الیکشن کمیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعداین اے 265 کوئٹہ کی نشست خالی قرا دے دی الیکشن ٹریبونل نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا تھا این اے 265 کوئٹہ پرلشکری رئیسانی نے قاسم سوری کے خلاف درخواست دائر کی تھی قاسم خان سوری کو الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلے کی روشنی میں ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔
Category: کوئٹہ
-
ایس ایس پی ٹریفک کی پریس کانفرنس
کوئٹہ: ایس ایس پی ٹریفک نذیر احمد کرد کی پریس کانفرنس کی ان کا کہنا تھا کے ہم نئے قوانین اور نظام متعارف کروایا رہے ہیں شہر کا سب سے بڑا مسئلہ پارکنگ کا ہے ڈبل پارکنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرنے پر تین گناہ چالان ہوگا غلط پارکنگ کرنے والے کی کاڑی کو بند کیا جائے گا شہر کی سڑکوں پر پارکنگ کے لیے ریڈ لاین لگائی جائے گی، ریڈ لاین کی خلاف ورزی کرنے والے کو دس ہزار چلان کیا جائے گا ہیلمیٹ کی پابندی نہ کرنے والوں کی موٹر سائیکل کو بھی بند کیا جائے گا شہر کے 5 چوراہوں پر ٹریفک سگنلز بحال کیے گئے ہیں سال کے دوران 83218 چلانوں کی مد میں 2 کروڑ 52 لاکھ 92 ہزار 650 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے 4 ہزار 190 گاڑیوں کے کالے شیشے اتارے گئے ٹریفک پولیس ایف ایم چینل کے لیے پیمرا کو درخواست دی گئی ہے، نذیر احمد کرد
-
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات
وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دونو ں صوبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی اسی طرح عزیز ہے جس طرح پنجاب کے عوام کی -انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہارٹیکلچر، سیاحت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اپنے بلوچستان کے لوگوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے -پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء و طالبات کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے –
پنجاب حکومت بلوچستان میں دل کا ہسپتال قائم کرے گیاس ضمن میں دو ارب روپے مختص کر دیئے گئے ہیں بلوچ بہن بھائیوں کی جو بھی خدمت ہو گی پنجاب پیچھے نہیں رہے گا- عثمان بزدار
اوکاڑہ میں میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی اصل حالت میں بحالی کیلئے فنڈز مہیا کر دیئے ہیں میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے سیاحت کے شعبے میں بھی دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا- عثمان بزدار بلوچستان کے وزیر اعلی کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی پنجاب میں آکر بہت پیار ملا ہے ترقی کے سفر میں ہم مل کر آگے بڑھیں گے -بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے سیاحت جیسے اہم شعبے کو نظر انداز کیا مقامی سیاحت کو فروغ دے کر معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی بحالی کے کام پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں – جام کمال خان
ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی چاکر اعظم رندکے مقبرے کی بحالی کے کام کے حوالے سے بریفنگ- صوبائی وزراء میاں محمودالرشید،میاں محمد اسلم اقبال، جہانزیب خان کھچی،ڈاکٹر یاسمین راشد،، محمد ہاشم ڈوگر، سردار حسنین بہادر دریشک،، سمیع اللہ چودھری، بلوچستان کے صوبائی وزراء نصیب اللہ خان مری، نور محمد، عزیز احمد جمالی، محمد عمرخان جمالی، بلوچستان و پنجاب کے وزراء اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے-
٭٭٭٭٭ -

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی لورا لائی دھماکہ کی شدید مذمت
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے لورالائی ضلع میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے،
بلوچستان کے لورا لائی ضلع میں دھماکہ، سکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکیورٹی اہلکارکی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے، جام کمال خان نے کہاکہ سیکیورٹی اہلکاروں نےدہشت گردوں کادلیری سےمقابلہ کیا، سیکیورٹی اہلکاروں نےجرات وبہادری کی اپنی روایات کو برقرار رکھا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی طرف سے شہید اہلکار کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے،
بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں
حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی
مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دھماکہ سے ایک سکیورٹی اہلکار شہید، تین زخمی ہو گئے ہیں، یہ دھماکہ لورا لائی علاقہ میں کوئٹہ روڈ پر واقع زراعت کالونی کے قریب ہوا ہے، کہا جارہا ہے کہ یہ خودکش دھماکہ تھا اور اس دھماکہ میں پولیس ایگل اسکواڈ کے ایک اہلکار کی شہادت کے ساتھ تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی اہلکاروں نے دو خودکش حملہ آوروں کا پیچھا کیا، اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا جبکہ دوسرے کو سکیورٹی اہلکاروں نے ہلاک کر دیا، دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور کوئٹہ روڈ کو ایف سی، لیویز نے گھیرے میں لے رکھا ہے، لورا لائی علاقہ میں پیش آنے والے اس واقعہ پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے متعلقہ اداروں سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے،
یہ بات بھی واضح رہے کہ ہفتہ کے دن بلوچستان میں ہی ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے چمن میں دھماکا ہوا تھا جس میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد شہید اور 20 زخمی ہو گئے تھے، چمن میں ہونیوالا دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے کا نشانہ جے یو آئی (ف) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رہنما مولانا محمد حنیف تھے جو زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے، اس واقعہ کی وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی و مذہبی لیڈروں نے مذمت کی اور شہداء کے بلندی درجات کی دعا کی تھی،
-

دہشت گرد صوبے کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،ملک روح اللہ خان ترین
ہرنائی۔ (اے پی پی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ملک روح اللہ خان ترین نے چمن بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں جمعیت علماء اسلام کے کزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف سمیت دیگربے گناہ افراد کی شہادت پرانتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے د عا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کو بلند کریں اورلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی صبروتحمل عطا فرمائے۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد صوبے کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن وہ اپنے ناپاک مذموم ارادوں میں ہرگز کامیاب نہیں ہونگے۔ صوبے کے عوام اپنے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے صوبے کے عوام مسلح افواج،ایف سی،پولیس اور لیویز فورس کے جوانوں کی عظیم قربانیاں ہیں جھنیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
-

ڈاکٹرقتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار
جیکب آباد۔ (اے پی پی)مختلف کاروائیوں کے نتیجے میں 52 اشتہاری اور 3 روپوش ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق
تھانہ صدر پولیس نے نو دن قبل تھانہ صدر کی حدود بولان پیٹرول پمپ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے ڈاکٹر شبیر بروہی کے قتل کیس کا اہم و مرکزی ملزم ساجد گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل برآمد جبکہ دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔دوسری جانب جیکب آباد پولیس نے ضلع بھر میں متعدد مقامات پر کارروائیوں کے نتیجے میں 03 روپوش اور 52 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ -

ڈیرہ مرادجمالی، ناکہ ظہور شہید مچھ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا افتتاح
ڈیرہ مرادجمالی۔ (اے پی پی) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی نے ناکہ ظہور شہید مچھ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا افتتاح کر دیا۔ کیمروں کی تنصیب سے چیکنگ کے عمل بہتری میں مدد ملے گی۔ آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ اور ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی کی خصوصی ہداہت پر پولیس کے ناکہ جات پر چیکنگ کے عمل کو موئثر بنانے کے حوالے سے تمام چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے تنصیب کا عمل جاری ہے۔ ایس پی بولان ارشاد احمد گولہ کی جانب سے ناکہ ظہور شہید مچھ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے چیکنگ کا عمل مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، چیک پوسٹ پر شکایتی بکس اور سائن بورڈ بھی آویزاں کیے گیے ہیں جس کے ذریعے عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں پولیس کے ذمہ دار آفیسران کے ساتھ فوری رابطہ کر سکیں گے، ان تمام اقدامات کا مقصد عوام کے مسائل کا فوری ازالہ اور دادرسی ہے۔ انھوں نے پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایت بھی دی کہ ہفتہ خوش اخلاقی کے حوالے سے عوام کے ساتھ اپنے روئیے کو مزید بہتر رکھیں، خصوصاً ضعیف العمر اور چھوٹے بچوں کے ساتھ بہتر انداز میں پیش آئیں تاکہ عوام میں پولیس کا مورال بلند رہے۔
-

وزیراعظم عمران خان کے خطا ب سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، ماہ جبین شیران
کوئٹہ۔(اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون وترقی نسواں ماہ جبین شیران نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطا ب کرکے حق خود ارادیت کے حصول کی پرامن جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کے حوصلے بلند کردئیے ہیں،عمران خان نے آر ایس ایس اور مودی کا بدنما چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے ساتھ اسلام کا آفاقی پیغام دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے،یہ بات انہوں نے ”ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان“(اے پی پی)سے گفتگوکرتے ہوئے کہی،پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون وترقی نسواں ماہ جبین شیران نے کہا کہ مسئلہ کشمیر،ناموس رسالت کے مسائل کو جامع انداز میں پیش کرکے وزیراعظم نے نئی تاریخ رقم کردی ہے اور حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر ہونے کا حق اداکردیا ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب پوری دنیا میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھارت کی غلامی سے آزاد ی حاصل کرینگے۔ماہ جبین شیران نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالم اسلام اور مسئلہ کشمیر پر مدلل اور تاریخی خطاب کرکے امت مسلمہ کا حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے اور وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے پوری دنیا میں ان کی حق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
-
بلوچستان ٹیم فالو آن کا شکار
ائداعظم ٹرافی’ بلوچستان ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی سنٹرل پنجاب کے521 رنز کے جواب میں بلوچستان 270 رنز بناکر آوٹ ہوگئی بلوچستان کے پہلے اننگز میں بالز کے بعد بیٹسمین بھی ناکام ہوئے اور سنٹرل پنجاب کو بلوچستان کیخلاف 250 رنز کی برتری حاصل ہےبلوچستان کی جانب سے مقامی پلیئر بسم اللہ خان نے سب سے زیادہ 85 رنز بنائے سنٹرل پنجاب نے دوبارہ بلوچستان کو بیٹنگ کی دعوت دیدی۔
-
ی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات
سبزل روڈ توسیع منصوبے کے متاثرین کے ایک وفد نے گزشتہ روز بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی، وفد میں شامل متاثرین کے سرکردہ اراکین میں آغا ظفر درانی ، حاجی عبدالطیف رند، محمد ایوب بنگلزئی، حاجی رحمت اللہ کاکڑ ،عبدالستار مینگل، میرفتح محمد رند، ریاض احمد بنگلزئی، ملک ناصر دمڑ، ملک عبدالغفور بنگلزئی، محمد طارق مینگل و دیگر نے بی این پی کے سربراہ کو توسیع منصوبہ کے حوالے سے اپنے تحفظات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فی مربع فٹ موجودہ مارکیٹ ریٹ کے حساب سے نہایت کم ہے جبکہ متاثرین کوصرف ایک دن کےنوٹس پہ جگہ خالی کرنے کے احکامات اور ضلعی انتظامیہ کے نامناسب رویے اور اس ناانصافی کے بارےمیں وفد نے انہیں آگاہ کیا۔ سردار اختر مینگل نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ عوام کے ساتھ اس ناانصافی کے ازالے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے.