کوئٹہ :- وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے نوشکی میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے سات سالہ بچے سے زیادتی اور بعد میں قتل کرنے والے ملزم کو ضلعی انتظامیہ نے نوشکی کے قریبی علاقے برابچہ سے گرفتار کیا ملزم کی گرفتاری پر ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر نوشکی ، اسسٹنٹ کمشنر نوشکی اور لیویز فورس کے اقدامات قابل ستائش ہیں ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقائی سطح پر انٹیلی جنس ٹیسٹ کاروائی کی گئی 7 سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کے ملزم کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی ملزم کو آئین اور قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناؤنی جرم کا ارتکاب نا کرے اور ایسے لوگ ہمارے معاشرے کے لئے بد نما داغ ہیں،مقتول بچے کے والدین کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں، صوبائی وزیر داخلہ
Category: کوئٹہ
کوئٹہ ہنہ اڑک کوئٹہ میں کئی افراد زخمی
کوئٹہ ۔ ہنہ اڑک میں دو مسلح گروہوں کے مابین تصادم۔ درجنوں افراد زخمی نتظامیہ دونوں مخالف گروپس کو سول اسپتال لے آئی۔ شعبہ حادثات میں دونوں گروپ گتھم گتھا ہو گئے لیویز انتظامیہ ملزمان چھوڑ کر فرار ہو گئے
دونوں مخالف گروپس نے شعبہ حادثات کو میدان جنگ میں تبدیل کردیا ۔ طبی آلات اور شعبہ حادثات میں موجود سامان سے ایک دوسرے پر حملہ کر دیا جس کے بعد سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ کا شعبہ حادثات میدان جنگ میں تبدیل ۔ جھڑپوں کے دوران شعبہ حادثات میں شدید توڑ پھوڑ ۔ میڈیکل اسٹاف کو بھی چوٹیں لگیں ہے ہنہ اڑک انتظامیہ نے شدید غفلت کا مظاہرہ کیا ہے دونوں مخالف گروپس کو بغیر کسی سیکورٹی کے اسپتال لاکر خود فرار ہو گئے ہیں صورتحال سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو آگاہی دے دی گئی ہے مشتعل افراد نے شعبہ حادثات میں توڑ پھوڑ کی اور شدید نقصان پہنچایا ہے۔قلعہ عبداللہ لیویز لاک اپ توڑنے کی کوشش ناکام ہوگئ۔
18 مئ کو پکڑے گئے خطرناک ڈاکوں جو اغوا برائے تاوان اور گاڈی چھیننے کی وارداتوں میں ملوث بتائے گئے ہیں قلعہ عبداللہ لیویز لاک اپ میں سرنگ بنا کر بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے جسے لیویز اہلکاروں نے بروقت کاروائ کر کے قیدیوں کو فرار ہونے سے بچالیا تحصیل دار قلعہ عبداللہ نے فورا کاروائ کرتے ہوئے ڈاکووں کو چمن لیویز جیل منتقل کردیا ہے۔

کوئٹہ رحمانیہ مسجد میں دھماکے کا مقدمہ درج
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جمعہ کی نماز کے وقت مسجد میں ہونیوالے دھماکے مقدمہ درج کر لیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میںہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے. جس میں قتل،اقدام قتل اورانسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا،دھماکے میں زخمی ہونے والے میں سے 6 سول اور 2 بی ایم سی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ باقی زخمی ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ہونیوالے دھماکے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو ئے . جمعہ کے وقت نمازی مسجد میں جمع تھے ،مسجد رحمانیہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو گئے جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئے .کوئٹہ کی رحمانیہ مسجد میں نماز جمعہ کے وقت دھماکہ ہوا جس کے بارے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد مسجد کےاندرمنبرکےقریب رکھا گیا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق پشتون آباد دھماکےمیں دو سےڈھائی کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیاگیا ہے
بلوچستان میں پھر دہشت کردی
بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں ایف سی کمانڈنٹ کے قافلے پر دھماکہ ہوا اطلاعات کے مطابق چمن کے علاقے شیلا باغ کے قریب کمانڈنٹ ایف سی چمن اسکوارڈ کے قافلے کے قریب موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کمانڈنٹ ایف سی محفوظ رہے تاہم دھماکہ کے نتیجے میں ایف سی کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر کوئٹہ منتقل کر دیاگیا ہے۔
حکومت سمندر کنارے کھڑی ہے، کبھی بھی ڈوب سکتی ہے قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل
حکومت کے نمائندے اپنے حلقے کا دورہ نہیں کرسکتے وہ پورے صوبے کے مسائل کیا حل کرینگے بلکہ جو اپنے دفتروں میں بھی دوسروں سے پوچھ کرجاتے ہیں ان سے مسائل حل ہونے کی امیدیں بہت کم ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے بدھ کے روز لسبیلہ کے صدر مقام شہر اوتھل میں بی این پی مینگل کے رہنما قاضی نور الحق بلوچ کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم قاضی نور الحق بلوچ نیپ کے دور سے ہمارے ساتھ رہے ہیں اور اپنے ایک ہی موقف پر قائم تھے بی این پی مینگل نے جب یہاں پہلے بھی الیکشن لڑا تو اس دوران بھی مرحوم قاضی نور الحق بلوچ نے بہت جدوجہد کی تھی انہوں نے کہا کہ آجکل لوگ ایسے پارٹیا ں تبدیل کرتے رہتے ہیں جیسے کپڑے تبدیل کیئے جاتے ہیں مگر مرحوم قاضی نور الحق بلوچ نے کبھی بھی پارٹی تبدیل نہیں کی، مشکل حالات یعنی مارشل کے دور میں بھی وہ ہمارے شانہ وبشانہ رہے اب ان کی کمی کو نہ صرف خاندان محسوس کررہا ہے بلکہ بی این پی مینگل بھی مرحوم کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریگی ۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا بلاول بھٹو کے افطار ڈنر کی دعوت ایک دن قبل دی گئی اور میں کافی مصروف تھا جس کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکا جبکہ ہماری پارٹی کی نمائندگی جہانزیب جمالدینی نے شرکت کرکے کی اب عید کے بعد مولانا فضل الرحمن کی جانب سے بلائی جانیوالی آل پارٹیز کانفرنس کے شرکت کی دعوت ملی تو ضرور شرکت کرونگا اور اپنا ایجنڈا سامنے رکھیں گے مگر ہمارا ایجنڈا الگ ہے اور اپوزیشن کا ایجنڈا الگ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دیئے جانیوالے چھ نکات کی مدت بھی قریب آتی جارہی ہے تو ایسا سمجھے کہ حکومت بھی سمندر کے کنارے پر کھڑی ہے جو کبھی بھی ڈوب سکتی ہے نرگ ڈھورے کا کام اللہ تعالیٰ نے کروایا ہے اور جو کہتے ہیں کہ ہم نے کروایا ہے تو پہلے بھی وفاق اور صوبے میں رہ چکے ہیں اس دوران پھر یہ کام کیوں نہیں ہوا بہرحال میں یہی کہتا ہوں کہ نرگ ڈھورے کا کام اللہ پاک نے کرایا ہے اور عوام کے مسائل وہ حکومت حل کرسکتی ہے جس میں جراَت ہوں۔ بلوچستان میں ہر حکومت نے ترقی کے دعوئے کیئے ہیں مگر وہ ترقی آج تک کسی کو نظر نہیں آتی ہے بلکہ ہر ایک نے حکومت سے کھیلا ہے اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے جراَت چاہیے موجودہ حکومت میں ہ میں جراَت نظر نہیں آتی ہے ۔
اختر مینگل نے یہ بھی کہا کہ وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی اور وزیرخارجہ بھارت شسما سوراج کے ملاقات کے بعد اگر دونوں طرف سے مذاکرات ہوتے ہیں تو اچھی بات ہے ۔
کوئٹہ مسجد دھماکہ میں بارود کہاں چھپایا گیا تھا، افسوسناک خبر آ گئی
کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد مسجد کے اندر منبر کے پاس رکھا گیا تھا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کی رحمانیہ مسجد میں نماز جمعہ کے وقت دھماکہ ہوا جس کے بارے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد مسجد کےاندرمنبرکےقریب رکھا گیا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق پشتون آباد دھماکےمیں دو سےڈھائی کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیاگیا ہے.
واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ہونیوالے دھماکے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو ئے .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے وقت نمازی مسجد میں جمع تھے ،مسجد رحمانیہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو گئے جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں.
کوئٹہ مسجد دھماکہ سے بری خبر۔
کوئٹہ کے علاقہ پشتون آباد میں دھماکہ ہوا اطلاعت کے مطابق رحمانیہ مسجد میں زور دار دھماکہ ہوا دھماکے میں 14 افراد زخمی ہونے کی اطلاعت ہیں مسجد میں جمعہ کی دوران ہوا ہے۔

کوئٹہ دھماکہ میں امام مسجد شہید، تیرہ افراد زخمی
کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ہونیوالے دھماکے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان شہید ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے وقت نمازی مسجد میں جمع تھے ،مسجد رحمانیہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان شہید ہو گیا جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں.
واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں جمعہ کو ایک بار پھر دہشت گردوں نے وار کیا ہے. مسجد میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں

کوئٹہ ایک بار پھر دہشت گردوں کے ٹارگٹ پر، مسجد میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں جمعہ کو ایک بار پھر دہشت گردوں نے وار کیا ہے. مسجد میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹئ ادارے اور ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں. پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں تیرہ افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے سے مسجد کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے. دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے


