پک اپ میں ڈال کر تھانے لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کا دعویٰ تھا کہ ثواب نور کا ایک اہلکار سے جھگڑا ہوا تھا، تاہم واقعے نے مقامی سطح پر شدید ردعمل کو جنم دیا۔ پاک افغان شاہراہ احتجاجاً بند کر دی گئی تھی۔

    آج ایس پی انویسٹیگیشن روح الامین کے ساتھ تحصیل کونسل کے چیئرمین شاہ خالد شینواری، حاجی ماصل شینواری اور دیگر مشران کے کامیاب مذاکرات کے بعد ایس ایچ او عدنان آفریدی کو 10 دن کے لیے معطل کر دیا گیا۔ اس دوران انکوائری کمیٹی معاملے کی شفاف تحقیقات کرے گی۔

    مذاکرات اور ایس ایچ او کی معطلی کے بعد پاک افغان شاہراہ کو دو روز بعد کھول دیا گیا، جس سے عوام کو ریلیف ملا۔

  • لنڈی کوتل: پولیس کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو ملزمان گرفتار

    لنڈی کوتل: پولیس کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو ملزمان گرفتار

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی) خیبر کی تحصیل جمرود میں پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کی ہدایات پر علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ناکہ بندی کی گئی۔ ایس ایچ او جمرود شاہ خالد کی خفیہ اطلاع پر انچارج بھگیاری گلاب شیر اور دیگر پولیس نفری نے دورانِ چیکنگ مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لی۔

    تلاشی کے دوران 8 کلاشنکوف، ان کے میگزین، ایک پستول اور اس کا میگزین برآمد کیا گیا۔ ملزمان کی شناخت سید خان ساکن اکاخیل اور شاکر ساکن شاکش کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • فتنہ الخوراج نے بھتہ نہ دینے پر 17 سویلینز کو اغوا کرلیا

    فتنہ الخوراج نے بھتہ نہ دینے پر 17 سویلینز کو اغوا کرلیا

    لکی مروت: فتنہ الخوراج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں بھتہ نہ دینے پر 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا-

    باغی ٹی وی : آج دن کے وقت فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کیا، اغوا ہونے والے سویلین ورکرز نہتے تھےفتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔

    سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اب تک 8 مغوی ورکزز کو بحفاظت بازیاب کروالیا، باقی نہتے ورکز کو بھی بازیاب کروالیا جائے گا، اس سلسلے میں آپریشن جاری ہےسیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بہیمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا جائے گا جبکہ فتنہ الخوراج کی ان پاکستان اور عوام دشمن کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل،تین جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل،تین جوان شہید

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسسز نے کے پی کے میں 3 محتلف علاقوں میں کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 جنوری کو فورسز نے خیبرپختونخوا میں خارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متانی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، متنی میں ہونے والی کارروائی میں 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے دوسرا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مومند کے علاقے بائے زئی میں کیا، بازئی میں ہونے والی کارروائی میں بھی 8 خارجی دہشت گرد مارے گئے جبکہ تیسری کارروائی کرک کے علاقے میں کی گئی، کرک میں ہونے والی کارروائی میں 3 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں دھرتی کے 3 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا، شہداء میں لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان شامل ہیں۔

    تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال،سندھ حکومت کا طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ

    بہاولپور چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر بیمار پڑ گیا

    اسلام آباد میں مقیم 800 افغانی زیرحراست ہیں،افغان سفارتخانے کا دعویٰ

  • پاراچنار روڈ پر 48 چیک پوسٹس اور اسپیشل فورس  بنانے کا فیصلہ

    پاراچنار روڈ پر 48 چیک پوسٹس اور اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ

    کُرم: خیبر پختونخوا حکومت نے ٹل پاراچنار روڈ پر 48 چیک پوسٹس قائم کرنے اور اسپیشل ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : دستاویز کے مطابق محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا وفاقی حکومت سے پاراچنار میں ایف آئی اے سائبر ونگ قائم کرنے کی درخوا ست کرے گی، ٹل پاراچنار روڈ کی حفاظت کیلئے اسپشل پوسٹس فورس قائم کی جائے گی پولیس چیک پوسٹوں کیلئے درکار فنڈز سے متعلق حکومت کو آگاہ کیا جائے گا، فورس میں 399 ایکس سروس مین کو بھرتی کیا جائے گا، یہ فورس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو جواب دے ہوگی۔

    دستاویز کے مطابق حکومت کرم کے رہائشیوں سے اسلحہ خریدنے پر غور کرے گی، کرم میں اسلحہ لائسنسز کے جلد اجرا کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے گا، ضلع کرم میں تمام بنکرز کو یکم فروری تک ختم کیا جائے گا، بنکرز کا خاتمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے کیا جائے گا کرم سے اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں یکم فروری تک اسلحہ جمع کیا جائے گا، اس اسلحہ کا ڈیجٹلائز ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، اسلحہ کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کے ذمہ ہوگی۔

  • ملٹری کورٹ کے فیصلوں کے خلاف   اپیلیں دائر کردی ہیں، قاضی انور

    ملٹری کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کردی ہیں، قاضی انور

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتساب کمیٹی کے رکن قاضی محمد انور نے بشریٰ بی بی پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوئی مداخلت انصاف لائرز فورم میں نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی سازش کا حصہ ہیں۔

    قاضی محمد انور نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بشریٰ بی بی کے ساتھ کسی قسم کی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی انہوں نے کسی سازش میں ملوث ہونے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے علی زمان ایڈووکیٹ کو عہدے سے ہٹایا، جو کہ بے بنیاد ہے۔قاضی محمد انور نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی پر من گھڑت الزامات عائد کیے گئے ہیں جن پر انہیں افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ "میں نے 55 سال وکالت کی، اور اس دوران کبھی بھی کسی کو دھوکہ نہیں دیا اور نہ ہی جھوٹ بولا۔”

    پی ٹی آئی احتساب کمیٹی کے رکن نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ پارٹی کی صفوں میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا غلطی کو بے نقاب کیا جائے، اور اس سلسلے میں مسلسل تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملٹری کورٹس کے فیصلوں کے خلاف کل اپیلیں دائر کی گئیں ہیں، جن میں ان فیصلوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔ان شاء اللہ ہم انتظار کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف ہو،سزائیں معطل کی جائیں،

    کرپشن میں ملوث وزراء سے تحقیقات جاری ہیں، قاضی انور
    اسی دوران، قاضی محمد انور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کرپشن میں ملوث وزراء سے باری باری پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ، سید قاسم علی اور مشیر صحت احتشام علی سے بھی چند وضاحتیں طلب کی گئی ہیں۔ اسی طرح، ظاہر شاہ طورو کو بھی طلب کیا گیا ہے کیونکہ ان کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں۔ایک مہینہ انکو دیا ہے کہ 31 جنوری تک جو لکھ کر دیا اسکا جواب دیں ،اسکے بعد فیصلہ ہو گا،احتشام خان کے پاس ابھی صحت کا محکمہ آیا، ڈیڑھ صفحے پر ان کو سوالات دیئے اور جوابات مانگے، چند دنوں میں ظاہر شاہ طورو سمیت ایک اور وزیر کو بلانے لگے ہیں، وزیروں کو ہم بلاتے رہتے ہیں، ہمیں جو معلومات ملتی ہیں وہ ہم دے دیتے ہیں، قاضی محمد انور نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پارٹی کے اندر ہونے والی ان تحقیقات کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے اور پی ٹی آئی کے اراکین کو انصاف فراہم کرنا ہے۔عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کے لئے نوٹفکیشن کیا ، فیصلہ سازی جو قاضی انور کرے گا اس میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا.

    ہومپیو وائرس،برطانیہ میں کیسزدوگنا،ماہرین نے چین سے تفصیلات مانگ لیں

    راکھی ساونت کا عمرہ کی ادائیگی سے نئے سال کا آغاز

    شزا فاطمہ کی زیر صدارت اسٹارلنک لائسنس ، ریگولیٹری پیش رفت پر اجلاس

  • ٹک ٹاکر بسمہ بی بی پر شوہر کے قتل کا الزام ثابت، عدالت نے سزا سنا دی

    ٹک ٹاکر بسمہ بی بی پر شوہر کے قتل کا الزام ثابت، عدالت نے سزا سنا دی

    پشاور: پشاور کی معروف ٹک ٹاکر اور ڈانسر بسمہ بی بی پر اپنے شوہر سمیع اللہ کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہو گیا ہے، جس پر مردان کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بسمہ کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    بسمہ بی بی نے اپنے شوہر سمیع اللہ کو شادی کے صرف 19 دن بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ یہ افسوسناک واقعہ 2023 کے آخر میں پیش آیا تھا، جس کے بعد ملزمہ کی گرفتاری عمل میں آئی۔ تفتیشی اداروں کے مطابق بسمہ بی بی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر شوہر کے ساتھ اختلافات کے بعد اسے قتل کیا۔عدالتی کارروائی کے دوران، ملزمہ بسمہ بی بی نے اپنے جرم کا اعتراف کیا، تاہم ان کے وکیل کی جانب سے انہیں کم سزا دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ لیکن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تمام شواہد کا جائزہ لیتے ہوئے بسمہ بی بی کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔سزا سننے کے بعد بسمہ بی بی عدالت کے باہر رو پڑی اور عدالت کے فیصلے کو اپنی تقدیر کا حصہ قرار دیا۔

    مقتول سمیع اللہ کے بھائی حبیب الرحمٰن نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حق اور سچ کی فتح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی سے انہیں کچھ سکون ملا ہے، اور وہ امید کرتے ہیں کہ اس فیصلے سے دیگر افراد کو سبق ملے گا تاکہ وہ ایسے سنگین جرائم سے بچ سکیں۔

    اس مقدمے کی سماعت میں متعدد گواہان نے ملزمہ کے خلاف گواہی دی تھی اور فائرنگ کے بعد مقتول کے جسم پر گہرے زخموں کی تصدیق کی تھی۔ مقدمہ کے دوران بسمہ بی بی کے شوہر کی موت کے حوالے سے پیش آنے والی تفصیلات نے نہ صرف عدالت بلکہ عوام کو بھی ہلا کر رکھ دیا تھا۔

    بالی ووڈ کو چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈز کے اعلان کی آخری تاریخ