Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • بلوچستان میں کورونا وائرس کی پھیلتی وباء تشویش ناک ہے، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان

    بلوچستان میں کورونا وائرس کی پھیلتی وباء تشویش ناک ہے، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان

    عید الفطر کے موقع پر عوام کی اکثریت نے سوشل ڈسٹینس اور احتیاطی تدابیر کو بالا طاق رکھ دیا جس کے منفی نتائج آئندہ ایک دو روز میں برآمد ہونا شروع ہو جائیں گے .عوام کی جانب سے کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا حکومت کی جانب سے مروجہ ایس او پیز کو عوامی سطح پر نظر انداز کیا جارہا ہے .اس وقت پھیلاؤ کا تناسب لگ بھگ 30 سے 35 فیصد تک ہے  .عوام نے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد نہ کیا تو اکتوبر نومبر تک پھیلاؤ کا یہ تناسب 79 فیصد تک جاسکتا ہے . کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عوام کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو .

     

    دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ھوے اب تک صورتحال کو سنبھالا ہوا ہے عوام نے احتیاطی تدابیر کو مسلسل نظر انداز کیا تو وباء کے پھیلاؤ کا تناسب غیر معمولی حد تک  بڑھ  جائے گا. لاک ڈاون میں نرمی عوامی مشکلات کے مدنظر کی گئی تاہم عوام ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کررہے .عوامی سطح پر غیر سنجیدگی برقرار رہی تو مزید سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا. ایس او پیز پر عمل درآمد کے فقدان کے باعث معاملات زندگی کی بحالی میں غیر معمولی تاخیر ہو سکتی ہے.  صورتحال کے تناظر میں محکمہ صحت بلوچستان نے صوبائی حکومت کو سفارشات مرتب کردی ہیں، ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو.

  • سیکیورٹی اداروں کی کاروائی، بی ایل اے کے دو دہشت گرد جہنم واصل کر دئیے،کئی ٹھکانے تباہ

    سیکیورٹی اداروں کی کاروائی، بی ایل اے کے دو دہشت گرد جہنم واصل کر دئیے،کئی ٹھکانے تباہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اداروں نے بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کے خلا ف کاروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے دو دہشت گرد جہنم واصل کر دئیے

    سیکورٹی اداروں کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، سیکورٹی اداروں کی جانب سے عید کے روز بھی دہشت گروں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں بی ایل اے کے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

    بلوچستان بارے دشمن کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے،جمال خان رئیسانی کا پیغام

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    کرونا کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا شاندار کردار،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتائیں تفصیلات

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

     

    ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے بی ایل اے کے دو دہشت گردوں اسد حسن بلوچ اور راشد رمضان کو آواران کے علاقے میں ایک کاروائی کے دوران جہنم واصل کیا، دونوں بھارت کے لئے کام کر رہے تھے.

    سیکورٹی اداروں نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں، ذرائع کے مطابق اب تک جاری آپریشن میں 22 دہشت گرد ہو چکے ہیں

    سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے گولہ بارود،اسلحہ بھی برآمد کیا ہے

     

    واضح رہے کہ بی ایل اے پر امریکہ نے بھی پابندی عائد کر دی ہے،بی ایل اے کو پاکستان میں 2006 سےکالعدم تنظیم قراردیا گیا تھا،

     

    سیکورٹی اداروں نے بی ایل اے دہشت گردوں پر قیامت ڈھا دی، کمانڈر سمیت چھے واصل جہنم

  • کرونا سے ٹھیک ہونے کے بعد تحریک انصاف کے اہم رہنما کے بھائی کی طبیعت بگڑ گئی

    کرونا سے ٹھیک ہونے کے بعد تحریک انصاف کے اہم رہنما کے بھائی کی طبیعت بگڑ گئی

    کرونا سے ٹھیک ہونے کے بعد تحریک انصاف کے اہم رہنما کے بھائی کی طبیعت بگڑ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے بھائی کا کرونا ٹیسٹ مثبت کے بعد منفی آ گیا تھا تا ہم دو روز بعد انکی طبیعت بگڑ گئی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ چھوٹے بھائی بلال خان سوری کی طبیعت خراب ہونے پر انھیں فوری علاج کیلئے کوئٹہ سے اپنے ساتھ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی لے گیا ہوں

    قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ پازیٹیو اور گزشتہ 16 روز سے قرنطینہ کے بعد 2 روز قبل کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا لیکن گزشتہ شب طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ دعاؤں کی اپیل ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا سے دو اراکین اسمبلی کی موت ہو چکی ہے، پنجاب سے تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شاہین کی گزشتہ روز موت ہوئی، بلوچستان کے رکن اسمبلی اور سابق گورنر کی بھی کرونا کی وجہ سے موت ہو چکی ہے

    رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی سمیت گھر کے 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے ویڈیو بیان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی، انکا کہنا تھا کہ گھر کے 6 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد مجھ سمیت سب نے خو دکو قرنطینہ کر للیا ہے

    میونسپل کمیٹی چیئرمن زوھیب سرکی کا بھی کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آگیا ،ڈاکٹر سھراب سرکی کا بھائی اور میونسپل کمیٹی گڑھی حسن کا چیئرمن امداد خان سرکی بھی کورونا سے نہ بچ سکا

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    سندھ کے صوبائی وزیرغلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ,غلام مرتضیٰ بلوچ دو دن سے کرونا کی علامات محسوس کر رہے تھے، انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ، کرونا تشخیص ہونے کے بعد صوبائی وزیر ںے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے .کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ظہور بلیدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔صحت یاب ہو رہا ہوں، صحت یابی کےلیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ منگلا شرما کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا جس کے بعد شوہر اور مجھ میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔میں اور میرے شوہر قرنطینہ میں ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، متعدد اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،سیاسی رہنماؤن میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے کچھ صحتیاب ہو چکے ہیں

    سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی،

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بعد اب قومی اسمبلی کے 2 اراکین اور متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ۔ سپیکر قومی اسملبی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں.اراکین پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے جاری کی ہے ۔ جس کے مطابق کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی گل ظفر خان اور محبوب شاہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رکن قومی اسمبلی گل ظفر کا تعلق باجوڑ سے جبکہ رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کا تعلق لوئر دیر سے ہے .

    وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وا ئر س کی تشخیص ہوئی تھی ۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ خان کو بھی کورونا وائرس ہوا تھا۔

    لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے عبدالرشیدخان نواسہ عبدالواجدخان اور بخت بیدارجان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ صحت یاب ہو چکے ہیں ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے ،وہ صحتیاب ہو چکے ہیں.

  • شہباز شریف نواز شریف کیلئے کیسا کردار ادا کر رہے ہیں؟ حافظ حسین احمد کا نیا انکشاف

    شہباز شریف نواز شریف کیلئے کیسا کردار ادا کر رہے ہیں؟ حافظ حسین احمد کا نیا انکشاف

    شہباز شریف نواز شریف کیلئے کیسا کردار ادا کر رہے ہیں؟ حافظ حسین احمد کا نیا انکشاف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ شہاز شریف اپنے بھائی کے لئے برادر یوسف کا کردار ادا نہ کریں

    حافظ حسین احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کابینہ میں پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے جبکہ منتخب کے بجائے غیر منتخب وزراء اور مشیروں کی فوج بھرتی کی گئی ہے، عمران خان نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مختصر کابینہ رکھنے کے بیان پر یوٹرن لیا اور 50سے زائد کی کابینہ تشکیل دیدی ہے وزراء اور مشیروں کی تعداد میں اضافے سے کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا، نااہلوں کی ٹیم نے نصف سنچری تو مکمل کرلی ہے مگر ان کی کارکردگی صفر ہے۔

    حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں اس لیے انہیں اپوزیشن کا رول ادا کرنا چاہئے، وہ اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں،میاں برادران کو اب ایک پیج پر آنا ہوگا، شہباز شریف اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف کے لیے "برادرِ یوسف” نہ بنیں اور مسلم لیگ ن کے اصل نعرے ”ووٹ کو عزت دو“ کی پیروی کریں۔

    حافظ حسین احمد کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے اور 18ویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ کی باتیں کررہی ہے، اگر ایساکوئی بھی غیر آئینی اقدام کیا گیا تو یہ نیک شگون نہیں ہوگا اور ملک میں افراتفری پیدا ہوگی۔

  • سیکورٹی اداروں نے بی ایل اے دہشت گردوں پر قیامت ڈھا دی، کمانڈر سمیت چھے واصل جہنم

    سیکورٹی اداروں نے بی ایل اے دہشت گردوں پر قیامت ڈھا دی، کمانڈر سمیت چھے واصل جہنم

    سیکورٹی اداروں نے بی ایل اے دہشت گردوں پر قیامت ڈھا دی، کمانڈر سمیت چھے واصل جہنم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے

    بلوچستان کے ضلع واشک میں پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے انٹلیجنس بنیادوں دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے خلاف بڑی کاروائی کی، سیکورٹی اداروں کی کاروائی میں بی ایل اے کے 6 دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے

    بلوچستان بارے دشمن کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے،جمال خان رئیسانی کا پیغام

    ذرائع کے مطابق جہنم واصل ہونے والوں میں بی ایل اے کمانڈر رضوان بگٹی عرف میرک جان بھی شامل ہیں سیکورٹی اداروں کی کاروائی میں دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے 6 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے ہیں.

    کاروائی کے بعد سیکورٹی اداروں نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کر دیا گیا،

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    کرونا کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا شاندار کردار،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتائیں تفصیلات

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

    واضح رہے کہ بی ایل اے پر امریکہ نے بھی پابندی عائد کر دی ہے،بی ایل اے کو پاکستان میں 2006 سےکالعدم تنظیم قراردیا گیا تھا،

    مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

  • سابقہ چیف جسٹس بلوچستان  کی وفات پر ہائی کورٹ کا اعلامیہ جاری ، انا للہ و انا الیہ راجعون

    سابقہ چیف جسٹس بلوچستان کی وفات پر ہائی کورٹ کا اعلامیہ جاری ، انا للہ و انا الیہ راجعون

    سابقہ چیف جسٹس بلوچستان کی وفات پر ہائی کورٹ کا اعلامیہ جاری ، انا للہ انا الیہ راجعون

    باغی ٹی وی :کوئٹہ18مئی:۔بلوچستان ہائی کورٹ ایک اعلامیہ کے مطابق سابقہ چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جناب جسٹس غلام مصطفی مینگل گزشتہ روز بقضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں۔

    معزز سابقہ چیف جسٹس 07ستمبر 2009ء کو بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تعینات ہوئے تھے بعدازاں 5 اپریل 2014 کو بطور چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کا حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ،دیگر معزز جسٹس صاحبان، ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور اسٹاف ممبران ان نے سابقہ چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جناب غلام مصطفیٰ مینگل صاحب کی خدمات کو سراہتے ہوئے دُعا گو ہیں کہ اللہ پاک انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو اس ناقابل تلافی نقصان پر صبر جمیل عطا فرمائے

  • افسوس،ہمارا دشمن ہماری شان کے مطابق جنگ نہیں کرسکتا، نوابزادہ جمال خان رئیسانی

    افسوس،ہمارا دشمن ہماری شان کے مطابق جنگ نہیں کرسکتا، نوابزادہ جمال خان رئیسانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نوابزاہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارا دشمن ہماری شان کے مطابق جنگ نہیں کرسکتا،

    نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنگیں سامنے سے لڑی جاتی ہیں جبکہ ہمارے دشمن کا نشانہ معصوم بچے، خواتین، عبادتگاہیں اور نہتے شہری ہوتے ہیں۔

    نوابزاہ جمال خان رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اتنا گر نہیں سکتے کہ ہم بھی یہ سب کریں پر جب وقت آیا تو ہم سینہ تان کر سامنے سے وار کریں گے

    بلوچستان بارے دشمن کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے،جمال خان رئیسانی کا پیغام

    نوابزادہ جمال رئیسانی سول میڈیا پر متحرک ہیں اور بلوچستان کے خلاف بھارتی سازشوں پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے رہتے ہیں، ایک اور ٹویٹ میں رئیسانی کا کہنا تھا کہ بھارت پچھلے ستر سالوں سے کسی نا کسی طرح بلوچستان میں انارکی پھیلا کر اپنا مقصد حاصل کرنا چاہ رہا ہے، اب سی پیک کے بعد اُس کی شرانگیزیوں میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں ہم نے سینکڑوں نوجوان کھو دیے۔ ہم نے اپنے زخموں سے بہت کچھ سیکھ لیا اب ہماری باری ہے۔ اب ہم شطرنج کی چال چلیں گے

    میں شکل سے پاکستانی نہیں لگتا؟ سوال پر نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے دیا جواب

  • وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروا لیا

    کوٸٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروا لیا ہے جس کی رپورٹ منفی آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انہوں نے وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔
    واضع رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔
    قرنطینہ کرتے ہوئے ظہور بلیدی نے پیغام جاری کیا تھا۔

    کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے،
    مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں

    لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں صحت یاب ہو رہا ہوں، میری صحت کے لئے دعا کرنے والوں کا شکر گزار ہوں۔

  • کوئٹہ چمن مرکزی شاہراہ بند

    قبائلی رہنماء کو گذشتہ رات ان کے گھر سے گرفتاری کیا گیا ہے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں قبائلی رہنماء کے گرفتاری کے خلاف مظاہرین نے احتجاجاً کوئٹہ چمن مرکزی شاہراہ کو بند کردیا۔ شاہراہ کی بندش کے باعث چھوٹے بڑے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

    انتظامیہ نے گذشتہ رات کاکوزئی قبیلے کے رہنماء حاجی زرداد کو رات گئے ان کے گھر سے گرفتار کیا۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے چادر و چار دیواری کی تقدس کو پامال کرکے بزرگ رہنماء کو گرفتار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ حاجی زرداد کاکوزئی کیخلاف درج کیئے گئے ایف آئی آر کو واپس لیں۔

    شاہراہ کی بندش کے باعث نیٹو ٹرالرز بھی پھنس گئی ہیں جبکہ آخری اطلاعات تک اتنظامیہ کی جانب سے کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔

  • میں شکل سے پاکستانی نہیں لگتا؟ سوال پر نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے دیا جواب

    میں شکل سے پاکستانی نہیں لگتا؟ سوال پر نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے دیا جواب

    میں شکل سے پاکستانی نہیں لگتا؟ سوال پر نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے دیا جواب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نوابزاہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ میری والدہ نے پاکستان کی محبت میں اپنا بڑا بیٹا اور شوہر قربان کر دیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ شکل سے پاکستانی نہیں لگتے، میں اُن سب دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میری والدہ تھائیلینڈ سے تعلق رکھتی ہیں۔ اُن کے نزدیک پاکستان بھی اُن کا گھر ہے اور اسی پاکستان کی محبت میں میری والدہ نے اپنا بڑا بیٹا اور اپنا شوہر پاکستان کیلئے قربان کیے

    نوابزادہ جمال رئیسانی سول میڈیا پر متحرک ہیں اور بلوچستان کے خلاف بھارتی سازشوں پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے رہتے ہیں، ایک اور ٹویٹ میں رئیسانی کا کہنا تھا کہ بھارت پچھلے ستر سالوں سے کسی نا کسی طرح بلوچستان میں انارکی پھیلا کر اپنا مقصد حاصل کرنا چاہ رہا ہے، اب سی پیک کے بعد اُس کی شرانگیزیوں میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں ہم نے سینکڑوں نوجوان کھو دیے۔ ہم نے اپنے زخموں سے بہت کچھ سیکھ لیا اب ہماری باری ہے۔ اب ہم شطرنج کی چال چلیں گے

    بلوچستان بارے دشمن کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے،جمال خان رئیسانی کا پیغام