Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • مستونگ میں باغ میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    مستونگ میں باغ میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں ایک باغ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو مستونگ اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ دھماکے کی آواز دور دراز علاقوں میں بھی سنی گئی۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • دہشتگردوں نے تربت کے علاقہ بلیدہ سے معصوم بلوچ شہری کو اغوا کرلیا

    دہشتگردوں نے تربت کے علاقہ بلیدہ سے معصوم بلوچ شہری کو اغوا کرلیا

    فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے تربت کے علاقہ بلیدہ سے معصوم بلوچ شہری کو اغوا کرلیا

    بلیدہ کے گلی باہوٹ بازارسے بلوچ شہری امام ولد حسن کے اغوا سے ایک بارپھر فتنہ الہندوستان کی شرپسندی کا پردہ چاک ہو گیا،مغوی کے اہلخانہ نے تربت پریس کلب میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ؛تین موٹر سائیکلوں پرسوار چھ دہشت گرد گزشتہ روز امام ولد حسن کوزبردستی اپنے ساتھ لے گئے،امام حسن کا کسی سے کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی نہیں ،وہ ایک سادہ طبیعت اوربے قصورشہری ہے،اس واقعہ کے بعد پورا خاندان شدید خوف اورکرب میں مبتلاہے اورامام حسن کی جلد بحفاظت واپسی کا منتظرہے،

    بلوچ شہری امام حسن کی اہلیہ نے حکام سے شوہرکی جلد بازیابی اورملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،فتنہ الہندوستان بلوچ عوام اور ان کے امن، ترقی اور جان و مال کے بدترین دشمن ہیں

  • بلوچستان کی خیرالنساء صوبے کی بیٹیوں کو کھیل کے میدان میں آگے لانے کے لیے سرگرم

    بلوچستان کی خیرالنساء صوبے کی بیٹیوں کو کھیل کے میدان میں آگے لانے کے لیے سرگرم

    بلوچستان کی پہلی خاتون کرکٹ کوچ، خیرالنساء صوبے کی بیٹیوں کو کھیل کے میدان میں آگے لانے کے لیے سرگرم ہے

    بلوچستان کی روایتی اور ثقافتی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے خیرالنساء صوبے کی پہلی خاتون کرکٹ کوچ بن گئی ہیں، جو بلوچستان کی بیٹیوں کو کھیل کے میدان میں آگے لانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔خاتون کرکٹ کوچ خیرالنساء بلوچ نے کہا کہ انہیں بلوچستان کی پہلی خاتون کرکٹ کوچ ہونے کا اعزاز حاصل ہے، جو ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے خواتین کو کھیلوں کے میدان میں آنے کے مواقع اور حوصلہ فراہم کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے۔کرکٹ اکیڈمی کی کھلاڑیوں نے اپنی کوچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خیرالنساء بہت اچھے انداز میں ان کی تربیت کرتی ہیں اور ہر کھلاڑی کی صلاحیتوں پر خصوصی توجہ دیتی ہیں۔

    خیرالنساء کی کاوشیں بلوچستان کی خواتین کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کے لیے نہ صرف مواقع فراہم کر رہی ہیں بلکہ دیگر لڑکیوں کے لیے بھی ایک مثبت مثال بن رہی ہیں۔

  • دکی میں ترقیاتی منصوبوں سے بنیادی سہولیات میں نمایاں بہتری

    دکی میں ترقیاتی منصوبوں سے بنیادی سہولیات میں نمایاں بہتری

    دکی: بلوچستان کے ضلع دکی میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری ہے، جہاں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت سال 2026 کے فیز ون اور فیز ٹو میں مجموعی طور پر 683.53 ملین روپے کی لاگت سے 45 ترقیاتی منصوبے مکمل کر لیے گئے۔

    ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی مؤثر نگرانی میں مکمل ہونے والے ان منصوبوں میں مقامی آبادی کی ضروریات کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا گیا۔ ترقیاتی منصوبوں میں صحت، تعلیم، صاف پانی کی فراہمی، واٹر سپلائی، سولرائزیشن، اسکولوں کی تزئین و آرائش، انتظار گاہوں کی تعمیر، پختہ گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر سمیت مختلف عوامی فلاحی منصوبے شامل ہیں۔ان منصوبوں کی تکمیل سے دکی کے ہزاروں شہری مستفید ہو رہے ہیں جبکہ علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوام کے معیارِ زندگی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔

    مقامی عمائدین اور شہریوں نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر ایف سی بلوچستان (نارتھ)، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ علاقے میں ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

  • پشین میں منشیات تیار کرنے والی فیکٹری پر سکیورٹی فورسز کا چھاپہ،منشیات تلف

    پشین میں منشیات تیار کرنے والی فیکٹری پر سکیورٹی فورسز کا چھاپہ،منشیات تلف

    بلوچستان میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع پشین کے علاقے یارو میں سکیورٹی فورسز نے منشیات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں منشیات اور تیاری میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرلیا۔

    کارروائی کے دوران فیکٹری سے تقریباً 33 ہزار 600 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جسے موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے فیکٹری سے آئس سمیت دیگر منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والا بھاری مقدار میں سامان بھی قبضے میں لے لیا۔حکام کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی مجموعی مالیت تقریباً 26 کروڑ 88 لاکھ روپے ہے۔ کارروائی کے بعد منشیات تیار کرنے والی فیکٹری کی عمارت اور پیداواری یونٹس کو ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل طور پر مسمار کردیا گیا۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان بھر میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ صوبے میں منشیات کے کاروبار کا مکمل خاتمہ اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

  • گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو شہید کرنے کا واقعہ،بلوچ خواتین کی مذمت

    گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو شہید کرنے کا واقعہ،بلوچ خواتین کی مذمت

    بلوچستان کی خواتین پارلیمنٹیرینز نے نوشکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے گھر میں گھس کر ماں اور بیٹی کو شہید کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور بلوچ روایات کے منافی ہے۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں مشیر کھیل مینا مجیدکا کہنا تھا کہ نوشکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بی بی حنیفہ اور حفصہ کوشہید کیا، ان کا کیا قصور تھا ؟ اب عام بلوچ لوگ اورخواتین فتنہ الہندوستان کے دہشت گروں کے نشانے پر ہیں۔مینابلوچ نےکہا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسزکی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔ڈپٹی اسپیکر غزالہ کا کہنا تھا کہ نوشکی کے افسوسناک واقعہ پر خواتین پارلیمنٹیرینزخاموش نہیں بیٹھیں گی، خواتین کو ہر جگہ اور ہرحال میں تحفظ دیاجانا چاہیے۔صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی کا کہنا تھا کہ بلوچ خواتین کو قتل کرکے بلوچستان کے بارے میں کیا تاثر دیا گیا۔

  • کوئٹہ میں ولی تنگی کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق

    کوئٹہ میں ولی تنگی کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق

    ‎کوئٹہ میں ہنہ اوڑک کے قریب ولی تنگی کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔
    ‎پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
    ‎پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا اور اس کے پیچھے کون عناصر ملوث ہیں۔
    ‎حکام کی جانب سے علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اپنے آبائی علاقے شمالی ڈیرہ بگٹی  پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اپنے آبائی علاقے شمالی ڈیرہ بگٹی پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اپنے آبائی علاقے شمالی ڈیرہ بگٹی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کیں اور علاقائی صورتحال سمیت عوامی مسائل دریافت کیے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مختلف محکموں سے متعلق شہریوں کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بیشتر مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دور افتادہ علاقوں میں گورننس کو بہتر بنا کر عوامی مسائل مقامی سطح پر حل کیے جا رہے ہیں۔ حکومت تعلیم اور صحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

  • قلعہ عبداللہ میں گاڑی پر فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق، باپ بیٹی زخمی

    قلعہ عبداللہ میں گاڑی پر فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق، باپ بیٹی زخمی

    قلعہ عبداللہ کے علاقے سیگی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیگی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں گاڑی نہ روکنے پر ایک قبائلی گروہ نے مبینہ طور پر فائرنگ کی۔ زخمی باپ اور بیٹی کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جبکہ جاں بحق خواتین کی لاشیں عبدالرحمان زئی اسپتال منتقل کی گئیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ کاروباری معاملات کے سلسلے میں 2 روز قبل تحصیل گلستان آئے تھے، پولیس ذرائع کے مطابق تاحال واقعے کا مقدمہ بھی درج نہیں ہوسکا۔

  • بلوچستان بھر میں جشنِ آزادی کی تقریبات، قومی جوش و جذبے کا اظہار

    بلوچستان بھر میں جشنِ آزادی کی تقریبات، قومی جوش و جذبے کا اظہار

    بلوچستان بھر میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی تقریبات قومی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ جاری ہیں۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں پرچم کشائی، قومی ریلیوں، فلیگ مارچ، شجرکاری مہم، کھیلوں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

    یومِ آزادی کی مناسبت سے کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، کچھی، چمن، سوئی، لورالائی، زیارت، سبی، کوہلو، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور نوشکی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام مختلف تقریبات منعقد ہوئیں، جن میں طلبہ، نوجوانوں، قبائلی عمائدین اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شجرکاری مہم کے دوران مختلف مقامات پر پودے لگائے گئے، جس کے ذریعے سرسبز، خوشحال اور مضبوط پاکستان کے عزم کا اظہار کیا گیا۔تقریبات میں شرکاء نے قومی پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے وطن سے محبت، قومی اتحاد اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا