Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • خضدار میں فائرنگ، جے یو آئی (ف) کے رہنما سردارزادہ میر کامران جتک جاں بحق

    خضدار میں فائرنگ، جے یو آئی (ف) کے رہنما سردارزادہ میر کامران جتک جاں بحق

    بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے چمروک میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما سردارزادہ میر کامران جتک جاں بحق ہوگئے۔

    فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میر کامران جتک کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ پارٹی کارکنان کے لیے گہرے صدمے کا باعث ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ ’’اللہ تعالیٰ مرحوم کو مغفرت عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔‘‘

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’’بلوچستان اور خیبر پختونخوا اس وقت جنگل کا منظر پیش کر رہے ہیں، یہاں قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی۔‘‘ انہوں نے الزام لگایا کہ جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کو پاکستان سے وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے۔ریاست شاید ہمارے امن کے جذبے کا انتقام لے رہی ہے، حالات تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، لیکن حکومت اور ریاست کو کوئی پرواہ نہیں۔

    اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    احمد آباد طیارہ حادثہ: ایک بلیک باکس مل گیا، تحقیقات کا آغاز

    سندھ حکومت کا 26-2025 کا ترقیاتی بجٹ تیار، 1018 ارب روپے مختص

    ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل:کمنز کی شاندار بولنگ، آسٹریلیا کو 218 رنز کی برتری

    احمد آباد طیارہ حادثہ: ہلاک افراد کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپے فی کس معاوضے کا اعلان

  • جبری گمشدگیوں سے زیادہ ازخود گمشدگیوں کی تعداد ہے، میر سرفراز بگٹی

    جبری گمشدگیوں سے زیادہ ازخود گمشدگیوں کی تعداد ہے، میر سرفراز بگٹی

    کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیوں سے زیادہ ازخود گمشدگیوں کی تعداد ہے-

    صوبائی دارالحکومت میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور احمد بلیدی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان کی سرپرست بھارتی خفیہ ایجنسی را ہے اور ان کا بلوچوں یا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ خالصتاً دہشتگرد ہیں، را کے حمایت یافتہ گروہ ’’فتنۃ الہندوستان‘‘ پاکستان خصوصاً بلوچستان میں دہشت گردی کے ذریعے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت کو برداشت نہیں کر پا رہا اور پراکسی وار کے ذریعے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچا نے کے ناپاک عزائم رکھتا ہے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے، ان کا شیطانی کھیل بے نقاب ہو چکا ہے۔

    بھارت میں صرف ہندوؤں کیلئے نوکری کے پلیٹ فارمز متعارف

    پریس کانفرنس کے دوران بھارتی میڈیا کی گمراہ کن رپورٹس بھی دکھائی گئیں، جن میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران کراچی پورٹ سے متعلق جھوٹی خبریں شامل تھیں اس کے ساتھ ساتھ فتنۃ الہندوستان کے کارندے شنبے اور رحمان گل کی آڈیوز بھی میڈیا کو سنوائی گئیں، جن میں را کے ہینڈلرز سے معلومات کے تبادلے کی تفصیلات شامل تھیں۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خضدار میں معصوم بچوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد دراصل فتنۃ الہندوستان کے ایما پر کام کر رہے ہیں، جنہیں را فنڈنگ اور ہدایات فراہم کرتی ہے یہ دہشت گرد بلوچوں کے نمائندے نہیں، یہ محض را کے آلہ کار ہیں، بلوچ قوم کی اپنی روایات ہیں اور وہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے تعلق نہیں رکھتے، یہ کسی پنجابی کو نہیں، پاکستانیوں کو قتل کر رہے ہیں، ریاست کے پا س فتنۃ الہندوستان کے خلاف مزید شواہد موجود ہیں۔

    سوشل میڈیا پر افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا مؤثر جواب دیں،کورکمانڈرز کی نوجوانوں کو تلقین

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے خلاف لاپتا افراد کا بیانیہ دراصل ایک پروپیگنڈا ہے جبری گمشدگیوں سے زیادہ ازخود گمشدگیوں کی تعداد ہے، اور ان کی فہرستیں بی ایل اے کے پاس ہیں، بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں اور ریاستی پالیسی سیاسی مذاکرات اور مؤثر حکمت عملی پر مبنی ہے سیاسی ڈائیلاگ ہر وقت ہوتے ہیں، مگر جو ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائیں گے، ان کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی، ریاست فتنۃ الہندوستان کے ہر حملے کو ناکام بنائے گی اور پاکستان کے امن و ترقی کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

    بھارت کے سابق ہوم سیکرٹری کی مودی کی پالیسیوں پر سخت تنقید

  • سوشل میڈیا پر افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا مؤثر جواب دیں،کورکمانڈرز کی نوجوانوں کو تلقین

    سوشل میڈیا پر افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا مؤثر جواب دیں،کورکمانڈرز کی نوجوانوں کو تلقین

    ملک کے مختلف شہروں کے کور کمانڈرز نے جامعات کا دورہ کیا، نوجوان نسل کو قومی یکجہتی، ترقیاتی منصوبوں اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کیا۔

    منگلا، ملتان، لاہور، کراچی، کوئٹہ، گوجرانوالہ اور بہاولپور کے کور کمانڈرز نے جامعات کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستوں میں ملکی سلامتی، جدید ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور تعلیمی ترقی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی۔

    کورکمانڈرز نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے روشن مستقبل میں فعال کردار ادا کریں اور سوشل میڈیا پر افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا مؤثر جواب دیں-

    کور کمانڈر لاہور نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کو قوم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کی علامت قرار دیا، جبکہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں جدید علوم کی اہمیت پر زور دیا لاہور میں طلبہ کی تیار کردہ ’معرکۂ حق‘ سے متعلق پینٹنگز کی نمائش کا مشاہدہ بھی کیا گیا –

    کورکمانڈر کراچی نے طلبہ کو قوم کا ضمیر اور کل کے معمار قرار دیا اور کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے پاکستان اپنی سلامتی، وقار اور قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    کوئٹہ میں کورکمانڈر نے کوئٹہ کالج آف میڈیکل سائنسز اور نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان کی ترقی، زمینی حقائق اور مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی، طلبہ و طالبات کے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دیئے گئے۔

    کورکمانڈر گوجرانوالہ نے طلبہ کو قومی یکجہتی، حب الوطنی اور ذمہ دار شہری بننے کا پیغام دیا، جبکہ کورکمانڈر بہاولپور نے معرکۂ حق کو افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی اتحاد کا مظہر قرار دیا۔

    ان ملاقاتوں میں وائس چانسلرز، پرنسپلز، ڈینز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور نوجوان نسل نے عسکری قیادت سے ملاقات کو نہایت حوصلہ افزا اور رہنمائی کا باعث قرار دیا۔

  • کوئٹہ:  پولیس وین پر دستی بم حملہ،ایس ایچ او سمیت تین افراد زخمی

    کوئٹہ: پولیس وین پر دستی بم حملہ،ایس ایچ او سمیت تین افراد زخمی

    کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولیس وین پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا جبکہ ایس ایچ او سمیت دو راہگیر بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے،دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    کر اچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساتویں مرتبہ زلزلے کے جھٹکے

    ڈیفنس :میڈیا ہاؤس کے مالک کا نوجوان پر سرعام تشدد،بہنیں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی رہیں،ویڈیو وائرل

    بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کے دوروں پر دفتر خارجہ کا بیان

  • کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

    کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اتوار کی شب بروری روڈ پر ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق دھماکہ مغربی بائی پاس کے قریب بروری روڈ کے آخری سٹاپ پر ہوا۔ بروری تھانے کے ایس ایچ او محمود خروٹی نے تصدیق کی کہ دھماکے میں ایک ہنڈا سوک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے قریب سے گزرنے والے تین راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

    ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ دھماکہ ایک مقناطیسی بم کے ذریعے کیا گیا، جو گاڑی کی ڈرائیور سائیڈ پر نصب کیا گیا تھا۔حکام نے جاں بحق شخص کی شناخت قلات سے تعلق رکھنے والے حسین علی محمد حسنی کے نام سے کی ہے جبکہ زخمی ہونے والے ان کے ساتھی کا نام نبیل بتایا گیا ہے۔

    پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    یوکرین کے ڈرون حملے: روس کے سائبیریا میں 40 سے زائد جنگی و جاسوس طیارے تباہ

    مائیکروسافٹ کی حمایت یافتہ برطانوی اے آئی اسٹارٹ اپ دیوالیہ ہو گیا

    پاکستان کی شاندار فتح، محمد حارث کی سنچری سے بنگلہ دیش کو کلین سوئپ

    روس نے ماسکو میں افغان سفیر کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کر لی

  • پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہوا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہوا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    کوئٹہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہوا ہے۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جرگے میں قبائلی عبائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ اور بھارتی پراکسی وار اب چھپی نہیں بلکہ یہ اب کھلی جارحیت میں تبدیل ہو چکی ہے دشمن کی ہر اندرو نی و بیرونی سازش کو ناکام بنائیں گے اور پاکستان آرمی ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے، بلوچستان میں امن ناقابل سودے بازی ہے اور پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہوا ہے۔

    بھارتی وفد عالمی سطح پر مزاق بن گیا

    انسانیت کیخلاف جرائم کا مقدمہ ، حسینہ واجد پر فرد جرم عائد

    پاکستان و افغان وزرائے خارجہ کا رابطہ ، اعتماد کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4.15 ارب روپے کی بے قاعدگیاں بے نقاب

    بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4.15 ارب روپے کی بے قاعدگیاں بے نقاب

    کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4 ارب 15 کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جو 2017 سے 2022 کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ میں درج ہے۔

    دستاویزات کے مطابق وظائف کی مد میں ایک ارب 16 کروڑ روپے کی غیر شفاف ادائیگی کی گئی ہے جبکہ لیب ٹیسٹ کے بغیر ایک ارب 93 کروڑ روپے کی ادویات کی خریداری کی گئی۔ آڈٹ ٹیم کو 38 کروڑ 22 لاکھ روپے کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ ادویات کی خریداری میں 28 کروڑ 13 لاکھ روپے کے بے قاعدہ اخراجات سامنے آئے ہیں، جبکہ اینٹی ربیز ویکسین کی مہنگی خریداری سے ساڑھے 12 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    اسپتال فیس کی مد میں 5 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع نہیں کروائے گئے۔ بولان میڈیکل کمپلیکس کی پانچ سالہ خصوصی آڈٹ رپورٹ بلوچستان اسمبلی میں پیش کی گئی ہے، جسے مزید تحقیقات کے لیے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے حوالے کیا گیا ہے۔

    الیسٹر کک کی پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف، ایرن ہالینڈ نے پاکستانی پاسپورٹ مانگ لیا

    ملی یکجہتی کونسل کا کم عمری کی شادی کے خلاف قانون مسترد کرنے کا اعلان

    غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن میں تیزی

    حماس کا جنگ بندی معاہدے پرجواب ، غزہ سے مکمل انخلا اور مستقل سیز فائر کا مطالبہ

  • وزیراعظم کا بلوچستان کے لیے 250 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

    وزیراعظم کا بلوچستان کے لیے 250 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام میں سے بلوچستان کا حصہ 250 ارب روپے ہوگا، اور ضروری ہے کہ یہ فنڈز مکمل شفافیت کے ساتھ استعمال کیے جائیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس میٹنگ میں شرکت کے موقع پر مشکور ہیں اور تمام شرکاء کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 6 اور 7 مئی کو بھارت کی جانب سے کیے گئے حملے کے دوران پاک فوج کی بہادری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کے باعث دشمن کو ایسی شکست دی گئی جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ اس موقع پر انہوں نے بلوچستان سمیت تمام صوبوں کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے افواج پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ وہ ان واقعات کے خود عینی شاہد ہیں، اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرأت مندانہ قیادت میں پاک فوج نے نہ صرف جنگ جیتی بلکہ 1971 کے دکھ کا ازالہ بھی کیا۔ پاکستان نے جب ایٹمی طاقت بننے کا فیصلہ کیا تو پانچ بھارتی دھماکوں کے جواب میں چھ دھماکے کیے، اور یہ فیصلہ اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کے ہاتھوں کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد کوئٹہ میں مقامی رہنماؤں نے قائداعظم کی قیادت کو تسلیم کیا اور بلوچستان کو پاکستان کا حصہ بنایا۔ اگر کسی کو شکوہ ہے تو اُسے بھائی چارے کے ماحول میں بیٹھ کر حل کرنا چاہیے۔دہشت گرد عناصر پاکستان کے دشمنوں کے آلہ کار ہیں اور ملک کی ترقی کے مخالف ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور اگر کوئی خامی ہے تو وہ بلوچستان کے مشورے سے دُور کی جائے گی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب نے اپنے حصے سے بلوچستان کو حصہ دیا، جس کی بنیاد پر 2010 میں این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق ہوا۔ نواز شریف کے دور میں بلوچستان میں نمایاں ترقی ہوئی اور اب نئے بجٹ میں 250 ارب روپے بلوچستان کے لیے رکھے گئے ہیں۔چند ماہ قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ اٹھا کر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی، جو تقریباً ڈیڑھ ارب روپے بنی، اور یہ رقم این-25 ہائی وے کی اپ گریڈیشن کے لیے مختص کی گئی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بدامنی اور ترقی ایک ساتھ نہیں چل سکتیں۔ بلوچستان کی جغرافیائی وسعت ایسی ہے کہ یہاں ترقی کے لیے بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، اور وہ یقین دلاتے ہیں کہ ان کی حکومت بلوچستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی معاشی یا سماجی ناانصافی کا تصور بھی نہیں رکھتی۔جو لوگ راہ بھٹک چکے ہیں، انہیں سب کو مل کر واپس لانا ہوگا تاکہ ملک میں مکمل امن اور خوشحالی کا قیام ممکن ہو سکے۔

    کوئٹہ ، کوئلہ کان پر حملہ، قبائلی رہنما بھائی سمیت جاں بحق، 11 افراد زخمی

  • کوئٹہ ،  کوئلہ کان پر حملہ، قبائلی رہنما بھائی سمیت جاں بحق، 11 افراد زخمی

    کوئٹہ ، کوئلہ کان پر حملہ، قبائلی رہنما بھائی سمیت جاں بحق، 11 افراد زخمی

    کوئٹہ کے مضافاتی علاقے ہنہ اوڑک کلی منگل میں مسلح افراد نے کوئلہ کان پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما اپنے بھائی سمیت جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنہ اوڑک تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) نوید اختر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے سے دو سگے بھائی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔حملہ آوروں نے کان میں موجود سامان کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔ان کے مطابق حملے کا نشانہ قبائلی رہنما سردار عبدالسلام تھے، جو کوئلہ کان کے مالک اور معروف کاروباری شخصیت ہیں۔ انہیں مبینہ طور پر ایک کالعدم گروہ کی جانب سے بھتے کی دھمکیاں دی گئی تھیں، جس پر انہوں نے متعلقہ پولیس تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔

    بھتہ نہ دینے کی صورت میں ان کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔واقعے کے فوراً بعد پولیس اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیے۔ایس ایچ او نوید اختر کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی تعداد 100 سے زائد تھی اور وہ جدید ہتھیاروں سے لیس تھے۔ قبائلی شخصیت کے پہنچنے پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جب کہ حملہ آوروں نے کوئلہ کان کے اردگرد بم بھی نصب کیے تھے، جن کے پھٹنے سے جانی نقصان ہوا۔

    واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    بلوچستان میں دہشت گرد حملے، بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد

  • وزیراعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ ایک اہم جرگے میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق جرگے میں اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزراء، گورنر بلوچستان، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوں گے جرگے میں ارکان اسمبلی، قبائلی رہنما اور مختلف سیاسی جماعتوں کے عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال اور مجموعی سیاسی و سماجی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جرگے کے دوران صوبے کے عمائدین کو مختلف اہم امور پر اعتماد میں لیں گے اور جاری حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے، یہ دورہ بلوچستان میں قیامِ امن اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    اسرائیل کا سعودی وزیر خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

    لاڑکانہ: سیشن جج کے اسکواڈ پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار کی موت

    دبئی،بھکاریوں کیخلاف کاروائی،41 افراد گرفتار،46لاکھ نقدی برآمد