Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • بلوچستان میں دھماکہ۔

    بلوچستان کے علاقے پشین کلی ملیزی کے قریب زور دار دھماکے اور فائرنگ کی آواز سنائی دی گئی ہے اطلاع ہے کے ملیزئی علیزئی روڈ پر بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہیں زخمیوں کو فوری طبی امداد کوئٹہ ریفرر کردیا بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور دھماکہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا۔

  • اراکین سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ.

    صدر بلوچستان عوامی پارٹی وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کا چئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کامیابی پر اراکین سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ
    ۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری وفاقی وزراء چوہدری غلام سرور زبیدہ جلال وزیراعظم کی مشیر فردوس عاشق اعوان بلوچستان کے وزراء اراکین قومی اسمبلی اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی عشائیہ میں شرکت شرکاء کی جانب سے چئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو مبارک باد کامیابی اتحادیوں کی محنت کا نتیجہ ہے جسکے لیۓ جمہوری اور سیاسی راستہ اپنایا گیا وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان بلوچستان عوامی پارٹی چئیرمین کی حمایت پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کی مشکور ہے وزیراعلئ جام کمال خان.

  • بگٹی ہاؤس کوئٹہ کا فیصلہ۔

    عدالت نے بگٹی ہاوس کوئٹہ کا فیصلہ نواب میر عالی بگٹی کے حق میں سنا دیا ہے، یاد رہے نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کے وفات کے بعد نوابزادہ شاہ زین بگٹی کوئٹہ بگٹی ہاوس میں رہ رہے تھے جس کے بعد نواب میر عالی بگٹی نے عدالت میں درخواست دائر کیا تھا جس کا فیصلہ نواب میر عالی بگٹی کے حق میں آگیا ہے

  • بلوچستان میں کی نیب نے بڑھی کروائی۔

    نیب بلوچستان نے سابق مشیرخزانہ خالد لانگو، سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے فرنٹ مین سہیل مجید شاہ کی38کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کی رہن زرعی اراضی ضبط کرکے حکومت بلوچستان کے حوالے کر دی،ترجمان نیب بلوچستان (اے پی پی) بلوچستان خزانہ کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے نیب بلوچستان نے سابق مشیرخزانہ خالد لانگو، سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے فرنٹ مین سہیل مجید شاہ کی38کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کی رہن زرعی اراضی ضبط کرکے حکومت بلوچستان کے حوالے کر دی۔ ترجمان نیب بلوچستان کے مطابق ڈی سی صحبت پور کو متعلقہ زمین کی زرعی آمدن سرکاری خزانے میں جمع کروانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ قومی احتساب بیورو بلوچستان نے بلوچستان خزانہ کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو،سابق سیکرٹری خزانہ مشاق رئیسانی کے فرنٹ مین ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ کی پلی بارگین کی بقایا رقم کی عدم ادائیگی کی صورت بطور ضمانت لی گئی 38کروڑ20لاکھ روپے مالیت کی 388ایکڑ رہن زرعی اراضی ضبط کر کے حکومت بلوچستان کے حوالے کر دی جبکہ ڈی سی صحبت پور کو متعلقہ زمین کی زرعی آمدن سرکاری خزانے میں جمع کروانے کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔واضح رہے کہ بلوچستان خزانہ کیس کے مرکزی ملزمان کے فرنٹ مین سہیل مجید شاہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے 96کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کروانے کے لئے پلی بارگین کی درخواست دی۔ملزم نے درخواست کی معزز عدالت اور مجاز حکام کی منظوری کے بعد 46کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے جبکہ 50کروڑ روپے مالیت کی زمینیں رہن رکھوائیں تاہم بقایا رقم جمع کروانے کی مدت گزر جانے کے بعد نیب بلوچستان نے ضلع صحبت پور میں واقع 388ایکڑ زمین قبفہ میں لے کر بحق سرکارحکومت بلوچستان کو قبضہ منتقل کر دیا۔ مزید برآں 419ایکڑ کی مزید رہن زرعی زمین کو بھی ضبط کر کے حکومت بلوچستان کے حوالے کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔واضح رہے پلی بارگین کی رقم جمع نہ کروانے کی صورت احتساب عدالت کے واضح احکامات موجود ہیں جن کی روشنی میں ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

  • کوئٹہ دکانیں سیل ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری کو طلب کر لیا۔

    کوئٹہ میں دکانیں سیل کرنے کا معاملہ ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری کو طلب کرلیا دکانیں سیل کرنے پر چیف سیکریٹری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا اور بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کوئٹہ شہر میں دکانیں سیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی درخواست گزاروں کی جانب سے نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ پیش ہوئے جب کے سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اگلی تاریخ پر چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا اور سماعت ملتوی کردی۔

  • گرفتار جاسوس کی تصویر جاری، بھارتی خفیہ ایجنسی را نے بھیجا تھا بلوچستان

    گرفتار جاسوس کی تصویر جاری، بھارتی خفیہ ایجنسی را نے بھیجا تھا بلوچستان

    بلوچستان میں گزشتہ روز پکڑے گئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کی تصویر جاری کر دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے ایک اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس اور دہشت گرد پکڑا گیا ہے جس کا نام راکھی راج بتایا گیا ہے. یہ انڈیا کا رہنے والا اور بلوچستان میں تخریب کاری و جاسوسی کے سپیشل مشن پر تھا،

    پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اسے کافی عرصہ سے نظر میں رکھے ہوئے تھی جسے انٹرسیپٹ ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سمیت کئی جاسوس اور دہشت گرد پکڑے جاتے رہے ہیں،

  • کوئٹہ دھماکہ کا مقدمہ درج۔

    کوئٹہ باچاخان چوک سٹی تھانے کے قریب کل ہونے والےبم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے (اے پی پی) کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک میں سٹی تھانے کے قریب بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ اوسٹی کی مدعیت میں درج ہوا۔ مقدمہ میں انسداد گردی ایکٹ، قتل اور اقدام قتل وغیرہ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونیوالے دھماکے میں 5 افراد شہید اور 32 زخمی ہوئے تھے، زخمی افراد ٹراما سینٹرسول ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

  • نیب بلوچستان کا بڑھا اقدام۔

    نیب بلوچستان نے کرپشن کی نذر رقم کرپٹ عناصر سے وصول کرکے حکومت بلوچستان کے حوالے کر دی ہے قومی احتساب بیورو بلوچستان نے محکمہ تعلیم اور محنت و افرادی قوت میں کرپشن کی نزر ہونے والے ,084 7,455روپے کرپٹ عناصر سے وصول کرکے حکومت بلوچستان کے حوالے کر دیئے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان فرمان اللہ نے رقم کی ریکوری کا چیک سیکرٹری خزانہ بلوچستان نورالحق بلوچ کے حوالے کیا۔
    واضح رہے لوٹی گئی رقم محکم محنت و افرادی قوت کے سابق سیکرٹری اور محکمہ تعلیم کے استاد سے نیب کی تحقیقات اور عدالت کی منظوری سے پلی بارگین کی صورت میں وصول کی گئی۔ تمام قانونی ضابطے کی کاروائی کے بعد لوٹی گئی رقم کا چیک بلوچستان حکومت کے حوالے کر دیا گیاہے۔

  • کوئٹہ، دھماکے کا مقدمہ درج ،دہشت گردی کی دفعات شامل

    کوئٹہ، دھماکے کا مقدمہ درج ،دہشت گردی کی دفعات شامل

    کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

    نیب کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی کامیابی، 2 ارب 12 کروڑبرآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لیاقت بازار میں دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایس ایچ او کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں دہشتگردی ایکٹ،قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل ہیں.

    جعلی اکاؤنٹ کیس میں نیب کو ملی بڑی کامیابی، ملزمان پلی بارگین کرنے کو تیار

    واضح رہے کہ گزشتہ روزدھماکے میں 5 افراد شہید،32 زخمی ہوئے تھے . دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، دھماکہ اس وقت ہوا جب علاقہ میں رش تھا اور لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔

    سرگودھا یونیورسٹی کا غیرقانونی کیمپس اور لوٹ مار،نیب متحرک، طلباء کیلئے خوشخبری

    این آئی سی ایل کیس کے مرکزی ملزم محسن حبیب کی گرفتاری کا حکم

  • بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما کی کی مذمت۔

    بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ساجد جسکانی نے کوئٹہ میزان چوک میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوۓ کہا کے یہ دہشتگردی کی ایک انتہائی بزدلانہ اور وحشیانہ کارروائی ہے۔ نہتے معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر گہرا دکھ اور افسوس ہے بزدلانہ دہشت گردی کے نتیجے میں‌ زخمی ہونے والے شہریوں‌ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔