Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبرپختونخوا حکومت کا  ڈی سی پر حملے کے ذمے داروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا حکومت کا ڈی سی پر حملے کے ذمے داروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ڈپٹی کمشنر کُرم پر حملے کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم کی صورتحال پر رات گئے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی خیبر پختونخوا اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں بگن واقعے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بگن میں ڈپٹی کمشنر کُرم اور سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن معاہدے کے بعد علاقہ مکین معاہدے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار ہیں، فائرنگ کے واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے فوری گرفتار کیا جائے گااجلاس میں دہشتگردوں کا پوری قوت سے قلع قمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیاکہ کسی دہشت گرد سے نہ رعایت کی جائے گی نہ اُن کی معاونت کرنے والوں کو چھوڑا جائے گا۔

    قبل ازیں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور علاقے میں مکمل امن کی بحالی کے عزم کا اظہار کیا ، علی امین گنڈا پور نے کرم امن معاہدے کے بعد اس طرح کے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کرم میں امن کے لئے حکومتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ اور مذموم لیکن ناکام کوشش ہے اور یہ ان عناصر کی کارستانی ہے جو کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے لیکن صوبائی حکومت کرم میں امن کی بحالی اور عوام کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کرم کے لوگ پرامن ہیں اور وہ علاقے میں امن چاہتے ہیں، کچھ شرپسند عناصر کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے اور ان عناصر کی کوشیں کامیاب نہیں ہوں گی، صوبائی حکومت اور علاقے کے لوگ مل کر ایسے شرپسند عناصر کی مذموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے، علاقے کے لوگوں ان عناصر کی نشاندہی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، اس افسوسناک واقعے سے کرم میں امن کی بحالی کے لئے حکومت اور علاقہ عمائدین کی کوششیں متاثر نہیں ہوں گی اور صوبائی حکومت علاقہ عمائدین کے تعاون سے علاقے میں مکمل امن کی بحالی تک کوششیں جاری رکھے گی۔

    واضح رہے کہ آج صبح لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم سمیت سات افراد زخمی ہوگئے، کرم کیلئے تین ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا،حکومت کو موصول ابتدائی رپورٹ کے مطابق مذاکراتی عمل کے دوران شرپسندوں نے ڈی سی اور سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی، بیرسٹر سیف نے کہا کرم امن معاہدہ برقرار ہے، مقامی لوگوں کے ملوث ہونے پر حتمی طور پر ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا-

  • پارہ چنار میں طوری بنگش قبائل کا ہنگامی جرگہ،ڈی سی پر حملے کی مذمت

    پارہ چنار میں طوری بنگش قبائل کا ہنگامی جرگہ،ڈی سی پر حملے کی مذمت

    کُرم: پارہ چنار میں طوری بنگش قبائل کا ہنگامی جرگہ، کرم میں ڈی سی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ضلع کُرم پارہ چنار میں طوری بنگش قبائل کا جرگہ جس میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے،عمائدین جرگہ نے کہا کہ ضلع کرم میں ڈپٹی کمشنر اور دیگر سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ افسوسناک ہے، امن معاہدے کے باوجود فائرنگ کا واقعہ امن معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

    عمائدین جرگہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ضلع کرم میں علاقوں میں تین ماہ سے زائد عرصے سے آمد ورفت کے راستے بند ہیں، انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے باعث اسی ٹرکوں پر مشتمل قافلہ تاحال روانہ نہیں ہوسکا ہے۔

    معروف اداکار عماد عرفانی کا علامہ اقبال سے کیا رشتہ ہے؟

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے بگن بازار میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آئی، بگن بازار میں مذاکرات کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنانے والے ڈپٹی کمشنر کو تین گولیاں لگیں جبکہ پولیس اہلکار اور تین ایف سی کے جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    حکومت اورپی ٹی آئی مذاکرات میں اب تک کوئی حوصلہ افزا پیشرفت نہیں ہوئی،خواجہ آصف

    واقعے کے بعد زخمیوں کو علی زئی اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور کے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور اُن کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو ٹل سی ایم ایچ سے پشاور منتقل کر دیا گیا۔

    کراچی:2024 میں ہزاروں اسٹریٹ کرمنلز عدالت سے باعزت بری کئے جانے کا انکشاف

    زخمی ڈپٹی کمشنر و اہلکار کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور لایا گیا جہاں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان مسحود نے انہیں ریسکیو کیا جبکہ ایئرپورٹ پر دیگر ارکان بھی موجود تھے،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکار کو ایمبولینسسز کے ذریعے بہتر علاج کیلئے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

  • بشریٰ بی بی نے سیکرٹری جنرل انصاف لائرز فورم کو عہدے سے ہٹا دیا

    بشریٰ بی بی نے سیکرٹری جنرل انصاف لائرز فورم کو عہدے سے ہٹا دیا

    پشاور:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سیکرٹری جنرل انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے پی علی زمان کو ہٹانے کے احکامات دئیے-

    باغی ٹی وی: انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کی قیادت نے فیصلوں میں سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کردار کو تسلیم کر لیا بشریٰ بی بی نے سیکرٹری جنرل آئی ایل ایف کے پی علی زمان کو ہٹانے کے احکامات دئیے ، علی زمان نے قاضی انور سے آڈیو میسج میں سخت الفاظ ادا کیے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قاضی انور نے علی زمان کو ہٹانے کیلئے بشریٰ بی بی سے حتمی مشاورت کا کہا، علی زمان کے معاملات کو بشریٰ بی بی کے سامنے رکھا گیا علی زمان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن چیف آرگنائزر شاداب جعفری نے واپس لے لیا، بشریٰ بی بی نے علی زمان کی برطرفی کالعدم کرنے کی شکایت بانی پی ٹی آئی سے لگائی-

    حکومت اورپی ٹی آئی مذاکرات میں اب تک کوئی حوصلہ افزا پیشرفت نہیں ہوئی،خواجہ آصف

    پارٹی ذرائع کےمطابق جنرل سیکرٹری انصاف لائرز فورم کےپی کے کو بغیر شوکاز یا مشاورت کے ہٹایا گیا، انصاف لائرز فورم میں صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کوصرف مرکزی کابینہ ہٹا سکتی ہےپی ٹی آئی مرکزی قیادت کوبشریٰ بی بی اور قاضی انور کے بغیر مشاور ت فیصلو ں پرتشویش ہے اور عہدوں میں تبدیلیوں کیلئے مرکزی کابینہ کے بجائے بشریٰ بی بی کے احکامات پر عمل ہو رہا ہے۔

    وفاقی کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع کا فیصلہ

  • شرپسند عناصر کرم میں امن بحالی کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    شرپسند عناصر کرم میں امن بحالی کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    مقامی ذرائع کے مطابق، لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر ہونے والی فائرنگ میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ تاہم، حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فائرنگ کے اس واقعے کے بعد کرم کے لیے روانہ ہونے والے پہلے قافلے کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور مزید خطرات سے بچا جا سکے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ کرم میں امن کے لیے حکومتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ایک دانستہ اور مذموم کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرم میں امن معاہدے کے بعد ایسا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، اور یہ عناصر جو کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے، ان کی کارستانی ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کرم میں امن کی بحالی کے لیے پرعزم ہے، اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ امن کے لیے کی جانے والی حکومت کی کوششوں کو ناکام بنانے کی کوشش ہے، مگر اس میں ان عناصر کو کامیابی نہیں ملے گی۔وزیراعلیٰ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر کرم میں امن کی بحالی کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کرم کے عوام اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان عناصر کی نشاندہی کریں اور انہیں قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچائیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور علاقے کے لوگ مل کر ان مذموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔

    وزیراعلیٰ نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ اس واقعے سے کرم میں امن کی بحالی کے لیے حکومت اور عمائدین کی کوششوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت عمائدین کے تعاون سے کرم میں مکمل امن کی بحالی تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔وزیراعلیٰ نے زخمی ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے علاج کی تمام سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    نیلم منیر کی دبئی میں شادی،دولہاپولیس والا نکلا

    پاکستان کی معیشت اللہ کے فضل سے دن بدن مضبوط ہورہی ہے،ایئر چیف

    روس میں پولیس کا نائٹ کلب پر چھاپہ، "ہم جنس پرستی کی حمایت” 7 گرفتار

  • کرم متاثرین کیلیے 17 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کرم انتظامیہ کے حوالے

    کرم متاثرین کیلیے 17 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کرم انتظامیہ کے حوالے

    محکمۂ ریلیف خیبر پختونخوا کی جانب سے کرم کے متاثرین کے لیے امدادی سامان فراہم کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق، امدادی سامان 17 ٹرکوں پر مشتمل ہے، جو کرم انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ سامان متاثرین کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے اور اس میں مختلف ضروری اشیاء شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق، اس امدادی سامان میں شامل اشیاء درج ذیل ہیں
    500 خیمے جو متاثرین کو پناہ فراہم کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔
    500 چٹائیاں تاکہ لوگوں کو سردی سے بچایا جا سکے۔
    200 ترپال جو بارش اور دیگر موسمی حالات سے بچاؤ کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔
    500 طبی حفاظتی کٹس جن میں ضروری طبی امداد کے سامان شامل ہیں۔
    500 تکیے اور 50 سولر لیمپس تاکہ متاثرین کو رات کے وقت روشنی اور آرام دہ نیند کی سہولت مل سکے۔
    500 کمبل، 500 بسترے اور 150 سلیپنگ بیگز تاکہ سردی سے بچاؤ اور بہتر نیند کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
    یہ سامان کرم کے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر پہنچایا جائے گا تاکہ متاثرین کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

    دوسری جانب مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا، بیرسٹر سیف، وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر رات گئے کوہاٹ پہنچے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وہ کرم کے سرحدی علاقے چھپری روانہ ہو گئے ہیں، جہاں سے امدادی سامان کا پہلا قافلہ روانہ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ یہ قافلہ 75 سے زائد بڑی گاڑیوں پر مشتمل ہوگا، جن میں 22 وہیلر، 10 وہیلر اور 6 وہیلر ٹرک شامل ہیں۔ اس قافلے میں ادویات، گیس سلنڈرز، اور دیگر امدادی سامان موجود ہے، جو کرم کے متاثرین کی فوری ضروریات کو پورا کرے گا۔بیرسٹر سیف کے ہمراہ کوہاٹ کے کمشنر، ڈی آئی جی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران بھی ہوں گے۔ اس قافلے کی روانگی کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی تاکہ امدادی سامان کا یہ قافلہ بغیر کسی رکاوٹ کے کرم پہنچ سکے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ "ہماری اولین ترجیح متاثرین کی مدد کرنا ہے اور اس قافلے کی روانگی کے بعد ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر متاثرہ شخص تک امداد پہنچے۔”

    امدادی سامان کی روانگی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت اپنے متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اس طرح کے اقدامات متاثرین کے لیے فوری طور پر راحت کا باعث بنیں گے، اور حکومتی اداروں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے یہ امید کی جاتی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں حالات جلد بہتر ہوں گے۔

  • پاراچنار میں امن معاہدے کے باوجود مظاہرین کا دھرنا جاری

    پاراچنار میں امن معاہدے کے باوجود مظاہرین کا دھرنا جاری

    کرم کے مرکز پاراچنار میں امن معاہدے کے باوجود مظاہرین نے دھرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سڑکیں کھلنے اور عوام کے لیے محفوظ آمد و رفت یقینی بنائے جانے تک احتجاج جاری رہے گا.

    میڈیارپورٹ کے مطابق تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین نے کہا ہے کہ سڑکیں کھلنے، ٹریفک کی روانی معمول پر آنے اور لوگوں کی سلامتی یقینی بنائے جانے تک پاراچنار پریس کلب کے باہر دھرنا جاری رہے گا۔دوسری طرف ضلع کرم میں دونوں طرف سے سے تعلق رکھنے والے افراد نے امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ متاثرہ علاقوں کو جانے والی سڑکیں جلد کھل جائیں گی اور علاقے میں معمولات زندگی بحال ہوجائیں گے۔ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے کہا ہے کہ پاراچنار شہر، بشارا اور 100 سے زائد دیہات کو خوراک اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی جلد شروع ہوجائے گی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک رفاہی تنظیم کے ذریعے پاراچنار کو ادویات کی فراہمی پہلے ہی شروع کی جاچکی ہے جبکہ دیگر متاثرہ علاقوں کو بھی ادویہ فراہم کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی جلد از جلد بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔یاد رہے کہ بدھ کو کرم میں دیرپا امن کے قیام کے لیے حکومت کی سرپرستی میں گرینڈ امن جرگے کی کوششوں کے نتیجے میں امن معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

    کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج متنازع

    پہلا دن، جنوبی افریقا کے 4وکٹوں کے نقصان پر316رنز

    ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر مقابلے کے بعد گرفتار

    چیمپئنز ٹرافی، یو اے ای میں میچز سے بھی بڑی آمدنی متوقع

  • لنڈی کوتل: لیڈز پبلک ہائی سکول میں 95 طلبہ و طالبات کی دستار بندی کی روح پرور تقریب

    لنڈی کوتل: لیڈز پبلک ہائی سکول میں 95 طلبہ و طالبات کی دستار بندی کی روح پرور تقریب

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) لیڈز پبلک ہائی سکول میں 95 طلبہ و طالبات کی دستار بندی کی روح پرور تقریب

    تفصیل کے مطابق لنڈی کوتل میں لیڈز پبلک ہائی سکول میں 95 طلباء و طالبات کی ناظرہ قرآن پاک کی تکمیل کے موقع پر ایک روح پرور دستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی مفتی نجیب اللہ فاروقی اور مولانا شاہ محمد سمیت مقامی علماء کرام، عمائدین علاقہ، والدین اور بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

    مفتی نجیب اللہ فاروقی نے قرآن کریم کی فضیلت پر تفصیلی بیان فرمایا، جس نے شرکاء کو روحانی لطف عطا کیا۔ دیگر مقررین نے بھی قرآن پاک کی اہمیت اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

    تقریب کے اختتام پر لیڈز پبلک سکول کے پرنسپل عبداللہ شاہ شینواری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔

  • وادی تیرا، خوارج کےجنسی تشدد کے باعث ساتھی دہشت گرد کی خودکشی

    وادی تیرا، خوارج کےجنسی تشدد کے باعث ساتھی دہشت گرد کی خودکشی

    وادی تیرا میں خوارج کےجنسی تشدد کے باعث ساتھی دہشت گرد نے خودکشی کر لی
    فتنہ الخوراج کے دہشت گرد سنگین انسانی جرائم میں ملوث ہیں، ذرائع کے مطابق خوارج کی جنسی درندگی اور انسانیت سوز سلوک سے ساتھی دہشت گرد بھی محفوظ نہیں، وادی تیرا میں دہشت گرد عبدالکبیر نے خوارج کی جنسی درندگی کے باعث خود کشی کرلی، دہشتگرد عبدالکبیر کا تعلق فتنہ الخوارج سے ہے، دہشت گرد عبدالکبیر کے والد اور چچا کو بھی خارجیوں نے اغوا کر لیا، اغوا کامقصد خوارج کی جنسی درندگی اور ناپاک عزائم کو چھپانا ہے ، خوارج نوجوانوں کو اپنی تنظیم میں شمولیت کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بناتے ہیں، خوارج جنسی درندگی کے بعد ساتھی دہشت گردوں کو بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیوزبھی بناتےہیں، افغان سرزمین پرخوارج کی سرپرستی میں دہشتگردی اور انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے ، خارجیوں کی دہشتگردی اور سنگین جرائم سے واضح ہے کہ ان کاانسانیت اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں،

    پی ٹی آئی حکومت میں فتنہ الخوارج کی واپسی کی راہ کیسے ہموار کی گئی؟

    خوارج کی افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان طالبان کی پوسٹوں کا استعمال

    خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 13 خوارج ہلاک، میجر شہید

    پاکستان کی فضائی کارروائی، پکتیکا میں خوارج کے 71 دہشت گردجہنم واصل

    فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی میں محسود اور باجوڑ گروپوں کے درمیان قیادت کی جنگ

  • لنڈی کوتل:یتیم بچوں کو میراث سے محروم کرنے کی سازش، جعلی جرگہ فیصلے کے خلاف احتجاج

    لنڈی کوتل:یتیم بچوں کو میراث سے محروم کرنے کی سازش، جعلی جرگہ فیصلے کے خلاف احتجاج

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) یتیم بچوں کے حقِ میراث کے معاملے میں جرگہ کا متنازعہ فیصلہ سامنے آنے پر احمد ذبیح اللہ شینواری نے اپنے بھانجوں کے ساتھ خیبر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جعلی فیصلے کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بھانجوں کے والد مرحوم علاؤالدین 2009 میں انتقال کر گئے تھے مگر 2017 کے جرگہ فیصلے میں ان کے جعلی دستخط کرائے گئے جو کھلی دھاندلی اور ظلم ہے۔

    ذبیح اللہ نے کہا کہ حارث، اشتیاق، سدیس اور عمریس نے اپنے چچاؤں کے خلاف حقِ میراث کے لیے ڈی آر سی لنڈی کوتل میں کیس جمع کرایا تھا لیکن جرگہ ممبران کو مخالف فریق کی مرضی سے چنا گیا اور یتیم بچوں کے ساتھ مشاورت نہیں کی گئی۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ حارث کو دباؤ ڈال کر زبردستی جعلی بیان اور دستخط کروائے گئے جبکہ جرگہ ممبران نے انصاف کی بجائے یکطرفہ فیصلہ دیا۔ احمد ذبیح اللہ نے ڈی پی او خیبر اور ایس ایچ او لنڈی کوتل عدنان آفریدی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی خود نگرانی کریں تاکہ یتیم بچوں کو ان کا حق دلایا جا سکے اور انہیں انصاف فراہم ہو۔

    احمد ذبیح اللہ نے دعویٰ کیا کہ ان بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے جعلی دستاویزات اور جرگہ کے یکطرفہ فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • مشال یوسفزئی کی راہداری ضمانت کی درخواست خارج

    مشال یوسفزئی کی راہداری ضمانت کی درخواست خارج

    پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما،بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی کی راہداری ضمانت کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا

    عدالت نے گزشتہ سماعت کے دوران مختصر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے درخواست خارج کرنے کی وجہ بیان کی۔ پشاور ہائیکورٹ نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ مشال یوسفزئی کی جانب سے کوئی بھی شخص عدالت میں پیش نہیں ہوا اور نہ ہی درخواست گزار نے کسی وجہ سے اپنے وکیل کو عدالت میں بھیجا۔ اس عدم پیشی کی بنا پر عدالت نے درخواست کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔

    یاد رہے کہ مشال یوسفزئی کی جانب سے راہداری ضمانت کی درخواست اس وقت دائر کی گئی تھی جب اُن کے خلاف مختلف مقدمات کی بنا پر گرفتاری کے خدشات تھے۔ تاہم، عدالت کی جانب سے درخواست خارج کرنے کے بعد مشال یوسفزئی کو فی الحال کسی ریلیف کا سامنا نہیں ہے۔اس فیصلے کے بعد مشال یوسفزئی اور ان کے حامیوں کی جانب سے اس فیصلے پر کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد مشال یوسفزئی کی قانونی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی آ سکتی ہے۔

    گلوکار ارمان ملک اور فیشن بلاگر آشنا شروف نے شادی کر لی