Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • مچھ پل کا ایک حصہ حالیہ بارشوں کے باعث منہدم ، ملک سے زمینی راستہ کٹ گیا

    مچھ پل کا ایک حصہ حالیہ بارشوں کے باعث منہدم ، ملک سے زمینی راستہ کٹ گیا

    مچھ پل کا ایک حصہ حالیہ بارشوں کے باعث منہدم ، ملک سے زمینی راستہ کٹ گیا

    باغی ٹی وی : بلوچستان کے علاقے مچھ پل کا ایک حصہ حالیہ بارشوں کے باعث منہدم ہونے سے مچھ کا ملک بھر سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا جبکہ بولان میں انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    بولان کے علاقے مچھ پل کے پشتے گزشتہ چھ ماہ سے ختم تھے حالیہ بارشوں اور ندی میں سیلاب کے باعث اس کے پشتوں کو مزید نقصان پہنچا ہے جس سے شروع والا حصہ بیٹھ گیا۔ اس سے قبل جب مچھ پل کا ایک حصہ منہدم ہوا تھا تو اس کی مرمت میں 3 سال لگے تھے، متعلقہ محکمے کی غیر ذمہ داری سے عوام کی مشکلات اور تکالیف میں مزید اضافہ ہو گیا۔

    حالیہ بارشوں کے بعد کمشنر نصیر آباد عابد سلیم کی جانب سے رین الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ کمشنر نصیر آباد کا کہنا ہے کہ بولان میں جاری بارش کے بعد بولان ندی میں سیلابی کیفیت ہے، انتظامیہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کے لیۓ تیار ہے، تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔کمشنر کی جانب سے عوام کو بولان قومی شاہراہ پر غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے.
    ادھر کراچی میں رات گئے پھر بارش، کورنگی ندی میں پھنسے 6 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، 2 دن سے شدید بارشوں کے باعث ملیر ندی میں کئی مقامات پر بند میں شگاف پڑ گئے، دادا بھائی ٹاؤن اور سکھن ندی کا بند ٹوٹنے سے پانی علاقے اور گھروں میں داخل ہوگیا، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔بلوچ کالونی، شاہراہ فیصل، نرسری، پی ای سی ایچ ایس، فیروز آباد، محمود آباد، کینٹ سٹیشن، قیوم آباد، ڈیفنس، گلشن اقبال، لیاقت آباد، ناظم آباد میں بھی بارش ہوئی۔ کورنگی کازوے ندی میں 6 افراد پھنس گئے۔ ایدھی رضا کاروں نے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا، پھنسے افراد میں پولیس اہلکار بھی شامل تھا۔

    سکھن ندی کے بند ٹوٹ گئے، پانی عرفات ٹاؤن، مدینہ کالونی، خلد آباد، مرغی خانہ اور نیشنل ہائی وے تک پہنچ گیا جبکہ کئی گھروں میں بھی پانی داخل ہوگیا، حفاظتی اقدامات کے تحت نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ نیشنل ہائی وے کی ٹریفک ملیر کی جانب موڑ دی گئی۔کراچی میں بلوچ کالونی دادا بھائی میں پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔ سعید غنی بھی علاقے میں پہنچے، وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بند نہیں ٹوٹا، صرف دروازہ ٹوٹا ہے، گیٹ لگا کر پانی کا بہاؤ روک دیا گیا، آبادی سے پانی نکالنے کیلئے مشینری نے کام شروع کر دیا۔

    اس سے پہلے وزیر تعلیم سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کئے، یونیورسٹی روڈ، ابو الحسن اصفحانی روڈ، گلستان جوہر کا علاقہ کلئیر ہونے کی وڈیوز پوسٹ کیں، سٹارگیٹ، منور سہروردی انڈر پاس، نرسری، میٹرو پول کی وڈیوز بھی پوسٹ کیں.
    پاک فوج کے سربراہ کی کورکمانڈر کو ہرممکن امداد کی ہدایت ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں اذیت سے دوچار شہریوں کی ہر ممکن امداد کی جائے

  • نیشل ہائی وے پر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے پر والدین کو ہو گی سزا

    نیشل ہائی وے پر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے پر والدین کو ہو گی سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشل ہائی وے پر کم عمر اور بچوں کے موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی کا کہنا ہے نصیرآباد اور جعفرآباد میں اکثر کم عمر بچے مین ہائی وے پر موٹر سائیکل دوڑاتے ہوئے نظر آتے ہیں جو خلاف قانون ہے اور کسی بھی نا خوشگوار واقع کا سبب بھی بن جاتے ہیں۔ والدین کی زرا سی لاپرواہی سے ان کے پیاروں کے زندگی کے چراغ گل ہو جاتے ہیں یا وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کے لئے معزور کر دیتے ہیں دوسری جانب ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوتی یے جس کی وجہ سے حادثات پیش آتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مین ہائی وے پر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد کر کےنصیرآباد اور جعفرآباد پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ مین ہائی وے پر کم عمر اور بچوں کے موٹر سائیکل ڈرائیونگ کے خلاف سخت کاروائی کریں اور والدین بھی ذمہ دار شہری ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو موٹر سائیکل دینے سے گریز کریں۔اگر کوئی بھی بچہ مین ہائی وے پر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پایا گیا تو موٹر سائیکل چالان ہونے کے ساتھ ساتھ والدین کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    لہذا تمام والدین اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون کی پاسداری کرکے تکلیف سے بچیں۔ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی کا مزید کہنا تھاجو حضرات اپنی پرائیوٹ (ذاتی) گاڑی پہ کالے شیشے،سرکاری نمبر پلیٹ اور محکمہ کا نام لکھے ہوے ھیں۔ وہ حضرات موٹر وہیکل آرڈینس 112Aکی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ جس پر قید کی سزا، جرمانہ یادونوں سزائیں بھی ھو سکتی ھیں۔چیکنگ مہم شروع کر دی گئی ہے اس سے قبل آپ کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑے آج ہی اپنی پرائیوٹ گاڑی سے سبز نمبر پلیٹ اورکالے شیشے ہٹاکر اصلی نمبر پلیٹ لگا کر تکلیف دے بچیں

  • خاران پتکن ایف سی چیک پوسٹ نے 99 افراد کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام بنا دی

    خاران پتکن ایف سی چیک پوسٹ نے 99 افراد کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام بنا دی

    خاران پتکن ایف سی چیک پوسٹ نے 99 افراد کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام بنا دی

    باغی ٹی وی ، تفصیلات کے مطابق خاران ایف سی چیک پوسٹ پتکن نے ایک ٹرک میں سوار 99 افراد کو باہر اسمگلنگ ناکام بنا دی چیکنگ کے دوران ایک ٹرک میں 99 افراد سوار تھے جنہیں مختلف گروہوں کے ایجنٹوں کے ذریعے باہر اسمگلنگ کیا جا رہا تھا کہ پتکن ایف سی چیک پوسٹ نے ان منصوبہ کو ناکام بنا کر تمام افراد کو خاران روانہ کردیا جہاں ایف سی کے کمانڈنٹ راجہ واجد کیانی اور ایف سی کرنل عمر فاروق نے ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام اچکزئی کے حوالے کرکے لیویز فورسز کی تحویل میں دے دیا ان افراد کا تعلق صوبہ پنجاب اور کے پی کے سے جنمیں 8 سے 10 سال کے بچے بھی شامل ہیں جن سے پیسے لیکر مختلف گروہوں کے ایجنٹوں کے ذریعے ترکی اسمگلنگ کیا جا رہا تھا جنہیں پتکن ایف سی چیک پوسٹ نے نا کام بنا دیا ۔۔۔

  • بلوچستان میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے گا

    بلوچستان میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے گا

    بلوچستان میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے گا

    باغی ٹی وی : بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں پھر تیزی کا رجحان سامنے آنے لگا۔

    صوبے کے 4 اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 80 نئے مریض سامنے آنے کے بعد اس وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد16 ہزار 248ہو گئی ہے۔

    صوبے میں اس وقت اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں پر کورونا وائرس کے صرف 1 ہزار 303 مریض زیرِ علاج ہیں۔
    پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 15 ہزار 932 ہوگئی ہے ،سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 25 ہزار 632 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،پنجاب میں 95 ہزار 203، خیبر پختونخوا ہ میں 35 ہزار 91، بلوچستان میں 12 ہزار 144، اسلام آباد میں 15 ہزار 346، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 179 اور گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2 ہزار 452 ہو گئی ہے،

    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 180، سندھ میں 2 ہزار 307، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 236، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 59 اور گلگت بلتستان میں 60 ہو چکی ہے.

  • یوم آزادی سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو شہروں میں کریکر حملے

    یوم آزادی سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو شہروں میں کریکر حملے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی سے قبل امن بلوچستان میں دشمنوں کی جانب سے دہشت گردی کی کوشش کی گئی ہے

    مستونگ اور کوئٹہ میں دو کریکر دھماکے ہوئے،بلوچستان کے علاقے مستونگ بازار میں کوئٹہ روڈ پر پائلیٹ سکول کے سامنے نامعلوم افراد کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے قومی پرچم فروخت کرنے والے دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا

    دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،

    کوئٹہ میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، پولیس کے مطابق بروری کے علاقے مائیکرو میں نامعلوم افراد نے ایک دکان میں دستی بم پھینک دیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے دو بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔

    زخمیوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں ایک بچہ مدثر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جب کہ 4 شدید زخمی افراد کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے

    زخمیوں میں .انصاف ولد علی نواز عمر 18 سال،.رحمت اللہ ولد عبداللہ عمر 15 سال بروری مائیکرو ،.محمدرفیق ولد محمد بچل سکنہ. صحبت پور .زاہد ولد حمید احمد قوم محمد حسنی. عمر 30 سال ،.مشتاق ولد رزاق. سکنہ امین آباد بروری روڈ کوئٹہ شامل ہیں

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور آئی جی پولیس کو شہر میں حفاظتی انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے

  • بلوچستان کے شہری عطاءاللہ بلوچ  کا بغیر ہینڈل اور بغیر بریک والے سائیکل پر پوری دنیا کا چکر لگانے کا اعلان

    بلوچستان کے شہری عطاءاللہ بلوچ کا بغیر ہینڈل اور بغیر بریک والے سائیکل پر پوری دنیا کا چکر لگانے کا اعلان

    بلوچستان کے شہری عطاءاللہ بلوچ کا بغیر ہینڈل اور بغیر بریک والے سائیکل پر پوری دنیا کا چکر لگانے کا اعلان

    باغی ٹی وی : بلوچستان کے شہر نوشکی سے تعلق رکھنے والے واپڈا کیسکو کے کھلاڑی عطاءاللہ بلوچ کی جانب سے انوکھا اور دلچسپ اعلان کیا گیا ہے ،عطاء اللہ نے کہا ہے کہ وہ پوری دنیا کا اپنے اس سائیکل سے چکر لگائیں گے. عطاءاللہ کا دعویٰ ہے کہ میں سائیکل پر بغیر ہینڈل بغیر بریک سفر کرکے ایک منفرد ریکارڈ قائم کرو‌ں گا ، ‏بغیر ہینڈل و بغیر بریک کل پاکستان سائیکل رائیڈنگ بسلسلہ جشن آزادی 2020 کا آغاز کیا جائے گا.

  • ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کی نیوز کانفرنس

    کچھ دیر قبل چمن میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں امن وامان کے دشمنوں کے عزائم سے واقف ہیں اور امن دشمنوں کا پیچھا کسی صورت نہیں چھوڑیں گے بلوچستان میں پچھلے تین ماہ کے دوران کورونا،ٹڈی دل اور اب بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نبردآزما رہی ہے. پی ڈی ایم اے سمیت متعلقہ ادارے مکمل طور پر ہائی الرٹ رہتے ہوئے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے وزیراعلی بلوچستان تمام تر امور کی خود نگرانی کر رہے ہیں. بارشوں کے باعث ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہےجس سے سیلابی صورتحال کے باعث حادثات میں اب تک 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ فوری طور پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول رومز بنائے گئے پی ڈی ایم اے نے بہترین پلاننگ کے تحت امدادی کارروائیاں جاری رکھیں گے گیارہ سو پیکجز جن میں خوراک،ادویات کمبل شامل ہیں متاثرہ اضلاع کو روانہ کئے ہہں ہیلی کاپٹر کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور اونٹوں پر بھی ریسکیو آپریشن جاری رکھا گیا ہے بولان بی بی نانی زیارت کا پل ٹوٹنے سے کوئٹہ سبی شاہراہ بند ہوئی۔ ریلوے سے درخواست کی گئی کہ زمینی رابطے کی بحالی تک خصوصی شٹل سروس شروع کی جائے بی بی نانی اور پنجرہ پل مکمل طور پر بحال نہیں ہوا عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں

    وزیراعلی بلوچستان متاثرہ اضلاع کے دورے پر ہیں وہاں نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے درخواست کی ہے کہ ریسکیو آپریشن میں ہماری مدد کری اور قومی شاہراہوں کی بحالی میں این ایچ اے نے ہماری بھرپور مدد کی پاک فوج اور سیکورٹی فورسز بھی ریسکیو و ریلیف آپریشن میں ہماری مدد کر رہے ہیں۔

  • چمن دھماکے میں 5 افرادشہید،بلوچستان میں بارشوں کے باعث 10 افراد جاں بحق، امدادی کاروائیاں جاری

    چمن دھماکے میں 5 افرادشہید،بلوچستان میں بارشوں کے باعث 10 افراد جاں بحق، امدادی کاروائیاں جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ چمن دھماکے میں 5افراد شہید ہوئے ہیں،

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیں،پاکستان کے عوام اور ادارے شرپسند عناصر کے عزائم کو ناکام بنائیں گے،

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،پی ڈی ایم اےکو ریلیف سرگرمیوں کیلئےفنڈز جاری کردیئے،بلوچستان میں بارشوں کے باعث 10افراد جاں بحق ہوئے ہیں،بارشوں کے باعث لائیواسٹاک کو بھی نقصان پہنچا،متاثرہ افراد کو بنیادی اشیائے ضروریہ پہنچائی ہیں،بلوچستان میں مزید بارشوں کا امکان ہے،شہری سفر سے گریز کریں،

    واضح رہے کہ بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی،درجنوں مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے۔

    بلوچستان میں مون سون بارشوں سے تباہ کاری کاسلسلہ جاری ہے. بولان میں بی بی نانی پل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، کوئٹہ سبی شاہراہ بند ہونے سے سندھ اور پنجاب سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، ندی میں زیادہ پانی ہونے کے باعث پل کی مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکا تاہم علاقے میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا کام جاری ہے۔

    دوسری طرف بولان میں شدید طغیانی کے باعث گیس سپلائی لائن بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس سے صوبے بھر کے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے جب کہ ایس ایس جی سی حکام کے مطابق صورتحال معمول پر آتے ہی مرمت شروع کر دی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ہرنائی کا دورہ کیا، صوبائی وزراء حاجی نورمحمد خان دمڑ, سردار یارمحمد رند,ضیاء لانگو, سلیم کھوسہ,محمد خان لہڑی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون انکے ہمراہ تھے

    وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی وزراء ہیلی کاپڑ کے زریعہ ہرنائی پہنچے وزیراعلی کا ہرنائی پہنچنے پر رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلی ترین, ڈپِٹی کمشنر ہرنائی محمد عظیم جان دمڑ,قبائلی معتبرین نے استقبال کیا ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے وزیراعلی کو بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی

    وزیراعلی بلوچستان سیلاب سے متاثرین کی بحالی اور نقصانات ازلہ کرنے کےاعلان وزیراعلی بلوچستان میرجام کمال خان نے سروتی حفاظتی بند ,کلی مرزاء جفاظتی بند کی تعمیراتی کو جلدسے جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی وزیراعلی بلوچستان میرجام کمال خان نے ہرنائی سنجاوی پنجاب قومی شاہراہ پر دو برج(رابطہ پل) تعمیر کرنے کابھی اعلان کیا.

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کےلیے ہرممکن اقدامات کررہی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کاکام جاری ہے ,صوبائی حکومت کی اس مشکل گھڑی میں اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے ضلع ہرنائی کے دیگر اہم اور بنیادی مسائل کے حل کرینگے

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارش کے پانی سے 142 مکانات،3 پل اور 1 ڈیم متاثر ہوا جبکہ کچھی میں 3،ڈیرہ بگٹی ،خضدار میں 2،جھل مگسی میں 136 اور ہرنائی میں 5 مکانات تباہ ہوئے۔

    پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ خضدار میں ایک ڈیم ٹوٹ گیا جبکہ دالبندین کے دیہی علاقے زیر آب آئے اور خضدار کی دارچیدک کلی میں سیلابی ریلہ لوگوں کے گھروں میں داخل ہوا، جس کے باعث دارچیدک میں 12 سے زائدکچےگھر اور ایک دکان متاثر ہوئی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں تمام نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، امدادی سامان کی تقسیم بھی شروع ہوگئی ہے

    بلوچستان میں بارش کے بعد ایف سی بلوچستان ہرحال میں بلوچ عوام کے ساتھ ہے حالیہ بارشوں کی وجہ سے ایف سی اہلکار بارش میں پھنسے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں اور پانی اور ضرورت کی اشیاء بھی فراہم کر رہے ہیں۔

  • کوئٹہ پولیس نے کیا سنیچر اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاون

    کوئٹہ نیو سریاب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر موٹرسائیکل چور اور موبائل سنیچر اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاون موبائل سنیچر سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے رقم اور شہری سے چھینا گیا موٹرسائیکل اور موبائل بھی برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ طارق الہی مستوئی کی خصصی ہدایات اور زیر سرپرستی ایس پی سریاب ڈویژن ضیاء مندوخیل زیرنگرانی ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل فضل رحمن کاکڑایس ایچ او نیو سریاب تھانہ حاجی عبدالحئی گرانی نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ھوئے مقدمہ نمبر 83/2020 بجرم زیردفعہ 392ت پ میں ملزم محمد یاسین ولددین محمد قوم جتوئی سکنہ مستونگ کو گرفتار کرکے ملزم سے 70 CC راوی موٹر سائیکل برنگ سرخ ان رجسٹرڈ اور شہری سے چھیناگیا او پو موبائل ماڈل A/5 برآمد کرلیا دوسری کاروائی میں مقدمہ نمبر84/2020 بجرم زیر دفعہ 3۔4۔5 قمار بازی ایکٹ میں 10 ملزمان عبدالباسط ولد محمد یوسف عبدالرشید ولد محمد خیر خادم حسین ولد غلام حسین سمیع اللہ ولدعبدالعزیز محمد اسماعیل ولد عبدالمالک تاج محمد ولدخان محمد منیر احمد ولدبشام خان عبدالرزاق ولد غلام مصطفی میر علی ولد محمد نواز کبیر احمد ولد محمد امین کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے داو پر لگی ھوئی رقم 24600 کی رقم بھی قبضے میں لے لی تیسری کاروائی میں مقدمہ 53/2020 بجرم زیر دفعہ 337/ ADF ق د 34 ت پ میں ملزم محمد اصغر ولد حاجی محمد امین قوم پرکانی سکنہ غنجہ ڈوری مستونگ کو گرفتار کرلیا ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ھے جوکہ نیو سریاب پولیس کا تفتیشی عملہ کر رہا ھے۔

  • چمن میں دھماکہ

    پاک افغان بارڈر بلوچستان کے علاقہ چمن مال روڈ پر زوردار دھماکہ ہوا دھماکے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاعت ہیں جب کے چمن پولیس لیویز فورس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لےلیا ہے چمن دھماکے میں بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا
    چمن ہسپتال میں خون کی اشد ضرورت ہے