کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے حب کی سنٹرل جیل گڈانی میں خاتون پولیس وارڈن کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق سینٹرل جیل گڈانی میں 3 روسی خواتین قیدیوں نے لیڈی کانسٹیبل کو دورانِ ڈیوٹی تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پر وزنی لوہے سے مہلک ضرب لگائی۔ قیدیوں نے تشدد کے بعد خاتون پولیس اہلکار کو گلے میں رسی ڈال کر قتل کردیا۔ 23 سالہ لیڈی کانسٹیبل زویا بنت یحییٰ گڈانی کی رہائشی تھی ایس ایچ او گڈانی کے مطابق یہ واقعہ رات گئے پیش آیا، لیڈی کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ روسی خواتین کے خلاف درج کیا جائے گا اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Category: کوئٹہ
-
خاتون پولیس وارڈن قتل
-

مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کا علامتی واک آوٹ
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان فلاحی وعطیاتی اداروں کی رجسٹریشن کا مسودہ قانون منظور کر لیا گیا، مبینہ غیر قانونی بھرتیوں پر کمیٹی نہ بنانے پر اپوزیشن اراکین نے علامتی واک آوٹ کیا۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت ایک گھنٹہ تیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔
مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میںبینک ، اور بھی بینک بیلنس ،فقیر بادشاہ سرکار
پوئنٹ اف آرڈر پر بات کرتے ہوئے اپوزیشن رکن ثناء بلوچ کا کہنا تھا کہ نیشنل کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام آئین کے خلاف ہے، ان کا کہنا تھا کہ سینڈک پروجیکٹ کے فیصلے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین
سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ ہماری تین نسلیں بھی ریکوڈک فیصلے کے پیسے نہیں دے پائیں گی، علاوہ ازیں محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں پر کمیٹی نہ بنانے پر اپوزیشن اراکین نے علامتی واک آوٹ کر دیا۔
اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے پوائنٹ آف آرڈر پربات کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم آئی ٹی ٹیم بے قاعدگیوں پر کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کچھ غلط ہوا تھا تو ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ بعد ازاں اسمبلی کا اجلاس دس اکتوبر سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیںگے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی
-
خواتین احتجاجا بلوچستان کے پارلیمان ہاوس کے باہر
کوئٹہ: بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کوئٹہ کے گرلز ہاسٹل پر پولیس نے دھاوا بول کر خواتین ہاوس آفیسرز کو زبردستی ہاسٹل سے باہر گھسیٹ پھینکا ہے۔ خواتین کے متبادل ہاسٹل کے مطالبے کو بھی مسترد کیا جا چکا ہے۔
خواتین احتجاجا بلوچستان کے پارلیمان ہاوس کے باہر دھرنا دیئے بیٹھی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہیکہ متبادل رہائش کی فراہمی تک دھرنا جاری رہیگا ہم پولیس اور BUMHS انتظامیہ کی بدمعاشی اور خواتین کی بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مظاہرین سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں دوبارہ فوری ہاسٹل کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ -

29 پرندوں کی وجہ سے 3 انسان گرفتار
کوئٹہ (اے پی پی) ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ لسبیلہ مقبول حسن دشتی کی خصوصی ہدایت پر فاریسٹ آفیسر اوتھل سید طارق شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مکران کوسٹل ہائی وے لیاری کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 شکاریوں کو گرفتار کرکے 29 کونج برآمد کرکے انہیں محکمہ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت چالان کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ لسبیلہ مقبول حسن دشتی نے اپنے دفتر میں دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ رواں سیزن کے دوران یہ ہماری دوسری کامیاب کاروائی ہے۔گزشتہ ماہ بین الصوبائی شکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاح ملی تھی کہ پشاور کے علاقہ کرک سے تعلق رکھنے والے شکاری غیر قانونی طور پر سائبریا سے آنے والے مہمان پرندوں کا شکار کررہے ہیں،جس پر ہم نے پٹرو لنگ پر مامور ٹیم کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے گئے شکاریوں سے آلات نیٹ سمیت 29 کونج برآمد کئے جن میں سے 12کونج گرمی کی وجہ سے مرگئے انہیں تحویل میں لیکر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے، مقبول حسن دشتی کامزید کہنا تھا کہ لسبیلہ میں کسی کو غیر قانونی شکار کرنے کی اجازت نہیں دینگے شکار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی جنگلی حیات اور سائبیریا سے آنے والے مہمان پرندوں کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا لسبیلہ کے مقامی لوگ باہر سے آنے والے لوگوں کی پشت پناہی کی بجائے محکمہ جنگلات لسبیلہ سے تعاون کریں،ا نہوں نے کہا کہ پرندوں کی نسل کشی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری وساری رہیں گی۔
-

صوبائی حکومت پسماندگی کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے بلوچستان کے صوبائی وزیر ریونیو نے بتا دیا
کوئٹہ۔07 اکتو بر (اے پی پی)صوبائی وزیر ریونیو بلوچستان میر سلیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے سے پسماندگی کے خاتمے اور عوام کی معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیئے ہر ممکن وسائل کو بروئے لا رہی ہے تمام علاقوں کو یکساں طور پر تر قی یافتہ بنانے کے لیئے مختلف ترقیاتی اسکیمات کی منظوری دے دی گئی ہے جن میں رو ڈ سیکٹر،ایجو کیشن،ہیلتھ،آب نوشی،ز راعت اور ایریگیشن سمیت دیگر عوامی مفاد عامہ کی ترقیاتی اسکیمات شامل ہیں حکومت کی بھر پو ر کوشش ہے کہ تر قیا تی عمل سے عوا م کے بنیادی مسائل احسن طریقے سے حل ہو سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا،میر سلیم خان کھوسہ نے کہا کہ محکمہ ریو نیو بورڈ میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کیا جا رہا ہے اور ریونیو ریکارڈ کو جدید طرز کے مطابق بنانے کے لیئے کوششیں کی جا رہی ہیں زرعی ریو نیو ٹیکس کی وصولی کے لیئے سختی سے احکامات جا ری کر دیئے گئے ہیں ماضی کے مقابلے میں اب کی بار زرعی ٹیکس کی وصولی میں بہتری آئی ہے، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں مو جودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ان سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیئے ہر ممکن وسائل کو خرچ کر رہی ہے ضلع صحبت پور میں بھی تر قیا تی کاموں کا آغازکر دیا گیا ہے شہری اور دیہی علاقوں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیئے مختلف اسکیمات پر کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ان تر قیا تی کاموں کی تکمیل سے علاقے کی تعمیر و ترقی میں بہتری آنے کے ساتھ عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحیح سمت میں جا رہی ہے مگر تنقید کرنے والے عوام کو کچھ نہیں دے سکتے عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں اور کسی کے سازش کا شکا ر نہیں ہوں گے بلکہ حکو متی پالیسیوں کے ساتھ مل کر اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔
-
کوئٹہ میں موسم سرد.
وادیٔ کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہو گیا جس کے ساتھ ہی شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
بلوچستان کے وسطی و جنوبی اضلاع میں بھی بارش کے بعد سے گرم علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔
وادیٔ کوئٹہ میں گزشتہ روز کی بارش اور ژالہ باری سے صبح کے وقت موسم سرد ہو گیا ہے، شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ روز مستونگ، لورا لائی، ہرنائی، خاران، تربت اور گوادر سمیت وسطی و جنوبی اضلاع میں بھی بارش و ژالہ باری ہوئی۔
بلوچستان میں بارشوں سے موسم صبح کے وقت سرد رہنے لگا ہے اور خنکی بڑھی ہے، صوبے کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے۔
آئندہ 24 گھنٹو ں کے دوران کوئٹہ، ژوب، قلات، لسبیلہ، گوادر، کیچ، آواران، خضدار، نصیر آباد، بولان، جھل مگسی، سبی، کوہلو، لورا لائی اور بارکھان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. -

سرحدی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا
چاغی۔ (اے پی پی)چاغی کے پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔تفصیل کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے تفتان و گرد و نواح سمیت سیندک اور پاک افغان سرحدی علاقے برآب چاہ و گرد و نواح سمیت چارسر میں بھی بارش ہوئی جبکہ ضلعی صدر مقام دالبندین میں گہرے بادل چھاگئے رہنے کے بعد شدید طوفانی ہوائیں چلتی رہیں جبکہ اس دوران ہلکی بارش بھی ہوئی۔طوفانی ہواؤں کے باعث آر سی ڈی شاہراہ پر حد نگاہ محدود ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ لوگ گھروں تک محصور ہوگئے۔
-

غیر قانونی طور پر ایران داخل ہونے والے 48 پاکستانی شہری لیویز حکام کے حوالے کہاں جانا چاہتے تھے بڑی خبر آگئی
چاغی۔ (اے پی پی)غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے مزید 48 پاکستانی شہریوں کو ایرانی حکام نے گرفتار کرکے ضلع چاغی میں تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد قانونی دستاویزات کے بغیر ایران کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے اور بہتر روزگار کی تلاش میں یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔لیویز حکام نے مذکورہ افراد کو مزید تحقیقات کی غرض سے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
-

لسبیلہ بس حادثہ 10 افراد جاں بحق 11 شدید زخمی، ہسپتالوں ایمرجنسی نافذ
کوئٹہ (اے پی پی) پسنی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ گہری کھائی میں جاگری، 10 افراد جاں بحق، 11 شدید زخمی، زخمیوں کو اورماڑہ ہسپتال میں طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل، زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک،سرکاری ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح پسنی سے کراچی جانے والی الجنید مسافر کوچ لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے 155 کلومیٹر دور بزی ٹاپ کے مقام پر ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد، تین خواتین اور دو کمسن بچے بھی شامل ہیں جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی اورماڑہ سے پاکستان نیوی اور دیگر ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ کیلئے روانہ ہوگئیں لاشوں اور زخمیوں کو اورماڑہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کراچی منتقل کردیا گیا زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے.
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پسنی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کے حادثہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئے مغفرت کی دعا کی، زخمیوں کی بہترین نگہداشت کیلئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کردئیے،انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو دیگر مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ -
ممنوعہ انجیکشن کوئٹہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔
کوئٹہ: مویشیوں کا دودھ بڑھانے کیلئے لگائے جانیوالے کروڑوں کے انجیکشن پکڑے گئے کسٹم نے مویشیوں کا دودھ بڑھانے کیلئے لگائے جانے والے کروڑوں روپے مالیت کے انجیکشن پکڑ لیے ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جانوروں کو لگائے جانے والے ممنوعہ انجیکشن کوئٹہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی کسٹم حکام نے بتایا کہ دبئی سے آنے والے مسافر طیارے سے 15 ہزار 454 انجیکشن برآمد کرلیے جن کی قیمت تقریباً ساڑھے 4 کروڑ روپے ہے اور کسٹم حکام کے مطابق ممنوعہ انجیکشن مویشیوں کا دودھ بڑھانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، انہیں لانے والے مسافر کا پتا لگا لیا گیا ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔