محترم والدین و طلباء تعمیر نو پبلک کالج کوئٹہ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پوری دنیا کے تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں۔ اس نازک صورت حال کے پیش نظر ہم اپنے تعمیر نوکالج کے طلباء کے لئے واٹس ایپ پر لیکچرز / تعلیم کا ۤآغاز کر رہے ہیں تاکہ ہمارے طلباء گھر بیٹھے اپنے اساتذہ کرام سے لیکچرزلے سکیں اور اُن کی تعلیم کا کوئی حرج نہ ہو۔ لہٰذاآپ سب سے گزارش ہے اس سے فائدہ اٹھائیں اور اس سلسلے میں ہماری مدد کریں۔ شکریہ۔ پروفیسر فرقان احمد پرنسپل تعمیر نو پبلک کالج کوئٹہ.
Category: کوئٹہ

سرحد بند ،کرونا کے مریض کہاں سے آ رہے ہیں؟ ہمیں پتہ ہے بارڈر پرکیا ہو رہا ہے؟ عدالت کا اظہار برہمی
سرحد بند ،کرونا کے مریض کہاں سے آ رہے ہیں؟ ہمیں پتہ ہے بارڈر پرکیا ہو رہا ہے؟ عدالت کا اظہار برہمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی،
چیف جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیراحمد لانگو پرمشتمل بینچ نے سماعت کی،عدالت نے کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے موثراقدامات نہ کرنے پروفاقی حکومت پر اظہاربرہمی کیا۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ جب سرحد بند ہے تو کورونا کے کیس کہاں سے آرہے ہیں؟ ہمیں بہت بہتر پتہ ہے کہ بارڈر پر کیا ہورہا ہے،ہم خاموش رہتے ہیں تو یہ مطلب نہیں کہ ہمیں انسان نہ سمجھا جائے۔
عدالت نے کیس کے سلسلے میں وفاقی نمائندے کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ وفاقی حکومت کیا کررہی ہے،ہم وفاقی سیکریٹری صحت کو نوٹس کریں گے،ہم نے جب انہیں بلایا تھا تو وہ کیوں نہیں آئے،کیا وفاقی نمائندے کورٹ کو بھی نہیں مانتے. وفاقی سیکریٹری ایسے شخص کو لگایاگیا ہے کہ جو 2 تین ماہ میں ریٹائرہورہا ہے، ریٹائر ہونے والے شخص کو کیا دلچسپی ہے،
عدالت نے صوبائی حکومت سے کوروناوائرس کی روک تھام کےلئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
خیال رہے سندھ بھر سے کرونا وائرس کے کُل 76 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 94 ہوگئی ہے، ترجمان کے مطابق 25 کا تعلق کراچی ، ایک حیدرآباد اور 50 کا تفتان ایران سے ہے جبکہ دو مریضوں کو صحتیاب ہونے پر گھر بھیج دیا گیا ہے اور 74 مریض اسوقت اسپتالوں میں زیر علاج ہیں
سوشل میڈیا پر اجلاس کی تصویر پر بحث
گذشتہ شب بلوچستان حکومت کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر ایک اجلاس کی تصویر شیئر کی جس کی صدارت بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال کر رہے تھے۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس تصویر پر بحث اس وقت شروع ہوئی جب ایک صارف نے کہا کہ اس تصویر کو فوٹو شاپ کیا گیا ہے۔
تصویر میں وزیر اعلیٰ جام کمال کی کرسی پر ان کی ہی ایک اور تصویر لگائی گئی ہے لیکن اس عمل میں ایڈیٹنگ کرنے والے شخص نے دیوار پر لگی قائد اعظم کی تصویر اور جھنڈے کاٹ دیے۔
فوٹو شاپ کی گئی اس تصویر میں وزیراعلیٰ جام کمال دیگر اراکین کے مقابلے میں خاصے بڑے دکھائی دے رہے ہیں جو اس تصویر کو عجیب بناتا ہے۔ تصویر پوسٹ ہوتے ہی ٹوئٹر صارفین نے اس حوالے سے مزاحیہ تبصرے کرتے دکھائی دیے۔
بلوچستان کے شہر قلات میں قتل
نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کر دیا بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کر دیا تین روز قبل شوہر بھی نامعلوم افراد نے کمرے کو آگ لگا کر قتل کر دیا تھا پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات کلی میکرو عزیز آباد میں بیوہ خاتون مسماۃ(ب)کو رات گئے انکے اپنے گھر میں گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیااطلاع ملنے پر لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
پولیس سمیت دیگر ذرائع کے مطابق تین روز قبل مقتولہ کے شوہر کو کمرے میں جلا کر شدید زخمی کردیا گیا تھا جن کے بارے پولیس کو اطلاع نہیں دی گئی جن کو کوئٹہ لے جایا گیا تھا وہاں پر وہ جاں بحق ہوگیا تھاپولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان کے گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔

کوئٹہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ اور گردونواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
باغی ٹی وی : کوئٹہ اور گردونواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 123 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب بتایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم پی ڈی ایم اے سمیت دیگر اداروں کو الرٹ کر دیا گیا
مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے ترجمان اللہ دادترین کی حکومت اور انتظامیہ سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی
مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے ترجمان اللہ دادترین نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میرج ھال سینما ھال یونیوسٹیوں کالیجز سکولز ایسے شاپنگ سینٹرز جہاں عوام کا ھجوم ھو پر پابندی اور دیگر سرکاری اداروں میں جہاں عوام کامجمع ھوتاھے میں غیر ضروری داخلے پر پابندی کوسراھتے ھوئے کھلے بازاروں میں دکانوں کو بند رکھنے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیاھے اور اس سے ناقابل عمل قرار دیا ھے الله دادترین نے کہا ھے کہ ھم اس مسله کی سنگینی کو جانتے ھوئے ھر ممکن جائز تعاون کیلئے تیار ھیں مگر سب پہلے حکومت کے ذمہ جو فرائض بنتے ھیں حکومت اپنے وہ فرائض احسن طریقے سے ادا کریں جس میں سرفہرست ایران سے آئے ھوئے دیگر صوبوں کے لوگوں کو فوری طور پر ان صوبوں کے حوالے کرنا شامل ھے ھسپتالوں میں ضروری سہولیات فراھم کریں صفائی کی صورت حال کو بہتر بنایاجائے عوام میں پائے جانے والے شکوک شبہات بدگمانیوں کا خاتمہ کیاجائے اور چائنہ اور اس کے بعد دیگر ممالک سے آنے والی طبی امداد کی منصفانہ تقسیم کی گارنٹی دی جائے اس کے بعد خدانخواستہ اگر کھلے بازار میں دکانوں کو بند کرنے کی ضرورت پیش تو ھم صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے بھرپورتعاون کرینگے اور اس دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کے حوالے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے بھرپورتعاون کرینگے جس میں ایک تجو یز یہ بھی ھے صبح دیر سے دکان کھولنا سرشام جلدی بند کرنا اور لوگوں سے میل جول میں احتیاط برتنا شامل ھے بیان میں کہاگیا ھے کہ کوئٹہ شہر اور بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں ھم.اپنی ذمداریوں احسن طریقے سے ادا کرینگے اور حکومت سے ھر ممکن تعاون کرینگے.
بلوچستان میں مزید سات کرونا کے کیسز سامنے آگئے
تفتان کے راستے ایران سے آنے والوں سات افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
پاکستان میں کرونا وایرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 28 ہوگئی ڈاکٹر ظفر مرزا
اور بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 7ہوگئی ہے
وفاقی وزارت صحت نے تفتان سے 7کیسز منظرعام پر آنے کی تصدیق کردی
12سالہ بچے اور اس کے اٹینڈنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مزید 5افراد کورونا کے شکر ہوگئے ہیں ایران سے آنیوالے 4خواتین اور ایک مرد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے
حالت بگڑجانے کی صورت میں کورونا وائرس میں مبتلا 2زائرین کو 3روز قبل تفتان سے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا
کورونا وائرس میں مبتلا 3مریضوں کو آئیسولیشن وارڈ تفتان میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
کوئٹہ : کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں 2کا تعلق پاراچنار اور ایک کا تعلق سندھ کے علاقے دادو سے ہے۔زائرین کو کلیئر قرار دے کر روانہ کردیا
پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ میں رکھےگئے 1500 زائرین کو کلیئر قرار دے کر روانہ کردیا گیا ہے لیویز حکام کے مطابق تفتان میں پاک ایران بارڈر کے ذریعے بلوچستان آنے والے ان زائرین کو 15 دن تک قرنطینہ میں رکھا گیا جس میں ان کی مکمل نگرانی کی گئی۔
لیویز حکام نے بتایا کہ تمام 1500 زائرین کی نگرانی کے دوران ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی کوئی مشتبہ کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد زائرین کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی دوسری جانب بلوچستان حکومت نے ایران سے آنے والے دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کو تفتان میں رکھنے سے انکار کردیا۔
بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ایران سے تفتان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے ان زائرین کو جن کا تعلق بلوچستان سے نہیں ہوگا انہیں بحفاظت متعلقہ صوبے کی سرحد تک پہنچا کر اس صوبے کی انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا۔ متعلقہ صوبے ان زائرین کا ٹیسٹ اور قرنطینہ میں رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے۔
کوئٹہ میں کورونا وائرس ٹیسٹ کٹس ختم
کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کٹس ختم ہوگئے ہیں کٹس کے خاتمے کے باعث ٹیسٹ میں مشکلات کا سامنا ہے جب کے اسلام آباد سے کٹس کی درخواست کی تھی لیکن اب تک نہیں پہنچی ہے اور آج کٹس کے موصول ہونے کا کہا گیا تھا لیکن اب کل کا کہا جارہا ہے،زرائع محکمہ صحت
اسسٹنٹ کمشنرعائشہ زہری نے نوٹسز جاری کر دئے
پاک ایران تفتان کوئٹہ شاہراہ پر تمام چلنے والے مسافر گاڑیوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کردیا ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین سے بھاری رقوم لے کرخفیہ طریقے سے کوئٹہ اور اندرون ملک پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروای کی جائے گی اور کوچز ٹو ڈی پک اپ سمیت تمام مسافر گاڑیاں زائرین کو غیر قانونی اور چوری چپکے سے لے جانے سے گریز کریں.
خلاف ورزی پر گاڑی ضبط اورگرفتاری بھی ہوسکتی ہے اسسٹنٹ کمشنرعائشہ زہری نے نوٹسز جاری کردیا۔

