Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • سیکورٹی فورسز کی بلوچستان میں کاروائیاں، دو خوارج جہنم واصل،5 گرفتار

    سیکورٹی فورسز کی بلوچستان میں کاروائیاں، دو خوارج جہنم واصل،5 گرفتار

    بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

    سیکورٹی فورسز نے 18 اکتوبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع پشین میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 5 خوارج کو گرفتارلیا، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بشمول 3 ایکس خودکش جیکٹیں قبضے میں لے لی گئی ہیں، گرفتار خوارج متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    17 اکتوبر کو ضلع ژوب میں ایک اور آپریشن میں، سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران، دو خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔آپریش کے دوران سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ،پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور معصوم شہریوں کو اس لعنت سے بچانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔

    وطن عزیز کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیراعظم
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نےضلع پشین میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کی، وزیرِ اعظم نے پانچ خوارج کی گرفتاری، دو خوارج کو جہنم واصل کرنے اور بڑی تعداد میں اسلحہ و دھماکہ خیز مواد ضبط کرنے پر افسران و جوانوں کی تعریف کی اور کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم وطن عزیز کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے دن رات سرگرمِ عمل پاک فوج کے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے. پاکستان کے دشمنوں کے ملک میں انتشار و بد امنی پھیلانے کے عزائم کو خاک میں ملانے کے مشن میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے.

    دہشتگردوں،انکے سہولت کار وں کاقوم کی حمایت سے صفایا کریں گے۔ محسن نقوی
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےپشین اور ژوب میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل اور 5 دہشتگردوں کی گرفتاری پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشنز کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کرنے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں ۔قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے قوم پر عزم ہے۔قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔

    آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ

    آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات

    آپ سے کہا تھا کہ مایوس نہ ہوں مایوسی گنا ہ ہے، آرمی چیف کی کراچی مٰیں تاجروں سے گفتگو

    پاک فوج دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہے ، آرمی چیف

    دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،آرمی چیف

    کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،فیض حمید کیخلاف ثبوتوں پر کاروائی ہو رہی، ترجمان پاک فوج

    فوج میں کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد استحکام کیلئے لازم ہے،آرمی چیف

    پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، انہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    نا اتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کے لئے راہ ہموار کر دیتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    مضبوط جمہوریت کے لیے درست معلومات کا فروغ لازمی ہے۔آرمی چیف

  • کمانڈر بلوچستان کور سےبین الاقوامی باکسنگ چیمپئن محمد وسیم کی ملاقات

    کمانڈر بلوچستان کور سےبین الاقوامی باکسنگ چیمپئن محمد وسیم کی ملاقات

    کمانڈر بلوچستان کور سے بین الاقوامی سوپر فلائی ویٹ باکسنگ چیمپئن محمد وسیم کی ملاقات ہوئی ہے

    کمانڈر بلوچستان کور کے ساتھ بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن محمد وسیم کی ملاقات ہوئی ہے، کمانڈر بلوچستان کور نے محمد وسیم کو حالیہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا.کمانڈر بلوچستان کور نے کہا کہ محمد وسیم نے اپنی محنت اور لگن سے نہ صرف پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے بلکہ نوجوان نسل کے لیے ایک مثبت مثال قائم کی ہے.کمانڈر نے کہا محمد وسیم کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے نوجوان عالمی سطح پر اپنا مقام بنانے کے لیے پرعزم ہیں. کمانڈر بلوچستان کور نے محمد وسیم کو بطور انعام کیش پرائز بھی دیا. محمد وسیم نے اپنی کامیابی کو قوم کے نام کرتے ہوئے پاک فوج کی حوصلہ افزائی اور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا

  • بلوچستان حکومت کا صوبے کی جامعات میں نئی بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ

    بلوچستان حکومت کا صوبے کی جامعات میں نئی بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ

    وزیر اعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مالی و انتظامی امور سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا.

    اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور بلیدی، رکن بلوچستان اسمبلی خیر جان چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری عمران زرکون، سیکرٹری خزانہ بابر خان، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن حافظ محمد طاہر اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے شرکت کی. اجلاس میں بلوچستان کی جامعات کے مالی و انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان کی جامعات میں کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی اشد ضروری تدریسی اسٹاف کی ایڈہاک پر تعیناتی نئے ایکٹ کے تحت ہوگی اس ضمن میں کنٹریکٹ پالیسی سے متعلق بلوچستان اسمبلی میں جلد قانون سازی کی جائے گی مالی بحران کے باعث یونیورسٹیز میں نئے تعمیراتی پروجیکٹس تشکیل نہیں دئیے جائیں گے اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں جامعات کی کمرشل سرگرمیوں کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اقدامات کے لئے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان نے تمام یونیورسٹیز کے اساتذہ و اسٹاف کی تنخواہوں اور پینشن کی فوری ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تنخواہیں کام کرنے والے اساتذہ اور ملازمین کا حق ہے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ جو استاد ڈیوٹی کرے گا ، تنخواہ کا حق دار ہوگا تاہم گھر بیٹھے کسی کو تنخواہ نہیں دے سکتے غیر حاضر اور ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے اہکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی وزیر اعلٰی بلوچستان نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں غیر ضروری بھرتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ غیر ضروری اور اضافی اسٹاف کم کرکے رائٹ سائزنگ کی جائے نئی بھرتیوں اور تعمیراتی پروجیکٹس سے گریز کیا جائے پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں اپنے فنانشل مینجمنٹ نظام کو بہتر بنائیں وزیر اعلی نے کہا کہ جامع کنٹریکٹ پالیسی کی تشکیل کے لئے ضروری قانون سازی کی جارہی ہے عارضی بنیادوں پر بھرتی کے لئے بلوچستان کنٹریکٹ اپائنٹمنٹ ایکٹ لایا جاررہا ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تعلیم کی ترقی ہمارا نصب العین ہے ڈویلپمنٹ پروجیکٹس اوع دیگر مدات سے فنڈز کاٹ کر جامعات کو وسائل فراہم کریں گے تاہم پھر جوابدہی کے موثر عمل کے ذریعے بہتر نتائج کا حصول بھی چاہیں گے وزیر اعلی نے جامعات کے وائس چانسلرز کو ہدایت کی کہ غیر مقبول اور غیر سود مند فیکلٹیز کو بتدریج ختم کیا جائے اور جامعات کے غیر ضروری اخراجات کو کم کرتے ہوئے بتدریج ختم کیا جائے وسائل کی فراہمی کارکردگی سے مشروط ہوگی جامعات میں جدید تحقیقی عمل و علم کو فروغ دیا جائے اور طلبہ کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے کار آمد اسکلز اور تعلیم دی جائے۔

    بلوچستان حکومت کا صوبے کی جامعات میں نئی بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ

    معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کا اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری

    دوست آن لائن ہیں؟ اب تھریڈز پر یہ جاننا ممکن

  • بلوچستان میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں ہے،سرفراز بگٹی

    بلوچستان میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں ہے،سرفراز بگٹی

    کوئٹہ: بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بہت بڑاصوبہ ہے، ریاست کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے دہشت گرد کسی ایک جگہ کو ڈھونڈ کر کارروائی کرتے ہیں، دہشت گردسافٹ ٹارگٹ ڈھونڈتے ہیں اور بلوچستان میں سافٹ ٹارگٹ بنا کر لوگوں کو شہید کیا گیا جبکہ تربت میں بارود سے بھری گاڑی کو فورسز نے پکڑا،بلوچستان میں 30 ہزار سے زائد کان کن کام کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر شدید تشویش اور مذمت کا لفظ چھوٹا ہے، میرےاستعفیٰ دینے سے دہشت گردی رک سکتی ہے تو ایک منٹ نہیں لگاؤں گا، میرااستعفیٰ دینا اتنا بڑا کام نہیں ہے، صوبائی اسمبلی جب تک چاہے گی وزیر اعلیٰ رہوں گادہشت گردی کےخلاف اتفاق رائے پیدا کرنےکی ضرورت ہے،کل اسمبلی میں دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے پیداکرنےکی کوشش کریں گے اور ہم تمام معاملات اسمبلی میں لائیں گے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں، وفاق کا مکمل تعاون بلوچستان کے ساتھ ہے، دکی واقعے کے بعد سے سرچ آپریشن جاری ہے تاہم تفصیلات بعد میں بتاؤں گا،دشمن جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر پنجگور کے قتل میں ملوث 6 افراد کو مار دیا گیا ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے لیے امداد ی رقم بڑھانے کی کو شش کریں گے۔

  • دُکی: کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کا حملہ، 20 کان کن جاں بحق، 7 زخمی

    دُکی: کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کا حملہ، 20 کان کن جاں بحق، 7 زخمی

    کوئٹہ(باغی ٹی وی رپورٹ)بلوچستان کے علاقے دکی میں رات گئے مقامی کوئلہ کانوں پر ہونے والے مسلح حملے میں 20 کان کن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ دکی کے ڈسٹرکٹ چیرمین حاجی خیر اللہ کی کوئلہ کانوں پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے نہ صرف راکٹ اور دستی بموں سے حملہ کیا بلکہ اندھا دھند فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں موقع پر موجود کان کن جاں بحق ہوگئے۔ زخمی افراد کو فوری طور پر دکی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے لورالائی کے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق مختلف علاقوں جیسے پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، مسلم باغ، موسیٰ خیل، کچلاک اور افغانستان سے تھا۔ اس سانحے میں نہ صرف انسانی جانوں کا ضیاع ہوا بلکہ حملہ آوروں نے کوئلہ کانوں کی مشینری کو بھی نشانہ بنایا اور تقریباً دس کوئلہ کانوں کی مشینری جلا دی جس سے بھاری مالی نقصان ہوا۔

    حملے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ تاہم ابھی تک کسی گروہ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

    دکی میں کوئلہ کانیں بلوچستان کی معیشت کے لیے اہم ہیں لیکن ان پر ہونے والے حملے کان کنوں اور مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔ اس واقعے نے کان کنوں کے اہل خانہ کو غم میں مبتلا کردیا ہے جبکہ علاقے کے لوگ سیکیورٹی کی عدم دستیابی اور انتظامیہ کی ناکامی پر سخت نالاں ہیں۔

    کوئلہ کان کے مالک حاجی خیر اللہ نے بتایا کہ مسلح افراد نے دس کوئلہ کانوں کی مشینری کو بھی جلا دیا ہے۔انہوں نے اس واقعے کو کان کنوں اور ان کی مشینری پر ایک منظم حملہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ حکومتی اور سیکیورٹی ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور مزید سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    یہ حملہ نہ صرف انسانی جانوں کا نقصان ہے بلکہ اس سے علاقے میں کوئلہ کی صنعت پر بھی سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ کان کنوں کو پہلے ہی مشکل حالات میں کام کرنا پڑتا ہے اور اس حملے کے بعد ان کی زندگی اور روزگار مزید خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

  • آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث شخص گرفتار

    آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث شخص گرفتار

    کوئٹہ: آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائمز سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو ہراساں اور بلیک میلنگ کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا ملزم حمید اللہ کو سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ملزم کے قبضے سے موبائل فون ضبط کرکے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے متاثرہ خاتون کے نام پر جعلی فیس بک اکاؤنٹس بنا کر قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیرکی تھیں ملزم ان اکاؤنٹس کے ذریعے متاثرہ خاتون اور اس کے گھر والوں کو بلیک میل کر رہا تھا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • نصیر آباد،   ٹیکس چوروں کے خلاف کاررواٸی تیز

    نصیر آباد، ٹیکس چوروں کے خلاف کاررواٸی تیز

    ڈیرہ مراد جمالی (آغا نیاز مگسی ) صوباٸی پارلیمانی سیکرٹری براٸے ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹیکس حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ صوبے میں غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام اور گاڑیوں اور پراپرٹی کے ٹیکس نادہنگان کے خلاف کاررواٸی کا عمل تیز کر دیا گیا گیا ہے اور اس سلسلے میں بلوچستان بھر کے ای ٹی اوز کو خصوصی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں.

    یہ بات انہوں نے لہڑی ہاٶس ڈیرہ مراد جمالی میں میڈیا کے نماٸندوں سے گفتگو کرتے ہوٸے کہی انہوں نے کہا کہ رواں سال نصیر آباد میں محکمہ ایریگیشن کی کارکردگی صفر رہی ہے صرف 15 فیصد کمانڈ ایریا کو شالی کی کاشت کے لیے پانی فراہم کیا جا رہا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کی غیبی امداد کی بدولت بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کی وجہ سے شالی کی کاشت اور پیداوار میں اضافہ ہوا جس سے نصیر آباد کے پریشاں حال زمیندار دیوالیہ ہونے سے بچ گٸے حاجی میر محمد خان لہڑی نے کہا کہ حلقہ پی بی 14 نصیر آباد میں ترقی کا سفر جاری ہے جب تک اللہ تعالیٰ کی رضا اور باشعور عوام کی حمایت حاصل ہے ان شاء اللہ اس وقت تک ترقی کا سفر جاری رہے گا اور اس ترقی کے سفر کو کوٸی نہیں روک سکتا انہوں نے کہا کہ اپنے انتخابی حلقے میں وسیع پیمانے پر تعلیم و صحت اور سفری سہولیات سمیت روزگار کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے مزید کٸی علاقوں میں نٸی سڑکوں کی تعمیر شروع کیا رہا ہے جن کا جلد افتتاح کروں گا

  • سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، بلوچستان کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا

    سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، بلوچستان کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا

    سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، بلوچستان کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا گیا

    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث تربت شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،سکیورٹی فورسز نے تربت شہر کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا،سکیورٹی فورسز کی جانب سے برآمد کیا جانے والے دھماکہ خیز مواد 280 کلو گرام ہے،دھماکہ خیز مواد کو ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا اور اسے تربت میں دہشتگردانہ کارروائی کیلئے استعمال کیا جانا تھا ،سکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے گئے

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی اور بہترین حکمت عملی نے ثابت کردیا ہے کہ سکیورٹی فورسزملکی دفاع کیلئے پرعزم ہیں، دہشتگرد اور ان کے سہولت کار اس منصوبہ بندی سے ثابت ہے کہ وہ بلوچستان میں ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں، بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والے دہشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا،

  • کوئٹہ میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ،پولیس اورمسلح افغان افراد میں تصادم، 4افراد جاں بحق

    کوئٹہ میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ،پولیس اورمسلح افغان افراد میں تصادم، 4افراد جاں بحق

    صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیرقانونی طور پر قبضہ کی گئی زمین کو مافیا سے واگزار کرانے کے دوران پولیس اور مسلح افراد کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

    زرئع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ چشمہ اچوزئی میں پولیس اور شہریوں میں تصادم ہوا جس میں 5پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج چار زخمی دم توڑ گئے۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کے دوران پیش آیا اور اب چشمہ اچوزوزئی میں حالات کنٹرول میں ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی واقعے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد نے میڈیاے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چشمہ اچوزئی میں عدالتی احکامات پر غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جہاں غیرملکی افغان مہاجرین غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سمیت پوری ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق 9 زخمی ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مسلح افراد نے سرکاری مشینری کو بھی جلانے کی کوشش کی۔

    ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

    اسرائیل: مرکزی بس اسٹیشن پر فائرنگ، خاتون ہلاک،متعدد زخمی

  • سکیورٹی فورسز نے بحالی امن کیلئے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،وزیر اعلی بلوچستان

    سکیورٹی فورسز نے بحالی امن کیلئے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،وزیر اعلی بلوچستان

    (باغٰ ٹی وی)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے شمالی وزیرستان میں خوارج کے خلاف سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بحالی امن کیلئے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنے فرائض کی انجام دہی کی اسپین وام میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران خوارج جہنم واصل ہوئے خوارج کے خلاف کارروائی میں بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔
    انہوں نے کہاکہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیںسیکورٹی فورسز نے انتہائی دلیری سے خوارج کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں پسپا کیا ہے پوری قوم کو اپنی بہادر فورسز پر فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بہادر سپوتوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

    گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں گورنر راج لگانے کا اشارہ دے دیا

    آئرلینڈ نے اسرائیلی درخواست مسترد کردی

    اقوام متحدہ کی اسرائیل کی طولکرم پر بمباری میں 18افراد قتل کی مذمت