Baaghi TV

Category: پشاور

  • ضلع مہمند کے مشران کا سیکیورٹی فورسز کے شابہ بشانہ امن کو یقینی بنانے کا اعلان

    ضلع مہمند کے مشران کا سیکیورٹی فورسز کے شابہ بشانہ امن کو یقینی بنانے کا اعلان

    فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی جانب سے قلعہ بالاحصار پشاور میں خصوصی گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا۔

    گرینڈ جرگہ میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض، کمشنر پشاور، ایڈیشنل سیکریٹری خیبرپختونخواہ (فنانس) سپیشل سیکریٹری ہوم، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس، ڈپٹی کمشنر مہمند، ڈی پی او مہمند اور دیگر سول و عسکری حکام سمیت بڑی تعداد میں مہمند سے تعلق رکھنے والے علاقہ مشران نے شرکت کی۔ مقامی عمائدین نے جرگہ کے انعقاد کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جرگہ سے قبائلی عوام، سیکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن خراب کرنے والوں کو واضح پیغام جائے گا کہ عوام اور تمام ادارے متحد ہیں۔ ضلع مہمند کے عمائدین نے پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف اقدامات کو سراہا اور کہا کہ وہ امن کے لئے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر شرکاء نے ضلع مہمند میں امن اور ترقی کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ حکام نے علاقہ مشران پر زور دیا کہ وہ عوام میں آگاہی پیدا کریں تاکہ وہ علاقہ میں امن خراب کرنے والوں کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں اور فتنہ الخوارج کے پروپیگنڈہ سے آگاہ رہیں

    2024 پاکستان کے لیے اچھا اور بہترین سال تھا ،اسحاق ڈار

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری معطل

  • کُرم کشیدگی: کوہاٹ گرینڈ جرگے میں  فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے

    کُرم کشیدگی: کوہاٹ گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے

    پشاور: کُرم کے معاملے پر کوہاٹ گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

    باغی ٹی وی :کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا ہے اور فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں، جرگہ رکن ملک ثواب خان نے تصدیق کی ہےکہ امن معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، فریقین کی جانب سے45 ،45 افراد نے دستخط کیے ہیں، فریقین 14نکات پر مشتمل معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں، معاہدے کے تحت فریقین کےدرمیان سیز فائر کا فیصلہ ہوا ہے، فریقین مورچے ختم اور اسلحہ جمع کرائیں گے۔

    وفاقی کابینہ اجلاس:میڈیکل آلات کی قیمتوں کی تعین کیلئے کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری

    ثواب خان کا کہنا ہےکہ راستےکھولنے اور قیام امن کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حکومت کے حوالےکیا جائےگا، امن و امان کو یقینی بنانےکے لیے قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ مل کرکام کیا جائےگامعاہدے کے تحت نقصانات کا ازالہ کیا جائےگا اور بڑا اسلحہ حکومتی تحویل میں دیا جائےگا، فریقین کی جانب سے بنائےگئے مورچے ختم کیے جائیں گے۔

    نئےسال کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ

    ثواب خان کا کہنا تھا کہ اہل تشیع کی جانب سےانجمن حسینیہ کی سربراہی میں ارکان نے معاہدے پر دستخط کیے جب کہ اہل سنت کی جانب سےانجمن فاروقیہ کی سربراہی میں ارکان نے دستخط کیے۔

    کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہےکہ کرم مذاکرات فریقین کے درمیان کامیاب ہوگئے ہیں، تین دستخط رہتے ہیں، باقی دستخط ہوگئے ہیں-

    2025 میں سفر کے لیے 25 بہترین مقامات،گلگت کا 9واں نمبر

  • پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کے احتجاج پر پولیس کی شیلنگ

    پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کے احتجاج پر پولیس کی شیلنگ

    پشاور: فنڈ نہ ملنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے بلدیاتی ملازمین پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی۔

    باغی ٹی وی: چند روز قبل بلدیاتی ملازمین نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے بلدیاتی فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یکم جنوری کی ڈیڈ لائن دی تھی،فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر حکومت کی جانب سے کوئی سرگرمی نظر نہ آنے اور کسی حکومتی عہدے دار کے مذاکرات نہ ہونے پر بلدیاتی ملازمین نے اپنی دی گئی ڈیڈلائن پرعمل کیا اور آج یکم جنوری کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج شروع کیا-

    پاراچنار واقعے کا مطلب یہ نہیں کہ کراچی میں بدامنی پھیلائی جائے،وزیرِ داخلہ سندھ

    بلدیاتی نمائندے جناح پارک سے نکل کر خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے پہنچ گئے مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر گیٹ کو بند کر دیا گیا، خیبر پختونخوا اسمبلی روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کیا گیا جبکہ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھےاور انہوں نے حکومت کےخلاف نعرے بازی کی، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا گیامظاہرین تھوڑی دیر کے لیے وہاں سے منتشر ہوئے جس کے بعد انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بند کردیا۔

    پائلٹ کی عقلمندی، طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا

  • جنوبی وزیرستان، بنوں میں بم دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

    جنوبی وزیرستان، بنوں میں بم دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

    ٕٕخیبرپختونخوا میں دو بم دھماکوں کے نےنتجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے.

    باغی ٹی وی کے مطابق جنوبی وزیرستان میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے جبکہ بنوں میں پولیس موبائل دھماکے کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ جنوبی وزیرستان میں موٹرسائیکل میں نصب برودی مواد کا دھماکا اعظم ورسک بائی پاس کے قریب ہوا۔لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری طرف خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سورانگی اڈہ کے نزدیک پولیس موبائل گشت کے دوران دھماکے کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں 6 اہلکار سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    موٹروے بند، شہریوں کو سفر میں احتیاط کی ہدایت

    سال 2025 ,ملک بھر میں شور شرابا، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

    پاکستان ریلویز نے 6 ماہ کے دوران 46 ارب روپے کما لیے

    سندھ پولیس میں اعلیٰ افسران کے تقرر اور تبادلے

    کراچی میں دھرنوں کا راج، لاکھوں شہری پریشان

  • پشاور ہائیکورٹ ، اسد قیصر کی راہداری ضمانت منظور

    پشاور ہائیکورٹ ، اسد قیصر کی راہداری ضمانت منظور

    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 30 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے سماعت کی۔ اس موقع پر اسد قیصر کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں اور وہ اس وقت اپنی راہداری ضمانت کی درخواست دائر کر رہے ہیں۔جسٹس کامران حیات میاں خیل نے وکیل سے استفسار کیا کہ اس وقت درخواست گزار کہاں ہیں تو اسد قیصر کے وکیل نے بتایا کہ وہ راستے میں ہیں اور عدالت آ رہے ہیں۔ جسٹس کامران حیات میاں خیل نے ریمارکس دیے کہ "ٹھیک ہے، جب وہ عدالت آئیں گے تو پھر کیس کی سماعت کریں گے۔”اس کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کو 2 لاکھ روپے زر ضمانت کے عوض راہداری ضمانت دی اور پولیس کو 30 جنوری تک ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

    پی ٹی آئی رہنما،سابق اسپیکر اسد قیصر کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز درج ہیں

    پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد اسد قیصر نے میڈیا سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کے خلاف بے تحاشا مقدمات درج ہیں اور ان کے ارکان اسمبلی کے خلاف بھی جعلی مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ اسد قیصر نے 26 نومبر کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دن پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ "26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی نظام مفلوج ہو چکا ہے، ” انہوں نے بانی چیئرمین عمران خان سے جیل میں ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور ان کا مؤقف یہ ہے کہ جب تک کارکنوں کی رہائی نہیں ہوگی، وہ خود کو رہائی کے لیے پیش نہیں کریں گے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی کمیٹی کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کے سامنے دو اہم مطالبات رکھے گئے ہیں۔ پہلا مطالبہ یہ ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، جبکہ دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ "ہمیں افغانستان کے ساتھ کشیدگی پر افسوس ہے، اور اس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جانا چاہیے۔”اسد قیصر نے افغانستان کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اپنا کلچر ہے اور ہمیں افغانستان کے ساتھ مفاہمت کی راہ اختیار کرنی چاہیے۔ ان کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان افہام و تفہیم سے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔

    سال 2024 میں بی آر ٹی پشاور میں چوری کے 27 واقعات

    سال 2024 میں دنیا بھی میں 68 صحافیوں کی ہلاکت

  • سال 2024 میں بی آر ٹی پشاور میں چوری کے 27 واقعات

    سال 2024 میں بی آر ٹی پشاور میں چوری کے 27 واقعات

    سال 2024 کے دوران بی آر ٹی پشاور میں چوری کے 27 واقعات پیش آئے، جس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 28 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق، پشاور کے مختلف تھانوں کی حدود میں بی آر ٹی سروس کے دوران یہ وارداتیں رونما ہوئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پشاور کے 9 مختلف تھانوں میں بی آر ٹی میں چوری کی وارداتیں ہوئیں، جن میں سے سب سے زیادہ واقعات تھانہ خان رازق کی حدود میں پیش آئے جہاں پانچ چوری کے واقعات ہوئے۔ اس کے علاوہ، تھانہ ٹاؤن اور تھانہ مغربی میں ہر ایک تھانے میں 4 چوری کے کیس رپورٹ ہوئے، جب کہ تھانہ شہید گلفت میں 4 اور حیات آباد کی حدود میں تین چوری کی وارداتیں ہوئی ہیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق، ان چوری کی وارداتوں میں بی آر ٹی کے مسافر 3 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد کی رقم سے محروم ہوئے، اور اس کے ساتھ ساتھ تقریباً ڈھائی تولہ سونا اور 18 موبائل فونز بھی چوری ہوگئے۔ یہ وارداتیں مسافروں کے لیے پریشانی کا سبب بنی اور ان کی حفاظت اور مال کی حفاظت کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 28 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں 8 خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے 3 لاکھ روپے سے زائد رقم اور 17 موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔پشاور پولیس کی جانب سے اس حوالے سے مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں بی آر ٹی سروس کے دوران چوری کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی کے اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔ پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی قیمتی اشیاء کی حفاظت کریں اور بی آر ٹی سروس میں سفر کرتے وقت محتاط رہیں۔

    پشاور میں بی آر ٹی سروس کے بڑھتے ہوئے مسائل، خاص طور پر چوری کی وارداتوں، نے عوامی سطح پر تحفظات پیدا کیے ہیں، اور شہریوں کی حفاظت کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت شدت اختیار کر گئی ہے۔

    2009 میں بنگلہ دیش رائفلز کی بغاوت کے بعد قتل عام کی تحقیقات کا آغاز

    سال 2024 میں دنیا بھی میں 68 صحافیوں کی ہلاکت

  • خیبرپختونخوا، اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع

    خیبرپختونخوا، اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع

    خیبرپختونخوا میں تمام اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کردی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابقجاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں تمام 6 جنوری تک اسکول بند رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی محکمہ تعلیم نے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صوبےکے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک جب کہ پہاڑی علاقوں میں 23 دسمبر سے 29 فروری 2024 تک ہوں گی۔

    مراد علی شاہ کا غیر ملکی سیاحوں سے لوٹ مار کا نوٹس

    ایکنک کمیٹی کی 217 ارب کےترقیاتی منصوبوں کی منظورری

    دھرنے ختم، ورنہ قاانونی کاروائی کریں گے، کراچی پولیس چیف

  • کرم: جاری خانہ جنگی میں صحافی کے گھر اور دفتر کو نقصان

    کرم: جاری خانہ جنگی میں صحافی کے گھر اور دفتر کو نقصان

    کرم(باغی ٹی وی رپورٹ) جاری خانہ جنگی میں صحافی کے گھر اور دفتر کو نقصان

    تفصیل کے مطابق ضلع کرم کے علاقے لوئر کرم بگن میں جاری کشیدگی کے دوران 22 دسمبر کو ہونے والی لڑائی میں سینئر صحافی محمد بلوچ کے گھر اور میڈیا آفس کو شدید نقصان پہنچا۔

    رپورٹ کے مطابق جھڑپ کے دوران محمد بلوچ کے گھر کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ ان کا لیپ ٹاپ، معیاری کیمرے اہم کاغذات اور دیگر قیمتی ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا۔ یہ واقعہ صحافیوں کی حفاظت اور آزادی صحافت پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔

    صحافتی برادری نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور متاثرہ صحافی کے نقصان کا ازالہ کریں۔

    ملک بھر کے سینئر صحافیوں نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے صحافیوں کی سلامتی یقینی بنائیں اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

  • جمرود: ٹیکسی ڈرائیور سے اسلحے کی نوک پر موٹر کار چھین لی

    جمرود: ٹیکسی ڈرائیور سے اسلحے کی نوک پر موٹر کار چھین لی

    جمرود(باغی ٹی وی رپورٹ) ٹیکسی ڈرائیور سے اسلحے کی نوک پر موٹر کار چھین لی

    تفصیل کے مطابق جمرود میں چوری اور رہزنی کی واردات میں ٹیکسی ڈرائیور کو اسلحے کی نوک پر لوٹ لیا گیا، نامعلوم ملزمان گاڑی، نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

    گذشتہ روزشام 7 بجے جمرود بازار کے ٹیکسی اسٹینڈ پر ایک نامعلوم شخص نے ٹیکسی ڈرائیور کو ورمنڈو میلہ تبی کے مقام پر سواری کے لیے بک کیا۔ واپسی پر مذکورہ مقام پر نامعلوم چوروں نے سڑک پر پتھر رکھ کر راستہ بلاک کر دیا۔ ڈرائیور کو روک کر اسلحہ تان لیا اورآلٹو گاڑی، نقد رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

    متاثرہ ٹیکسی ڈرائیورعزیز نے تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری اور رہزنی کی وارداتوں پر عوام نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور مجرموں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • لنڈی کوتل میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، عوام سراپا احتجاج

    لنڈی کوتل میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، عوام سراپا احتجاج

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) لنڈی کوتل پریس کلب (رجسٹرڈ) میں پروگرام "میٹ دی پریس” سے خطاب کرتے ہوئے قومی مسائل کمیٹی کے ممبران، کلیم اللہ شینواری، ملک زاہد، امیر نواز، امیر جے یو آئی مولانا عاقب درویش، پی پی پی کے گل بہادر آفریدی تحصیل کونسل کے ممبران حاجی شیر آفریدی، بازار کے قائم مقام صدر عطاء اللہ آفریدی، اختر علی شینواری، اقبال آفریدی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے لنڈی کوتل کے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔

    رہنماؤں نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، کیونکہ بیشتر ٹیوب ویل بجلی پر چلائے جاتے ہیں۔ 2023 میں ٹیسکو حکام کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے تحت 4 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن عوام کو بجلی فراہم نہیں کی جا رہی، جس کی وجہ سے عوام سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب عوام گریڈ اسٹیشن جاتے ہیں تو ٹیکنیکل فالٹ اور جھوٹ بولنے کے علاوہ، گریڈ اسٹیشن کے عملہ اور لائن مین آپس میں ملی بھگت کرتے ہیں اور عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ تھا کہ تمام مقامی سٹاف کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور کٹوتی کو غیر قانونی قرار دے کر ختم کیا جائے۔

    رہنماؤں نے مزید کہا کہ بجلی کا مسئلہ نہ کسی سیاسی جماعت کا ہے، نہ کسی خاص تحصیل کا، بلکہ یہ ایک اجتماعی مسئلہ ہے۔ اس کے حل کے لیے جمرود اور باڑہ کے ساتھ مل کر اجتماعی سطح پر جدوجہد کی جائے گی۔

    انہوں نے گریڈ اسٹیشن عملہ کی جانب سے میٹرز پر غیر قانونی طریقے سے بل وصول کرنے اور لنڈی کوتل بازار میں کمرشل فیڈرز کے لیے نصب کیے گئے 24 ٹرانسفارمرز، سینکڑوں کھمبے اور کروڑوں روپے مالیت کا سامان ہڑپ کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

    رہنماؤں نے کہا کہ ٹرانسفارمر کی خراب حالت کی وجہ سے فاطمی خیل میں دو نوجوانوں کی زندگیوں کا نقصان ہوا ہے، ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گریڈ اسٹیشن عملہ اور لائن مینز بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار ہیں، اور اگر فیڈر کی منصفانہ تقسیم کی جائے تو لنڈی کوتل کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

    آخر میں، انہوں نے ایم این اے سے اپیل کی کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں، کیونکہ عوام نے ہزاروں کی تعداد میں ووٹ دیے تھے، مگر ان کے مسائل حل نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایم این اے اور ایم پی اے نے بجلی کے مسئلے کو حل نہ کیا تو عوام کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔