Baaghi TV

Category: پشاور

  • نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں، اسد قیصر

    نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں، اسد قیصر

    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہے، ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں،

    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کل مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، تین مطالبات سامنے رکھے،غیر قانونی کام بند کئے جائیں، جیلوں میں بند ورکر، عمران خان کو رہا کیا جائے، رہائی کا مطلب یہ نہیں کہ ہم رعایت مانگ رہے ہیں، انہوں نے انتقاما کیس بنائے کوئی قانونی حیثیت نہیں،سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں،اتنے کیسز بنائے گئے ہیں کہ اہم مقدمات کی اہمیت ختم ہوگئی ہیں،پارلیمنٹرین پر دھشتگردی، قتل اور غداری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، سویلین کا ملٹری کورٹ میں فیصلے پر مایوسی ہوئی،پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، پاکستان تحریک انصاف کے کسی کارکن ایک گملہ تک نہیں توڑا، ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے، پارلیمنٹ کے پاس اختیارات ہونی چاہئے، ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں،ہم نے اپنا مؤقف حکومت کے سامنے رکھا ہے، آگے بڑھنا ہے، ملک کی معاشی صورتحال، امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم ملک کو بحران سے نکالنا چاہتے ہیں،ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل پر ہمیں شدید تشویش ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی ہمیں شدید مایوسی ہے کہ اگر سپریم کورٹ ہی آئین کے خلاف چلی جائے تو پھر عام لوگ کہاں جائیں،

    قبل ازیں اسد قیصر کو پشاور ہائی کورٹ سے 30 جنوری تک راہداری ضمانت مل گئی ہے

    صنم جاوید کو لاہور ہائیکورٹ نے دیا جھٹکا

    سری لنکا کے مرکزی بینک کا بھارتی بینک پر جرمانہ

  • پشاور ہائیکورٹ کا سینیٹ الیکشن معاملہ جلد حل کرنے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ کا سینیٹ الیکشن معاملہ جلد حل کرنے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم دے دیا ہے

    خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے سے متعلق درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابرہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی،دوران سماعت وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا گزشتہ سماعت پر الیکشن تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن نے وقت مانگا تھا، الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ معاملے پر الیکشن کمیشن نے کچھ حد تک غور کیا، الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن سے متعلق میٹینگز کی ہیں،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ آپ کو ہم دو ہفتے کا وقت دیتے ہیں، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ زیادہ وقت دیں، ہو سکتا ہے سپریم کورٹ بھی کوئی فیصلہ کرے ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں کرائیں گے نہ کرانا چاہتے ہیں، جس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد نے کہا پہلے آپ نہیں کروانا چاہ رہے تھے، اب الیکشن کمیشن کروانا چاہ رہا۔

    وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا ہمیں مزید وقت دیا جائے، کوشش کریں گےمعاملے کو حل کریں،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم دے دیا.

    ٹرمپ کا اعلان، خواجہ سراؤں کے لئے مشکلات

    داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کا فلیٹ قبضے میں لے لیا گیا

  • لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

    لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

    لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا-

    باغی ٹی وی: سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے تھانہ گمبیلا کی حدود علاقہ شاگئی میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے، ہلاک مبینہ دہشتگرد سے اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

    ہلاک دہشتگرد آصف علی فتنہ الخوارج مقامی کمانڈر، انتہائی مطلوب خوارج انعام اللہ عرف لامبا کا اہم ساتھی تھا ہلاک مبینہ دہشت گرد اور اس کے ساتھی پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے، چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائر نگ کی شروع کر دی، جوابی فائرنگ کے بعد سرچ آپریشن میں دہشت گرد ہلاک پایا گیا،جبکہ 2 دہشتگرد انعام عرف لامبا اور ولایت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • ضلع کرم میں ریلیف ایمرجنسی نافذ

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ریلیف ایمرجنسی نافذ کردی۔

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کرم میں امن و امان اور مجموعی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا خیبرپختونخوا کابینہ نے ضلع کرم کے لیے ریلیف ایمرجنسی کی توثیق کردی۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق ریلیف ایمرجنسی پہلے سے نافذ اورکرم میں ہلاک شدگان اورزخمیوں کوادائیگی کی جاچکی ہےصوبائی کابینہ نے قانونی تقاضا پوراکرنے کے لیے ریلیف ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کی ہے اس کے علاوہ کابینہ نے انسداد منی لانڈرنگ و مالی دہشتگردی کے نفاذ، اقلیتوں کے حقوق کے لیے نیشنل کمیشن فار مینارٹی کی منظوری دے دی ہے۔

    کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کُرم میں قیام امن کے لیے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ایسے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ایف آئی اے کے ذریعے نشاندہی کی جائے گی، کُرم میں زمینی راستےکی بحالی کے لیے اسپیشل پولیس فورس قائم کی جائے گی، راستہ محفوظ بنانے کے لیے 399 پولیس اہلکار بھرتی کئے جائیں گے-

    وزیر اعلیٰ کو اجلاس میں ضلع کرم کی صورتحال اور صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کرم مسئلہ کے پائیدار حل کے لیے مختلف سطح پر متعدد جرگے کئے گئے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ علاقے میں ادویات کی کمی دور کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اب تک تقریباً 10 ٹن ادویات پہنچائی گئیں، ادویات کرم کے تمام علاقوں کو فراہم کی گئی ہیں۔

    علی امین خان گنڈاپورکو بتایا گیا کہ علاقے میں غذائی اجناس کی دستیابی کے لئے رعایتی نرخوں پر گندم فراہم کی جارہی ہے، کرم میں جانی و مالی نقصانات کے ازالے کے لئے ادائیگیاں کی جاچکی ہیں علاقے کے عوام کو درپیش آمدورفت کے مسائل کے حل کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کی گئی، 2 دنوں میں 220 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹرانسپورٹ فراہم کی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ فریقین کے معاہدے کے بعد سڑک کھولی جائے گی، علاقے میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کے لئے ایف آئی اے سیل قیام کیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں صوبائی کابینہ نے گردے اور جگر کے ٹرانسپلانٹ اور کرک میں جوان مراکز کی قیام جبکہ صوبے کی جامعات کیلئے گرانٹ اور اکیڈمک سرچ کمیٹی کے ممبران کی تعیناتی کے ساتھ ڈی آئی خان میں گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کی منظوری دے دی۔
    ٹرمپ کا امریکا میں ٹک ٹاک کو کام کرنے کی اجازت دینے کا عندیہ
    وفاقی وزیر تجارت کی کینیا کے ہائی کمشنر سے اہم ملاقات
    لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
    سعودی عرب نے افغانستان میں اپنے سفارتی مشن کا آغاز کردیا
    نوکری کے نام پر اجتماعی زیادتی اور تشدد،24 سالہ لڑکی دم توڑ گئی

  • پاراچنار رستے بند، ادویات قلت، 50 بچے انتقال کرگئے

    پاراچنار رستے بند، ادویات قلت، 50 بچے انتقال کرگئے

    خیبرپختونخوا کےضلع کرم کے شہر پاراچنار میں راستوں کی بندش کے باعث ادویات کی حالیہ قلت کی وجہ سے کم از کم 50 بچے انتقال کر گئے۔

    پاراچنار کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں موجود ماہر اطفال ڈاکٹر ذوالفقار علی نے میڈیا کو بتایا کہ آج شہر میں 51 بچے ادویات کی قلت سے جان کی بازی ہار گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اکسیجن اور حرارتی آلات نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہورہی ہے۔اسی طرح ایدھی فاؤنڈیشن کے عہدیدار سعد ایدھی نے بتایا کہ کرم سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے گزشتہ چار دنوں کے دوران کم از کم 45 افراد کو تشویشناک حالت میں صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے بھیجا گیا ہے، مزید کہا کہ انتقال کرنے والے 3 افراد کو واپس کرم بھی بجھوایا گیا ہے۔دریں اثنا سماجی رہنما فیصل ایدھی نے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاراچنار کے ہسپتالوں میں 50 سے زائد بچے علاج کی مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔سعد ایدھی کا کہنا تھا کہ حکومت کو آج رات راستے کھول دینے چاہیں تاکہ علاقے میں معمولات زندگی بحال ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں تقریباً 2 ہزار کلو گرام مالیت کی ادویات فراہم کی گئی ہیں۔دوسری جانب کرم سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے رکن علی ہادی عرفانی نے بھی حکومت سے فوری طور پر آمدورفت کے راستے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ضلع کرم میں گزشتہ ماہ کئی دن تک جاری مسلح تصادم کے نتیجے میں 130 اموات ہوئی تھی جبکہ ہزاروں افراد محصور ہورہ گئے تھے۔یاد رہے کہ 21 نومبر کو ضلع کرم کے علاقے اپر دیر میں اسی ہائی وے پر ایک گروپ کی جانب سے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کرکے مسلح فسادات کی ابتدا کی تھی، جس کے بعد سے ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔اس واقعے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا یہ سلسلہ جاری رہا، پہلے دن دونوں اطراف سے فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 43 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    پاکستان سپر لیگ 10 ،فینز چوائس ایوارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ

    یونان کشتی حادثہ، انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    بھارتی شہر اندور میں نئے سال سے بھکاریوں کو خیرات دینے پر پابندی

  • فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا

    فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا

    کے پی کے کے ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 21 دسمبر 2024 کو ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں فتنہ الخوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں شامل جمرود کے رہائشی سول کیمرہ ٹیکنیشن وقاص احمد شہید کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی، نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے عزم و حوصلے کو دوام بخشتی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے کی کوشش میں 16 جوان وطن پر قربان ہوگئے تھے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی مارے گئے تھے۔

    عمران خان شوکت خانم ڈونر کے پیسے کھاتا ہے، خواجہ آصف

    پاورسیکٹرکیلئے مزید 50 ارب سے زائد سبسڈی کافیصلہ

    انگلینڈ کا چیمپئنز ٹرافی کے لیےاسکواڈ کا اعلان

    آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

  • آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

    آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعینات فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔افسران اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف ان کے غیر متزلزل عزم اور ثابت قدمی کو سراہا اور ان کی قربانیوں پر قوم کے فخر کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ قوم کی بھرپور حمایت سے پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہے اور انشاء اللہ ملک بھر میں دیرپا امن و استحکام کی بحالی کو یقینی بنائے گی۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جرأت، ثابت قدمی اور غیر متزلزل عزم ملک کی خودمختاری کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مسلح افواج اور ایل ای اے کے جوانوں کو قوم کا حقیقی ہیرو قرار دیا جن کی بہادری اور بے لوث لگن پورے ملک کو متاثر کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج فتنہ الخواج کے خاتمے تک اس کا تعاقب جاری رکھے گی اور سہولت کار، تخریب کار اور فنانسر کو ریاست کے خلاف ان کی مذموم سرگرمیوں کی قیمت چکانی پڑے گی۔وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔’

    ذیابیطس اور وزن میں کمی کی ادویات بینائی کا سبب بننے لگیں

    پی ٹی آئی نے دشمن کا خواب پورا کیا،عطا اللہ تارڑ

    ترکیہ میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر تباہ،4 افراد ہلاک

  • پی ٹی آئی ایم این اے  کا پبی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا ،عملے کو زدوکوب کیا

    پی ٹی آئی ایم این اے کا پبی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا ،عملے کو زدوکوب کیا

    پشاور:ترجمان پیسکو کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار نے گزشتہ رات کمپنی کے پبی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول کرعملے کو زدوکوب کیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان پشاور الیکٹرک سپلائی( پیسکو )نے کہا کہ گزشتہ رات ایم این اے ذوالفقار بیس پچس لوگوں کے ہمراہ پیسکو پبی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے ایم این اے نے پیسکو کے عملے کو زدوکوب کیا، گرڈ اسٹیشن کا ریکارڈ اور رجسٹر پھاڑ دیئے، ویڈیو نہ ریکارڈ ہو اس لئے سی سی ٹی کیمروں کو بھی نقصان پہنچایا، ممبر قومی اسمبلی نے عجب باغ فیڈر پر لوڈمنیجمنٹ نہ کرنے کا کہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عجب باغ فیڈر پر بقایا جات 171ملین روپے جبکہ لاسز 45فیصد ہیں، عجب باغ فیڈ پر بجلی معمول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے، نہ اضافی لوڈمنیجمینٹ کی جاتی ہے اور نہ ہی غیر اعلانیہ لوڈمنیجمینٹ کی جاتی ہے گرڈ اسٹیشن کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی نفرنی بھی طلب کی جا رہی ہے، ایم این اے ذوالفقار کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے مراسلہ جمع کرایا جا چکا ہے۔

  • قائداعظم گیمز: خیبرپختونخوا کی ایتھلیٹکس میں شاندار کامیابی، 18 میڈلز جیتے

    قائداعظم گیمز: خیبرپختونخوا کی ایتھلیٹکس میں شاندار کامیابی، 18 میڈلز جیتے

    پشاور(باغی ٹی وی رپورٹ)قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں خیبرپختونخوا کے ایتھلیٹکس کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 18 میڈلز جیت کر مردوں کے ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ اسلام آباد میں منعقدہ ان مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے 6 گولڈ، 5 سلور اور 7 برانز میڈلز حاصل کیے۔

    مردوں کی کیٹگری میں خیبرپختونخوا نے 5 گولڈ، 3 سلور اور 4 برانز میڈلز جیتے، جبکہ خواتین کی کیٹگری میں ایک گولڈ، دو سلور اور تین برانز میڈلز اپنے نام کیے۔ یہ شاندار کامیابی خیبرپختونخوا کی ایتھلیٹکس ٹیم کی بہترین تیاری اور کوچز کی محنت کا نتیجہ ہے۔

    اس کامیابی کا سہرا کوچز عابد آفریدی، سید جعفر شاہ، سہیل، عدنان، اور فیمیل کوچ فاطمہ کے سر جاتا ہے، جنہوں نے شفاف ٹرائلز کے ذریعے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا اور انہیں کوالیفائیڈ کوچز کے زیر نگرانی ٹریننگ دی۔ اس تربیت کا نتیجہ خیبرپختونخوا کی شاندار کارکردگی کی صورت میں سامنے آیا۔

    مقابلوں کے دوران خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے سپورٹس مین اسپرٹ اور عزم و حوصلے کا مظاہرہ کیا، جو کسی بھی اچھے کھلاڑی کی پہچان ہے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں فرمان علی (لانگ جمپ)، وسعی اللہ (ڈسکس تھرو)، بلال (جیولن تھرو)، عطا اللہ (400 میٹر ریس اور 4×400 ریلے ٹیم ایونٹ) شامل ہیں، جنہوں نے گولڈ میڈلز حاصل کیے۔

    سلور میڈلز جیتنے والوں میں عطا اللہ (100 میٹر دوڑ)، اسامہ خالد (200 میٹر دوڑ)، اور حماد خان (لانگ جمپ) شامل ہیں، جبکہ برانز میڈلز جیتنے والوں میں ہائی جمپ، 110 میٹر ہرڈلز، 1500 میٹر ریس، اور 400 میٹر ریس کے کھلاڑی شامل ہیں۔

    خواتین کیٹگری میں ایمن شہزاد نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتا، مناحل نے ڈسکس تھرو میں سلور میڈل حاصل کیا، اور ریحاب علی نے 100 میٹر ہرڈلز میں سلور میڈل جیتا۔ ایمن، راشیدہ، اور 4×100 میٹر ٹیم ایونٹ کی خواتین نے برانز میڈلز جیتے۔

    ایتھلیٹکس کوچ عابد آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے صوبے اور ملک کا نام روشن کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ نیشنل گیمز میں بھی وہ اسی جوش و جذبے سے حصہ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے محدود وسائل کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جو قابل تحسین ہے۔

  • پشاور: اپیکس کمیٹی  اجلاس، ضلع کرم میں بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ

    پشاور: اپیکس کمیٹی اجلاس، ضلع کرم میں بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ

    پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں تمام بنکرز کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یہ فیصلہ پشاور میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکریٹری کے پی، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کرم میں قیامِ امن کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو کرم میں امن و امان کی صورت حال اور وہاں کی تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس بریفنگ میں گرینڈ جرگے کی جانب سے کرم میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا گیا، جس نے علاقے میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    اجلاس میں کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لیے حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔ اس حکمتِ عملی میں علاقے میں اسلحے کے خاتمے اور اسلحہ کی غیر قانونی موجودگی کے معاملے پر خاص توجہ دی گئی۔ مزید برآں، کرم میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے اقدامات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی، تاکہ علاقے میں عوامی مشکلات کم کی جا سکیں۔کرم میں بنکرز کے خاتمے کا فیصلہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا کہ یہ بنکرز غیر قانونی طور پر استعمال ہو رہے تھے اور علاقے میں عدم استحکام کا باعث بن رہے تھے۔ اس فیصلے کے تحت تمام بنکرز کو بند کیا جائے گا تاکہ علاقے میں مزید امن قائم کیا جا سکے اور لوگوں کی زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

    اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ علاقے میں اسلحہ کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے تاکہ کرم کے عوام کو ایک پرامن اور محفوظ ماحول میسر آ سکے۔ اس مقصد کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گا اور غیر قانونی اسلحہ کی فراہمی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔پشاور کے اپیکس کمیٹی کے اس اجلاس میں کیے گئے فیصلے کرم میں امن کی بحالی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ ان اقدامات سے علاقے میں طویل عرصے تک پائیدار امن قائم رہے گا۔

    دوسری شادی کی اجازت کیوں نہ دی، شوہر نے بیوی کو کروایا قتل

    پاکستان پرامن ریاست،لیکن بیرونی جارحیت سے دفاع کا حق ہے،خواجہ سعد رفیق