Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی،دکی میں پانچ دہشتگرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،دکی میں پانچ دہشتگرد ہلاک

    دکی،سیکورٹی فورسز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ بی ایریا میں ڈبر پہاڑ کے مقام پر کاروائی کی ہے،

    کاروائی کے دوران پانچ دہشتگرد ہلاک ہو گئے،کاروائی انٹلیجنس بنیاد پر کی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی لاشیں سول ہسپتال دکی منتق لکی گئیں بعد ازاں لاشیں ضروری کاروائی کے بعد کوئٹہ روانہ کردی گئی،ہلاک ہونے والے افراد کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہےجبکہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے حوالہ سے آپریشن جاری ہے

    سیکورٹی فورسز بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں، بلوچستان میں ملک دشمنوں‌کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے،دہشت گردوں و سہولت کاروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہئے.

  • اختر مینگل کی بی این پی نے 20 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا

    اختر مینگل کی بی این پی نے 20 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا

    سنئیر سیاستدان اختر مینگل کی بی این پی نے 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے دھرنا ختم کیا لیکن تحریک جاری رہے گی۔ آج سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کررہےہیں۔ بی این پی اب اپنے جلسوں اور عوامی احتجاج کا آغاز کررہی ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مستونگ، خضدار، قلات، سوراب میں جلسے منعقد کیے جائیں گے، اس کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، جس میں تربت، مکران اور گوادر کے علاقوں میں احتجاجی جلسے منعقدہ وں گے۔

    اختر مینگل کا کہنا تھا کہ مہم کے تیسرے مرحلے میں نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد جمالی و دیگر علاقوں میں جلسے ہوں گے۔دوسری جانب سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اخترمینگل سے ٹیلیفونک رابط کیا اور دھرنا ختم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کوپرامن طریقے سے ختم کرنا بہترین فیصلہ ہے۔

    منشیات کا باپ، آئس کا نشہ

    ایران میں قتل ہونیوالے 8 پاکستانیوں کی میتیں آج رات فوجی طیارے سے وطن روانہ ہوں گی

    ایرانی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا رابطہ،8 پاکستانیوں کے قتل پر تبادلہ خیال

  • ماہ رنگ بلوچ کی درخواست  ضمانت  مسترد، محفوظ فیصلہ جاری

    ماہ رنگ بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد، محفوظ فیصلہ جاری

    بلوچستان ہائیکورٹ میں دو رکنی بینچ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کی نقاص امن اور 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہ رنگ بلوچ کے وکیل کامران مرتضیٰ نے بتایا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف دائر آئینی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بلوچستان ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس محمد عامر رانا پر مشتمل بینچ نے گزشتہ جمعرات کو ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف آئینی درخواست کی سماعت میں دلائل مکمل ہونے پر جمعرات کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، مذکورہ آئینی درخواست میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو رہا کرنے اور 3 ایم پی او کے تحت احکامات کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

    امریکا کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز بھی ہوسکتے ہیں اور بے نتیجہ بھی، ایرانی سپریم لیڈر

    مالدیپ میں اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے داخلے پر پابندی عائد

    اوچ شریف کی اُمِ ایمن کا تاریخی کارنامہ، نیشنل آرٹ مقابلے میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی

  • کوئٹہ،پولیس موبائل پر حملے میں 3 اہلکار شہید

    کوئٹہ،پولیس موبائل پر حملے میں 3 اہلکار شہید

    کوئٹہ،نیوسریاب تھانے کی پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق، دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین اہلکاروں کی شہادت ہوئی، جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل شامل ہیں۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد علاقے میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ دہشت گردوں کا یہ بزدلانہ حملہ بلوچستان کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کسی صورت کمزور نہیں ہے، اور دشمنوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    مزید برآں، مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صدر حافظ محمد امجد نے بھی اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

  • افغان  سرحد پر  دراندازی کی کوشش ناکام، 8 خوارج ہلاک

    افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 8 خوارج ہلاک

    پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 8 خوارج ہلاک کردیے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے ایک گروپ کی پاکستان-افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 خوارج ہلاک جبکہ 4 خوارج زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پرعزم ہونے کے باعث علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے اور اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیر اعظم کی سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی:
    وزیراعظم شہباز شریف نے حسن خیل کے علاقے میں پاکستان-افغانستان سرحد سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی۔انہوں نے 8 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے اور 4 کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی.وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے فتنہ الخوارج کے پاکستان میں شر انگیزی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا.افواج پاکستان کے افسران و جوان ملکی سرحدوں سے کسی بھی قسم کی شر انگیزی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں.

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین:
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح آج بھی بر وقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی کو ناکام بنایا۔پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 8 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ قوم دراندازی کرنے والے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    فلسطین اور امت مسلمہ کی بے حسی .تحریر: ارم ثناء

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا "غزہ لہو لہو” مہم کے تحت ہفتہ یکجہتی فلسطین کا اعلان

    امریکا سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کیخلاف مظاہرے

    سی آئی ڈی کے مرکزی کردار اے سی پی پردیومن اب اس دنیا میں نہیں رہے

  • سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کو خطرناک دہشت گردی سے بچا لیا

    سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کو خطرناک دہشت گردی سے بچا لیا

    کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی بڑی اور کامیاب کارروائی، کوئٹہ کو خطرناک دہشت گردی سے بچا لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی:ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سریاب روڈ ایریا سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا،اس ذخیرہ میں آئی ای ڈیز، خودکار ہتھیار، دستی بم، اور مختلف قسم کا گولہ بارود شامل ہے،سی ٹی ڈی نے مقامی و انٹیلیجینس لیڈ پر پیشگی کارروائی کی۔

    انٹیلیجینس لیڈ نے مشکوک نقل و حرکت اور اسلحہ و بارود اسٹوریج کی طرف اشارہ دیا سی ٹی ڈی کے فوری ردعمل اور پیشہ ورانہ عمل نے ایک تباہ کن حملے کو موثر طریقے سے روک دیا ہے۔

    کراچی سینٹرل جیل میں صدر آصف زرداری کی صحتیابی کیلئے قرآن خوانی اور دعا کرائی گئی

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گرد آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں میں بڑے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،2 مشکو ک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،کوئٹہ/بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

    آئی ایم ایف بھی پاکستان کی ترقی کی معترف ہے، خواجہ آصف

  • اختر مینگل ریڈ زون آنے پر بضدتو دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت

    اختر مینگل ریڈ زون آنے پر بضدتو دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت

    کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کو ریڈ زون میں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حالانکہ بی این پی نے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بی این پی کی قیادت سے مسلسل مذاکرات کر رہی ہے تاکہ معاملات سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیے جائیں۔

    پریس کانفرنس کے دوران شاہد رند نے کہا کہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی سے حکومتی کمیٹی نے دو بار ملاقات کی ہے اور صوبائی حکومت نے انہیں سریاب روڈ پر احتجاج کے لیے جگہ فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم، بی این پی کی جانب سے ریڈ زون میں احتجاج کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے، جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شاہد رند نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے، اور اگر اس کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون اپنی کارروائی کرے گا۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ حکومت ابھی تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے اور سیاسی مکالمے کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ حکومت کی کوشش یہ ہے کہ دونوں اطراف کے درمیان لچک پیدا کی جائے تاکہ معاملات کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔ اگر سردار اختر مینگل اپنی پوزیشن پر قائم رہیں گے تو حکومت کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سردار اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی کا لانگ مارچ وڈھ سے شروع ہوا تھا، تاہم مستونگ کے مقام پر راستے بند ہونے کے بعد وہیں دھرنا دیا گیا تھا، جو کہ اب نویں دن میں داخل ہو چکا ہے۔حکومت بلوچستان کی طرف سے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 4 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں فعال طور پر ملوث رہے۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز، قوم کے شانہ بشانہ، بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    کراچی شہر سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، آفاق احمد

    مشاورت کے بغیر بنے بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، بلاول بھٹو

    بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کروا لیں گے،فاروق ستار

    میکسیکو کے سیوریج سسٹم نے امریکہ کو پریشان کر دیا

    رضوان کی کپتانی اور ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھ گئے

  • جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی گرفتار

    جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی گرفتار

    کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے اہم رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو پولیس نے بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری ایک اہم کارروائی کا حصہ ہے، جس کے تحت انہیں ڈیرہ بگٹی سے حراست میں لیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ گہرام بگٹی کو حراست میں لینے کے بعد انہیں 30 روز کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گہرام بگٹی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔گہرام بگٹی کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے جس کے احکامات ڈی سی ڈیرہ بگٹی نے جاری کئے تھے، نوابزادہ گہرام نے گرفتاری کیلئے آنے والی پولیس کو بغیر مزاحمت گرفتاری دے دی

    یاد رہے کہ نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف ایک اہم لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا تھا، جس کا مقصد صوبے میں جاری سیاسی اور معاشی بحرانوں کی طرف توجہ دلانا تھا۔ گہرام بگٹی کے اس اعلان کے بعد حکومت نے ان کی گرفتاری کے لیے سخت اقدامات کیے تھے، اور بالآخر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

  • مذاکرات، بلوچستان حکومت  کا وفد اخترمینگل کے پاس پہنچ گیا

    مذاکرات، بلوچستان حکومت کا وفد اخترمینگل کے پاس پہنچ گیا

    حکومت بلوچستان کا وفد بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سے مذاکرات کے لیے دھرنے میں پہنچ گیا.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہونے پر صوبائی حکومت کا وفد مذاکرات کے لیے چیئرمین بی این پی کے پاس پہنچ گیا۔بی این پی-ایم نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں، بشمول ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور سمی دین بلوچ، کے ساتھ ساتھ کوئٹہ میں ان کے دھرنے پر پولیس کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ جمعہ کو وڈھ سے کوئٹہ تک ایک لانگ مارچ شروع کیا تھا، واضح رہےکہ سمی دین بلوچ کو آج رہا کر دیا گیا ہے۔

    بی این پی ایم کا دھرنا فی الحال لک پاس میں جاری ہے، جہاں حکومتی وفد، جس میں ظہور احمد بلیدی، بخت محمد کاکڑ، اور سردار نور احمد بنگلزئی شامل ہیں، نے بی این پی-ایم کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کی۔قبل ازیں دن میں، صوبے کی مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے رہنما اور عہدیدار مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پہنچے۔ ان میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ماما قدیر بلوچ اور حوران بلوچ، اور قبائلی رہنما سردار نادر لنگو شامل تھے۔

    سردار اختر جان مینگل نے آج مستونگ لک پاس میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کیا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم ہمیشہ میرے ساتھ کھڑی رہی ہے، اب میری باری ہے کہ میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

    جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

    بھارت،مسلمانوں کی شناخت مٹانے کی مہم ،17مقامات کے نام تبدیل

    بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین بلوچ رہا