کوئٹہ:- صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے میزان چوک بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے طبی امداد میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے، صبح صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے دھماکے کی رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی اور مزید کہا کے صوبے میں بدامنی پھیلانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے،سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی مزید سخت کریں نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن ہے، پاک فوج، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کو شکست سے دوچار کر رکھا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ۔
Category: کوئٹہ

کوئٹہ میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 36 سے زائد زخمی
کوئٹہ: دشمن نے پھر لہو لہو کردیا ، کوئٹہ کے میزان چوک کے قریب سٹی تھانہ کے سامنے دھماکے سے5افراد جاں بحق اور 36 سے زائد زخمی ہو گئے۔سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میںلے لیا ہے.
دوسری طرف ترجمان سول اسپتال کوئٹہ وسیم بیگ کے مطابق سول اسپتال میں 36 سے زائد زخمی افراد کو منتقل کیا گیا جس میں سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
کوئٹہ سے ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت انتہائی نازک ہے۔ دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
https://twitter.com/kochaiAfghaan/status/1156215298128850944ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، دھماکہ اس وقت ہوا جب علاقہ میں رش تھا اور لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔
ریسکیوذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ کوئٹہ کے سول اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فوری طلب کر لیا گیا تھا۔
کوئٹہ دھماکہ۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ شہر کے مین بازار سٹی تھانے کے قریب دھماکہ کی اطلاعت متعدد افراد زخمی ہونے کا خدشہ ہے مزید تفصیلات کا انتظار۔
مولانا فضل الرحمٰن کا رہنماء مولوی عبدالرحیم بازئی کی وفات پر اظہار تعزیت.
کوئٹہ۔(اے پی پی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن منگل کو سابق صوبائی وزیر بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مولوی عبدالرحیم بازئی مرحوم کی رہائش گاہ پرگئے اور ان کے مرحوم کے انتقال پر ان کے خاندان سے اظہار افسوس وہمدردی کا اظہار کیا۔سابق وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان، رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین حاجی نواز کاکڑ،حاجی اصغر ترین اور دیگر پارٹی رہنماء بھی مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ تھے۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سابق صوبائی وزیر بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مولوی عبدالرحیم بازئی کے انتقال پر ان کے بیٹوں،بھائیوں اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مولوی عبدالرحیم بازئی نے کھٹن اور مشکل دور میں جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے لوگوں دینی مدارس کے طلباء اور علماء کرام کی خدمت کا فریضہ بخوبی سرانجام دیا ان کی دینی خدمات اور پارلیمانی جدوجہد جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔
بلوچستان حکومت شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے.
پاک فوج کے تربیتی طیارے کا حادثہ بڑا سانحہ ہے
صوبائی وزراء کی ”اے پی پی“سے گفتگو
(اے پی پی)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حاجی نور محمد دمڑ، وزیربلدیات سردار صالح بھوتانی،وزیرخوراک وبہبود آبادی سردار عبدالرحمن کھیتران،مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی اور مشیر ایکسائز وٹیکسیشن محمد نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت راولپنڈی میں طیارے کے حادثے کے شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے،پاک فوج کے تربیتی طیارے کا حادثہ بڑا سانحہ ہے اور ہم حادثے میں شہید ہونے و الے پاک فوج کے افسران اور شہریوں کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کرتے ہیں۔ منگل کو ”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزراء نے پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے پر افسوس اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت پاک فوج کے افسران اور شہریوں کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔بیوروکریسی میں تقرر وتبادلے
بلوچستان (اے پی پی) محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم ونسق کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بشیر احمد بازئی کمشنر ژوب ڈویژن کا تبادلہ کرکے انہیں ممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم مقررکیا گیا جبکہ تقرری کے منتظر سہیل الرحمن بلوچ کو کمشنر ژوب ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے،نیاز احمد نیچاری کو چیف کنٹرولر گورنمنٹ پرنٹنگ اینڈ سٹیشنری ڈیپارٹمنٹ کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔دریں اثناء سید مہراب شاہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور کو تبدیل کرکے انہیں محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم ونسق رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا طیارہ حادثہ پر افسوس۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا راولپنڈی کے قریب پاکستان ایوی ایشن کے طیارے کے حادثے پر اظہارافسوس
(اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کے طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے افرادکے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہے،اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کے قریب پاکستان ایوی ایشن کے طیارے کے حادثے پرانتہائی دکھ اور افسوس ہوا،انہوں نے کہاکہ وہ طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہیں اورپسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔کرپشن کا الزام ثابت نہ ہونے پرسابق فوڈ کنٹرولر باعزت بری.
کوئٹہ انٹی کرپشن کورٹ کی جج میڈم ارم نیازی کی عدالت نے کرپشن کا الزام ثابت نہ ہونے پر محکمہ فوڈ پنجگور کے سابق اسسٹنٹ کنٹرولر قادر داد کو باعزت بری کرنے کا حکم دیا قادر داد محکمہ فوڈ میں بطور اسسٹنٹ کنٹرولر پنجگور تعنات تھے جسکی ریٹائر منٹ کے بعد ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا تھا سماعت کے بعد عدالت نے ملزم قادر داد کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کرنے کا حکم دیا قادر داد کی جانب سے کیس کی پیروی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے کی.

بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کاروائی کی رپورٹ جائزہ اجلاس میں پیش
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا اجلا س ہوا جس میں ایف اے ٹی ایف کی سفار شات پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا .
کالعدم تنظیموں کیخلاف حکومتی کاروائی میں تیزی، کس کے خلاف مقدمہ درج ہوا؟ اہم خبر
ایف اے ٹی ایف، بلیک لسٹ سے بچنے کیلیے پاکستان کا بڑا قدم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آئی جی پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے سفارشات پر عمل درآمد کی پیش رفت پربریفنگ دی گئی .بریفنگ مٰیں بتایا گیا کہ بلوچستان میں ایف اے ٹی ایف کی 11 سفارشات پر عمل درآمد جاری ہے.
ایف اے ٹی ایف اجلاس کے موقع پر عبدالرحمان مکی کو گرفتار کر کے بیرونی آقاوں کو خوش کیا گیا:یحییٰ مجاہد
اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے اثاثہ جات کی ضبطگی،منجمد جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس پربھی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں بتایا گیا کہ ضبط ،منجمداثاثہ جات اوراکاؤنٹس کی مزید تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی قائم کردی گئی ہے ،این جی اوزاوراین پی اوزکی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کے طریقہ کا ر کے جائزے سے متعلق بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنر اپنے اضلاع میں کام کرنے والی این جی اوز کا ڈیٹا تیار کریں گے.
این جی اوز کے خلاف پنجاب حکومت نے کیا بڑا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ ا یف اے ٹی ایف کی سفارشات پرعمل ہمارےاپنےمفادمیں بھی ہے.
پاکستان میں کن ممالک کی این جی اوز کام کر رہی ہیں؟ اہم خبر آ گئی
پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی تیز کرنے کا حکم
کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب حکومت نے کاروائی کی تفصیلات بتا دیں
کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس اور سکول حکومتی تحویل میں
کالعدم تنظیموں سے روابط، گیارہ مزید تنظیموں پر حکومت نے پابندی لگا دی
کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے این جی اوز کی رپورٹ بھی مانگی تھی اور سونے کا کاروبار کرنے والوں کے حوالہ سے بھی ڈیمانڈ کی تھی کہ سونے کی خریدوفروخت پر ادائیگیاں نقد کیش کی بجائے بینک سے ہونی چاہئے
بلوچستان، مختلف حادثات اور واقعات میں 5 افراد جاں بحق۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت، قدم جان اور نصیب خان کے نام سے کر لی گئی۔لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
ضلع خضدار میں ٹریفک حادثے کے دوران دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ ارہ لک کے مقام پر پیش آٰیا جہاں ایک ٹرالر اور گاڑی کے درمیان تصادم ہوا۔ لیویز کے مطابق گاڑی لسبیلہ جا رہی تھی۔
جب کے ضلع بارکھان کے علاقے بغاو میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لیویز نے حملہ آور کو دامان کے علاقے سے اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

