Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • کوئٹہ میں تاریخی یکجہتی کشمیرجلسہ، بھارت کی تمام سازشیں ہوئیں ناکام

    کوئٹہ میں تاریخی یکجہتی کشمیرجلسہ، بھارت کی تمام سازشیں ہوئیں ناکام

    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچ قوم نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا تاریخی جلسہ کر کے مودی کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، اس ضمن میں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی بلوچ قوم نے ایک شاندار یکجہتی کشمیرجلسہ کا انعقاد کیا، جلسہ کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال تھے، جلسہ میں بلوچستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں، سماجی جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنان نے شرکت کی ،جلسہ میں کوئٹہ سے تاجر برادری، وکلاء، علماء، طلبا سمیت تمام تر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیا.

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ کوئٹہ شہر میں جلسہ گاہ اور ریلیوں کے راستوں پر پولیس اور ایف سی کے اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، جشن آزادی اور یکجہتی کشمیر ریلی کے حوالے سے بینرز، پوسٹرز، پمپلیٹس، قومی پرچم اور کشمیری پرچموں سے کوئٹہ شہر کو سجایا گیا تھا، سارا دن کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے لوگ ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچتے رہے، شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے، جلسہ کے شرکاء کشمیریوں سے یکجہتی اور مودی کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے،

    جلسہ گاہ میں پنڈال کے دائیں طرف پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے بڑے پرچم ایک ساتھ لگائے گئے تھے، جلسہ کے شرکاء کے لئے پنڈال میں کرسیاں لگائی گئی تھی، مقررین کے خطابات کے دوران شرکاء کشمیریوں‌ سے ہکجہتی کے لئے نعرے لگاتے رہے،

    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے یکجہتی کشمیر جلسہ کی کوریج کے لئے انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود ہے،کوئٹہ میں ہونے والے تاریخی جلسہ نے یہ پیغام دیا کہ بھارت کی بلوچستان کے خلاف سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی، بلوچستان ہے تو پاکستان ہے اور اہل بلوچ پاکستان کی شہہ رگ کشمیر کو بچانے کے لئے متحد و بیدار ہیں،.

    مقررین نے اپنے خطابات کے دوران کہا کہ کشمیر کے مسلمان اکیلے نہیں ، بلوچستان کے ہزاروں افراد ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مظلوم مسلمانوں بہت ظلم ہو رہا ہے۔ بلوچستان کے لوگوں کے دلوں میں کشمیریوں کا درد موجود ہے .

  • بلوچستان کے عوام بھی کشمیریوں کے ساتھ ہیں، جام کمال

    بلوچستان کے عوام بھی کشمیریوں کے ساتھ ہیں، جام کمال

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کوئٹہ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ آزادی سے زندگی گزار رہے ہیں مگر بھارت میں کشمیریوں زندگی اجیرن ہے، بلوچستان کے لوگ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

    دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، بعد ازاں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے علاوہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے گا کر شرکاء تقریب کے خون کو خوب گرمایا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ماضی کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جب برصیغر کے مسلمانوں نے آزادی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ آج کا دن پاکستانیوں نے کشمیریوں کی جدو جہد سے منسلک کیا ہے آج بلوچستان سے پیغام گیا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتیں ہوئیں ، بلوچوں کا خون گرا،بلوچستان سمیت ملک بھر میں میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں .

  • کوئٹہ یوم آزادی و یوم یکجہتی کشمیر جلسہ۔

    یوم آزادی و یوم یکجہتی کشمیر جلسہ کی تیاریاں مکمل گراؤنڈ کرسیوں سے بھر دیا گیا اور چاروں طرف سے کشمیر اور پاکستانی جھنڈوں سے سج چکا۔کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے کوئٹہ کے ہاکی گراونڈ میں آج 3:00 بجے عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا ہے جس سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان صاحب، چیرمین سینٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، زمرک خان اچکزئی، عبدالخالق ھزارہ، حاجی علی مدد جتک،
    جمیعت علماء اسلام کے رہنما مفتی عبدالرحمان۔ انجمن تاجران، علماء،وکلاء خطاب کرینگے۔ بلوچستان کے تمام اضلاع سے شرکاء ریلیوں کی شکل میں جلسہ میں شرکت کرینگے۔

  • کوئٹہ عظیم الشان یکجہتی مشترکہ جلسہ۔

    کوئٹہ میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ہاکی گراؤنڈ کوئٹہ میں عظیم الشان یکجہتی مشترکہ جلسہ منعقد کیاجارہاہے 14اگست کو کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کےلئے ہاکی گراؤنڈ کوئٹہ میں سہ پہر 3بجے عظیم الشان یکجہتی مشترکہ جلسہ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں صوبے کی تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی۔ جلسہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، صوبائی وزراء زمرک خان اچکزئی، عبدالخالق ہزارہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی علی مدد جتک، جے یو آئی کے رہنما مفتی عبدالرحمن، انجمن تاجران کے نمائندے، علمائے کرام، وکلاء نمائندے اور دیگر سیاسی وقبائلی عمائدی بھی خطاب کریں گے۔ جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع سے شرکاء ریلیوں کی صورت میں جلسہ میں شریک ہوں گے۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان نے عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی۔

    کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان کے عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن جہاں ہم سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قربانی کے فرض کی ادائیگی کرنے جارہے ہیں وہاں ہم نے اپنی عبادات میں کشمیری عوام پر جاری ظلم وستم کے خاتمے اور ان کی تحریک آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کرنا ہیں اور اپنی خوشیاں کشمیری بھائیوں کے نام کرنی ہیں جو ظالم بھارتی افواج کے مظالم، محاصروں اور کرفیو کی وجہ سے اپنے مذہبی تہوار اور خوشیاں منا نہیں سکتے، عیدالاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ آج کا دن نہ صرف ہمیں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا درس دیتا ہے بلکہ صبروتحمل اور ایثار کی تعلیم بھی دیتا ہے جس کی موجودہ وقت میں بے انتہا ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ملک کو درپیش چیلنجز سے کامیابی سے نمٹنا چاہتے ہیں تو ہمیں سنت ابراہیمی کو مشعل راہ بناکر اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گذارنے اور اپنے اندر برداشت وقربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا۔ اس طرح ہم شدت وانتہا پسندی کی سوچ کو بھی شکست دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہم سے یہ تقاضا بھی کرتا ہے کہ عوامی نمائندے اور صاحب ثروت افراد اپنی خواہشات اور اپنے غیر ضروری اخراجات کو محدود کرتے ہوئے اضافی وسائل مستحق افراد کی فلاح وبہبود کے لئے بروئے کار لائیں اور اپنی خوشیوں میں معاشرے کے پسے ہوئے طبقات، غریبوں اور ناداروں کو بھی شامل کریں اور جو لوگ عید کی خوشیاں منانے کی استطاعت نہیں رکھتے ان کی مدد کریں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ قربانی کے جذبے سے سرشار قوموں اور معاشروں کو کبھی زوال نہیں آسکتا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں ملک اور صوبے میں امن واستحکام اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ شہداء کشمیر کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا جبکہ انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید کی عبادات میں ملک اور صوبے میں امن واستحکام اور ترقی کی خصوصی دعائیں مانگیں، وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ کشمیر کی آزادی کی تحریک کو کامیاب کرے اور ہمارے ملک، صوبے اور عوام کو ہمیشہ اپنے حفظ وامان میں رکھے اور معاشرے میں انتشار اور فساد پیدا کرنے والے افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی ہماری کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔

  • کوئٹہ تیز بارش۔

    کوئٹہ، آدھا گھنٹہ کی تیز رفتار طوفان بارش سے کوئٹہ کے تمام سڑکیں زیر آب اگائیں پانی گھروں ، دکانوں میں داخل ہوگئے میونسپل کارپوریشن کی ناکامی اور سیوریج سسٹم کا پول کھل گیا کچھ ارسا پہلے کروڑوں کے نالے ناکام پانی روڈوں میں جمع ہوگنے سے پیدل گزرنے والوں کو شدید مشکلات عید کی شاپنگ پر عائیں عورتیں اور بچے اسی گندے پانی سے اپنی مدد آپ گذرنے پر مجبور۔

  • 14 اگست کو پاکستان زندہ بادہ وقادینیت مردہ باد ریلی کیچی بیگ سے نکالی جائے گی.

    14 اگست کو پاکستان زندہ بادہ وقادینیت مردہ باد ریلی کیچی بیگ سے نکالی جائے گی،صاحبزادہ سلطان محمد سرمد القادری (اے پی پی)مرکزی امیرپاکستان تحریک باھو کے صاحبزادہ سلطان محمد سرمد القادری72 ویں یوم آزاد ی 14 اگست کو پاکستان زندہ بادہ وقادینیت مردہ باد ریلی کیچی بیگ سے نکالی جائے گی۔14 اگست 1947ء کا دن ہمیں مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کے عظیم خواب، قائداعظم محمد علی جناح کے پختہ ارادے اور برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔جو انہوں نے ایک آزاد پاکستان کے حصول کے لئے دیں تاکہ ہر فرقہ و طبقہ اپنے عقیدے اور ثقافتی روایات کے مطابق اس ملک میں زندگی بسر کرسکیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ سلطان محمد سرمد القادری نے کہاکہ 14اگست اس عہد کے تجدید کا دن ہے کہ ملک خداداد پاکستان ہمیں بیش بہا قربانیوں کے عوض ملا ہے جو کہ ہمارے آباؤ اجداد نے اسے حاصل کرنے کے لیے دی تھیں۔ اب یہ ناصرف ہماری بلکہ نوجوان نسل کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آزادی کی اس نعمت کو ہمیشہ کے لئے قائم ودائم رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی کے لئے خلوص نیت، حوصلہ اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ 14 اگست کو پاکستان زندہ بادہ وقادینیت مردہ باد ریلی آستانہ عالیہ دامن باھو گلی حق باھوگلی شاہوانی کیچی بیگ سریاب روڈ کوئٹہ سے صبح 10 بجے نکالی جائے گی۔تما م کارکنوں ریلیمیں بھرپورشرکت کرے۔

  • بلوچستان کوئٹہ میں بھارت کی کشمیر میں جارحیت بربریت کے خلاف ریلی کا انقاد۔

    تحریک محبان آزادی جمو کشمیر کی جانب سے بھارت کی جارحیت بربریت اور کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کے خلاف بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بھارت کو اس بلوچستان سے پیغام دیا جس کے بارے میں بھارت کہتا ہے کے اگلا قدم بلوچستان ہوگا بلوچستان کی غیرت مند اور محب وطن قوم نے کشمیر ریلی کا انقاد کیا اور مظاہرہ میں لوگوں کا بھرپور جوش و خروش اور جذبہ دیکھنے میں آیا مظاہرے میں مختلف شعبوں۔ سول سوسائٹی۔ تاجر برادری۔ اسٹودنتس۔ وکلاء۔ اور قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی. شرکاء اور قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی شرکاء نے کشمیر سے اپنی بھرپور محبت کا اظہار کیا اور کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کشمیر بنےگا پاکستان، ہم بھارت سے لیں گے آزادی کی فلک شگاف نعروں سے کوئٹہ کی فضا گونج اٹھی بلوچستان کی عوام نے اپنے کشمیری بھائیوں بھرپور محبت اور ہمدردی کا اظہار کیا مظاہرہ کوئٹہ کی محتلف شاہراوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پر اختتام پزیر ہوا جہاں مختلف رہنماوں نے خطاب کئے اور بھارت کے خلاف بھرپور نفرت کا اظہار کیا اور کہا کے اب مسلہ کشمیر کا حل مزاکرات سے ممکن نہیں بلکہ کشمیر کی آزادی صرف جنگ کی صورت میں ہی ممکن ہے ہم پاکستانی بلوچستان کی لوگ اپنے کشمیریوں کی ہر طرح سے مدد کرنے کی لئے تیار ہیں ہم ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کا بھارت سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنا ایک حوصلہ افزاء قدم ہے تاہم ابھی اور بہت سے اقدامات باقی ہیں۔

  • کوئٹہ میں سرکاری بکرا منڈی قائم کر دی گئی۔

    کوئٹہ میں قربانی کے جانور کلو کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں قیمت 410 روپے کلو مقرر محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے سرکاری بکرا منڈی قائم کر دی گئی جہاں اس سال قربانی کے جانور قیمت 410 روپے کلو رکھی گئی ہے۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی میں لائیو اسٹاک کا حصہ 53 فیصد ہے، لیکن اسے نظر انداز کیا گیا۔ شعبے کی ترقی اور کانگو وائرس کے خاتمے کے لئے چینی ماڈؒل سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اگلے سال تک کانگو وائرس کا خاتمہ کر دیں گے۔ اس سلسلے میں گزشتہ سال چائنا کے دورے بھی کئے تھے۔ڈی جی لائیو اسٹاک غلام حسین کا کہنا ہے کہ صوبے میں کانگو سے بچائو کے لئے اب تک چار لاکھ سے زائد جانوروں کو اسپرے کیا گیا ہے۔ صرف کوئٹہ میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد قربانی کے جانوروں کو اسپرے کیا گیا۔سیکرٹری لائیو اسٹاک دوستین جمالدینی نے کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ کوئٹہ کے شہریوں کے لئے قربانی کے جانوروں کی کوئی کمی نہیں۔ بلوچستان سے جانوروں کی دوسرے صوبوں کو سپلائی اچھی روایت اور منافع بخش ہے۔

  • کوئٹہ مشن چوک دھماکے کامقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج.

    پولیس(اے پی پی) کوئٹہ مشن چوک دھماکے کا مقدمہ درج،مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ او قائدآباد کی مدعیت درج کرلیا، پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ مشن روڈ پر دھماکے کا مقدمہ درج مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ او قائد آ باد کی مدعیت میں درج ہواہے،ایف آئی آر نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج ہوئی،مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ، قتل،اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں،مشن چوک پرگذشتہ روز ہونیوالے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور13زخمی ہوئے تھے،دھماکے میں زخمی ہونیوالے 5زخمی سول ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، زیرعلاج زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔