Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھارت براہ راست ملوث ہے،عطاتارڑ

    بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھارت براہ راست ملوث ہے،عطاتارڑ

    کوئٹہ ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے خضدار واقعہ میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت اور لواحقین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ہے

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خضدار بس کے دلخراش واقعہ میں ہمارے بچوں نے عظیم قربانی دی،پاکستانی قوم کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، خضدار واقعہ میں متاثر ہونے والے بچوں کا عزم اور جذبہ بلند ہے، صوبیدار سلیم نے اپنی دو بیٹیوں کی تدفین کی، تیسرا بیٹا شدید زخمی ہے، صوبیدار سلیم اپنے بچوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے باوجود ایمبولینس کے آگے پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے رہے،ایک شخص کے چار بچے شدید زخمی ہوئے لیکن ان کے حوصلے بلند ہیں، آج انٹرنیشنل اور نیشنل میڈیا کو خضدار میں اصل صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے لایا گیا ہے، بھارت معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں شکست کے بعد سافٹ ٹارگٹ پر اتر آ یا ہے، کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری ہمارے پاس بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے، عسکریت پسندوں گلزار امام شمبے اور سرفراز بنگلزئی نے بھارتی سرپرستی کا خود اعتراف کیا، بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے بلوچستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، آپریشن معرکہ حق کے دوران بھی بلوچستان میں 33 حملے ہوئے،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا عزم ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی بھارت کے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے شواہد پئش کئے، پاکستانی قوم متحد ہے، افواج پاکستان مکمل طور پر دہشت گردی سے نمٹںے کے لئے تیار ہے،

    عطاتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کو ہر جگہ بے نقاب کریں گے، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ مودی کی حکومت کا بلوچستان کے واقعات سے کیا تعلق ہے؟ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو انڈین میڈیا پر دیکھا گیا، جعفر ایکسپریس واقعہ کی ویڈیو ان دہشت گردوں نے انڈین میڈیا کو فراہم کی، بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھارت براہ راست ملوث ہے، یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے حوصلے اور عزم بلند ہیں، روایتی جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، ان کے چھ جہاز گرائے، بھارت نے خود تسلیم کیا کہ ان کا بڑا نقصان ہوا ہے، ہماری مسلح افواج، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر احمد بابر، نیول چیف نوید اشرف کا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مثالی کردار رہا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے مل کر بلوچستان میں امن بحال کریں گے، ہماری بہادر افواج نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،کسی بھی دہشت گرد کو ہر صورت سزا یقینی بنانے کے لئے کام کرنا ہوگا، گجرات کے قصائی شکست خوردہ وزیراعظم کو بہت بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جب پاکستان میں فتح کا جشن منایا جا رہا تھا، اس وقت بھارت میں مودی حکومت سے سوال اٹھائے جا رہے تھے، بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا، بھارت اپنی خفت اور شرمندگی مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کے پاس اب صرف دھمکی آمیز رویہ باقی رہ گیا ہے، بھارتی دہشت گردی کی سرگرمیوں کو ہر صورت بے نقاب کریں گے،پاکستان کی کامیابی ہے کہ کشمیر ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے، بلوچستان کے حوالے سے حکومتی اپروچ ہر جگہ موجود ہے، ہم تسلسل کے ساتھ بلوچستان کے مسائل کو حل کرتے رہیں گے،وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر بچوں کے لواحقین سے بھی گفتگو کی اور ان کے عزم اور حوصلے کو سراہا

  • خضدار: اسکول بس پر خودکش حملہ، وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ

    خضدار: اسکول بس پر خودکش حملہ، وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ

    بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے بزدلانہ خودکش حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے زخمی بچوں کی عیادت کی اور دہشت گردی کے خلاف دوٹوک موقف اپنایا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حملے میں زخمی آٹھ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بھارتی پراکسیز کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ "پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.شہباز شریف نے کہا کہ بلوچ اور پشتون عوام نے دہشتگردی کو مسترد کر دیا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جائے اور انہیں انجام تک پہنچایا جائے۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے حملے کو "بھارتی سرپرستی میں ہونے والی کارروائی” قرار دیا اور کہا کہ بھارت ریاستی پالیسی کے تحت پراکسیز کا استعمال کر رہا ہے، جو قابل مذمت ہے۔اس موقع پر موجود وفاقی وزرا نے بھی بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ "بھارت خطے میں عدم استحکام کا مرکز بن چکا ہے، اور اب اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ خضدار میں آج صبح اسکول بچوں کو لے جانے والی بس پر خودکش حملے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
    ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملہ آور نے خود کو بس کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔ شہید ہونے والی طالبات میں ثانیہ سومرو (چھٹی جماعت)،حفظہ کوثر (ساتویں جماعت) اور عیشا سلیم (دسویں جماعت) شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق متعدد زخمی بچوں کی حالت نازک ہے، اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    چین کا دورہ کامیاب ، پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں: اسحاق ڈار

    کالعدم بی ایل اے کا گرفتار کارندہ ریمانڈٍ پر پولیس کے حوالے

    پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد کو 210 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

    سپریم کورٹ کی بڑی پیش رفت: سزائے موت کی تمام اپیلیں نمٹا دی گئیں

    کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، 37 کروڑ روپے کی ممنوعہ ادویات ضبط

  • وزیراعظم ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    وزیراعظم ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں امان و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس متوقع ہے۔

    وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی موجود ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابینہ اراکین کے ہمراہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا کا استقبال کیا وزیراعظم کی آمد خضدار واقعے کے تناظر میں انتہائی اہم ہے، شہباز شریف اہم ملاقاتوں اور بریفنگز میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم شہبازشریف اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، شہباز شریف کو امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔

    اس سے قل سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگ میں کسی کی جیت ہوتی ہے تو ایک کی ہار ہوتی ہے، جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے ، پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آ رہے ہیں،جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی خوب مدد کی۔ سری نگر اور دیگر مقامات پر بھارت نے اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے، بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے تو کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی کے حوالے سے بات ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ مذاکرات کے لیے اگر کوئی تیسرا ملک کردار ادا کرتا ہے تو ہم تیار ہیں، پاکستان ہمیشہ امن کی ہی بات کرتا ہے اپنا پانی کا حق ہرصورت میں لے کر رہیں گے خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، دہشتگردی کا قلع قمع کریں گے، پاکستان معاشی اہداف حاصل کر رہا ہے، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کریں گے۔

  • وزیر اعظم  اور فیلڈ مارشل آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر خضدار بس دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔

    وزیراعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ہونے والی تقریب مؤخر کی گئی ہے، تقر یب خضدار بس حملے کی وجہ سے فیلڈ مارشل کی درخواست پر مؤخر کی گئی۔

  • ہم بھارت کےبزدلانہ حملوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، سرفراز بگٹی

    ہم بھارت کےبزدلانہ حملوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، سرفراز بگٹی

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا مقدس خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشتگردوں کی نہ کوئی قوم ہے نہ قبیلہ، وہ صرف دہشتگرد ہیں، جنہیں عبرت کا نشان بنایا جائے گا-

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح خضدار میں اسکول بس پر حملہ کیا گیا جس میں 47 بچے سوار تھے اور اس افسوسناک واقعے میں 4 بچے شہید ہو گئےاطلاعات تھیں کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، تاہم یہ اندازہ نہیں تھا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جائے گا،ہم بزدلانہ حملوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے-

    انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی جنگی شکست چھپانے کے لیے ایسے اقدامات پر اتر آیا ہے اور بی ایل اے اور بی ایل ایف جیسے گروہ ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں بھارت دہشت گردوں کو پیسہ اور ٹریننگ فراہم کرتا ہے،کسی بلوچ نے پنجاب کو نشانہ نہیں بنایا، دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو شہید کیا ہے اور اب جب بات بچوں تک پہنچ چکی ہے، دہشتگردوں سے بدلہ لیا جائے گا اور ان بزدل عنا صر کو جہنم واصل کیا جائے گا،معصوم بچوں کا مقدس خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشتگردوں کی نہ کوئی قوم ہے نہ قبیلہ، وہ صرف دہشتگرد ہیں، جنہیں عبرت کا نشان بنایا جائے گا-

  • نجی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

    نجی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

    کوئٹہ میں شدید طوفان کے دوران ایک نجی ایئرلائن کا طیارہ ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

    ذرائع کے مطابق طیارے کے کپتان نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو طوفانی حالات میں سنبھالا اور سینکڑوں مسافروں کی جانیں بچا لیں۔سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث طیارے نے لینڈنگ کی چار کوششیں کیں، اور چوتھی کوشش میں کامیابی حاصل کی، حالانکہ اس وقت جہاز میں ایندھن کی مقدار بھی کم ہو چکی تھی۔

    ایئرپورٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ شدید ہواؤں کے باعث پی آئی اے کی ایک پرواز کو لینڈنگ کی بجائے کراچی واپس روانہ کر دیا گیا۔

    نئے مالی سال میں بجلی، گیس اور پیٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ

    سعودی ایئرلائن کا ایران سے 10 سال بعد فضائی آپریشن بحال

    اسلامیہ کالج پشاور ہراسگی کیس ،اساتذہ کو رومانی تعلقات سے گریز کی ہدایت

    بلوچستان ،قلعہ عبداللہ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی

  • بلوچستان ،قلعہ عبداللہ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    بلوچستان ،قلعہ عبداللہ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا جبار مارکیٹ کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد دکانیں منہدم ہو گئیں جبکہ کچھ دکانوں میں آگ لگ گئی۔ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ریاض خان کے مطابق، دھماکے کے فوراً بعد مسلح افراد اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
    انہوں نے بتایا کہ ایف سی قلعہ کی عقبی دیوار سے متصل مارکیٹ میں دھماکا ہوا۔ریسکیو اور سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ کر دی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے دھماکے کی نوعیت اور محرکات کی تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    بھارت نے پانی روکا تو ردعمل دہائیوں تک محسوس کیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت کے خلاف کامیابی نواز شریف کی ہدایت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے: ایاز صادق

    پی ایس ایل 10: بارش کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ 13 اوورز تک محدود

    غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 214 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 125 ہوگئی

    افغان ٹرانزٹ پر ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد

  • رواں سال جنوری  سے اب تک 141 دہشتگرد کارروائیوں کو ناکام بنایا، ایف سی بلوچستان

    رواں سال جنوری سے اب تک 141 دہشتگرد کارروائیوں کو ناکام بنایا، ایف سی بلوچستان

    کوئٹہ:آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان نے کہا ہے کہ جنوری 2025 سے اب تک ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے 141 دہشت گرد کارروائیوں کو بروقت ناکام بنایا-

    جنوبی بلوچستان کے ضلع کیچ میں "ترقی اور سیکیورٹی – ایک مشترکہ ذمہ داری” کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا،سیمینار میں ارکان بلوچستان اسمبلی، مقامی سیاستدانوں، سول انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان، انجمن تاجران، وکلاء، ڈاکٹرز، دانشوروں، قبائلی عمائدین، پریس کلب کے ممبران سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    سیمینار سے خطاب میں بلال سرفراز خان نے کہا کہ ایف سی سیکیورٹی کی فراہمی سے لے کر ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور فلاح و بہبود کے کاموں میں پیش پیش ہے ادارہ بیواؤں کے لیے گھروں کی تعمیر، اسکولوں، مدارس اور بنیادی صحت مراکز کی بحالی، فری میڈیکل کیمپس، سولر سسٹمز اور آر او پلانٹس کی فراہمی، کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد، عوامی مسائل کے حل کے لیے جرگوں اور کھلی کچہریوں کا انعقاد، ایف سی خدمت مرکز کے قیام، نیز نوجوانوں کی تعلیمی ترقی اور رہنمائی جیسے اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔

    جناح ہاؤس حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    یومِ تشکُر کے حوالے سے آئی جی ایف سی نے قومی اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کیچ کے عوام سے امید ظاہر کی کہ وہ سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں گے کیچ سول لیزان کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، جو باہمی ہم آہنگی، مؤثر رابطے اور مسائل کے حل کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گی،شُرکاء نے سیمینار کے توسُط سے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا بھرپور احساس کریں گے اورسیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ایک مثبت اور فعال کردار ادا کریں گے۔

    کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے،محسن نقوی

  • خضدار،لیویز چیک پوسٹ پر حملہ،چار اہلکار شہید

    خضدار،لیویز چیک پوسٹ پر حملہ،چار اہلکار شہید

    خضدار میں صمند لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار شہید ہوگئے ہیں

    ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صمند لیویز چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر پہاڑی علاقے سے مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کی،جوابی فائرنگ کافی دیر تک ہوتی رہی تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ملزمان فرار ہوگئے، ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار شہید ہو گئے، علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور میتیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے.

    بلوچستان لیویز فورس کے چار جوانوں کی نماز جنازہ ڈپٹی کمشنر خضدار کے سبزہ زار میں ادا
    صمند چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملہ میں شیہد ہونے والے بلوچستان لیویز فورس کے چار جوانوں کی نماز جنازہ ڈپٹی کمشنر خضدار کے سبزہ زار میں ادا کردی گئی جنازہ نماز میں کمشنرقلات ڈویژن جہانزیب خان کاکڑ ڈی آئی جی پولیس قلات رینج عبدالحمید کھوسہ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسراقبال دشتی کے علاوہ اعلی عسکری و سرکاری حکام ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ضلع خضدار کے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،نماز جنازہ میں‌سیاسی سماجی وقبائلی افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے شہید جوانوں کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا پولیس لیویز کے چاک چوبند دستوں نے شہداء کو سلامی دی۔

  • پاکستان کو مستقبل میں بھی انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ سے محتاط رہنا چاہیے،مولانا فضل الرحمان

    پاکستان کو مستقبل میں بھی انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ سے محتاط رہنا چاہیے،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا اتحاد تاریخ کا حصہ ہے، مودی سرکار نے اسرائیلی نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا مگر ہم نے بھرپور جواب دے کر غزہ کا بدلہ لے لیا۔

    کوئٹہ میں جے یو آئی کی جانب سے منعقدہ بھارت اور اسرائیل مخالف ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل پہلے دن سے پاکستان کا دشمن ہے، انڈیا نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا، بھارت کو دندان شکست جواب اور عبرتناک شکست دے کر پاکستان نے غزہ کا بدلہ لے لیا۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے حکمران خواب خرگوش میں مصروف تھے مگر ہم نے روز اول سے اسرائیل کی حمایت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے جبکہ یہود ہنود ایک ہیں، اس معاملے پر پارلیمنٹ نے بھی جے یوآئی کا موقف تسلیم کرلیا،پاکستان کو مستقبل میں بھی انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ سے محتاط رہنا چاہیے، مسلم حکمران ہمت کریں تو اسرائیل کی قوت کو ختم کرسکتے ہیں،مودی نے طاقت کے بل بوتے پر تنازعات حل کرنے کی کوشش کی، اب تم بے چارے سے اسمبلی میں نہیں بیٹھا جارہا، اب مودی کو اسکی اپنی پارلیمنٹ لعن طعن کررہی ہے۔