Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • جعلی پاکستانی کرنسی کے کاروبار میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

    جعلی پاکستانی کرنسی کے کاروبار میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

    کوئٹہ: کرائمز برانچ نے کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی کرنسی کے کاروبار میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیع اللہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سمیع اللہ کے قبضے سے جعلی نوٹوں کی بڑی مقدار برآمد ہوئی ہے، جس میں ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے تین پیکٹ شامل ہیں، جن کی مجموعی مالیت تین لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ سمیع اللہ نے اپنے اعترافی بیان میں یہ انکشاف کیا کہ جعلی نوٹوں کی چھپائی میں مزید افراد بھی ملوث ہیں۔ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی پولیس کے سامنے پیش کیے ہیں، جن کی گرفتاری کے لئے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔یہ کارروائی پولیس کی جانب سے کوئٹہ میں جعلی کرنسی کے کاروبار کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری سے علاقے میں جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں مدد ملے گی اور اس مافیا کو لگام دینے میں کامیابی حاصل کی جائے گی۔

    اس سے قبل لاہور میں بھی جعلی کرنسی بنانے والے گینگ کی گرفتاری عمل میں آئی تھی، جس سے ثابت ہوا کہ ملک بھر میں اس قسم کے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے تدارک کے لئے پولیس کو مزید تیز اقدامات کی ضرورت ہے۔

  • مغربی موسمی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنےکا امکان

    مغربی موسمی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنےکا امکان

    کوئٹہ: پاک ایران سرحدی علاقوں پر غیر معمولی مغربی موسمی سسٹم اثرانداز ہے جس کے باعث سرحدی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے،جبکہ مغربی موسمی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنےکا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق صوبے کے ایران اور افغانستان کےساتھ سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جب کہ دوپہرکے بعد بلوچستان کے شمال بالائی علاقے موسمی سسٹم کےزیر اثر آنےکا امکان ہےغیرمعمولی موسمی سسٹم 28 فروری تک بلوچستان میں موجود رہنے اور مغربی موسمی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنےکا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، زیارت، چمن، ہرنائی،کوہلو اور بارکھان میں اگلے 72 گھنٹوں میں موسلادھاربارش، ژالہ باری اور آندھی چلنےکا امکان ہے شہری غیرضروری سفر سےگریز کریں-

    اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارش کی پیشگوئی کرتےہوئے کہا ہےکہ 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے جب کہ مری و گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری ہوسکتی ہے25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، فیصل آباد، شیخو پورہ، نارووال اور سیالکوٹ میں بارش ہوگی جب کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

  • پاک افغان فورسز کشیدگی، طورخم سرحد دوسرے روز بھی بند

    پاک افغان فورسز کشیدگی، طورخم سرحد دوسرے روز بھی بند

    پاک افغان طورخم بارڈر آج دوسرے روز بھی بند ہے، افغان فورسز متنازع حدود میں تعمیراتی کام کرنے پر بضد تھیں، جس کے باعث پاک افغان طورخم بارڈر پیدل آمدورفت و تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس مطابق بارڈر پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، اور حالات معمول کے مطابق نہیں، مسافر و تاجر پریشان دکھائی دیتے ہیں، طورخم بارڈر دوسرے روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہونے سے سرحد پار جانے اور آنے والے بارڈر کھلنے کے منتظر ہیں، تجارت بھی معطل ہوکر رہ گئی ہے۔ طورخم بارڈر کی بندش کے مسئلے پر مذاکرات کابل اور اسلام آباد کے مابین ہوں گے، طورخم گیٹ کی بندش کے مسئلے کے حل پر تاحال مذاکرت نہیں شروع ہوسکے، تاجروں کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر کی بندش سے قومی خزانے کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

    تاجر برادری نے اپیل کی ہے کہ دونوں جانب کی حکومتیں مسئلہ حل کرنے کے لیے فوری مذاکرات کا راستہ اپنائیں، تاکہ تجارت کھل سکے اور ایک سے دوسرے ملک جانے والے لوگ بھی سرحد پار کرکے اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوسکیں۔یاد ہے کہ گزشتہ سال جنوری کے مہینے میں بھی پاک افغان طورخم بارڈر ہر قسم کی دوطرفہ تجارت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

    پاکستانی بارڈر حکام نے طورخم پر تجارت کو ڈرائیوروں کے ویزوں سے مشروط کردیا تھا، بارڈر کی بندش پر پاک افغان بارڈر حکام کی ملاقاتیں بھی بے نتیجہ نکلی تھیں۔سرحد کے دونوں اطراف فروٹ اور سبزیوں سے بھری ہزاروں گاڑیاں کھڑی تھیں، بارڈر بندش کے باعث گاڑیوں میں فروٹ اور سبزیاں خراب ہوگئی تھیں، ٹرانسپورٹروں نے دونوں اطراف سے بارڈر کھولنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد مذاکرات ہوئے اور دونوں ممالک نے بات چیت کے بعد طورخم بارڈر کو کھول دیا تھا۔

    سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمعٰیل خان میں کارروائیاں، 7 خارجی دہشتگرد ہلاک

    لبنان:شہیدحسن نصر اللہ کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

    چیمپئنز ٹرافی: 242 رنز کے تعاقب میں بھارت کی پوزیشن مستحکم

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

  • کوئٹہ: شعبان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، 2 پولیس اہلکار شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: شعبان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، 2 پولیس اہلکار شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ(باغی ٹی وی) شعبان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 بہادر پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق جمعرات کی شب تفریحی مقام شعبان میں دہشت گردوں نے بھاری اسلحے سے لیس ہو کر حملے کی کوشش کی مگر سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی محمد رمضان اور شمس الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ سپاہی آصف رضا زخمی ہوگئے۔

    واقعے کے بعد علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تاکہ مزید دہشت گردوں کی موجودگی کو یقینی طور پر ختم کیا جا سکے۔

    دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سکندر آباد میں ایک مبینہ خودکش بمبار اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بمبار کسی مقام پر دہشت گردی کی نیت سے جا رہا تھا مگر راستے میں ہی دھماکا ہو گیا جس میں وہ خود ہی مارا گیا۔

    واقعے کے بعد پولیس ، سیکیورٹی ادارے، سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کیے۔ مبینہ خودکش بمبار کے اعضا ڈی این اے ٹیسٹ اور نادرا تصدیق کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں تاکہ اس کی شناخت اور ممکنہ نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا سکے۔

    کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے دہشت گردی کے ان واقعات کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والے اہلکاروں کی قربانی قوم کے دہشت گردی کے خلاف عزم کی علامت ہے۔

  • کوئٹہ میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق

    کوئٹہ میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق

    کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سکندرآباد میں دھماکے ہوا ہےجس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سکندرآباد میں دھماکے ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    کوئٹہ میں مسلح افراد کا پولیس ناکے پر حملہ، ایک اہلکار شہید

    دریں اثناء کوئٹہ کے ںواحی علاقے شعبان میں مسلح افراد نے پولیس ناکے پر حملہ کردیا ہے، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پولیس اور ایف سی کی حملہ آوروں سے دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، اطلاعات کے مطابق مزید فورسز کو طلب کر لیا گیا ہے۔

    ویرات کوہلی بڑے اعزاز سےمحروم

    بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سےشکست دیدی

  • بارکھان،بس سے مسافروں کو اتار کر قتل کرنے کے واقعہ کامقدمہ درج

    بارکھان،بس سے مسافروں کو اتار کر قتل کرنے کے واقعہ کامقدمہ درج

    بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دہشت گردوں نے ایک مسافر بس کو روکا اور سات مسافروں کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد بس سے اتار کر بے رحمی سے قتل کردیا۔ یہ واقعہ رات گئے رڑکن کے علاقے میں پیش آیا، جہاں کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی بس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق، مسافر بس کو روک کر دہشت گردوں نے شناختی کارڈ چیک کیے اور سات افراد کو بس سے اتار کر قتل کردیا۔ ان کے خلاف سی ٹی ڈی لورالائی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او سی ٹی ڈی لورالائی کی مدعیت میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔اب تک واقعے میں ملوث کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، تاہم پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اور مقامی حکام نے سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

    اپووا کانفرنس سیالکوٹ کا احوال.تحریر:ایم ایم علی

  • قلات میں زلزلےکے جھٹکے

    قلات میں زلزلےکے جھٹکے

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: قلات اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے، زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز قلات کے جنوب مغرب میں 40کلومیٹر تھا۔

    گوجرانوالہ: کمشنر کی زیرصدارت کا اجلاس، گورننس کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں پر روشنی

    چیف جسٹس سے اطالوی سفیر کی ملاقات

    ایلون مسک کو ”رائل سوسائٹی“ سے نکالے جانے کا امکان

  • بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام

    بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام

    پی پی قیادت اور ایم پی ایز نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا۔

    پی پی ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے پی پی قیادت اور ایم پی ایز نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔علی حسن زہری بلوچستان میں ان ہاؤس تبدیلی کے لئے سرگرم تھے اور انہوں نے قیادت کو سرفراز بگٹی کے خلاف شکایات لگائیں تھیں۔بلوچستان کے ایم پی ایز نے علی حسن زہری کی شکایات سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے قیادت کو بلوچستان میں ایڈونچر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔پی پی ذرائع نے کہا کہ علی حسن کی شکایات پر بلوچستان ایم پی ایز نے پی پی قیادت سے ملاقات کی اور وزراء سمیت ایم پی ایز نے پارٹی قیادت کو بلوچستان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزراء اور بلوچستان کے ایم پی ایز نے علی حسن زہری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی حسن بلوچستان میں پارٹی کی نیک نامی کی وجہ نہیں بن رہے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دوران ملاقات وزراء اور اراکین اسمبلی نے مشورہ دیا کہ بلوچستان کی سیاست کو سندھ کی طرح ڈیل کرنا نقصان دہ ہوگا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایم پی ایز نے علی حسن پر مبینہ طور پر دیگر وزارتوں اور اضلاع میں مداخلت کا الزام لگایا جب کہ پی پی قیادت نے ایم پی ایز کو بلوچستان حکومت کو مضبوط کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ علی حسن زہری بلوچستان کے ضلع حب سے رکن اسمبلی منتخب ہیں جب کہ وہ بلوچستان کے وزیر زراعت ہیں۔

    متحدہ نے میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے،شرجیل میمن

    بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام

    بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام

    ملک کے کچھ علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان

  • ہرنائی میں دھماکہ 9 مزدور جاں بحق، متعدد کان کن زخمی

    ہرنائی میں دھماکہ 9 مزدور جاں بحق، متعدد کان کن زخمی

    بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ایک افسوسناک دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق اور متعدد کان کن زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکا اس وقت ہوا جب مزدور کوئلے کی کان میں کام کر کے واپس جانے والے تھے اور ان کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا۔

    پولیس کے مطابق، دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر چکے ہیں اور دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق، اس واقعے میں 9 مزدور جان سے گئے جبکہ 6 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے تھا۔

    یہ دھماکہ بلوچستان میں مزدوروں کی حفاظت کے حوالے سے نئے سوالات اٹھاتا ہے، اور اس پر غم و غصہ کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ مزدوروں کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

  • بلوچستان سے 92 کروڑ مالیت کی چرس پکڑی گئی

    بلوچستان سے 92 کروڑ مالیت کی چرس پکڑی گئی

    پاکستان کوسٹ گارڈزنے اوتھل(بلوچستان)میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

    ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر بلوچستان اوتھل کے علاقے گڈانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک عمارت میں چھپائی گئی 200 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون ملک اسمگل ہونا تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 33 لاکھ ڈالر (92 کروڑ 30 لاکھ روپی) سے زائد ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے آفیسرز اور جوانوں کی کوشش کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح کی کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اورہرطرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کرتے ہوئے ملکی معیشت کومستحکم کرنے میں اپنا کرداراداکرتی رہے گی۔

    کراچی: تیزرفتار ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کچل دیا

    واٹس ایپ گروپ چیٹس کیلئے دلچسپ فیچر متعارف

    کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف

    شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات