کوئٹہ۔(اے پی پی) کوئٹہ کے علا قے ایئر پورٹ روڈپردوکان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق،ملزمان فرار، پولیس کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کے علا قے ایئرپورٹ روڈ مسلم آباد کلی میں پرچون کی دکان پر اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ شرو ع کردی جس کے نتیجے میں نقیب اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش کو ورثاء کے حوالے کردی، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Category: کوئٹہ
-

چمن میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا
بلوچستان کے علاقے چمن میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،
بلاول بھٹو کا جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی تھانےمیں ایس ایچ اوسٹی چمن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، نامعلوم ملزمان کےخلاف درج مقدمےمیں قتل،اقدام قتل اوردہشتگردی کی دفعات شامل ہیں، واضح رہے کہ چمن میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے، بلوچستان میں چمن کے تاج باغ علاقہ میں دھماکا ہوا جس میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے زخمیوں میں جعمیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل تھے جو جاں بحق ہو گئے،
چمن دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، یہ دھماکہ چمن میں تاج روڈ پر دھماکا ہوا جس سے 10 افراد زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں سرانجام دیں، چمن بم دھماکہ پر وزیر اعظم عمران خان، شاہ محمود قریش، فردوس عاشق اعوان سمیت ملک بھر کی سیاسی، مذہبی وسماجی قیادت نے گہرے رنج و غم کا اظہا رکیا ہے،
بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں
-

رہنماجمیعت علمائےاسلام ف مولانامحمدحنیف کی نماز جنازہ
کوئٹہ : رہنماجمیعت علمائےاسلام ف مولانامحمدحنیف کی نماز جنازہ چمن میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں صوبائی ، قومی اسمبلی اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے.
واضح رہے کہ چمن دھماکے میں جے یو آئی ف کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہوئے اور 13 افراد زخمی ہو گئے تھے
دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی تھی ، دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھےچمن دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل
چمن دھماکا، ایک شخص جاں بحق،جے یو آئی ف کے رہنما سمیت دس افراد زخمی
-
چمن واقعے بعد بلوچستان کے حالات
بلوچستان:- پاکستان افغانستان بارڈر کے ساتھ بلوچستان کے شہر چمن میں کل بروز ہفتے کو ہونے والے دھماکے میں جمعیت علمإ اسلام کے مولوی محمد حنیف شہید ہوگئے جس کے بعد جمعیت انجمن تاجران اور مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے آج بلوچستان کے اکثر شہروں میں چمن واقعے کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کی کال دی گئی جس پر آج بلوچستان بھر میں ہڑتال جاری ہے اور کوئٹہ سبی چمن نوشکی میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں جب کے روڈوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے اور مختلف جگہ پر احتجاج جاری ہے۔
-

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی چمن بم دھماکے کی شدید مذمت
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے چمن بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے،
چمن دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کی طرف سے دھماکے میں مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ مولانا محمد حنیف ایک اچھےعالم دین اورنفیس انسان تھے، وزیراعلیٰ کی جانب سے ملوث عناصرکو فوری قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے، واضح رہے کہ چمن میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد شہید ہوئے ہیں، بلوچستان میں چمن کے تاج باغ علاقہ میں دھماکا ہوا ہے جس میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے زخمیوں میں جعمیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل تھے جو جاں بحق ہو گئے ہیں، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، یہ دھماکہ چمن میں تاج روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس سے 10 افراد زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں، سیکورٹی اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، زخمیوں کو ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،
بلاول بھٹو کا جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار
بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، اس دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقہ میں اس واقعہ کے بعد سخت غم اور افسوس کی کیفیت ہے،
-

ملیشاء میں لیویز فورس کے جوانوں کی پاسنگ آوٹ تقریب
نوشکی۔ (اے پی پی)نوشکی ملیشاء میں لیویز فورس کے جوانوں کی پاسنگ آوٹ تقریب میں کمانڈر لیویز ٹریننگ فورس کوئٹہ بلوچستان ریٹائرڈ کرنل محمد انور بلوچ کی شرکت کمانڈنٹ نوشکی ملیشاء محمد آصف اسٹنٹ کمشنر نوشکی ثوبان سلیم دشتی تحصیلدار نوشکی محمد عرفان اور لیویز و پولیس فورس کے دیگر آفیسران کے علاوہ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،لیویز فورس کے کیو آر ایف سی پیک اور دیگر شعبوں کے 148جوانوں نے پیشہ ورانہ عسکری تربیت مکمل کر لی،تقریب کے مہمان خاص ریٹائرڈ کرنل محمد انور نے بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعام تقسیم کئے اور پاسنگ آوٹ تقریب کے شرکا سے خطاب کیا۔
-

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں چار افراد اغوا ء، تلاش جاری
جیکب آباد۔ (اے پی پی)جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں چار افراد اغوا ہوگئے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل سے گزشتہ رات دو نوجوان وقار،عاقب کو خاتون کی آواز میں جھانسہ دیکر کندھ کوٹ کے علا قے کرمپور بلا کر اغوا ء کر لیا گیا ہے،جبکہ ایسی اطلاع قریبی تھانہ کرمپور کو دی گئی ہے،جبکہ ورثاء نے بتایا ہے کہ اغوا ء ہونے والے بچوں نے رابطہ کیا اورکہا کہ ہمیں ایک بند کمرے میں قید کر کے رکھا ہے اس کہ بعد فون بند ہوگئی،پولیس کا کہنا ہے کہ ہم فون ٹریس کر کے اغوا ء کاروں کو جلد پکڑ لیں گے۔دوسری جانب ٹھل کے قریب کریم بخش کھوسو کے مقیں فیض محمد پٹھان اور نظام الدین پٹھان کو پنو عاقل کے قریب سے اغواء کیا گیا ہے جس کی پولیس اور ورثاء دونوں نے تصدیق کی ہے۔
-

بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردی، چمن میں دھماکا
بلوچستان ایک بار دہشت گردوں کے نشانے پر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چمن میں تاج روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس سے 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں، اطلاع ملنے پر پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں،. سیکورٹی اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،
دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، زخمیوں کا ہسپتالوں میں علاج جاری ہے، دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے.
کوئٹہ میں تین دن قبل بھی دھماکا ہوا تھا جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے.
رواں ماہ پانچ ستمبر کو بھی کوئٹہ میں دہشت گردی کی واردات ہوئی تھی، یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں میں نجی ٹی وی کے رپورٹر اور کیمرہ مین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے تھے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک میں دھماکہ ہوا، پہلا دھماکہ سلنڈر دھماکہ تھا جس کی کوریج کے لئے میڈیا پہنچا تو موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہو گیا، دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں، سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا. دھماکوں سے آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
دھماکوں سے دنیا ٹی وی کے رپورٹر ابرار احمد اور کیمرہ مین رحمت علی بھی زخمی ہو گئے، ابرار کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہوئی تھی..
چار ستمبر کو مشرقی بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی نے سرچ آپریشن کیا تھا،
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران6دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشت گردوں میں خاتون خود کش بمبار بھی شامل تھی،کارروائی کےدوران ایک خودکش بمبارنے خود کو اڑا لیا، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا،سی ٹی ڈی اورحساس اداروں کا آپریشن 5گھنٹےتک جاری رہا .
کوئٹہ، خاتون سمیت دو مبینہ دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پرسی ٹی ڈی اورمبینہ دہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،سیکورٹی اداروں سی ٹی ڈی و دیگر کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری تھا، آپریشن کے دوران خاتون سمیت 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دو دہشت گردوں نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس بھی پہن رکھی تھیں، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے
دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلےمیں3اہلکارزخمی ہوئے
-

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار
این اے265، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قراردے دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لشکری رئیسانی نے قاسم خان سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تاے ،الیکشن ٹربیونل نے آج فیصلہ سنا دیا، این اے 265 سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کامیاب ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے نادرا رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ سنایا،
الیکشن ٹربیونل کی سربراہی جسٹس عبداللہ بلوچ نےکی الیکشن ٹربیونل نے این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ،بی این پی امیدوار لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا
-

اخترمینگل ایک بار پھر وفاقی حکومت سے ناراض، کہا کام نہیں کرنا کم از کم جواب تو دے دو
بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ وفاق بلوچستان کو صوبہ نہیں بلکہ اپنی کالونی سمجھتا ہے، بلوچستان کے مسئلے حل نہیں کیے جا رہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار اختر مینگل نے نوشکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ ہے لیکن حکومت کو بلوچستان میں دلچسپی نہیں، وفاقی حکومت کے ہم اتحادی ہیں لیکن اتحاد کے وقت جو معاملات طے پائے تھے ان میں سے صرف دو پر ابھی تک عمل درآمد ہوا ہے، وہ بھی مکمل نہیں بلکہ دس فیصد کے قریب ،حکومت بلوچستان کے مسئلے حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی
اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو بلوچستان کے 5 ہزار لاپتہ افراد کی فہرست دی تھی،لاپتہ افراد کی دی گئی فہرست کے مطابق ان میں سے 400 کے قریب افراد کو بازیاب کروا لیا گیا ہے، میرے سمیت بلوچستان کا کوئی بھی باسی وفاقی حکومت سے مطمئن نہیں، حکومت نے جو وعدے کئے تھے اگر وہ پورا نہیں کر سکتی تو کم ازکم ہمیں بتایا تو جائے ،جواب بھی نہیں دیا جا رہا اور کام بھی نہیں کیاجا رہا، ایسا کب تک چلے گا
بلوچوں کو لاٹھی یا بندوق سے ہانکنے کی کوشش کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہونگے، اختر مینگل
سرداراختر مینگل نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کی طرف سے سی پیک کے لئے ملنے والے 56 ارب میں سے صوبہ بلوچستان کو وفاقی حکومت نے ایک ارب بھی نہیں دیا ،ہم کب تک زیادتیاں برداشت کریں گے،