Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • اصغر بنگلزئی کا ساتھیوں سمیت مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان

    اصغر بنگلزئی کا ساتھیوں سمیت مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان

    بلوچستان سے براہوی قومی موومنٹ کے رہنما اصغر بنگلزئی نے ساتھیوں کے ہمراہ مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ کے صدر محمد ادریس، جنرل سیکرٹری میر شاہجہان گڑگناری، نائب صدر سردار سعود ساسولی، نائب صدر بابر مغل، صوبائی صدر ملی لیبر فیڈریشن میر شاکر خان، بخت کاکڑ، حافظ خلیل اللہ بڑیچ و دیگر موجود تھے۔

    اس موقع پر حافظ ادریس نے اصغر بنگلزئی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ میں بڑی تعداد میں شمولیت ہماری خدمت کی سیاست کے باعث ہے۔ بلوچستان میں عوام کا بڑھتا ہوا اعتماد ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے۔ ہم ایک نظریاتی جماعت ہیں اور نظریۂ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے، لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے اس نظریے سے روگردانی اختیار کی ہے۔

    اس موقع پر اصغر بنگلزئی نے کہا کہ میں مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔ مرکزی مسلم لیگ کا کردار ہمیشہ خدمت اور امن کا رہا ہے۔پاکستان کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہے، جبکہ بلوچستان میں بدامنی اور مسائل حل کرنے کے لیے اتحاد وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

  • پاک افغان سرحد چمن ،افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ،چار افراد زخمی

    پاک افغان سرحد چمن ،افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ،چار افراد زخمی

    کوئٹہ:پاک افغان سرحد چمن میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں

    چمن میں تعلیمی اداروں میں آج تعطیل اور پولیو مہم منسوخ کردی گئی، افغان فورسز نے چمن میں سول آبادی پربلا اشتعال فائرنگ کی،فائرنگ سے دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئےجنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان فورسز نے ویش منڈی اور اسپن بولدک میں افغان طالبان کے ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کی،پاکستان فورسز کی کاروائی میں دوافراد ہلاک دس زخمی ہوگئے،

  • سوشل میڈیا پروپیگنڈا سےنوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلے بڑھائے گئے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    سوشل میڈیا پروپیگنڈا سےنوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلے بڑھائے گئے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات کی خرابی کے پیچھے بھارتی ایجنسی “را” کا واضح کردار ہے۔

    وہ 17 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کو کیک کی طرح ٹکڑوں میں بانٹنا چاہتے ہیں۔ بلوچستان میں غیر متوازن ترقی کا غلط تاثر جان بوجھ کر پیدا کیا گیا۔ پہلا فراری کیمپ 21 جون 2002 کو قائم کیا گیا، جس سے دہشت گردی کو فروغ ملا،سوشل میڈیا کے پروپیگنڈا کے ذریعے نوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلے بڑھائے گئے، تاہم حکومت نوجوانوں کے گلے شکوے سننے کے لیے جامعات اور ہر فورم پر جا رہی ہے۔ علیحدگی پسند بھارت سے خوش ہیں مگر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، ناراض بلوچ کی اصطلاح دہشت گردی کو جواز فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی، جبکہ ملک دشمن عناصر کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا اور تقسیم کرنا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے۔ سیاست سے زیادہ اہم ریاست پاکستان ہے۔ بلوچستان حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی ذمے داری سمجھ کر اپنایا ہے اور اس بارے میں اس کا مؤقف دوٹوک اور واضح ہے ، بلوچ عوام کو بند گلی میں دھکیلا جا رہا ہے، جبکہ لاحاصل جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ گورننس کی بہتری اور اصلاحات کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں نمایاں بہتری سامنے آ رہی ہے،سیکیورٹی فورسز ایسے علاقوں میں کارروائیاں کر رہی ہیں جہاں دشمن اور دوست کی پہچان مشکل ہے۔واضح دشمن کے خلاف کارروائی آسان، لیکن اندرونی صفوں میں موجود دشمن سے نمٹنا زیادہ مشکل ہے، واضح دشمن کے خلاف حالیہ کارروائی پوری قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھی۔

  • بلوچستان کے غیور قبائل  کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی

    بلوچستان کے غیور قبائل کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی

    افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحدوں پر جارحیت پر خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان کے غیور قبائل نے بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا ہے

    برابچہ اور دلبندین کے غیور قبائل نے بارڈر پر جانے کیلئے اصرار کیا، غیور قبائل بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا اور اظہار یکجہتی کرنا چاہتے ہیں،افغانستان نے اگر دوبارہ جارحیت کی تو صرف پاک فوج ہی نہیں بلوچ عوام سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان کے لئے جان قربان کرنا باعث سعادت سمجھتے ہیں، افغانوں کو ہم نے بطور مہاجر مہمان نواز بنا کر رکھا، آج اگر افغانستان ہی ہم پر حملہ آور ہے تو ہمیں جواب دینا آتا ہے،مسلح افواج کے شانہ بشانہ رہ کر منہ توڑ جواب دیں گے،.

  • میجر سبطین حیدر شہید کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

    میجر سبطین حیدر شہید کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

    دہشت گردوں کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ڈیرہ بن میں ہونے والے خفیہ آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر (عمر 30 سال، تعلق ضلع کوئٹہ) کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

    نمازِ جنازہ میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشان امتیاز، ہلالِ جرات)، وفاقی وزیر اطلاعات، سینئر عسکری و سول افسران، اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ “فتنہ الخوارج یا کسی بھی گمراہ نظریے کے حامل گروہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہمارے شہداء کے خون نے اس عزم کو مزید مضبوط کیا ہے کہ ہم وطنِ عزیز پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہر فتنہ اور انتشار کے ایجنٹ کو ناکام بنائیں گے۔”

    میجر سبطین حیدر شہید کو ان کے آبائی علاقے کوئٹہ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق، شہید نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ڈیرہ بن میں بھارتی پراکسی تنظیم “فتنہ الخوارج” کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔ پاک فوج نے عزم دہرایا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ مشن جاری رہے گا۔

  • نصیرآباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، ملازم جاں بحق، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی

    نصیرآباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، ملازم جاں بحق، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی

    بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں پٹ فیڈر کینال کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں ریلوے کا ایک ملازم جاں بحق ہوگیا، جبکہ ریلوے لائن کو جزوی نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے جعفر ایکسپریس ایک بڑے حادثے سے محفوظ رہی۔

    پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر ٹائم بم نصب کیا تھا۔ یہ وہی پٹڑی تھی جس سے کچھ ہی دیر بعد جعفر ایکسپریس گزرنے والی تھی۔ تاہم دھماکا ٹرین کی آمد سے قبل ہی ہوگیا جس کے باعث ایک ممکنہ تباہ کن سانحہ ٹل گیا۔دھماکے کے فوراً بعد پولیس، لیویز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں واضح ہوا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول یا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

    ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور کے مطابق دھماکے سے ریلوے لائن کو جزوی نقصان پہنچا ہے، جب کہ ریلوے کے ایک ملازم کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ واقعے کے بعد مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کردی گئی اور جعفر ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کو قریبی ریلوے اسٹیشنوں پر روک لیا گیا۔محکمہ ریلوے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی شبہ عسکریت پسند عناصر پر ظاہر کیا جا رہا ہے جو ماضی میں بھی بلوچستان میں ریلوے ٹریکس کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرین سروس بحال کر دی جائے گی، جبکہ واقعے کے ذمے داروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • بلوچستان کے عوام کے لیے تجارت، عوامی روابط اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز

    بلوچستان کے عوام کے لیے تجارت، عوامی روابط اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز

    بلوچستان کے عوام کے لیے تجارت، عوامی روابط اور خوشحالی کے نئے دور کا آغازہو گیا

    پاک ایران سرحد پر بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں کٹاگر کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح کر دیا گیا،آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کٹاگر کراسنگ پوائنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی سمیت مقامی عمائدین، تاجر برادری نے بھر پور شرکت کی،کٹاگر کراسنگ پوائنٹ کو کھولنے کا فیصلہ دالبندین میں 2 جولائی 2025 کو گرینڈ جرگے میں کیا گیا تھا

    وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے مقامی لوگوں کے لیے راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا تھا ،کٹاگر راہداری بلوچستان کے سرحدی علاقے ماشکیل میں پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے میں اہم کردار ادا کرے گی، ایف سی بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ اور ایرانی حکام کے ساتھ قریبی رابطے، تعاون اور انتھک محنت سے تمام انتظامی امور مکمل کیے،مسلح افواج اور عوام کے بھر پور تعاون سے بلوچستان امن و امان اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے

  • ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 افراد گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 افراد گرفتار

    کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر کوئٹہ اور گوادر میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ اور کمپوزٹ سرکل گوادر نے کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں حاجی شریف، عبدالرحمن، ریاض اور نذیر احمد شامل ہیں، جنہیں کوئٹہ اور گوادر کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 1072 امریکی ڈالر، 5770 افغانی، 2485 ترک لیرا، 9 لاکھ انڈونیشین روپیہ، 5.3 ملین ایرانی ریال اور 27 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ ملزمان سے موبائل فونز اور 23 سے زائد چیک بکس بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے اور ان کے بینک اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی حوالہ ہنڈی ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی کا دورہ، طلبا سے انٹریکٹو سیشن

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی کا دورہ، طلبا سے انٹریکٹو سیشن

    پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) کا دورہ کیا اور طلبا و فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک تفصیلی سیشن کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، بلوچستان کی سیکیورٹی صورت حال، ”معرکۂ حق“ میں کامیابیوں، عوام و فوج کے باہمی تعاون اور سوشل میڈیا کے کردار پر گفتگو کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبا کو بتایا کہ پاک فوج ملکی دفاع کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود اور قومی ترقی کے لیے بھی سرگرم ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، قومی سلامتی کے اقدامات اور بلوچستان میں قیام امن کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔سیشن کے دوران طلبا نے سوالات کیے جن کے تفصیلی جوابات دیے گئے۔ طلبا اور فیکلٹی نے اس نشست کو معلوماتی اور بصیرت افروز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سیشنز نوجوانوں کی آگاہی بڑھانے اور فوج و عوام کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں مددگار ہیں۔

    طلبا نے ”معرکہ حق“ میں پاک فوج کی کامیابیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا اور فوج کی قربانیوں، نظم و ضبط اور دہشت گردی کے خلاف کردار کو سراہا۔سیشن کے اختتام پر طلبا اور فیکلٹی نے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    پاکستان کا ابھرتی معیشتوں میں دوسرا نمبر، دیوالیہ ہونے کے خدشات ختم

    برطانیہ میں غزہ سے متعلق مظاہرے، پولیس کو نئے اختیارات

    اسلام آباد پولیس کی کشمیریوں سے متعلق منسوب آڈیو جعلی قرار

    غزہ میں جنگ ختم نہیں ہوئی، مزید اقدامات درکار ہیں،امریکی وزیرِ خارجہ

  • بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کا مقامی قبائل پر حملہ، 4 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کا مقامی قبائل پر حملہ، 4 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان کے علاقے کورکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے پُرامن لوگوں پر حملہ کیا، جس کے بعد مقامی قبائل اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ چھڑ گئی۔

    اس تصادم میں 4 دہشتگرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، جبکہ مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور دو افراد زخمی ہوئے۔ دہشتگردوں نے مقامی قبائل کے بارہا اصرار کے باوجود علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا تھا۔ کلی آدم زئی کور کی خواتین نے بھی قرآن کا واسطہ دے کر انہیں جانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی، مگر دہشتگردوں نے مسلسل مقامی خواتین کو ہراساں کیا۔

    دہشتگردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظر قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں شدید جھڑپ ہوئی اور کئی حملہ آور مارے گئے۔

    اسرائیلی قید میں اسلام قبول کرنے والے اطالوی کارکن استنبول پہنچ گئے

    بیوروکریٹس کی اقسام .تحریر:ملک سلمان

    قطر حملے کے بعد حماس رہنما خلیل الحیہ پہلی بار منظر عام پرآگئے

    گلگت: نامعلوم حملہ آوروں کے متاز عالم دین اور ہائی کورٹ جج کی گاڑیوں پر حملے، 5 زخمی