کوئٹہ کے علاقہ اچکزٸی ٹاون پشتون باغ میں دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعت ہے زخمی ہونے والے افراد کو بی ایم سی منتقل کیا گیا ہے۔
Category: کوئٹہ
بلوچستان کے بجٹ کی تیاریاں
-بلوچستان بجٹ کی تیاریاں، حجم 4 سو ارب روپے تک ہونے کا امکان خبر کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کل حجم چار سو ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے جس میں غیر ترقیاتی مد میں تین سو ارب روپے جبکہ ترقیاتی مد میں سو ارب روپے کی رقم مختص کی جائے گی۔ اس خبر کے مطابق آئندہ مالی سال کا صوبائی بجٹ رواں مالی سال کے بجٹ کی طرح خسارے کا بجٹ ہوگا۔
صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اضافے کے مطابق ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ صوبائی ریونیو کو 15 ارب سے بڑھا کر30 ارب روپے تک کیا جائے۔ اس کے علاوہ بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایت پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا جس کے تحت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم، صحت، امن وامان اور آبنوشی کی اسکیمات کو ترجیح دی جائے گی ۔ اسی طرح آئندہ مالی سال کے بجٹ میں معدنیات کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔کوئٹہ بلیلی کے پاس چار افراد زخمی
کوئٹہ بلیلی کسٹم کے قریب روڈ ایکسڈنٹ ہوا ہے ایکسیڈنٹ میں چار افراد زخمی ہوۓ ہیں زخمیوں کو ایمبولینس کے زریعے ہسپتال منتقل کیا جارہا ھے۔
بلوچستان اسمبلی اپوزیشن جماعتوں کا بڑھا اعلان
بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں کا کوئٹہ میں شٹر ڈا ﺅن ہڑتال کا اعلان
بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ میں شٹر ڈان ہڑتال کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نے کوئٹہ میں شٹر ڈان ہڑتال کا اعلان کر دیا، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 17 مئی کو شٹر ڈان اور احتجاجی مظاہرہ ہوگا، ہڑتال مہنگائی، ترقیاتی بجٹ کے لیپس، اور بد امنی کے خلاف کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا 80 فی صد ترقیاتی بجٹ لیپس ہو گیا، بارشوں سے نقصانات کے ازالے کے لیے کوئی پیکیج نہیں دیا گیا۔ملک سکندر نے کہا آئندہ مالی سال کے ترقیات بجٹ سے بھی کوئی توقع نہیں، این ایف سی ایوارڈ ابھی تک لٹکا ہوا ہے، صوبے میں امن و امان دن بدن خراب ہوتا جا رہا ہے، اس تناظر میں اپوزیشن نے مل کر ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کوئٹہ میں فائرنگ
کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر خالق شہید تھانے کی حدود میں دکان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی اطلاعت کے مطابق ایک شخص جاں بحق جبکہ تین شخص زخمی ہوگئے ہیں۔
محکمہ خزانہ کے سئنیر ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر برطرف
کوئٹہ ۔ حکومت بلوچستان نے کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر محکمہ خزانہ کے سئنیر ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر اور سب اکاؤنٹنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے دونوں افسران نے 3.400ملین روپے کے ریلیز آرڈر میں جعل سازی کرتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اور دونوں افسران کے خلاف قائم محکمانہ انکوائری میں الزام ثابت ہوگیا ہے اور سیکرٹری خزانہ نے برطرفی احکامات جاری کر دئیے ۔ برطرف ہونے والوں میں سئنیر ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر نصیر آباد محمد فضل اور سب اکاؤنٹنٹ لورالائی محمد اکبر شامل ہیں ۔

بلوچستان ،دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین مزدور جاں بحق
بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، مسلح افراد کی فائرنگ سے تین مزدور جاں بحق ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے نصیبر آباد منجھو شوریٰ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک مزدور زخمی ہو گیا ہے. جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت گنگلی، ارجی اور میرماچھی کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق ٹنڈو آدم سندھ سے ہے جو بلوچستان میں مزدوری کے لئے آئے ہوئے تھے. واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس موقع پر پہنچ گئ ،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے علاقے کی سیکورٹی مزید سخت کر دی ہے.
بلوچستان عوام پارٹی کے مرکزی دفتر میں ملاقات
آج بلوچستان عوام پارٹی کے مرکزی دفتر میں روبینہ شاہ سمیرا خان ثمینہ خان مینا بلوچ ثنادورانی رابیہ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے آئی ہوئی خواتین نے سردار نوراحمد خان بنگلزی سے ملاقات کی جس میں پارٹی کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی خاص کر خواتین کے جو مسائل ہیں اس پر تفصیل سے بات چیت ہوئی اس میں روبینہ شاہ نے ایک تجویز پیش کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ایم این اے میڈم زبیدہ جلال اور ایم پی اے میڈم بشرارند کے ساتھ مختلف اضلاع کے دورے کریں گے خاص کر جہاں پر خواتین کو زیادہ مسئلہ ہوتے ہیں یعنی دارالامان جیلوں میں جو خواتین ہے ان کی جومسلے ہے ان کو حل کرنے کی کوشش کریں گے اور اسی طرح جن علاقوں میں خواتین کے مسلے ہوینگے ان علاقوں کا دورہ کریں گے اور اس میں دارالامان سے لے کر پھر جیل میں جو خواتین کے جو مسلے ہونگے ان کے مسئلہ حل کریں گے اور پارٹی کا تمام خواتین نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال صاحب پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سیٹلائیٹ ٹاؤن دھماکہ کی مذمت ،دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوت کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال
سیٹلائیٹ ٹاؤن دھماکہ کی مذمت ،دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوت کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان.
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سیٹلائیٹ ٹاؤن مارکیٹ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کا بھر پور مقابلہ کریں گے. پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے. انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا. یاد رہے کہ اس دھماکے میں اب تک چار پولیس اہلکاروں کی شہادت جبکہ سویلین سمیت 11 زخمی ہیں. انہوں نے زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی.کوئٹہ سیٹلائیٹ ٹاؤن دھماکہ میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد چار ہو گئی
کوئٹہ دھماکہ، شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 4 ہو گئی سیٹلائیٹ ٹاؤن مین مارکیٹ میں موٹرسائیکل پر نصب بم کے پھٹنے سے ایک پولیس وین تباہ ہوگئی، جس میں 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ میں پولیس و سویلین زخمیوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے.
گوادر پی سی ہوٹل کے حملے کے ٹھیک دو دن کوئٹہ میں حملہ ہو گیا. شہداء کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ.

