Baaghi TV

Category: پشاور

  • لنڈی کوتل:قبائلی کھلاڑیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی، نیشنل چیمپئن شپ میں تعاون کا وعدہ

    لنڈی کوتل:قبائلی کھلاڑیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی، نیشنل چیمپئن شپ میں تعاون کا وعدہ

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)قبائلی کھلاڑیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی، نیشنل چیمپئن شپ میں تعاون کا وعدہ

    ضلع خیبر ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر نصیب شاہ شینواری کی قیادت میں مرجڈ اضلاع کے سپورٹس ایسوسی ایشنز کے نمائندوں اختر رسول شینواری اور منظور علی شینواری نے ضم اضلاع کے ڈایریکٹر سپورٹس راضی اللہ بیٹنی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں قبائلی کھلاڑیوں کو درپیش مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

    ڈایریکٹر سپورٹس راضی اللہ بیٹنی نے کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے لاہور میں ہونے والی نیشنل چیمپین شپ میں قبایلی کھلاڑیوں کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

    نصیب شاہ شینواری نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور بہترین کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے لنڈی کوتل میں انڈور سپورٹس فیسیلیٹی کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔

    خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما کفایت اللہ اور سینئر ٹیبل ٹینس کوچ ابصار نے قبائلی کھلاڑیوں کے مسائل پر گہرائی سے گفتگو کی اور کھلاڑیوں کو ہر سطح پر تعاون فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

    کفایت اللہ نے کہا، "قبائلی ٹیبل ٹینس کھلاڑی ہمارے فخر ہیں، ہم انہیں مکمل تعاون فراہم کریں گے تاکہ وہ مختلف سپورٹس ایونٹس میں حصہ لے کر قوم و ملک کی نمائندگی کر سکیں۔

  • کرم کے کشیدہ علاقوں میں کرفیو نافذ

    کرم کے کشیدہ علاقوں میں کرفیو نافذ

    خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے زیادہ کشیدہ علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا جب کہ غذائی اجناس کا قافلہ آج بھی علاقے میں روانہ نہیں کیا جاسکا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع کرم کی انتظامیہ نے لوگوں کو صبح 6 سے شام 6 بجے تک گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کردی جب کہ ضلع بھر میں دفعہ 144 کے تحت ہرقسم کے اجتماعات پر پابندی پہلے ہی عائد کی جاچکی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے امدادی قافلہ جلد ازجلد پاراچنار پہنچایاجائے گا، پولیس نے ڈپٹی کمشنر پر حملے کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، مزید گرفتاریوں کے لیے علاقے میں کریک ڈاؤن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت خیبر پختونخوا نے ضلع کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں امن معاہدے پر دستخط کرنے والے مشران کو کہا تھا کہ وہ حملے کے مجرم اس کے حوالے کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی اور ہر قسم کا معاوضہ اور امداد روک دی جائے گی۔اس کے علاوہ ضلع کرم میں موجودہ حالات کی پیش نظر دفعہ 144 کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت ضلع میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔یاد رہے کہ بگن چار خیل کے علاقے میں 21 نومبر کو مسافروں کے قافلے پر فائرنگ میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد کرم ایجنسی کے علاقے اپر کرم، بگن اور پارا چنار میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے، اس دوران فریقین کے مابین مسلح تصادم میں کئی درجن افراد جاں بحق ہوئے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب اسکالرشپ پروگرام 100 ارب تک بڑھانے کا اعلان

    کراچی انٹر بورڈ کا اسکروٹنی فیس میں 50 فیصد رعایت کا اعلان

    سندھ پبلک اکائونٹس کمیٹی کا آر بی او ڈی ٹو منصوبے پرکام بند پڑے ہونے کا نوٹس

    کرم امن معاہدے کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

  • کرم امن معاہدے کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    کرم امن معاہدے کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    ضلع کرم امن معاہدے کی خلاف ورزی،نفرت انگیز تقاریر پر 3 عمائدین کے خلاف مقدمہ درج جب کہ دو گرفتار کر لیے گئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی اور صوبائی حکومت کے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائی جائیگی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاراچنار پریس کلب کے باہر دھرنا دیکر روڈ بند کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج ہیں۔ راستے ہر صورت کھول کر آمد و رفت جلد یقینی بنائی جائیگی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بگن میں ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود پر حملے میں ملوث 5 ملزمان میں 3 گرفتار کر لیے گئے۔ حملے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔اس سے قبل ڈی سی کرم سمیت 7 افراد پر حملے میں ملوث دو مبینہ شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔4 جنوری کو لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کر کے ڈی سی کرم سمیت 7 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ زخمی ہونے والوں میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اس حملے کے بعد، کوہاٹ میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 4 جنوری کے مجرموں کی حوصلہ افزائی کرنے والے افراد کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ فرقہ ورانہ انتشار کی حمایت کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

    پاکستان جنوبی افریقہ کے ہاتھوں وائٹ واش

    وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر رانا تنویر کی نیو سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات

    کراچی پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

    شرمیلا فاروقی کا حنا بیات کو سخت جواب،خواتین کے لباس پر تنقید بند کریں

  • گورنر خیبرپختونخوا  کی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود اور دیگر زخمیوں کی عیادت

    گورنر خیبرپختونخوا کی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود اور دیگر زخمیوں کی عیادت

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود اور دیگر زخمیوں کی عیادت کی-

    باغی ٹی وی: گورنر خیبرپختونخوا نے اس موقع پر زخمی ڈپٹی کمشنر جاوید محسود اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی انہوں نے کہا کہ جاوید محسود جیسے آفیسر ہمارے صوبہ کا اثاثہ ہیں مشکل حالات میں عوام کے مسائل کے حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے سپاہی نذر عباس ، مثل خان ، رضوان کی بھی عیادت کی ان کے لواحقین سے ملے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گورنر خیبرپختونخوا نے وہاں زیر علاج دیگر فوجیوں کی بھی عیادت کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

    امریکا میں سردی سے اموات میں اضافہ

    قبل ازیں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے بگن فائرنگ واقعے میں زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر کرم و دیگر زخمیوں کی عیادت کی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور زیر علاج تمام زخمیوں سے ملے اور ان کی کی خیریت دریافت کی ،وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں انتظامیہ سے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کے بارے بھی معلومات حاصل کیں ۔

    امریکی وزیر خارجہ کے جنوبی کوریا کے دورے کےدوران ہی شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

    وزیر اعلیٰ زخمیوں کے لواحقین سے بھی ملے اور انہیں زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
    علی امین گنڈا پور نے نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنرز پشاور، ڈپٹی کمشنر پشاور اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے-

    بھارت نےٹیسٹ کرکٹ کو اپنے ہاتھوں میں لینے کا منصوبہ بنا لیا

  • پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ، وادی تیراہ میں امن کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں

    پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ، وادی تیراہ میں امن کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں

    پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ، وادی تیراہ میں امن کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں

    فتنہ الخوارج نے وادی تیراہ کے علاقہ پیر میلہ بازار اور اردگرد کے علاقوں پر اپنا اثرورسوخ بڑھانے کی کوششیں شروع کر دی تھی- مقامی عوام کی جانب سے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ سے فتنہ الخوارج کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے ایسے عناصر کے خلاف ایکشن لیا- علاقہ میں امن کی بحالی کے بعد پاک فوج کے مقامی کمانڈر نے علاقہ کا دورہ کیا۔ مقامی کمانڈر نے دورہ کے دوران پیرمیلہ اور ملحقہ بازاروں کا دورہ کیا اور تاجروں سے ملاقات کی۔ مقامی تاجروں نے دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں امن کے لئے وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ دورہ کے دوران علاقہ میں جرگہ بھی منعقد کیا گیا۔ جس میں مقامی کمانڈر نے مختلف قبائل کے مشران، علماء اور نوجوانوں سے ملاقات کی۔جرگہ میں علاقہ کی عوام نے وادی تیراہ سے فتنہ الخوارج کے خاتمہ کے لئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔مقامی تاجروں کا کہنا تھا کہ علاقہ میں امن سے ہی انہیں اپنے اور اہل خانہ کے لئے باعزت روزگار کے مواقع ملتے ہیں۔ ہم امن کے لئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے ساتھ کھڑے ہیں.

    بیلجیم: ای سگریٹ پر پابندی، ویپس پر پابندی لگانے والا پہلا یورپی ملک

    سرائیکی دھرتی کے خوبصورت لوک گیت

  • کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    خیبر پختونخوا حکومت نے کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نےقبائلی ضلع کرم میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا۔ دفعہ 144 کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور ناقص امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ کرم میں دفعہ 144 کا اعلامیہ محکمہ داخلی امور خیبر پختونخوا نے جاری کر دیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ کرم میں ہر قسم اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہوگی، پانچ سے زائد افراد ایک جگہ پر جمع نہیں ہو سکیں گے ، دفعہ 144 دو ماہ کے لیے مکمل طور پر نافذ العمل ہوگا۔دوسری جانب کوہاٹ اعلی سطح اجلاس ختم ہوگیا، ضلع کرم میں نامزد دہشت گردوں کو ہر صورت گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سہولتوں کاورں کی بھی نشاندہی کرکے شامل مقدمہ کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فورسز کے ساتھ اس معاہدہ پر من وعن عمل کیا جائے گا ، جلد ازجلد ٹل تہ پارہ چنار رو ڈ کو محفوط بنانے کے لیے ایپکس کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق عمل ہوگا، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادروں کے تعاون سے امن وامان قائم کرنے کے لیے ٹھوص اور سخت اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔فیصلہ کیا گیا کہ کرم میں جاری کشیدگی میں ملوث عناصر کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑا جائے گا۔

    سیالکوٹ نے قائداعظم ٹرافی جیت لی

    ٹریفک کی روانی میں بہتری کیلئے لاہور میں نئے چھ ٹریفک سیکٹرز

  • ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود تبدیل، محمد اشفاق نئے ڈی سی تعینات

    ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود تبدیل، محمد اشفاق نئے ڈی سی تعینات

    پشاور:لوئر کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی جگہ محمد اشفاق کو نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: خیبر پختونخوا کے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نئے ڈپٹی کمشنر محمد اشفاق کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور 3سکیورٹی اہل کار زخمی ہوگئے تھے،فائرنگ کا نشانہ بننے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کو زخمی حالت میں تحصیل لوئر علیزئی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، انہیں ایک گولی کندھے اور دو ٹانگوں پر لگی تھیں۔

    سعودی عرب کی ایک اور ایئرلائن کو پاکستان کیلئے آپریشن شروع کرنے کی اجازت

    دوسری جانب، سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کرکے ڈپٹی کمشنر اور 3 سیکیورٹی اہل کاروں کو زخمی کرنے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گری (سی ٹی ڈی) میں درج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہےپولیس کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    حکومت کا پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی پر عمل درآمد سخت کرنے کا فیصلہ

  • ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہوگئی

    ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہوگئی

    کرم: ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : حکام کے مطابق ڈی سی کرم پر حملہ کرنے والے ملزمان کی تعداد 5 ہے جبکہ ملزمان کے علاوہ سہولت کار بھی ملوث ہیں جن کی شناخت ہوگئی ہے جس کے بعد کے پی حکومت نے پانچوں ملزمان اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے کوہاٹ میں آج اتوار کے روز اہم سیکورٹی اجلاس منعقد ہوگا، جس کی صدارت آئی جی پی کریں گے، آر پی او اور ڈی پی او بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، علاوہ ازایں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری بھی آج کوہاٹ کا دورہ کریں گے، اہلیان علاقہ اور جرگہ مشران سے بھی ملزمان کی گرفتاری میں مدد لی جائے گی۔

    خدارا ! مساجد کو چرچ نہ بنائیں

    اس سے قبل وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم کی صورتحال پر رات گئے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی خیبر پختونخوا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن معاہدے کے بعد علاقہ مکین معاہدے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار ہیں، فائرنگ کے واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے فوری گرفتار کیا جائے گا۔

    امریکہ میں کوئی بھی ادارہ ٹیسلا کا سائبر ٹرک نہیں خرید رہا

    اجلاس میں دہشتگردوں کا پوری قوت سے قلع قمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیاکہ کسی دہشت گرد سے نہ رعایت کی جائے گی نہ اُن کی معاونت کرنے والوں کو چھوڑا جائے گا۔

    خیال رہے کہ آج صبح لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم سمیت سات افراد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد کرم کیلئے تین ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا تھا۔

    کمرے میں جلتے کوئلوں کی وجہ سے دم گھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق

  • خیبرپختونخوا حکومت کا  ڈی سی پر حملے کے ذمے داروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا حکومت کا ڈی سی پر حملے کے ذمے داروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ڈپٹی کمشنر کُرم پر حملے کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم کی صورتحال پر رات گئے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی خیبر پختونخوا اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں بگن واقعے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بگن میں ڈپٹی کمشنر کُرم اور سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن معاہدے کے بعد علاقہ مکین معاہدے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار ہیں، فائرنگ کے واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے فوری گرفتار کیا جائے گااجلاس میں دہشتگردوں کا پوری قوت سے قلع قمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیاکہ کسی دہشت گرد سے نہ رعایت کی جائے گی نہ اُن کی معاونت کرنے والوں کو چھوڑا جائے گا۔

    قبل ازیں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور علاقے میں مکمل امن کی بحالی کے عزم کا اظہار کیا ، علی امین گنڈا پور نے کرم امن معاہدے کے بعد اس طرح کے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کرم میں امن کے لئے حکومتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ اور مذموم لیکن ناکام کوشش ہے اور یہ ان عناصر کی کارستانی ہے جو کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے لیکن صوبائی حکومت کرم میں امن کی بحالی اور عوام کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کرم کے لوگ پرامن ہیں اور وہ علاقے میں امن چاہتے ہیں، کچھ شرپسند عناصر کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے اور ان عناصر کی کوشیں کامیاب نہیں ہوں گی، صوبائی حکومت اور علاقے کے لوگ مل کر ایسے شرپسند عناصر کی مذموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے، علاقے کے لوگوں ان عناصر کی نشاندہی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، اس افسوسناک واقعے سے کرم میں امن کی بحالی کے لئے حکومت اور علاقہ عمائدین کی کوششیں متاثر نہیں ہوں گی اور صوبائی حکومت علاقہ عمائدین کے تعاون سے علاقے میں مکمل امن کی بحالی تک کوششیں جاری رکھے گی۔

    واضح رہے کہ آج صبح لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم سمیت سات افراد زخمی ہوگئے، کرم کیلئے تین ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا،حکومت کو موصول ابتدائی رپورٹ کے مطابق مذاکراتی عمل کے دوران شرپسندوں نے ڈی سی اور سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی، بیرسٹر سیف نے کہا کرم امن معاہدہ برقرار ہے، مقامی لوگوں کے ملوث ہونے پر حتمی طور پر ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا-

  • پارہ چنار میں طوری بنگش قبائل کا ہنگامی جرگہ،ڈی سی پر حملے کی مذمت

    پارہ چنار میں طوری بنگش قبائل کا ہنگامی جرگہ،ڈی سی پر حملے کی مذمت

    کُرم: پارہ چنار میں طوری بنگش قبائل کا ہنگامی جرگہ، کرم میں ڈی سی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ضلع کُرم پارہ چنار میں طوری بنگش قبائل کا جرگہ جس میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے،عمائدین جرگہ نے کہا کہ ضلع کرم میں ڈپٹی کمشنر اور دیگر سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ افسوسناک ہے، امن معاہدے کے باوجود فائرنگ کا واقعہ امن معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

    عمائدین جرگہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ضلع کرم میں علاقوں میں تین ماہ سے زائد عرصے سے آمد ورفت کے راستے بند ہیں، انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے باعث اسی ٹرکوں پر مشتمل قافلہ تاحال روانہ نہیں ہوسکا ہے۔

    معروف اداکار عماد عرفانی کا علامہ اقبال سے کیا رشتہ ہے؟

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے بگن بازار میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آئی، بگن بازار میں مذاکرات کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنانے والے ڈپٹی کمشنر کو تین گولیاں لگیں جبکہ پولیس اہلکار اور تین ایف سی کے جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    حکومت اورپی ٹی آئی مذاکرات میں اب تک کوئی حوصلہ افزا پیشرفت نہیں ہوئی،خواجہ آصف

    واقعے کے بعد زخمیوں کو علی زئی اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور کے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور اُن کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو ٹل سی ایم ایچ سے پشاور منتقل کر دیا گیا۔

    کراچی:2024 میں ہزاروں اسٹریٹ کرمنلز عدالت سے باعزت بری کئے جانے کا انکشاف

    زخمی ڈپٹی کمشنر و اہلکار کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور لایا گیا جہاں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان مسحود نے انہیں ریسکیو کیا جبکہ ایئرپورٹ پر دیگر ارکان بھی موجود تھے،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکار کو ایمبولینسسز کے ذریعے بہتر علاج کیلئے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔