Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • جنگ بندی کے بعد بھی پاک افغان بارڈر بند، دو طرفہ تجارت معطل

    جنگ بندی کے بعد بھی پاک افغان بارڈر بند، دو طرفہ تجارت معطل

    افغان جنگ بندی کے بعد آج بھی دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تجارت اور پیدل آمد و رفت بند رہی۔

    چمن میں بابِ دوستی اور خیبر میں طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں، جبکہ ٹرانزٹ کنٹینرز کی آمدورفت کے لیے مرحلہ وار کراسنگ فارمولا تجویز کیا گیا ہے۔باب دوستی پر بندش کے باعث پھلوں سے لدے 400 ٹرک اسپین بولدک میں پھنسے ہوئے ہیں، جن میں موجود انار، ٹماٹر اور انگور خراب ہو چکے ہیں۔جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے بھی 13ویں روز مکمل طور پر بند رہے۔

    کسٹم حکام کے مطابق تجارت کی بحالی کل استنبول میں متوقع پاک افغان مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے، جبکہ جھڑپوں سے متاثرہ تجارتی راستوں اور مقامات سے ملبہ اب تک نہیں ہٹایا جا سکا.

    امریکا کی تجارتی پالیسی کو کنٹرول نہیں کر سکتے، کینیڈین وزیرِ اعظم

    خواتین ورلڈ کپ: پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر

    جنگ بندی کے بعد بھی پاک افغان بارڈر بند، دو طرفہ تجارت معطل

    بھارت کا پاکستان کی سرحد کے قریب بڑی فوجی مشقوں کا اعلان

  • گوادر کے قریب نایاب بروڈز وہیلز کی موجودگی، ماہی گیروں نے ویڈیو بنا لی

    گوادر کے قریب نایاب بروڈز وہیلز کی موجودگی، ماہی گیروں نے ویڈیو بنا لی

    گوادر: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے قریب سمندر میں چار بروڈز وہیلز (Bryde’s Whales) کو ایک ساتھ تیرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جو پاکستان کے ساحلی پانیوں میں ایک نایاب منظر سمجھا جاتا ہے۔

    ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر پاکستان کے مطابق یہ وہیلز جمعہ کی صبح تقریباً 9 بجے ماہی گیروں کو سمندر میں نظر آئیں، جنہوں نے فوری طور پر ان کی ویڈیو بنا کر ماحولیاتی ماہرین کو بھیجی۔ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ترجمان نے بتایا کہ بروڈز وہیل عام طور پر گرم اور معتدل سمندروں میں پائی جاتی ہیں اور یہ مچھلیوں کے بڑے جھنڈ کے قریب تیرتی ہیں تاکہ اپنی خوراک حاصل کرسکیں۔ ان کا پاکستان کے پانیوں میں دکھائی دینا اس بات کی علامت ہے کہ ساحلی ماحولیاتی نظام اب بھی متوازن حالت میں موجود ہے۔

    پاکستان میں اس وہیل کی موجودگی کوئی نئی بات نہیں، تاہم یہ ایک نایاب واقعہ ضرور ہے۔ اس سے قبل نومبر 2023 میں بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی کے قریب ایک بروڈز وہیل کے پھنسنے کا واقعہ رپورٹ کیا گیا تھا۔ اس وقت مقامی ماہی گیروں اور ماحولیاتی کارکنوں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد اسے دوبارہ سمندر میں چھوڑا تھا۔ماہرینِ سمندری حیات کے مطابق، بروڈز وہیل عام طور پر 12 سے 16 میٹر لمبی اور 40 ٹن تک وزنی ہوتی ہے۔ یہ وہیلز تیز تیرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور زیادہ تر سرڈین، مچھلیوں اور چھوٹی جھینگا نما مخلوقات کو کھاتی ہیں۔

    ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے کہا ہے کہ ماہی گیروں کو ایسے مناظر کی ویڈیو بنانے اور رپورٹ کرنے پر سراہا گیا ہے تاکہ پاکستان کے ساحلی پانیوں میں پائے جانے والے سمندری جانداروں کا ریکارڈ برقرار رکھا جا سکے۔ماہرین نے عوام اور ماہی گیروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے نایاب سمندری جانداروں کو نقصان نہ پہنچائیں اور اگر کسی وہیل یا ڈولفن کے پھنسنے کا واقعہ پیش آئے تو فوری طور پر مقامی حکام یا ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان سے رابطہ کریں۔

  • افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مرحلہ وار بحالی ، کسٹمز نے طریقہ کار جاری کر دیا

    افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مرحلہ وار بحالی ، کسٹمز نے طریقہ کار جاری کر دیا

    ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مرحلہ وار بحالی کا باقاعدہ طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو آپریشن تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا، جس کا آغاز ابتدائی طور پر چمن بارڈر کے راستے کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں وہ 9 گاڑیاں کلئیر کی جائیں گی جو فرینڈشپ گیٹ بند ہونے پر واپس بھیجی گئی تھیں۔ دوسرے مرحلے میں نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) سے واپس آنے والی 74 گاڑیوں کا پراسیس مکمل کیا جائے گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تیسرے اور آخری مرحلے میں ہالٹنگ یارڈ میں کھڑی 217 گاڑیوں کو سرحد پار جانے کی اجازت دی جائے گی۔
    مزید بتایا گیا ہے کہ واپسی پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ عمل کو شفاف اور محفوظ بنایا جا سکے۔

  • بلوچستان میں حکومت سازی ،پی پی،ن لیگ کے مابین معاہدے کی بازگشت

    بلوچستان میں حکومت سازی ،پی پی،ن لیگ کے مابین معاہدے کی بازگشت

    بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان مبینہ ’’ڈھائی، ڈھائی سال‘‘ کے فارمولے کی بازگشت ایک بار پھر سنائی دینے لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان اقتدار کی مدت کی تقسیم سے متعلق اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ہیں۔

    مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ان کی مرکزی قیادت کی جانب سے بلوچستان حکومت کے لیے ’’ڈھائی، ڈھائی سال‘‘ کے معاہدے سے آگاہ کیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل نے اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت بن رہی تھی تو قیادت نے بتایا تھا کہ اقتدار کی شراکت داری کا تحریری معاہدہ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ڈھائی سال تقریباً مکمل ہونے والے ہیں، اس کے بعد سب کچھ واضح ہوجائے گا۔”

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ایسے کسی معاہدے کے وجود کی سختی سے تردید کی ہے۔ صوبائی وزیر آب پاشی میر صادق عمرانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ "بلوچستان میں حکومت سازی کے وقت کوئی تحریری یا زبانی معاہدہ نہیں ہوا تھا، پیپلز پارٹی اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔”انہوں نے مزید کہا کہ "اگر وفاق میں پیپلز پارٹی اپنی حمایت واپس لے لے تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم نہیں رہ سکتی، اس لیے بلوچستان میں حکومت کے مستقبل کا فیصلہ صرف پیپلز پارٹی کرے گی۔”

    پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی علی مدد جتک نے بھی کہا کہ "اگر واقعی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان ایسا کوئی معاہدہ ہوا ہے تو پھر اصولی طور پر ڈھائی سال بعد بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے، اور ہم بلوچستان کی حکومت (ن) لیگ کو دینے کے لیے تیار ہوں گے۔”

  • افغانستان میں پھنسے 5 ہزار پاکستانی تاحال واپسی کے منتظر

    افغانستان میں پھنسے 5 ہزار پاکستانی تاحال واپسی کے منتظر

    چمن میں پاک افغان سرحد بابِ دوستی 11ویں روز بھی تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند رہی، جبکہ افغانستان میں پھنسے 5 ہزار سے زائد پاکستانی شہری وطن واپسی کے منتظر ہیں۔

    کسٹم حکام کے مطابق بابِ دوستی کے دونوں اطراف ویزا اور پاسپورٹ پر سفر کرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد پھنسی ہوئی ہے۔ تاہم افغان باشندوں کو منتقل کرنے والی اور واپس آنے والی گاڑیوں کو آمدورفت کی اجازت دے دی گئی ہے۔سرحدی بندش کے باعث طورخم پر بھی دوطرفہ تجارت معطل ہے، جہاں کارگو گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت آنے والی ہزاروں گاڑیاں سیمنٹ، ادویات، کپڑا، تازہ پھل اور سبزیوں سمیت لاکھوں روپے کا سامان لے کر کھڑی ہیں۔

    اسی طرح جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ، شمالی وزیرستان میں غلام خان اور ضلع کرم میں خرلاچی کی سرحدیں بھی بدستور بند ہیں۔بارڈر سیل ہونے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ روزانہ افغانستان جا کر مزدوری کرنے والے سینکڑوں مزدور بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں

    پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف ریاست مخالف مواد پھیلانے پر مقدمہ درج

    شمالی کوریا کے میزائل تجربات، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

    پنجاب میں امن و امان کے لیے سخت اقدامات، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سمیت کئی فیصلے

  • وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں

    پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں پر وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان حکومت سامنے آ گئی

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ کے پی حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لےرہی تو ہمیں دےدیں، بلوچستان کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سامان درکار ہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں آئی جی کے پی کے حوالے کی تھیں مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا ہےکہ وفاق نے خیبرپختونخوا کو ناقص گاڑیاں دی ہیں

  • طورخم سرحد کھلنے کی تیاریاں مکمل،  تجارت آج بحال ہونے کا امکان

    طورخم سرحد کھلنے کی تیاریاں مکمل، تجارت آج بحال ہونے کا امکان

    پاک افغان کشیدگی کے باعث 10 روز سے بند طورخم تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

    کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم راہ داری آج کسی بھی وقت دوطرفہ تجارت کے لیے بحال کی جا سکتی ہے۔گزشتہ روز کسٹم عملہ طورخم ٹرمینل پر تعینات کر دیا گیا تھا، جبکہ کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر بھی نصب کیا گیا ہے۔تجارتی گزرگاہ کی بندش کے باعث امپورٹ، ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس کر رہ گئی تھیں، اور علاقے میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق طورخم کے ذریعے یومیہ اوسطاً 85 کروڑ روپے مالیت کی دوطرفہ تجارت ہوتی ہے، جو بندش کے دوران مکمل طور پر معطل رہی۔اگر حالات سازگار رہے تو آج کسی بھی وقت طورخم تجارتی راہ داری دوبارہ کھول دی جائے گی

    پاکستانی تکنیکی وفد دورے پر کابل پہنچ گیا

    ہنگری سمٹ: ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات منسوخ

    پیوٹن کی پرواز روکی جاسکتی ہے، پولینڈ کی روس کو وارننگ

    تحریک تحفظ آئین پاکستان” کی رجسٹریشن، درخواست دینے والی جماعتیں مکر گئیں

  • بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس بند، 85 ہزار افراد وطن واپس

    بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس بند، 85 ہزار افراد وطن واپس

    بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس مکمل طور پر بند کر دیے گئے۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق کوئٹہ اور قلعہ سیف اللّٰہ میں ایک، ایک، پشین میں 2 جبکہ لورالائی اور چاغی میں 3، 3 کیمپس بند کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کیمپوں میں تقریباً 85 ہزار افغان مہاجرین مقیم تھے، جنہیں متعلقہ حکام کی نگرانی میں وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی مجموعی تعداد تقریباً 5 لاکھ ہے، جو افغان کمشنریٹ میں درج ہیں۔

    ادھر کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔گزشتہ روز کارروائی کے دوران 3 ہزار 888 غیر قانونی افغان مہاجرین کو گرفتار کیا گیا، جنہیں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے

    تحریک لبیک پاکستان کے سو سودی اکاؤنٹس، 15 کروڑ کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف

    کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کی پہلی کامیابی، مفرور ملزم گرفتار

    طلال چوہدری کٰی کےپی حکومت پر تنقید: بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنا بچگانہ فیصلہ قرار

  • کوئٹہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین  کے خلاف کریک ڈاؤن، 200 سے زائد گرفتار

    کوئٹہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، 200 سے زائد گرفتار

    کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کے دوران 200 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کی گئیں جہاں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔انتظامیہ نے بتایا کہ گرفتار افغان باشندوں کو چمن منتقل کیا جائے گا، جہاں سے انہیں افغانستان بھیج دیا جائے گا۔حکام کے مطابق اب تک چمن کے راستے 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو واپس افغانستان بھجوایا جا چکا ہے۔دوسری جانب پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث 422 کنٹینرز سرحد پار نہ کر سکے.

    وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ

  • بلوچستان کے شہر خاران میں فائرنگ، ایس ایچ او  شہید

    بلوچستان کے شہر خاران میں فائرنگ، ایس ایچ او شہید

    بلوچستان کے شہر خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او خاران سٹی محمد قاسم شہید ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ کوئٹہ روڈ پر اسپتال کے سامنے پیش آیا، جہاں ایس ایچ او محمد قاسم ناکہ لگا کر گاڑیوں کی تلاشی میں مصروف تھے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او موقع پر شہید ہوگئے، تاہم دیگر اہلکار محفوظ رہے، جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    مقتول افسر کی میت سول اسپتال خاران منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس اور ایف سی نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے.

    صدر زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

    جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز: بابر اعظم کی اسکواڈ میں واپسی پر غور

    ہائڈرو ڈپلومیسی یا ہائڈرو پولیٹکس؟،افغانستان میں پانی کے منصوبے، پاکستان کی آبی سلامتی کو خطرہ

    افغانستان نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی خواہش ظاہر کردی