Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • اشرف ،جبار مینگل نے   منصوبے کےتحت  عبدالباسط مینگل کو قتل کروایا،میر جمیل مینگل

    اشرف ،جبار مینگل نے منصوبے کےتحت عبدالباسط مینگل کو قتل کروایا،میر جمیل مینگل

    ڈیرہ مراد جمالی (آغا نیاز مگسی) نصیر آباد کے معروف سیاسی و قباٸلی رہنما میر جمیل احمد مینگل نے دعوی کیا ہے کہ میرے بھائی اشرف مینگل اور جبار مینگل نے ایک منصوبہ کے تحت ہمارے بھائی عبدالباسط مینگل کو 12 نومبر 2022 کو، کوٸٹہ میں قتل کرایا اور قتل کا الزام مجھ پر لگایا عبدالباسط کی شہادت کے 5 روز بعد اس کے 25 کروڑ روپے کی مالیت کے چاول کی کٹاٸی کر کے حاجی بشیر کھوسہ کی راٸس مل میں فروخت کر دیے.

    یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوٸے کہی انہوں نے کہا کہ 12 نومبر 2022 کو ایک منظم منصوبہ کے تحت ہمارے بھائی اشرف مینگل نے ہمارے بھائی عبدالباسط سے فون کر کے کہا کہ آج کوٸٹہ میں بہت سختی ہے اس لیے تم شہر میں اپنے ساتھ گن مین مت لے جانا چنانچہ عبدالباسط سیکورٹی کے بغیر شہر بازار گیا اور اسے پری پلان کے تحت سٹلاٸٹ ٹاٶن میں فاٸرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جس پر اشرف نے لوگوں کو فون کر کے میرے نام یہ کہنا شروع کر دیا کہ جمیل مینگل نے عبدالباسط کو قتل کرایا ہے انہوں نے کہا کہ باسط کی شہادت کے 5 روز بعد اشرف نے عبدالباسط کی جاٸیداد پر قبضہ کر کے اس کے 25 کروڑ روپے مالیت کے چاول حاجی بشیر احمد کھوسہ کے راٸس مل کو فروخت کر دیے اس کے علاوہ اس نے عبدالباسط کے کروڑوں روپے کے ٹریکٹرز ، مال مویشی اور درخت تک کٹوا کر فروخت کرڈالے انہوں نے عبدالجبار نے لالچ میں ننگ و ناموس کے تقدس کو پامال کرتے ہوٸے عبدالباسط کی بیوہ کےبارے جھوٹا الزام لگایا کہ اس کو عبدالباسط نے طلاق دے دیا تھا اس لیے اس کو اب یہاں نہیں رہنا چاہئے.

    میر جمیل مینگل نے کہا کہ میں نے اس وقت کے ایس ایچ او صدر تھانہ جاوید کھوسہ سے کہا کہ اشرف مینگل کے خلاف ایکشن لیں جس پر اس نے سی آٸی اے انچارج حبیب اللہ لاشاری کی موجودگی میں مجھ سے 30 لاکھ روپے طلب کیے میرے انکار پر انہوں نے اشرف مینگل کی سرپرستی کی جس کی وجہ سے اشرف نے میرے گھر میں داخل ہوکر میرے گھر اور بیٹھک کو آگ لگا کر جلا دیا جس کے خلاف میں نے ڈی ایس پی سرکل غلام یاسین جمالی سے رابطہ کیا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ 50 لاکھ روپے دو تو میں وہ رقم ڈی آٸی جی ایاز بلوچ کو دوں گا اس کے بعد ہم اشرف مینگل کے خلاف ایکشن لیں گے میرے انکار پر اس نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں میں حساس داروں کا انتہائی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے خفیہ رپورٹس کی بنیاد پر 21 ستمبر 2024 کو اشرف کو گاٶں سے بے دخل کر دیا جس کے بعد میں اور عبدالباسط کے اہل خانہ اپنے اپنے گھروں میں بیٹھ گٸے لیکن ڈی ایس پی یاسین جمالی نے آ کر ایک بار پھر مجھ سے ڈی آٸی جی کے نام پر 50 لاکھ روپے طلب کیے میں نے کہا کہ میرے پاس اتنی رقم نہیں ہے تو انہوں نے اسی وقت فون کر کے پولیس کی بھاری نفری طلب کر کے مجھے اور عبدالباسط کے اہل خانہ کو اپنے گھروں سے بے دخل کر دیا بعد میں معلوم ہوا کہ یاسین جمالی نے اشرف مینگل سے 30 لاکھ روپے لے کر ہمیں اپنے گھروں سے بےدخل کیا جس کے خلاف میں بلوچستان ہاٸیکورٹ میں پٹیشن داٸر کروں گا میر جمیل مینگل نے چیف جسٹس بلوچستان ہاٸیکورٹ ،کور کمانڈر ،گورنر ، وزیر اعلی اور آٸی جی بلوچستان پولیس سے اپیل کی ہے کہ اشرف مینگل کے خلاف کاررواٸی کر کے ہمیں انصاف دلایا جائے.

  • ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

    ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت پسندوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : دہشت گردوں نے ژوب کے علاقے سلیازہ میں شیرانی جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے واقعے کے بعد پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ شہید اہلکار کے جسد خاکی اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ژوب ہسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کر کے شرپسند عناصر کی گرفتاری کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    ایف بی آر کا کرپٹ افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی …

    ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا  لائسنس منسوخ

    سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا لائسنس منسوخ

    کوئٹہ: سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا وکالت کا لائسنس منسوخ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: لائسنس منسوخی کی تادیبی کارروائی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نےکی۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے سول جج کے چیمبر کو تالا لگانے پر فرزانہ خلجی ایڈووکیٹ کی وکالت کا لائسنس منسوخ کردیا،چیف جسٹس نے معاملہ قانونی کارروائی کے لیے بلوچستان بار کونسل کو بھجوادیا ہے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ مل کرسول جج کے چیمبر کو تالا لگا کربند کردیا تھا،سول جج اسراق مندوخیل اورایک خاتون وکیل فرزانہ خلجی کے درمیان ایک کیس کی سماعت کے دوران مبینہ طورپرتلخ کلامی کاواقعہ پیش آیاتھاخاتون وکیل کی سول جج کے چیمبرکو تالا لگاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

  • ڈان نیوز کاکوئٹہ میں دفتر بند

    ڈان نیوز کاکوئٹہ میں دفتر بند

    پاکستان کے تاریخی اخبار ڈان نیوز نے اپنا کوئٹہ دفتر بند کر دیا

    ڈان نیوز پاکستان کا نامور اور معروف اخبار ہے، ڈان گروپ پاکستان کے بانی محمد علی جناح نے تشکیل دیا تھا ڈان گروپ ان چند اور پہلے پاکستانی صحافتی اداروں میں سے ایک ہے جو اردو و انگریزی اخبار بھی چھاپتے ہیں۔ڈان گروپ نے 2007 میں ٹی وی چینلز کی نشریات کا آغاز کیا تھا، ڈان نیوز اخبار بھی پاکستان کے تمام بڑے شہروں سےشائع ہوتا ہے تا ہم اب خبر آئی ہے کہ ڈان نیوز نے کوئٹہ میں اپنا دفتر بند کر دیا ہے

    صحافی حافظ اللہ شیرانی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ "ڈان نیوز پیپر نے اپنا کوئٹہ،بلوچستان دفتر مستقل طور پر بند کر دیا ہے، جو کہ صحافت اور بلوچستان کے لیے ایک افسوسناک دن ہے۔ برسوں پہلے ڈان ٹی وی بیورو کی بندش کے بعد، اب اخبار کا دفتر بند ہو گیا ہے۔ ہارون حمید کی قیادت میں، یہ واقعی ڈان تھا، لیکن محترمہ ناز آفرین سہگل کے بعد یہ افسوسناک طور پر ڈان نہیں بلکہ زوال ہے۔

    ڈان نیوز کی کوئٹہ میں بندش سے مقامی صحافی بھی بے روزگار ہو گئے ہیں،مہنگائی کے دور میں صحافیوں کے لئے بھی مشکلات بڑھ گئی ہیں

    واضح رہے کہ 26 اکتوبر 1941ء کو قائداعظم محمد علی جناح کی ذاتی سر پرستی میں مسلم لیگ کے ترجمان کی حیثیت سے ہفت روزہ کے طور پر جاری کیا گیا۔ 1942ء میں یہ روزنامہ ہو گیا۔ اس نے مسلم لیگ اور مسلمانان ہند کی ترجمانی کے فرائض شاندار طریقے سے سر انجام دیے۔ روزنامہ ڈان کے پہلے ایڈیٹر پاتھن جوزِف تھے جو اپنے صحافتی کیریئر اور تجربے کے باعث کافی مقبولیت رکھتے تھے۔ 1945ء میں الطاف حسین کو اس کا ایڈیٹر مقرر کیا گیا۔ قیام پاکستان کے وقت روزنامہ ڈان اور اس قسم کے دیگر اخبارات کے روزانہ اشاعت کا اندازہ تقریباً 50 ہزار پرچے تھے۔

  • بلوچستان کے وزیر بلدیات سرفراز چاکر ڈومکی چل بسے

    بلوچستان کے وزیر بلدیات سرفراز چاکر ڈومکی چل بسے

    کوئٹہ: وزیر بلدیات بلوچستان سرفراز چاکر ڈومکی وفات پا گئے

    سردار سرفراز چاکر ڈومکی علیل تھے اور گزشتہ دس دنوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے، وہ پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے،آج ان کی موت ہو گئی ہے،سرفراز چاکر ڈومکی کے نماز جنازہ کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا

    فروری 2024 کے انتخابات میں سرفراز چاکر ڈومکی پی بی 8 سبی سے پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے، بعد ازاں انہیں وزیر برائے بلدیات مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے اپنے عہدے کا حلف لیا تھا اور بلوچستان کابینہ کا حصہ تھے

    سرفراز چاکر ڈومکی کی وفات پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری، وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے ،دعائے مغفرت کی ہے اور لواحقین کےلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

  • کچلاک میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، دو اہلکار شہید

    کچلاک میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، دو اہلکار شہید

    کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے

    پولیس حکام کے مطابق کچلاک میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں کی موت ہو گئی،دھماکے سے پولیس وین مکمل تباہ ہو گئی ہے، دھماکے کے بعد علاقے بھر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق کچلاک میں پولیس گاڑی کو سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے اڑایا گیا،ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں پشین کا رہائشی اے ایس آئی زین اللہ ترین اور کچلاک کلی آٹوزئی پولیس جوان محمد طاہر شہید ہوئے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کچلاک میں بوستان روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے،اور کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بلوچستان پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں

    وسیم ،کامران،ایاز،شمائلہ،ماہ نور،سرٹیفائڈ فراڈیئے،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    5 سے 7 ارب کا فراڈ،لاہور کا پراپرٹی سیکٹر لرز اٹھا

    فائنل راؤنڈ،ایک اور نومئی کی تیاری،مبشر لقمان نے خبردار کر دیا

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

    ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

    پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں

    ثابت ہو گیا حسنہ واجد بھارت کی "کٹھ پتلی” تھی.مبشر لقمان

    190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن

    فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون

  • ژوب، بس کھائی میں گر گئی،4 افراد کی موت،24 زخمی

    ژوب، بس کھائی میں گر گئی،4 افراد کی موت،24 زخمی

    ژوب ، دانہ سر کے مقام پربس کھائی میں گرنے سے 4افرادجاں بحق،24زخمی ہو گئے

    بس اسلام آبادسےکوئٹہ جارہی تھی ،تیزرفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا،ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں 15زخمیوںکی حالات تشویشناک ہے ،زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کیا گیا ہے، ریسکو حکام کے مطابق مسافر بس اسلام آباد سے براہ راست ڈیرہ اسماعیل خان کوئٹہ جاری رہی تھی۔حکومت بلوچستان نےدانہ سر کے مقام پر بس حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے اور ترجمان حکومت کے مطابق بس حادثے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے ، تمام زخمیوں کو پولیس اور لیویز کی گاڑیوں میں ژوب ہسپتال پہنچا یا گیا،جہاں انکو طبی امداد دی جا رہی ہے.لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،

  • غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث ڈی ایس پی معطل

    غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث ڈی ایس پی معطل

    بلوچستان میں غیر قانونی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث ڈی ایس پی وندر کو آئی جی بلوچستان نے معطل کر دیا .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی بلوچستان نے ڈی ایس پی وندر کو معطل کر دیا ، ڈی ایس پی عارف بلوچ کو سی پی او بلوچستان کلوز کر دیا گیا ،ڈی ایس پی وندر پر ڈیزل اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اسی بارے آئی جی بلوچستان نے محمد عارف بلوچ کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کروا دیا. یاد رہے کہ مقامی ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے صلاحیت سے کم استعمال اور فروخت میں کمی کی شکایت کے دوران ہر روز تقریباً ایک کروڑ لیٹر ایرانی پیٹرول اور ڈیزل زمینی اور سمندری راستوں سے پاکستان میں اسمگل کیا جا رہا ہے، جس سے سالانہ 227 ارب روپے سے زائد کی آمدنی کا نقصان ہوتا ہے۔

    کراچی مٰیں پولیس اور رینجرز کا فلیگ مارچ

    پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ، ملک کو سالانہ ایک ارب ڈالر کا نقصان

    اس سے قبل تقریباً ایک درجن اہلکاروں کی ان کے ناموں، فون نمبرز، شناختی کارڈز وغیرہ کے ساتھ غیر قانونی کاموں میں ملوث ہونے یا سہولت فراہم کرنے پر شناخت کی گئی ہے۔تجارت اور کاروبار میں کسٹم انٹیلی جنس، بارڈر مینجمنٹ پولیس، اسسٹنٹ اور ڈپٹی کمشنر کے دفاتر، سول ڈیفنس، پولیس، کسٹم انفورسمنٹ، لیویز، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سی آئی اے پولیس اور محکمہ پولیس شامل ہیں۔

  • توہین مذہب کے  ملزم کو پولیس اہلکار نے گولی مار دی

    توہین مذہب کے ملزم کو پولیس اہلکار نے گولی مار دی

    کوئٹہ میں تھانے میں بند ملزم کو پولیس اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خود کر سرینڈر کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی پولیس کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق توہین رسالت کے الزام میں زیرِ حراست ایک ملزم کو ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ملزم عبدالعلی کو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خروٹ آباد تھانے کی پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا اور ان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 295 سی کے تحت مقدمہ درج تھا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خروٹ آباد پولیس سٹیشن کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی تھی اور یہ ہجوم ملزم کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا۔کوئٹہ پولیس کے ایک سینیئر افسر نےبتایا کہ ’خروٹ آباد پولیس سٹیشن مظاہرین کی بڑی تعداد کی موجودگی کی وجہ سے غیرمحفوظ تھا اس لیے ملزم کو کینٹ پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا تھا۔‘

    پولیس اہلکار کے مطابق کینٹ تھانے میں ہی ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے ملزم عبدالعلی کو ہلاک کیا ہے۔‘خروٹ آباد پولیس سٹیشن کے ایک سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ عبدالعلی پر گولی چلانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تفتیش کی عمل جاری ہے۔پولیس کے مطابق عبدالعلی کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کرنے کی بجائے متعلقہ پولیس سرجن کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایک محفوظ مقام پر بلا لیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب پاکستان میں توہین مذہب کے معاملے میں ملزم کے خلاف قانون ہاتھ میں لیا گیا ہو۔ رواں برس جون میں خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مدین میں توہین قرآن کے الزام میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سیاح کو مشتعل ہجوم نے پولیس کی حراست سے زبردستی نکال کر قتل کر دیا تھا۔

    عبدالعلی کے خلاف توہینِ مذہب کے الزام کی وجہ بننے والی مبینہ ویڈیو ایک چلتی گاڑی میں ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کے مواد کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق گاڑی عبدالعلی خود چلا رہے تھے اور اس دوران گاڑی میں سوار ایک شخص ان سے تحریک انصاف کے ایک رہنما کی گرفتاری پر ان کا ردِعمل پوچھتا ہے۔اس گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ’اب لوگوں کو ہر علاقے میں سرکاری اہلکاروں کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے اور ان سے پوچھنا چاہیے کہ وہ حالات کو کس جانب لے جا رہے ہیں۔‘ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اسی گفتگو کے دوران مذہبی اعتبار سے ’نازیبا‘ الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بدھ کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد کوئٹہ میں جبل نورالقرآن کے قریب مغربی بائی پاس پر جمع ہو گئی تھی۔

    لوگوں نے مغربی بائی پاس اور اسپنی روڈ پر ٹائر جلا کر ٹریفک کے لیے بند کر دی تھی اور وہ ملزم کی گرفتاری اور اسے سزا دینے کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔تاہم ملزم کی گرفتاری کے بعد بھی مظاہرین منتشر نہیں ہوئے بلکہ خروٹ آباد پولیس سٹیشن کے باہر جمع ہو گئے تھے اور وہ پولیس سے ملزم کی حوالگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ایس پی صدر پولیس شوکت مہمند کے مطابق ’ہجوم کی جانب سے یہ غیر قانونی مطالبہ کیا جاتا رہا کہ ملزم کو ان کے حوالے کیا جائے۔‘ انھوں نے ہجوم کے مطالبے کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا بلکہ اسے گرفتار بھی کیا گیا۔بدھ کی شام ہجوم کی جانب سے تھانے پر پتھراؤ کیا گیا اور مشتعل افراد نے تھانے کے مرکزی دروازے کو توڑ کر تھانے کی حدود میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی تھی جس پر ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔مظاہرین کی جانب سے تھانے کا گھیراؤ اور اس پر پتھراؤ کا سلسلہ رات دیر تک جاری رہا اور اسی دوران ملزم کو کینٹ تھانہ منتقل کر دیا گیا تھا۔

  • 3 سال بعد بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں کیتھ لیب فعال

    3 سال بعد بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں کیتھ لیب فعال

    3 سال بعد بی ایم سی ہسپتال کوٸٹہ میں کیتھ لیب کو فعال کیا

    کوئٹہ ( آغا نیاز مگسی ) محکمہ صحت بلوچستان نے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں عرصہ تین سال سے زائد غیر فعال کیتھ لیب کو عوام کے لئے مکمل طور پر فعال کر دیا ہے بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں کیتھ لیب چھ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے مرمت کے بعد عوام کے لیے اب مکمل طور پر فعال کرکے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر افضل زرکون نے باقاعدہ طور پر افتتاح کردیا ہے،افتتاحی تقریب میں ہیڈ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر ہما نعیم ترین نے بتایا کہ عرصہ تین سال سے بی ایم سی ہسپتال میں تنصیب کیتھ لیب فنی خرابی کے باعث غیر فعال ہوگیا تھا، محکمہ صحت بلوچستان نے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے فلپس کمپنی کے تعاون سے مشین کو فعال بنایا ہے اور اگلے تین سال تک مشین کی دیکھ بھال فلپس کمپنی سے ایگریمنٹ کیا گیا ہے اب بلوچستان کے عوام پانچ ہزار کے معمولی فیس ادا کرکے اینجو گرافی اور اینجو پلاسٹی کراسکیں گے، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افضل زرکون نے کہا کہ صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال میں کیتھ لیب کی سہولت کسی نعمت سے کم نہیں۔افتتاحی تقریب میں کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر عبدالباری، ڈاکٹر فرہان فیصل، ڈاکٹر قادر بخش بلوچ، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ عنایت اللہ پانیزئی اور دیگر موجود تھے۔